Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 42 · Chapter 2935

نکاح کا بیان

خاوند غلام ہو اور لونڈی کو آزاد کردیا جائے

19 hadiths in this chapter

14261

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14261

Sahih

(۱۴۲۵۵) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : أَنَّہَا أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِیَ بَرِیرَۃَ فَتُعْتِقَہَا وَأَرَادَ مَوَالِیہَا أَنْ یَشْتَرِطُوا الْوَلاَئَ فَذَکَرَتْ عَائِشَۃُ ذَاکَ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : اشْتَرِیہَا وَأَعْتِقِیہَا فَإِنَّ الْوَلاَئَ لِمَنْ أَعْتَقَ ۔ قَالَتْ : وَأُتِیَ بِلَحْمٍ فَقَالَ : مَا ہَذَا؟ ۔ فَقَالُوا : ہَذَا أَہْدَتْہُ إِلَیْنَا بَرِیرَۃُ تُصُدِّقَ بِہِ عَلَیْہَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ہُوَ عَلَیْہَا صَدَقَۃٌ وَلَنَا ہَدِیَّۃٌ ۔ قَالَ : وَخُیِّرَتْ وَکَانَ زَوْجُہَا حُرًّا۔ قَالَ شُعْبَۃُ ثُمَّ سَأَلْتُہُ بَعْدُ فَقَالَ : مَا أَدْرِی أَحُرٌّ ہُوَ أَمْ عَبْدٌ۔ قَالَ شُعْبَۃُ فَقُلْتُ لِسِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ : إِنِّی أَتَّقِی أَنْ أَسْأَلَہُ عَنِ الإِسْنَادِ فَسَلْہُ أَنْتَ قَالَ : وَکَانَ فِی خُلُقِہِ فَقَالَ لَہُ سِمَاکٌ بَعْدَ مَا حَدَّثَ : أَحَدَّثَکَ ہَذَا أَبُوکَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ : نَعَمْ فَلَمَّا خَرَجَ قَالَ لِی سِمَاکٌ : یَا شُعْبَۃُ اسْتَوْثَقْتُہُ لَکَ مِنْہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ عُثْمَانَ النَّوْفَلِیِّ عَنْ أَبِی دَاوُدَ وَأَخْرَجَہُ ہُوَ وَالْبُخَارِیُّ مِنْ حَدِیثِ غُنْدَرٍ عَنْ شُعْبَۃَ وَلَمْ یَذْکُرَا قَوْلَ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ وَقَدْ رَوَاہُ سِمَاکُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ فَأَثْبَتَ عَنْہُ کَوْنَ زَوْجِہَا عَبْدًا۔ [صحیح۔ دون قولہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٢٥٥) عبدالرحمن بن قاسم اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) نے بریرہ کو خرید کر آزاد کرنے کا ارادہ کیا، لیکن اس کے مالکوں نے ولاء کی شرط لگا دی، حضرت عائشہ (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے تذکرہ کیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خرید کر آزاد کرو کیونکہ ولاء آزاد کرنے والے کی ہوئی ہے، فرماتی ہیں : بریرہ کو گوشت دیا گیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : یہ کیا ہے ؟ تو انھوں نے کہا کہ یہ گوشت بریرہ پر صدقہ کیا گیا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کے لیے صدقہ اور ہمارے لیے ہدیہ ہے، کہتے ہیں : بریرہ کو اختیار دیا گیا اور ان کا خاوند آزاد تھا، شعبہ کہتے ہیں کہ اس کے بعد میں نے ان سے سوال کیا تو فرمانے لگے : میں نہیں جانتا کہ وہ آزاد تھے یا غلام ؟ شعبہ کہتے ہیں : میں نے سماک بن حرب سے کہا : میں سند کے بارے میں سوال کرنے سے بچتا ہوں، آپ سوال کریں تو سماک نے پوچھا کہ کیا آپ کے والد نے حضرت عائشہ (رض) سے بیان کیا تو کہنے لگے : ہاں، شعبہ کہتے ہیں : جب سماک جانے لگے تو فرمایا کہ میں نے توثیق بیان کردی ہے۔ (ب) سماک بن حرب حضرت عبدالرحمن بن قاسم سے نقل فرماتے ہیں کہ ان کا خاوند غلام ہی تھا۔

