Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 59 · Chapter 3474

چوری کا بیان

ڈاکوؤں کا توبہ کرنا امام شافعی فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک اللہ کی حد توبہ سے معاف ہوجاتی ہے لیکن کسی انسان کا حق باطل نہیں ہوتا۔

4 hadiths in this chapter

17325

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17325

Zaeef

(۱۷۳۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ حَمْدَانَ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ حَدَّثْتُ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : مَنْ حَارَبَ فَہُوَ مُحَارِبٌ۔ قَالَ سَعِیدٌ : فَإِنْ أَصَابَ دَمًا قُتِلَ وَإِنْ أَصَابَ دَمًا وَمَالاً صُلِبَ فَإِنَّ الصَّلْبَ أَشَدُّ وَإِذَا أَصَابَ مَالاً وَلَمْ یُصِبْ دَمًا قُطِعَتْ یَدُہُ وَرِجْلُہُ لِقَوْلِہِ {أَوْ تُقَطَّعَ أَیْدِیہِمْ وَأَرْجُلُہُمْ مِنْ خِلاَفٍ} [المائدۃ ۳۴]فَإِنْ تَابَ فَتَوْبَتُہُ بَیْنَہُ وَبَیْنَ اللَّہِ وَیُقَامُ عَلَیْہِ الْحَدُّ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٣١٩) سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جو ڈاکہ زنی کرے وہی جنگ کرنے والا ہے اور کہتے ہیں کہ اگر صرف قتل کیا ہے تو اسے بھی قتل کیا جائے۔ اگر قتل کے ساتھ مال بھی لوٹا ہے تو اسے قتل اور پھر سولی پر لٹکایا جائے ۔ اگر صرف مال لوٹا ہے قتل نہیں کیا تو اس کے ہاتھ پاؤں کاٹے جائیں۔ اگر توبہ کرلے تو یہ اس کے اور اللہ کے درمیان ہے حد قائم کی جائے گی۔

17326

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17326

Sahih

(۱۷۳۲۰) قَالَ وَحَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ أَبِیہِ فِی الرَّجُلِ یُصِیبُ الْحُدُودَ ثُمَّ یَجِیئُ تَائِبًا قَالَ : تُقَامُ عَلَیْہِ الْحُدُودُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٣٢٠) ہشام اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ جو حد کو پہنچ جائے اور توبہ کرلے تو بھی اس پر حد قائم کی جائے گی۔

17327

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17327

Sahih

(۱۷۳۲۱) قَالَ وَحَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا جَرِیرٌ عَنْ مُغِیرَۃَ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ فِی الرَّجُلِ إِذَا قَطَعَ الطَّرِیقَ وَأَغَارَ ثُمَّ رَجَعَ تَائِبًا : أُقِیمَ عَلَیْہِ الْحَدُّ وَتَوْبَتُہُ فِیمَا بَیْنَہُ وَبَیْنَ رَبِّہِ۔ وَرُوِیَ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی قَبُولِ تَوْبَۃِ الْمُحَارِبِ بِخِلاَفِ قَوْلِ ہَؤُلاَئِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٣٢١) ابراہیم کہتے ہیں کہ جو ڈاکہ زنی کرے اور غارت گری کرے تو اس پر توبہ کے باوجود حد قائم کی جائے گی باقی اللہ اور اس کا معاملہ ہے۔

17328

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17328

Zaeef

(۱۷۳۲۲) وَأَنْبَأَنِی أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ إِجَازَۃً أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ یَعْنِی أَبَا عَمْرٍو الْحِیرِیَّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یُوسُفَ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ : أَنَّ عُثْمَانَ اسْتَخْلَفَ أَبَا مُوسَی الأَشْعَرِیَّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَلَمَّا صَلَّی الْفَجْرَ جَائَ رَجُلٌ مِنْ مُرَادٍ فَقَالَ ہَذَا مَقَامُ الْعَائِذِ التَّائِبِ أَنَا فُلاَنُ بْنُ فُلاَنٍ مِمَّنَ حَارَبَ اللَّہَ وَرَسُولَہُ جِئْتُ تَائِبًا مِنْ قَبْلِ أَنْ تَقْدِرُوا عَلَیَّ فَقَالَ أَبُو مُوسَی : جَائَ تَائِبًا مِنْ قَبْلِ أَنْ تَقْدِرُوا عَلَیْہِ فَلاَ یُعْرَضُ إِلاَّ بِخَیْرٍ۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٣٢٢) ابو موسیٰ اشعری کے پاس فجر کی نماز کے بعد ایک شخص آیا اور کہنے لگا : میں ڈاکو تھا قبل اس کے کہ آپ مجھے پکڑیں میں خود اللہ سے توبہ کرچکا ہوں تو ابو موسیٰ نے کہا : واقعی تو پہلے آگیا ہے اور اس کے ساتھ بھلائی کا معاملہ فرمایا۔