Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 42 · Chapter 2847

نکاح کا بیان

نکاح اور ملک یمین اکٹھے نہیں ہوسکتے

3 hadiths in this chapter

13741

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13741

Sahih

(۱۳۷۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْعَبْدَوِیُّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ حَمْزَۃَ الْہَرَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ حَدَّثَنَا حُصَیْنٌ عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْمُزَنِیِّ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أُتِیَ بِامْرَأَۃٍ تَزَوَّجَتْ عَبْدًا لَہَا فَقَالَتِ الْمَرْأَۃُ : أَلَیْسَ اللَّہُ تَعَالَی یَقُولُ فِی کِتَابِہِ { أَوْ مَا مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ } فَضَرَبَہُمَا وَفَرَّقَ بَیْنَہُمَا وَکَتَبَ إِلَی أَہْلِ الأَمْصَارِ : أَیُّمَا امْرَأَۃٍ تَزَوَّجَتْ عَبْدًا لَہَا أَوْ تَزَوَّجَتْ بِغَیْرِ بَیِّنَۃٍ أَوْ وَلِیٍّ فَاضْرِبُوہُمَا الْحَدَّ۔ [حسن لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٧٣٥) حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس ایک عورت کو لایا گیا جس نے اپنے غلام سے شادی کرلی تھی۔ عورت نے کہا : کیا اللہ پاک نے قرآن مجید میں ارشاد نہیں فرمایا : { أَوْ مَا مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ } جو مالک ہوئے تمہارے دائیں ہاتھ کے۔ حضرت عمر (رض) نے ان دونوں پر حد لگائی اور ان کے درمیان تفریق ڈال دی اور گورنروں کی طرف یہ خط لکھا کہ جو عورت بھی اپنے غلام سے شادی کرے یا بغیر دلیل کے شادی کرے یا ولی کے بغیر تو ان دونوں پر حد نافذ کرو۔

13742

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13742

Sahih

(۱۳۷۳۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ حَدَّثَنَا یُونُسُ عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أُتِیَ بِامْرَأَۃٍ قَدْ تَزَوَّجَتْ عَبْدَہَا فَعَاقَبَہَا وَفَرَّقَ بَیْنَہَا وَبَیْنَ عَبْدِہَا وَحَرَّمَ عَلَیْہَا الأَزْوَاجَ عُقُوبَۃً لَہَا۔ ہُمَا مُرْسَلاَنِ یُؤَکِّدُ أَحَدُہُمَا صَاحِبَہُ۔ [حسن لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٧٣٦) حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس ایک عورت کو لایا گیا جس نے اپنے غلام سے شادی کرلی۔ اس کو سزا دی اور ان دونوں کے درمیان تفریق کردی اور اس کو سزا دینے کے لیے اس پر خاوند کو حرام قرار دے دیا۔

13743

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13743

Sahih

(۱۳۷۳۷) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَبَّادٌ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ خِلاَسٍ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ امْرَأَۃً وَرِثَتْ مِنْ زَوْجِہَا شِقْصًا فَرُفِعَ ذَلِکَ إِلَی عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ : ہَلْ غَشِیتَہَا قَالَ : لاَ قَالَ : لَوْ کُنْتَ غَشِیتَہَا لَرَجَمْتُکَ بِالْحِجَارَۃِ ثُمَّ قَالَ : ہُوَ عَبْدُکَ إِنْ شِئْتِ بِعْتِیہِ وَإِنْ شِئْتِ وَہَبْتِیہِ وَإِنْ شِئْتِ أَعْتَقْتِیہِ وَتَزَوَّجْتِیہِ۔ [حسن لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٧٣٧) سیدنا علی (رض) سے روایت ہے کہ ایک عورت اپنے خاوند کے مال میں ایک غلام کی وارث بنی تو یہ معاملہ سیدنا علی (رض) کے سامنے پیش کیا گیا تو انھوں نے (اس غلام سے) کہا : کیا تو نے اس سے ہم بستری کی ؟ اس نے کہا : نہیں، سیدنا علی (رض) نے فرمایا : اگر تو نے ہم بستری کی ہوتی تو میں تجھ کو سنگسار کردیتا، پھر اس عورت سے کہا : وہ تیرا غلام ہے اگر چاہے تو بیچ دے اگر چاہے ہبہ کر دے اگر چاہے تو اس کو آزاد کر کے اس سے شادی کرلے۔