14262

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14262

Sahih

(۱۴۲۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ بْنِ أَحْمَدَ الْفَقِیہُ بالطَّابَرَانِ أَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ ابْنُ بِنْتِ مُعَاوِیَۃَ بْنِ عَمْرٍو حَدَّثَنِی جَدِّی مُعَاوِیَۃُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ بْنُ قُدَامَۃَ الثَّقَفِیُّ حَدَّثَنَا سِمَاکُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : أَنَّہَا اشْتَرَتْ بَرِیرَۃَ مِنْ أُنَاسٍ مِنَ الأَنْصَارٍ فَاشْتَرَطُوا الْوَلاَئَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : الْوَلاَئُ لِمَنْ وَلِیَ النِّعْمَۃَ ۔ قَالَ : وَخَیَّرَہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَکَانَ زَوْجُہَا عَبْدًا وَأَہْدَتْ لِعَائِشَۃَ لَحْمًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لَوْ صَنَعْتُمْ لَنَا مِنْ ہَذَا اللَّحْمِ ۔ فَقَالَتْ عَائِشَۃُ : تُصُدِّقَ بِہِ عَلَی بَرِیرَۃَ فَقَالَ : ہُوَ عَلَیْہَا صَدَقَۃٌ وَلَنَا ہَدِیَّۃٌ ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٢٥٦) عبدالرحمن بن قاسم اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) نے انصاری لوگوں سے بریرہ کو خرید لیا تو انھوں نے ولاء کی شرط رکھی، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ولاء اس کے لیے ہے جو آزادی کا والی بنا۔ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بریرہ کو اختیار دیا اور اس کا خاوند غلام تھا، اس نے حضرت عائشہ (رض) کو گوشت ہدیہ میں دیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ گوشت ہمارے لیے پکاؤ۔ حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا : یہ بریرہ پر صدقہ کیا گیا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔

14263

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14263

Zaeef

(۱۴۲۵۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو عَمْرِو بْنُ أَبِی جَعْفَرٍ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ عَنْ زَائِدَۃَ فَذَکَرَہُ بِنَحْوِہِ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٢٥٧) خالی۔

14264

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14264

Sahih

(۱۴۲۵۸) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : کَانَتْ بَرِیرَۃُ مُکَاتَبَۃً لأُنَاسٍ مِنَ الأَنْصَارِ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی الْوَلاَئِ وَفِی الْہَدِیَّۃِ۔ قَالَتْ : وَکَانَتْ تَحْتَ عَبْدٍ فَلَمَّا عَتَقَتْ قَالَ لَہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنْ شِئْتِ تَقَرِّینَ تَحْتَ ہَذَا الْعَبْدِ وَإِنْ شِئْتِ تُفَارِقِینَ ۔ ہَذَا یُؤَکِّدُ رِوَایَۃَ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ وَقَدْ قِیلَ عَنْ أُسَامَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَۃَ مُخْتَصَرًا وَکَذَلِکَ رَوَاہُ عُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٢٥٨) قاسم بن محمد حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ بریرہ (رض) نے انصاری لوگوں سے مکاتبت کی تھی۔ اس نے حدیث کو بیان کیا، ولاء تک اور ہدیہ کے بارے میں۔ فرماتی ہیں : وہ غلام کے نکاح میں تھی، جب بریرہ (رض) آزاد ہوئی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو اختیار دیا کہ غلام کے نکاح میں رہنا چاہیے یا جدا ہوجائے۔

14265

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14265

Sahih

(۱۴۲۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ حَیَّانَ الْمَعْرُوفُ بِأَبِی الشَّیْخِ أَخْبَرَنَا أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا أَبُو خَیْثَمَۃَ حَدَّثَنَا جَرِیرٌ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : کَانَ زَوْجُہَا عَبْدًا فَخَیَّرَہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَاخْتَارَتْ نَفْسَہَا وَلَوْ کَانَ حُرًّا لَمْ یُخَیِّرْہَا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی خَیْثَمَۃَ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ ہَکَذَا۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٢٥٩) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ اس کا خاوند غلام تھا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو اختیار دے دیا، اس نے اپنے نفس کو اختیار کرلیا، اگر اس کا شوہر آزاد ہوتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو اختیار نہ دیتے۔

