Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 38 · Chapter 2596

وراثت کا بیان

لعان زدہ اولاد کی وراثت کا بیان

14 hadiths in this chapter

12494

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12494

Zaeef

(۱۲۴۸۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا فُلَیْحُ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِیِّ : أَنَّ رَجُلاً أَتَی رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ یَا رَسُولَ اللَّہِ أَرَأَیْتَ رَجُلاً رَأَی مَعَ امْرَأَتِہِ رَجُلاً أَیَقْتُلُہُ فَتَقْتُلُونَہُ أَمْ کَیْفَ یَفْعَلُ بِہِ؟ فَأَنْزَلَ اللَّہُ فِیہِمَا مَا ذُکِرَ فِی الْقُرْآنِ مِنَ الْمُتَلاَعِنَیْنِ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : قَدْ قُضِیَ فِیکَ وَفِی امْرَأَتِکَ ۔ قَالَ : فَتَلاَعَنَا وَأَنَا شَاہِدٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ أَمْسَکْتُہَا فَقَدْ کَذَبْتُ عَلَیْہَا فَفَارَقَہَا فَجَرَتِ السُّنَّۃُ بَعْدُ فِیہِمَا أَنَّ یُفَرَّقَ بَیْنَ الْمُتَلاَعِنَیْنِ وَکَانَتْ حَامِلاً فَأَنْکَرَ حَمْلَہَا فَکَانَ ابْنُہَا یُدْعَی إِلَیْہَا ثُمَّ جَرَتِ السُّنَّۃُ بَعْدُ فِی الْمِیرَاثِ أَنْ یَرِثَہَا وَتَرِثَ مِنْہُ مَا فَرَضَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ لَہَا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الرَّبِیعِ۔ [بخاری ۴۷۴۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٨٩) سہل بن سعدساعدی فرماتے ہیں : ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ کا کیا خیال ہے اگر آدمی اپنی بیوی کے ساتھ کسی آدمی کو دیکھے کیا اسے قتل کر دے پھر آپ اسے (قصاص میں) قتل کر دو گے یا وہ کیا کرے ؟ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں لعان کے بارے میں نازل کیا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے کہا : تیرے اور تیری بیوی کے بارے میں فیصلہ آچکا ہے، راوی نے کہا : ان دونوں نے لعان کیا اور میں اس وقت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھا، اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اگر میں اسے روک لوں تو گویا میں نے اس پر جھوٹ باندھا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو جدا کردیا۔ اس کے بعد یہی سنت جاری کردی گئی کہ دو لعان کرنے والوں میں جدائی کرا دی جائے۔ وہ عورت حاملہ تھی لیکن اس نے اس حمل سے انکار کردیا۔ اس کا بیٹا ماں کے نام سے پکارا جانے لگا۔ پھر یہ سنت جاری ہوگئی کہ بیٹا ماں کا وارث ہوگا اور وہ اللہ کے فرض کردہ حصہ میں اس کی وارث ہوگی۔

12495

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12495

Sahih

(۱۲۴۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِیہِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : اقْسِمُوا الْمَالَ بَیْنَ أَہْلِ الْفَرَائِضِ عَلَی کِتَابِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ فَمَا بَقِیَ فَلأَوْلَی رَجُلٍ ذَکَرٍ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمُ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ کَمَا مَضَی۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٩٠) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کی کتاب کے مطابق اہل فرائض میں مال تقسیم کر دو جو باقی بچے وہ قریبی مذکر کا ہے۔

12496

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12496

Zaeef

(۱۲۴۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُوطَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ حَدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ حَدَّثَنَا سِمَاکُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَائَ قَوْمٌ إِلَی عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَاخْتَصَمُوا فِی وَلَدِ الْمُتَلاَعِنَیْنِ فَجَائَ وَلَدُ أَبِیہِ یَطْلُبُونَ مِیرَاثَہُ قَالَ فَجَعَلَ مِیرَاثَہُ لأُمِّہِ وَجَعَلَہَا عَصَبَتَہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٩١) حضرت ابن عباس (رض) نے کہا : کچھ لوگ حضرت علی (رض) کے پاس آئے، انھوں نے لعان کرنے والوں کی اولاد کے بارے اختلاف کیا۔ وہ بیٹا آیا، انھوں نے اس سے اس کی میراث کا مطالب کیا : حضرت علی (رض) نے اس کی وراثت ماں کو دے دی اور ماں کو اس کا عصبہ بنادیا۔

