Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 42 · Chapter 2848

نکاح کا بیان

اس آدمی کا بیان جو اپنی لونڈی کو آزاد کرتا ہے پھر اس سے شادی کرتا ہے

8 hadiths in this chapter

13744

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13744

Zaeef

(۱۳۷۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ الطُّوسِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا ہُشَیْمٌ عَنْ صَالِحِ بْنِ صَالِحٍ الْہَمْدَانِیِّ قَالَ : رَأَیْتُ رَجُلاً مِنْ أَہْلِ خُرَاسَانَ سَأَلَ الشَّعْبِیَّ فَقَالَ : یَا أَبَا عَمْرٍو إِنَّ مَنْ قِبَلَنَا مِنْ أَہْلِ خُرَاسَانَ یَقُولُونَ فِی الرَّجُلِ إِذَا أَعْتَقَ أَمَتَہُ ثُمَّ تَزَوَّجَہَا فَہُوَ کَالرَّاکِبِ بَدَنَتَہُ فَقَالَ الشَّعْبِیُّ حَدَّثَنِی أَبُو بُرْدَۃَ بْنُ أَبِی مُوسَی عَنْ أَبِیہِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ثَلاَثَۃٌ یُؤْتَوْنَ أَجْرَہُمْ مَرَّتَیْنِ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْکِتَابِ آمَنَ بِنَبِیِّہِ وَأَدْرَکَ النَّبِیَّ -ﷺ- فَآمَنَ بِہِ وَاتَّبَعَہُ وَصَدَّقَہُ فَلَہُ أَجْرَانِ وَعَبْدٌ مَمْلُوکٌ أَدَّی حَقَّ اللَّہِ وَحَقَّ مَوَالِیہِ فَلَہُ أَجْرَانِ وَرَجُلٌ کَانَتْ لَہُ أَمَۃٌ فَغَذَّاہَا فَأَحْسَنَ غِذَائَ ہَا ثُمَّ أَدَّبَہَا فَأَحْسَنَ تَأْدِیبَہَا ثُمَّ أَعْتَقَہَا وَتَزَوَّجَہَا فَلَہُ أَجْرَانِ ۔ ثُمَّ قَالَ الشَّعْبِیُّ لِلْخُرَاسَانِیِّ خُذْ ہَذَا الْحَدِیثَ بِغَیْرِ شَیْئٍ فَقَدْ کَانَ الرَّجُلُ یَرْحَلُ فِیمَا دُونَ ہَذَا الْحَدِیثِ إِلَی الْمَدِینَۃِ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ أَوْجُہٍ أُخَرَ عَنْ صَالِحٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [مسلم ۱۵۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٧٣٨) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تین قسم کے بندے دگنا اجر دیے جاتے ہیں، ایک آدمی اصل کتاب میں سے جو اپنے نبی پر ایمان لایا اور جب اس نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پا لیا اس پر بھی ایمان لایا اور اس کی اتباع کی اور تصدیق کی اس کے لیے دو اجر ہیں۔ اور وہ غلام جو اللہ کے حق کو بھی ادا کرتا ہے اور اپنے مالک کے حق کو بھی ادا کرتا ہے اس کے لیے بھی دو اجر ہیں اور ایک وہ آدمی جس کی لونڈی ہے وہ اس کی پرورش کرتا ہے اور اچھی پرورش کرتا ہے پھر اس کو ادب سکھاتا ہے اس کی تربیت اچھی کرتا ہے۔ پھر اس کو آزاد کرتا ہے اور اس سے شادی کرتا ہے تو اس کے لیے بھی دو اجر ہیں۔

13745

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13745

Sahih

(۱۳۷۳۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ صَالِحٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ عَنْ أَبِی مُوسَی رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَیُّمَا رَجُلٍ کَانَتْ لَہُ جَارِیَۃٌ فَأَدَّبَہَا وَأَحْسَنَ تَأْدِیبَہَا وَعَلَّمَہَا فَأَحْسَنَ تَعْلِیمَہَا ثُمَّ أَعْتَقَہَا فَتَزَوَّجَہَا فَلَہُ أَجْرَانِ وَأَیُّمَا عَبْدٍ مَمْلُوکٍ أَدَّی حَقَّ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ وَحَقَّ مَوَالِیہِ فَلَہُ أَجْرَانِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَثِیرٍ قَالَ الْبُخَارِیُّ وَقَالَ أَبُو بَکْرٍ یَعْنِی ابْنَ عَیَّاشٍ عَنْ أَبِی حَصِینٍ عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَعْتَقَہَا ثُمَّ أَصْدَقَہَا ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٧٣٩) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو آدمی بھی اپنی لونڈی کی تربیت کرتا ہے اور اچھی تربیت کرتا ہے اس کو تعلیم دلاتا ہے اور اچھی تعلیم دلاتا ہے، پھر اس کو آزاد کرتا ہے اور اس سے شادی کرتا ہے تو اس کے لیے دو اجر ہیں اور جو غلام اپنے رب کا بھی حق ادا کرتا ہے اور اپنے مالک کا بھی حق ادا کرتا ہے، اس کے لیے بھی دو اجر ہیں۔

13746

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13746

Zaeef

(۱۳۷۴۰) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الْخَیَّاطُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ عَنْ أَبِی حَصِینٍ عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِذَا أَعْتَقَ الرَّجُلُ أَمَتَہُ ثُمَّ تَزَوَّجَہَا بِمَہْرٍ جَدِیدٍ کَانَ لَہُ أَجْرَانِ ۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَحْمَدَ وَفِی رِوَایَۃِ أَبِی دَاوُدَ : إِذَا أَعْتَقَ الرَّجُلُ أَمَتَہُ ثُمَّ أَمْہَرَہَا مَہْرًا جَدِیدًا کَانَ لَہُ أَجْرَانِ ۔ [منکر]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٧٤٠) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب آدمی اپنی لونڈی کو آزاد کرے پھر نئے حق مہر کے ساتھ اس سے شادی کرلے تو اس کے لیے دو اجر ہیں۔