14266

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14266

Sahih

(۱۴۲۶۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا أَبُو ہِشَامٍ الْمَخْزُومِیُّ حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ عَنْ یَزِیدَ بْنِ رُومَانَ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : کَانَ زَوْجُ بَرِیرَۃَ عَبْدًا رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُثَنَّی وَمُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۵۰۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٢٦٠) عروہ حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ بریرہ کا خاوند غلام تھا۔

14267

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14267

Sahih

(۱۴۲۶۱) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ الْجُنَیْدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِیُّ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِی أَبِی عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الزُّہْرِیُّ وَہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ کِلاَہُمَا حَدَّثَنِی عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : کَانَتْ بَرِیرَۃُ عِنْدَ عَبْدٍ فَعَتَقَتْ فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَمْرَہَا بِیَدِہَا۔ وَرَوَاہُ أَیْضًا ابْنُ إِسْحَاقَ عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٢٦١) عروہ حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ بریرہ غلام کے نکاح میں تھی، وہ آزاد ہوئی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا معاملہ اس کے ہاتھ میں دے دیا۔

14268

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14268

Sahih

(۱۴۲۶۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنٍ الْفَارِسِیُّ حَدَّثَنَا شَاذَانُ بْنُ مَاہَانَ حَدَّثَنَا شَیْبَانُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مِقْسَمٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ عَمْرَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- خَیَّرَہَا وَکَانَ زَوْجُہَا مَمْلُوکًا۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٢٦٢) عمرہ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بریرہ کو اختیار دیا جب اس کا خاوند غلام تھا۔

14269

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14269

Sahih

(۱۴۲۶۳) أَخْبَرَنَا الْفَقِیہُ أَبُو الْقَاسِمِ :عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَلِیٍّ الْفَامِیُّ بِبَغْدَادَ فِی مَسْجِدِ الرُّصَافَۃِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : کَانَ زَوْجُ بَرِیرَۃَ عَبْدًا أَسْوَدَ یُسَمَّی مُغِیثًا کَأَنِّی أَنْظُرُ إِلَیْہِ یَسْعَی فِی طُرُقِ الْمَدِینَۃِ۔ [صحیح۔ بخاری ۵۲۸۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٢٦٣) عکرمہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ بریرہ کا خاوند سیاہ رنگ کا غلام تھا، اس کا نام مغیث تھا۔ گویا کہ میں اس کی طرف دیکھ رہا ہوں، وہ مدینہ کی گلیوں میں چکر کاٹ رہا ہے۔

14270

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14270

Sahih

(۱۴۲۶۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : أَنَّ زَوْجَ بَرِیرَۃَ کَانَ عَبْدًا أَسْوَدَ اسْمُہُ مُغِیثٌ قَالَ فَکَأَنِّی أُرَاہُ یَتْبَعُہَا فِی سِکَکِ الْمَدِینَۃِ یَعْصِرُ عَیْنَیْہِ عَلَیْہَا قَالَ : وَقَضَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِیہَا أَرْبَعَ قَضِیَّاتٍ۔ فَقَالَ : إِنَّ الْوَلائَ لِمَنْ أَعْتَقَ وَخَیَّرَہَا وَأَمَرَہَا أَنْ تَعْتَدَّ ۔ قَالَ : وَتُصُدِّقَ عَلَیْہَا بِصَدَقَۃٍ فَأَہْدَتْ إِلَی عَائِشَۃَ فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ : ہُوَ لَہَا صَدَقَۃٌ وَلَنَا ہَدِیَّۃٌ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ عَنْ شُعْبَۃَ وَہَمَّامٍ مُخْتَصَرًا قَالَ : رَأَیْتُہُ عَبْدًا یَعْنِی زَوْجَ بَرِیرَۃَ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٢٦٤) عکرمہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ بریرہ کا خاوند سیاہ رنگ کا غلام تھا، جس کا نام مغیث تھا۔ کہتے ہیں : میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ اس بریرہ کے پیچھے مدینہ کی گلیوں میں آنسو بہاتا پھر رہا ہے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے بارے چار فیصلے فرمائے : 1 ولا آزاد کرنے والے کے لیے ہے 2 بریرہ کو اختیار دیا 3 اور عدت گزارنے کا حکم فرمایا 4 بریرہ پر گوشت صدقہ کیا گیا جو اس نے حضرت عائشہ (رض) کو ہدیہ میں دیا۔ حضرت عائشہ (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے تذکرہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کے لیے صدقہ اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔ (ب) ابو ولید شعبہ اور ہمام سے مختصر بیان کرتے ہیں کہ میں نے بریرہ کے شوہر کو غلام دیکھا تھا۔

