Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 59 · Chapter 3454

چوری کا بیان

کون سی چیز حفاظت میں ہے اور کون سی نہیں

10 hadiths in this chapter

17221

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17221

Sahih

(۱۷۲۱۵) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ : أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ أُمَیَّۃَ قِیلَ لَہُ مَنْ لَمْ یُہَاجِرْ ہَلَکَ فَقَدِمَ صَفْوَانُ الْمَدِینَۃَ فَنَامَ فِی الْمَسْجِدِ مُتَوَسِّدًا رِدَائَ ہُ فَجَائَ سَارِقٌ فَأَخَذَ رِدَائَ ہُ مِنْ تَحْتِ رَأْسِہِ فَأَخَذَ صَفْوَانُ السَّارِقَ فَجَائَ بِہِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَأَمَرَ بِہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- تُقْطَعُ یَدُہُ فَقَالَ صَفْوَانُ : إِنِّی لَمْ أُرِدْ ہَذَا ہُوَ عَلَیْہِ صَدَقَۃٌ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : فَہَلاَّ قَبْلَ أَنْ تَأْتِیَنِی بِہِ؟ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢١٥) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ صفوان بن امیہ سے کہا گیا : جس شخص نے ہجرت نہیں کی وہ ہلاک ہوگیا حضرت صفوان مدینہ میں آئے تو مسجد میں چادر ٹیک سے لگا کر سو گئے۔ ایک چور آیا اور اس کے سر کے نیچے سے چادر نکال کرلے گیا تو حضرت صفوان نے چور کو پکڑ لیا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا تو آپ نے حکم دیا کہ تو اس کے ہاتھ کاٹ دے تو حضرت صفوان نے فرمایا : میں نے یہ ارادہ نہیں کیا، بلکہ وہ اس پر صدقہ ہے تو آپ نے فرمایا : کاش ! تو میرے پاس آنے سے پہلے کردیتا۔

17222

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17222

Zaeef

(۱۷۲۱۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ طَاوُسٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مِثْلَ حَدِیثِ مَالِکٍ۔ ہَذَا الْمُرْسَلُ یُقَوِّی الأَوَّلَ وَقَدْ رُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ۔ وَرُوِیَ عَنِ ابْنِ کَاسِبٍ عَنْ سُفْیَانَ بْنِ عُیَیْنَۃَ بِإِسْنَادِہِ مَوْصُولاً بِذِکْرِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِیہِ وَلَیْسَ بِصَحِیحٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢١٦) تقدم قبلہ

17223

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17223

Sahih

(۱۷۲۱۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ قُوہْیَارَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ السَّعْدِیُّ أَخْبَرَنَا بَکَّارُ بْنُ الْخَصِیبِ حَدَّثَنَا حَبِیبٌ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ قَالَ : بَیْنَمَا صَفْوَانُ بْنُ أُمَیَّۃَ مُضْطَجِعٌ بِالْبَطْحَائِ إِذْ جَائَ إِنْسَانٌ فَأَخَذَ بُرْدَہُ مِنْ تَحْتِ رَأْسِہِ فَأَتَی بِہِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَأَمَرَ بِقَطْعِہِ فَقَالَ : إِنِّی أَعْفُو عَنْہُ أَوْ أَتَجَاوَزُ۔ قَالَ : فَہَلاَّ قَبْلَ أَنْ تَأْتِیَنَا بِہِ أَبَا وَہْبٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢١٧) حضرت عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں کہ صفوان بن امیہ ہمارے درمیان بطحا جگہ پر سویا ہوا تھا۔ ایک آدمی آیا، اس نے آپ کے سر کے نیچے سے چادر اٹھالی، یعنی چوری کرلی تو حضرت صفوان (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ اس کے ہاتھ کاٹ دے۔ حضرت صفوان (رض) نے فرمایا : میں نے اسے معاف کردیا ہے اس سے درگزر کرتا ہوں تو آپ نے فرمایا : کاش ! تو میرے پاس آنے سے پہلے کردیتا اے ابو وہب !