12497

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12497

Zaeef

(۱۲۴۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ أَخْبَرَنَا الشَّعْبِیِّ عَنْ عَلِیٍّ وَعَبْدِ اللَّہِ قَالاَ : عَصَبَۃُ ابْنِ الْمُلاَعَنَۃِ أُمُّہُ تَرِثُ مَالَہُ أَجْمَعَ فَإِنْ لَمْ تَکُنْ لَہُ أُمٌّ فَعَصَبَتُہَا عَصَبَتُہُ وَوَلَدُ الزِّنَا بِمَنْزِلَتِہِ۔ [ضعیف] وَقَالَ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ : لِلأُمِّ الثُّلُثُ وَمَا بَقِیَ فَفِی بَیْتِ الْمَالِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٩٢) حضرت علی اور عبداللہ (رض) نے کہا : لعان والوں کے بیٹے کی عصبہ اس کی ماں ہے۔ وہ اس کے سارے مال کی وارث بنے گی۔ اگر اس کی ماں نہ ہو تو ماں کے عصبہ اس کے عصبہ ہوں گے اور زنا والی اولاد اپنے مقام پر ہوگی۔ زید بن ثابت (رض) نے کہا : ماں کے لیے ثلث ہے اور باقی بیت المال کے لیے ہے۔

12498

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12498

Zaeef

(۱۲۴۹۳) وَبِإِسْنَادِہِ عَنِ الشَّعْبِیِّ أَنَّ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ فِی ابْنِ الْمُلاَعَنَۃِ تَرَکَ أَخَاہُ وَأُمَّہُ : لأُمِّہِ الثُّلُثُ وَلأَخِیہِ السُّدُسُ وَمَا بَقِیَ فَہُوَ رَدٌّ عَلَیْہِمَا بِحِسَابِ مَا وَرِثَا۔ وَقَالَ عَبْدُ اللَّہِ : لِلأَخِ السُّدُسُ وَمَا بَقِیَ فَلِلأُمِّ وَہِیَ عَصَبَتُہُ۔ وَقَالَ زَیْدٌ : لأُمِّہِ الثُّلُثُ وَلأَخِیہِ السُّدُسُ وَمَا بَقِیَ فَفِی بَیْتِ الْمَالِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٩٣) شعبی سے روایت ہے کہ حضرت علی (رض) نے ملاعنہ کے بیٹے کے بارے میں کہا جس نے اپنا بھائی اور ماں کو چھوڑا تھا، ماں کے لیے ثلث اور بھائی کے لیے سدس اور باقی ماندہ دونوں پر وارث ہونے کے حساب سے لوٹا دیا۔ عبداللہ نے کہا : بھائی کے لیے سدس اور باقی ماں کے لیے ہے اور وہ عصبہ ہے۔ زید نے کہا : ماں کے ثلث بھائی کے لیے سدس ہے اور باقی بیت المال کے لیے ہے۔

12499

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12499

Zaeef

(۱۲۴۹۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا یَحْیَی أَخْبَرَنَا یَزِیدُ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ أَنَّ عَلِیًّا وَابْنَ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالاَ فِی ابْنِ الْمُلاَعَنَۃِ تَرَکَ أَخَاہُ وَأُمَّہُ : لِلأَخِ الثُّلُثُ وَلِلأُمِّ الثُّلُثُ۔ وَقَالَ زَیْدٌ : لِلأَخِ السُّدُسُ وَلِلأُمِّ الثُّلُثُ وَمَا بَقِیَ فَلِبَیْتِ الْمَالِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٩٤) حضرت قتادہ (رض) سے روایت ہے کہ حضرت علی (رض) اور ابن مسعود (رض) نے ملاعنہ کے بیٹے کے بارے میں کہا : جس نے بھائی اور ماں کو چھوڑا تو بھائی کے لیے ثلث اور ماں کے لیے بھی ثلث ہے۔ زید (رض) نے کہا : ماں کے لیے ثلث، بھائی کے لیے سدس اور باقی بیت المال کے لیے ہے۔

12500

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12500

Zaeef

(۱۲۴۹۵) أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عِیسَی أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنَا سَعِیدٌ عَنْ قَتَادَۃَ : أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ کَانَ یَجْعَلُ مِیرَاثَہُ کُلَّہُ لأُمِّہِ فَإِنْ لَمْ تَکُنْ لَہُ أُمٌّ کَانَ لِعَصَبَتِہَا قَالَ وَکَانَ الْحَسَنُ یَقُولُ ذَلِکَ قَالَ : وَکَانَ عَلِیٌّ وَزَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا یَقُولاَنِ : لأُمِّہِ الثُّلُثُ وَبَقِیَّتُہُ فِی بَیْتِ مَالِ الْمُسْلِمِینَ۔ (ت) وَرَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ عَنْ سَعِیدٍ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ خِلاَسِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَلِیٍّ وَزَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا بِنَحْوِہِ وَالرِّوَایَۃُ فِیہِ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مُخْتَلِفَۃٌ وَقَوْلُہُ مَعَ زَیْدٍ أَشْبَہُ بِمَا ذَکَرْنَا مِنَ السُّنَّۃِ الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیٍّ مَا مَضَی۔[ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٩٥) قتادہ سے روایت ہے کہ ابن مسعود (رض) اس کی ساری میراث ماں کو دیتے تھے۔ اگر اس کی ماں نہ ہوتی تو اس کے عصبہ کو دیتے تھے اور حسن یہی بات کہتے ہیں اور علی اور زید (رض) کہتے تھے : ماں کے لیے ثلث اور باقی مسلمانوں کے بیت المال کے لیے ہے۔