14271

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14271

Sahih

(۱۴۲۶۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی عِمْرَانُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : ذَاکَ مُغِیثٌ عَبْدٌ لِبَنِی فُلاَنٍ کَأَنِّی أَنْظُرُ إِلَیْہِ یَتْبَعُہَا فِی سِکَکِ الْمَدِینَۃِ یَبْکِی عَلَیْہَا یَعْنِی بَرِیرَۃَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی بْنِ حَمَّادٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۵۲۸۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٢٦٥) عکرمہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ مغیث بنو فلاں کا غلام تھا۔ میں مغیث کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ بریرہ کے پیچھے مدینہ کی گلیوں میں روتا پھر رہا ہے۔

14272

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14272

Sahih

(۱۴۲۶۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : کَانَ زَوْجُ بَرِیرَۃَ عَبْدًا أَسْوَدَ کَانَ یُقَالُ لَہُ مُغِیثٌ عَبْدٌ لِبَنِی فُلاَنٍ کَأَنِّی أَنْظُرُ إِلَیْہِ یَطُوفُ خَلْفَہَا فِی سِکَکِ الْمَدِینَۃِ یَبْکِی۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنْ عَبْدِ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیِّ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٢٦٦) عکرمہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ بریرہ کا شوہر سیاہ رنگ کا غلام تھا۔ اس کا نام مغیث تھا، جو بنو فلاں کا غلام تھا۔ گویا میں مغیث کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ مدینہ کی گلیوں میں بریرہ کے پیچھے روتا پھر رہا ہے۔

14273

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14273

Sahih

(۱۴۲۶۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ حَدَّثَنَا أَبُوبَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِالْکَرِیمِ حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ (ح) قَالَ وَأَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرٍ أَخْبَرَنِی الْہَیْثَمُ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ الدَّوْرَقِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : کَانَ زَوْجُ بَرِیرَۃَ عَبْدًا یُقَالُ لَہُ مُغِیثٌ کَأَنِّی أَنْظُرُ إِلَیْہِ یَطُوفُ خَلْفَہَا یَبْکِی وَدُمُوعُہُ تَسِیلُ عَلَی لِحْیَتِہِ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- لِلْعَبَّاسِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَلاَ تَعْجَبَ مِنْ حُبِّ مُغِیثٍ بَرِیرَۃَ وَمِنْ بُغْضِ بَرِیرَۃَ مُغِیثًا ۔ فَقَالَ لَہَا النَّبِیُّ -ﷺ- : لَوْ رَاجَعْتِیہِ فَإِنَّہُ أَبُو وَلَدِکِ ۔ قَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ تَأْمُرُنِی قَالَ : لاَ إِنَّمَا أَنَا أَشْفَعُ ۔ قَالَتْ : فَلاَ حَاجَۃَ لِی فِیہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ عَنْ عَبْدِ الْوَہَّابِ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٢٦٧) عکرمہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ بریرہ کا خاوند غلام تھا، جس کو مغیث کے نام سے یاد کیا جاتا تھا۔ وہ بریرہ کے پیچھے روتا پھر رہا ہے اور اس کے آنسو اس کی داڑھی پر گر رہے ہیں۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عباس (رض) سے فرمایا : کیا مغیث کی محبت جو بریرہ کے ساتھ ہے اور بریرہ کا مغیث سے بغض اس سے آپ تعجب کرتے ہیں۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے فرمایا : اگر تم اس کے پاس واپس چلی جاؤ تو یہ آپ کے بچوں کا باپ ہے۔ کہنے لگی : اے اللہ کے رسول ! آپ مجھے حکم دے رہے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں صرف سفارش کررہا ہوں، کہتی ہیں۔ پھر مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے۔

