Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 66 · Chapter 3935

قسموں کا بیان

جس نے وَایْمُ اللَّہِ کے الفاظ کہے

2 hadiths in this chapter

19914

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19914

Sahih

(۱۹۹۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ أَنْبَأَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلاَمِ الْوَرَّاقُ وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ دِینَارٍ أَنَّہُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا یَقُولُ : بَعَثَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بَعْثًا وَأَمَّرَ عَلَیْہِمْ أُسَامَۃَ بْنَ زَیْدٍ فَطَعَنَ النَّاسُ فِی إِمْرَتِہِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ إِنْ تَطْعَنُوا فِی إِمْرَتِہِ فَقَدْ کُنْتُمْ تَطْعَنُونَ فِی إِمْرَۃِ أَبِیہِ مِنْ قَبْلُ وَایْمُ اللَّہِ إِنْ کَانَ لَخَلِیقًا لِلإِمَارَۃِ وَإِنْ کَانَ لَمِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَیَّ وَإِنْ ہَذَا مِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَیَّ بَعْدَہُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنْ إِسْمَاعِیلَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَغَیْرِہِ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٠٨) عبداللہ بن دینار نے ابن عمر (رض) سے سنا ، وہ کہہ رہے تھے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک لشکر روانہ کیا تو اسامہ بن زید کو امیر مقرر کردیا ۔ لوگوں نے اس کی امارت پر تنقید کی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر تم نے اس کی امارت پر تنقید کی ہے تو تم اس سے پہلے اس کے باپ کی امارت پر ہی تنقید کرچکے ہو۔ اللہ کی قسم ! یہ امارت کے لیے پیدا کیے گئے ہیں۔ یہ تمام لوگوں سے مجھے زیادہ محبوب ہیں اور یہ اپنے باپ کے بعد مجھے سب سے زیادہ محبوب ہیں۔

19915

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19915

Zaeef

(۱۹۹۰۹) حَدَّثَنَا السَّیِّدُ أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ إِمْلاَئً أَنْبَأَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ الشَّرْقِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَقِیلٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ قَالَ أَخْبَرَنِی أَبُو الزِّنَادِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : قَالَ سُلَیْمَانُ بْنُ دَاوُدَ عَلَیْہِمَا السَّلاَمُ لأَطُوفَنَّ اللَّیْلَۃَ عَلَی سَبْعِینَ امْرَأَۃً کُلُّ وَاحِدَۃٍ تَأْتِی بِفَارِسٍ یُقَاتِلُ فِی سَبِیلِ اللَّہِ فَقَالَ لَہُ صَاحِبُہُ قُلْ إِنْ شَائَ اللَّہُ فَلَمْ یَفْعَلْ وَلَمْ یَقُلْ إِنْ شَائَ اللَّہُ فَطَافَ عَلَیْہِنَّ جَمِیعًا فَلَمْ تَحْمِلْ مِنْہُنَّ إِلاَّ امْرَأَۃٌ وَاحِدَۃٌ جَائَ تْ بِشِقِّ رَجُلٍ وَایْمُ الَّذِی نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہِ لَوْ قَالَ إِنْ شَائَ اللَّہُ لَجَاہَدُوا فِی سَبِیلِ اللَّہِ أَجْمَعُونَ ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ۔ وَرُوِّینَا فِی حَدِیثِ أَبِی قَتَادَۃَ فِی قِصَّۃِ السَّلَبِ قَوْلَ أَبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ- لاَہَا اللَّہِ إِذًا۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩٩٠٩) ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سلیمان بن داؤد نے کہا : آج میں ستر عورتوں پر گھوموں گا، ہر ایک شاہ سوار کو جنم دے گی، جو اللہ کے راستہ میں قتال کرے گا۔ ان کے ساتھی نے کہا : ان شاء اللہ کہو، لیکن اس نے ان شاء اللہ نہ کہا۔ پھر تمام پر گھومے۔ صرف ایک عورت حاملہ ہوئی۔ اس نے بھی ایک نصف آدمی کو جنم دیا۔ اللہ کی قسم ! جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے اگر وہ ان شاء اللہ کہہ دیتے تو وہ تمام جہاد کرتے۔ (ب) حدیث ابی قتادہ سلب کے قصہ کے بارے میں فرماتے ہیں : ابوبکر صدیق (رض) کے قول نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ” لا ھا اللہ اذا “ سے مراد اللہ کی قسم ہے۔