17224

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17224

Sahih

(۱۷۲۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ الْہَاشِمِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاکِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْحُنَیْنِیُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ حَمَّادِ بْنِ طَلْحَۃَ حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ حُمَیْدِ ابْنِ أُخْتِ صَفْوَانَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَیَّۃَ قَالَ : کُنْتُ نَائِمًا فِی الْمَسْجِدِ عَلَی خَمِیصَۃٍ لِی ثَمَنِ ثَلاَثِینَ دِرْہَمًا فَجَائَ رَجُلٌ فَاخْتَلَسَہَا مِنِّی فَأُخِذَ الرَّجُلُ فَأُتِیَ بِہِ النَّبِیُّ -ﷺ- فَأَمَرَ بِہِ لِیُقْطَعَ قَالَ فَأَتَیْتُہُ فَقُلْتُ : أَتَقْطَعُہُ مِنْ أَجْلِ ثَلاَثِینَ دِرْہَمًا أَنَا أَبِیعُہُ وَأُنْسِئُہُ ثَمَنَہَا۔ قَالَ : أَلاَ کَانَ ہَذَا قَبْلَ أَنْ تَأْتِیَنِی بِہِ؟ ۔ ہَکَذَا رَوَاہُ جَمَاعَۃٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ حَمَّادٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢١٨) حضرت صفوان بن امیہ فرماتے ہیں : میں مسجد میں سویا ہوا تھا، میرے پاس ایک قمیض تھی، جس کی قیمت تین درہم تھی ایک آدمی آیا اس نے وہ قمیض مجھ سے چوری کی۔ وہ آدمی پکڑا گیا۔ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لایا گیا تو آپ نے حکم دیا کہ اس کے ہاتھ کاٹ دیے جائیں۔ حضرت صفوان بن امیہ فرماتے ہیں : میں آپ کے پاس آیا، میں نے کہا : کیا آپ اس کے ہاتھ کاٹیں گے تین درہم کے بدلہ میں۔ میں نے اس کو خریدا اور میں اس کی قیمت بھول گیا ہوں تو آپ نے فرمایا : خبردار ! کاش تو میرے پاس آنے سے پہلے معاملہ حل کرلیتا۔

17225

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17225

Sahih

(۱۷۲۱۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ قَالَ قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَرَوَاہُ زَائِدَۃُ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ جُعَیْدِ بْنِ حُجَیْرٍ قَالَ نَامَ صَفْوَانُ ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ وَرِدَائُ صَفْوَانَ کَانَ مُحْرَزًا بِاضْطِجَاعِہِ عَلَیْہِ فَقَطَعَ النَّبِیُّ -ﷺ- سَارِقَ رِدَائِہِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢١٩) تقدم قبلہ

17226

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17226

Zaeef

(۱۷۲۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُوسَی قَالَ کَانَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : لَیْسَ عَلَی سَارِقٍ قَطْعٌ حَتَّی یُخْرِجَ الْمَتَاعَ مِنَ الْبَیْتِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢٢٠) حضرت عثمان بن عفان (رض) فرماتے ہیں : چور کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا یہاں تک کہ وہ کسی گھر کا سامان چوری کرے۔

17227

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17227

Zaeef

(۱۷۲۲۱) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ : شَرِیکُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ الإِسْفَرَائِینِیُّ بِہَا حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ الإِسْفَرَائِینِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی بْنِ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ ثَعْلَبَۃَ الشَّامِیِّ وَکَانَ طَارِقٌ اسْتَخْلَفَہُ عَلَی الْمَدِینَۃِ فَأُتِیَ بِسَارِقٍ فَعَاقَبَہُ فَاعْتَرَفَ بِالسَّرِقَۃِ فَبَعَثَ إِلَی ابْنِ عُمَرَ یَسْأَلُ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ : لاَ تَقْطَعْ یَدَہُ حَتَّی یُخْرِجَ السَّرِقَۃَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢٢١) حضرت ثعلبہ شامی فرماتے ہیں کہ طارق کو مدینہ میں خلیفہ بنایا گیا۔ ان کے پاس ایک چور لایا گیا۔ انھوں نے اسے ڈانٹا تو اس نے اعتراف کرلیا۔ پھر اسے حضرت عمر (رض) کی طرف بھیج دیا تاکہ ان سے ان کے متعلق پوچھیں۔ آپ (رض) نے فرمایا : جب تک یہ مال مسروق پیش نہ کردے اس کا ہاتھ نہ کاٹنا۔