13747

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13747

Sahih

(۱۳۷۴۱) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ ہِشَامٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَعْتَقَ صَفِیَّۃَ وَجَعَلَ عِتْقَہَا صَدَاقَہَا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنْ أبی عَوَانَۃَ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۶۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٧٤١) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صفیہ (رض) کو آزاد کیا اور اس کی آزادی کو حق مہر بنایا۔

13748

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13748

Sahih

(۱۳۷۴۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْمُوَیْہِ الْعَسْکَرِیُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلاَنِسِیُّ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ صُہَیْبٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : سَبَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- صَفِیَّۃَ فَأَعْتَقَہَا وَتَزَوَّجَہَا۔قَالَ ثَابِتٌ الْبُنَانِیُّ لأَنَسٍ مَا أَصْدَقَہَا؟ قَالَ : أَصْدَقَہَا نَفْسَہَا أَعْتَقَہَا وَتَزَوَّجَہَا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٧٤٢) انس بن مالک (رض) فرما رہے تھے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفیہ (رض) کو قیدی بنایا، پھر اس کو آزاد کیا اور اس سے شادی کی۔ ثابت بناتی کہتے ہیں کہ میں نے انس (رض) سے پوچھا : حق مہر کیا تھا ؟ فرمایا : حق مہر اس کا نفس تھا اس کو آزاد کیا، پھر شادی کرلی۔

13749

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13749

Sahih

(۱۳۷۴۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ قَالَ سَمِعْتُ الْقَاضِیَ أَحْمَدَ بْنَ مُحَمَّدٍ الْبِرْتِیَّ یَقُولُ سَأَلْتُ یَحْیَی بْنَ أَکْثَمَ عَنْ ہَذَا الْحَدِیثِ فَقَالَ : ہَذَا کَانَ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- خَاصَّۃً۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ وَیُذْکَرُ ہَذَا أَیْضًا عَنِ الْمُزَنِیِّ رَحِمَہُ اللَّہُ أَنَّہُ ذَکَرَ ہَذَا الْحَدِیثَ لِلشَّافِعِیِّ رَحِمَہُ اللَّہُ فَحَمَلَہُ عَلَی التَّخْصِیصِ وَمَوْضِعُ التَّخْصِیصِ أَنَّہُ أَعْتَقَہَا مُطْلَقًا ثُمَّ تَزَوَّجَہَا عَلَی غَیْرِ مَہْرٍ وَنِکَاحُ غَیْرِہِ لاَ یَخْلُو مِنْ مَہْرٍ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٧٤٣) ایضاً ۔

13750

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13750

Sahih

(۱۳۷۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ یَکْرَہُ أَنْ یُجْعَلَ عِتْقُ الْمَرْأَۃِ مَہْرَہَا حَتَّی یَفْرِضَ لَہَا صَدَاقًا۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَعَلَی ہَذَا یَدُلُّ حَدِیثُ أَبِی مُوسَی بِرِوَایَۃِ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَیَّاشٍ وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٧٤٤) نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) عورت کی آزادی کو اس کا حق مہر مقرر کردینے کو ناپسند فرماتے تھے یہاں تک کہ اس کا مہر مقرر کردیا جائے۔ شیخ فرماتے ہیں : ابو موسیٰ جو ابی بکر بن عیاش سے نقل فرماتے ہیں وہ حدیث اسی پر دلالت کرتی ہے۔

13751

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13751

Zaeef

(۱۳۷۴۵) وَقَدْ رُوِیَ مِنْ حَدِیثٍ ضَعِیفٍ أَنَّہُ أَمْہَرَہَا أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ السُّکَّرِیُّ أَخْبَرَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِیرِیُّ قَالَ حَدَّثَتْنَا عُلَیْلَۃُ یَعْنِی بِنْتَ الْکُمَیْتِ الْعَتَکِیَّۃَ عَنْ أُمِّہَا أُمَیْمَۃَ عَنْ أَمَۃِ اللَّہِ بِنْتِ رُزَیْنَۃَ عَنْ أُمِّہَا رُزَیْنَۃَ قَالَتْ : لَمَّا کَانَ یَوْمُ قُرَیْظَۃَ وَالنَّضِیرِ جَائَ بِصَفِیَّۃَ یَقُودُہَا سَبِیَّۃً حَتَّی فَتْحَ اللَّہُ عَلَیْہِ وَذِرَاعُہَا فِی یَدِہِ فَلَمَّا رَأَتِ النَّبِیَ قَالَتْ : أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَأَنَّکَ رَسُولُ اللَّہِ فَأَرْسَلَ ذِرَاعَہَا مِنْ یَدِہِ فَأَعْتَقَہَا وَخَطَبَہَا وَتَزَوَّجَہَا وَأَمْہَرَہَا رُزَیْنَۃَ۔ [ضعیف جداً]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٧٤٥) امۃ اللہ بنت رزینہ اپنی والدہ سے نقل فرماتی ہیں کہ جب بنو قریظہ اور نضیر کا دن تھا وہ صفیہ کو قیدی بنا کر لائے۔ جب اللہ نے آپ کو فتح عطا فرمائی تو اس وقت بھی وہ قیدی تھی (لونڈی تھی) ۔ جب صفیہ (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا تو کہنے لگیں : میں گواہی دیتی ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو چھوڑ کر آزاد کردیا اور شادی کا پیغام دے کر نکاح کرلیا اور اس کا حق مہر رزینہ نے ادا کیا تھا۔