Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 42 · Chapter 2858

نکاح کا بیان

کفو میں تندرستی کے اعتبار کا بیان

2 hadiths in this chapter

13778

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13778

Sahih

(۱۳۷۷۲) أَخْبَرَنَا السَّیِّدُ أَبُو الْحَسَنِ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ الشَّرْقِیِّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَنْجُذَانِیُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا سَلِیمُ بْنُ حَیَّانَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ مِینَائَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ عَدْوَی وَلاَ ہَامَۃَ وَلاَ صَفَرَ وَفِرَّ مِنَ الْمَجْذُومِ فِرَارَکَ مِنَ الأَسَدِ أَوْ قَالَ: مِنَ الأَسْوَدِ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ فَقَالَ وَقَالَ عَفَّانُ حَدَّثَنَا سَلِیمٌ فَذَکَرَہُ۔ وَرُوِّینَا عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : لاَ یُورِدُ مُمْرِضٍ عَلَی مُصِحٍّ ۔ وَذَلِکَ یَرِدُ مَعَ مَا نَسْتَدِلُّ بِہِ فِی رَدِّ النِّکَاحِ بِالْعُیُوبِ الْخَمْسَۃِ إِنْ شَائَ اللَّہُ۔ [صحیح۔ مسلم ۲۲۲۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٧٧٢) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کوئی بیماری متعدی نہیں ہوتی ہامہ (میت کے سر سے ابونکل کر دھائی دیتا ہے انتقام لینے تک صبر سے نہیں بیٹھتا یہ جاہلیت میں کہا کرتے تھے) اور صفر بھی نہیں اور کوڑھی سے اس طرح بھاگ جیسے شیر سے بھاگا جاتا ہے یا اسود کے لفظ ذکر کیے ہیں۔ (ب) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تندرست انسان کے پاس بیمار کو نہ رکھا جائے۔ یہ حدیث وہاں آئے گی جہاں پانچ عیوب کی وجہ سے نکاح کو رد کیے جانے پر ہم استدلال کریں گے۔

13779

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13779

Zaeef

(۱۳۷۷۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ السَّرَّاجُ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ یَحْیَی عَنْ سَعِیدٍ یَعْنِی ابْنَ الْمُسَیَّبِ قَالَ قَالَ عُمَرُ : إِذَا تَزَوَّجَ الرَّجُلُ الْمَرْأَۃَ وَبِہَا جُنُونٌ أَوْ جُذَامٌ أَوْ بَرَصٌ أَوْ قَرْنٌ فَإِنْ کَانَ دَخَلَ بِہَا فَلَہَا الصَّدَاقُ بِمَسِّہِ إِیَّاہَا وَہُوَ لَہُ عَلَی الْوَلِیِّ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٧٧٣) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) فرماتے تھے کہ جب کوئی مرد کسی عورت سے شادی کرے اور وہ پاگل یا کوڑھی یا پھل بہری والی ہو تو اگر مرد نے اس سے دخول کرلیا تو مقرر شدہ حق مہر ادا کرنا ہوگا جو اس کے ولی کے ذمہ ہے۔