17228

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17228

Zaeef

(۱۷۲۲۲) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ سَابُورَ الدَّقِیقِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ یَعْنِی الْحَلَبِیَّ عُبَیْدَ بْنَ ہِشَامٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَدَنِیُّ عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ ضُمَیْرَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ قَالَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : لاَ یُقْطَعُ السَّارِقُ حَتَّی یُخْرِجَ الْمَتَاعَ مِنَ الْبَیْتِ۔ وَرُوِیَ ذَلِکَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی مَعْنَاہُ وَرَوَاہُ أَیْضًا سُلَیْمَانُ بْنُ مُوسَی عَنْ عُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢٢٢) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ چور کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا جب تک کسی کے گھر کا سامان چوری نہ کرے۔

17229

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17229

Sahih

(۱۷۲۲۳) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجاَنِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ : أَنَّ عَبْدًا سَرَقَ وَدِیًّا مِنْ حَائِطِ رَجُلٍ فَغَرَسَہُ فِی حَائِطِ سَیِّدِہِ فَخَرَجَ صَاحِبُ الْوَدِیِّ یَلْتَمِسُ وَدِیَّہُ فَوَجَدَہُ فَاسْتَعْدَی عَلَی الْعَبْدِ مَرْوَانَ بْنَ الْحَکَمِ فَسَجَنَ الْعَبْدَ وَأَرَادَ قَطْعَ یَدِہِ فَانْطَلَقَ سَیِّدُ الْعَبْدِ إِلَی رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ فَسَأَلَہُ عَنْ ذَلِکَ فَأَخْبَرَہُ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : لاَ قَطْعَ فِی ثَمَرٍ وَلاَ کَثَرٍ ۔ وَالْکَثَرُ الْجُمَّارُ فَقَالَ الرَّجُلُ : فَإِنَّ مَرْوَانَ بْنَ الْحَکَمِ أَخَذَ غُلاَمًا لِی وَہُوَ یُرِیدُ قَطْعَ یَدِہِ وَأَنَا أُحِبُّ أَنْ تَمْشِیَ مَعِی إِلَیْہِ فَتُخْبِرَہُ بِالَّذِی سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَمَشَی مَعَہُ رَافِعُ بْنُ خَدِیجٍ حَتَّی أَتَی مَرْوَانَ فَقَالَ : أَخَذْتَ غُلاَمًا لِہَذَا؟ فَقَالَ : نَعَمْ۔ قَالَ : مَا أَنْتَ صَانِعٌ بِہِ؟ قَالَ : أَرَدْتُ قَطْعَ یَدِہِ۔ قَالَ لَہُ رَافِعُ بْنُ خَدِیجٍ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : لاَ قَطْعَ فِی ثَمَرٍ وَلاَ کَثَرٍ ۔ فَأَمَرَ مَرْوَانُ بِالْعَبْدِ فَأُرْسِلَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢٢٣) محمد بن یحییٰ بن حبان سے روایت ہے کہ ایک غلام نے کسی آدمی کے باغ سے ایک کھجور کا پودا چوری کیا اور اس (پودے) کو اپنے سردار کے باغ میں گاڑ دیا، پھر اس باغ کا مالک نکلا جس کا پودا چوری ہوا۔ اس نے تلاش کیا تو اپنے پودے کو (غلام کے سردار کے باغ میں) پایاتو اس غلام کو مروان بن حکم کے پاس لے گیا، اس نے قید کیا اور ہاتھ کاٹنے کا ارادہ کیا تو غلام کا سردار رافع بن خدیج کی طرف گیا اور ان سے اس بارے میں سوال کیا پھر خبر دی کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بارے میں سنا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” پھلوں میں نہیں ہاتھ کاٹا جائے گا اور نہ ہی پودا چرانے میں۔ “ ایک آدمی نے کہا : مروان بن حکم نے میرے غلام کو پکڑا اس کا ہاتھ کاٹنے کا ارادہ کیا اور میں چاہتاہوں کہ آپ میرے ساتھ چلیں اس کی طرف اور اس کو خبر دیں جو آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا : وہ اس کے ساتھ رافع بن خدیج کی طرف چلایہاں تک کہ مروان کے پاس آئے اس سے پوچھا : کیا آپ نے اس کے غلام کو پکڑا ہے ؟ کہا : جی ہاں ! رافع بن خدیج نے کہا : آپ نے کیا کیا ؟ اس نے کہا : (مروان نے) میں نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا ارادہ کیا۔ مروان نے رافع کو کہا : آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” پھلوں کو پودوں کو چوری کرنے میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔ مروان نے غلام کو چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