14274

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14274

Zaeef

(۱۴۲۶۸) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ أَبِی الْعَلاَئِ الْہَمَذَانِیُّ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْخَازِنُ حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ الأَبَّارُ عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : کَانَ زَوْجُ بَرِیرَۃَ عَبْدًا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٢٦٨) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ بریرہ کا خاوند غلام تھا۔

14275

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14275

Zaeef

(۱۴۲۶۹) وَرَوَاہُ سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی عَنْ عَطَائٍ قَالَ : کَانَ زَوْجُ بَرِیرَۃَ عَبْدًا یُقَالُ لَہُ مُغِیثٌ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ فَذَکَرَہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٢٦٩) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ بریرہ کا خاوند غلام تھا جس کو مغیث کہا جاتا تھا۔

14276

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14276

Sahih

(۱۴۲۷۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ صَفِیَّۃَ بِنْتِ أَبِی عُبَیْدٍ : أَنَّ زَوْجَ بَرِیرَۃَ کَانَ عَبْدًا۔ ہَذَا إِسْنَادٌ صَحِیحٌ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٢٧٠) صفیہ بنت ابی عبید فرماتی ہیں کہ بریرہ کا خاوند غلام تھا۔

14277

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14277

Sahih

(۱۴۲۷۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی مَرْیَمَ حَدَّثَنَا الْفِرْیَابِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : لاَ تُخَیَّرُ إِذَا عَتَقَتْ إِلاَّ أَنْ یَکُونَ زَوْجُہَا عَبْدًا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٢٧١) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ لونڈی کو آزادی کے بعد صرف اسی صورت میں اختیار دیا جاتا ہے جب اس کا خاوند غلام ہو۔

14278

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14278

Zaeef

(۱۴۲۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِیدِ حَدَّثَنَا ابْنُ مَوْہَبٍ قَالَ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : أَنَّہُ کَانَ لَہَا غُلاَمٌ وَجَارِیَۃٌ زَوْجٌ فَقَالَتْ عَائِشَۃُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی أُرِیدُ أَنْ أَعْتِقَہُمَا قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنْ أَعْتَقْتِہِمَا فَابْدَئِی بِالرَّجُلِ قَبْلَ الْمَرْأَۃِ ۔ ابْنُ مَوْہَبٍ ہُوَ عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْہَبٍ تَفَرَّدَ بِہِ۔ وَیُشْبِہُ أَنْ یَکُونَ إِنَّمَا أَمَرَ بِالْبِدَایَۃِ بِالرَّجُلِ لأَنْ لاَ یَکُونَ لَہَا الْخِیَارُ إِذَا أُعْتِقَتْ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٢٧٢) قاسم بن محمد حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) کے غلام اور لونڈی میاں بیوی تھے۔ حضرت عائشہ (رض) نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں ان کو آزاد کرنا چاہتی ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر آزاد کرنے کا ارادہ ہے تو پہلے مرد کو آزاد کرو عورت کو بعد میں آزاد کرنا۔

14279

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14279

Zaeef

(۱۴۲۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الرَّفَّائُ أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ الْقَاضِی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ أَبِیہِ عَنِ الْفُقَہَائِ الَّذِینَ یُنْتَہَی إِلَی قَوْلِہِمْ مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ کَانُوا یَقُولُونَ : إِذَا کَانَتِ الأَمَۃُ تَحْتَ الْعَبْدِ فَعَتَقَا جَمِیعًا فَلاَ خِیَارَ لَہَا وَإِنْ عَتَقَتْ قَبْلَہُ وَسَکَتَتْ حَتَّی عَتَقَ زَوْجُہَا فَلاَ خِیَارَ لَہَا أَیْضًا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٢٧٣) اہل مدینہ کے فقہاء جن کا قول معتبر ہے فرماتے ہیں : جب لونڈی غلام کے نکاح میں ہو اور دونوں کو اکٹھے آزادی ملے تو عورت کو کوئی اختیار نہیں ہے۔ اگر لونڈی کو پہلے آزادی ملی اور وہ خاموش رہی اور اس کے خاوند کو بھی آزادی مل گئی تب بھی اس کو کوئی اختیار نہیں ہے۔