17230

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17230

Sahih

(۱۷۲۲۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنِ ابْنِ أَبِی حُسَیْنٍ الْمَکِّیِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: لاَ قَطْعَ فِی ثَمَرٍ مُعَلَّقٍ وَلاَ فِی حَرِیسَۃِ جَبَلٍ فَإِذَا آوَاہُ الْمُرَاحُ أَوِ الْجَرِینُ فَالْقَطْعُ فِیمَا بَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ ۔ وَقَدْ رُوِّینَا ہَذَا مَوْصُولاً مِنْ حَدِیثِ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ وَالْحَوَائِطُ لَیْسَتْ بِحِرْزٍ لِلنَّخْلِ وَلاَ لِلثَّمَرِ لأَنَّ أَکْثَرَہَا مُبَاحٌ یُدْخَلُ مِنْ جَوَانِبِہِ فَمَنْ سَرَقَ مِنْ حَائِطٍ شَیْئًا مِنْ ثَمَرٍ مُعَلَّقٍ لَمْ یُقْطَعْ فَإِذَا آوَاہُ الْجَرِینِ قُطِعَ فِیہِ قَالَ الشَّافِعِیُّ وَجُمْلَۃُ الْحِرْزِ أَنْ یُنْظَرَ إِلَی الْمَسْرُوقِ فَإِنْ کَانَ الْمَوْضِعُ الَّذِی سُرِقَ فِیہِ تَنْسُبُہُ الْعَامَّۃُ إِلَی أَنَّہُ حِرْزٌ فِی مِثْلِ ذَلِکَ الْمَوْضِعِ قُطِعَ إِذَا أَخْرَجَہُ مِنَ الْحِرْزِ وَإِنْ لَمْ تُنْسُبْہُ الْعَامَّۃُ إِلَی أَنَّہُ حِرْزٌ لَمْ یُقْطَعْ۔[صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧٢٢٤) ابن ابی حسین مکی سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لٹکے ہوئے پھلوں میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا اور نہ پہاڑ والی بکری میں اور جو بکریاں باڑے میں ہوں ان کو چوری کرنے میں ہاتھ کاٹا جائے اگر ان کی قیمت ڈھال کے برابرہو۔ “ ہم نے اس حدیث کو عمرو بن شعیب سے موصولاً بیان کیا ہے۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : کھجوروں والے باغ محفوظ نہیں ہوتے یا کوئی اور پھلوں والے ؛کیونکہ زیادہ ان کی سانڈوں سے داخل ہوتے ہیں۔ جس نے باغ کہ سے چوری کی اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔ ہاں جب پھل ٹوکری میں آجائے تو پھر ہاتھ کاٹا جائے گا۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : خلاصہ کلام یہ ہے کہ اس چوری والی جگہ کو دیکھا جائے اگر وہ جگہ محفوظ ہے تو چور کے ہاتھ کاٹے جائیں گے اور اگر محفوظ نہ ہو تو ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