12501

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12501

Zaeef

(۱۲۴۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ أَنَّہُ بَلَغَہُ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ وَسُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ : أَنَّہُمَا سُئِلاَ عَنْ وَلَدِ الْمُلاَعَنَۃِ وَوَلَدِ الزِّنَا مَنْ یَرِثُہُ فَقَالاَ : تَرِثُہُ أُمُّہُ حَقَّہَا وَإِخْوَتُہُ مِنْ أُمِّہِ حُقُوقَہُمْ وَیَرِثُ مَا بَقِیَ مِنْ مَالِہِ مَوَالِی أُمِّہِ إِنْ کَانَتْ مَوْلاَۃً وَإِنْ کَانَتْ عَرَبِیَّۃً وَرِثَتْ حَقَّہَا وَوَرِثَ إِخْوَتُہُ مِنْ أُمِّہِ حُقُوقَہُمْ وَوَرِثَ مَا بَقِیَ مِنْ مَالِہِ الْمُسْلِمُونَ۔ قَالَ مَالِکٌ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَذَلِکَ الأَمْرُ عِنْدَنَا وَالَّذِی أَدْرَکْتُ عَلَیْہِ أَہْلَ الْعِلْمِ بِبَلَدِنَا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٩٦) عروہ بن زبیر اور سلیمان بن یسار سے ملاعنہ کے بیٹے اور زنا سے پیدا ہونے والے بیٹے کے بارے میں پوچھا گیا کہ اس کا وارث کون بنے گا تو دونوں نے کہا : اس کی وراثت کی حق دار اس کی ماں ہے اور اس کے اخیافی بھائی حق دار ہیں اور باقی مال کے وارث اس کی ماں کے موالی ہوں گے۔ اگر کوئی ہو تو اگر کوئی عربیۃ (عورت) اس کی وارث بنے اور اس کے اخیافی بھائی وارث ہوں گے اور اس کے باقی مال کے وارث مسلمان ہوں گے۔ امام مالک (رح) نے کہا : ہمارے ہاں یہی موقف ہے اور میں نے اپنے شہر کے اہل علم کو اسی پر پایا ہے۔

12502

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12502

Sahih

(۱۲۴۹۷) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ قَالَ : وَقَالَ بَعْضُ النَّاسِ بِقَوْلِنَا فِیہِمَا إِلاَّ فِی خَصْلَۃٍ وَاحِدَۃٍ إِذَا کَانَتْ أُمُّہُ عَرَبِیَّۃً أَوْ لاَ وَلاَئَ لَہَا رَدُّوا مَا بَقِیَ مِنْ مِیرَاثِہِ عَلَی عَصَبَۃِ أُمِّہِ وَقَالُوا عَصَبَۃُ أُمِّہِ عَصَبَتُہُ وَاحْتَجُّوا فِیہِ بِرِوَایَۃٍ لَیْسَتْ بِثَابِتَۃٍ وَأُخْرَی لَیْسَتْ مِمَّا تَقُومُ بِہَا حَجَّۃٌ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٩٧) امام شافعی (رح) نے خبر دی کہ بعض اہل علم نے ہمارے والی بات کہی ہے مگر ایک فصلت میں جبکہ اس کی ماں کوئی عربیۃ (عورت) ہو یا اس کی ولاء نہ ہو تو اس کی باقی میراث اس کی ماں کے عصبۃ پر لوٹا دو اور انھوں نے کہا : اس کی ماں کے عصبہ ہی اس کے عصبہ ہیں۔ انھوں نے ایسی روایات سے دلیل لی ہے جو ثابت نہیں ہیں اور دوسری ایسی ہیں جو حجت کے قابل نہیں ہیں۔

12503

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12503

Zaeef

(۱۲۴۹۸) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ رُؤْبَۃَ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ النَّصْرِیِّ عَنْ وَاثِلَۃَ بْنِ الأَسْقَعِ اللَّیْثِیِّ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : تَحُوزُ الْمَرْأَۃُ ثَلاَثَ مَوَارِیثَ عَتِیقَہَا وَلَقِیطَہَا وَوَلَدَہَا الَّذِی لاَعَنَتْ عَلَیْہِ ۔ قَالَ أَبُو أَحْمَدَ : عُمَرُ بْنُ رُؤْبَۃَ التَّغْلِبِیُّ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ النَّصْرِیِّ فِیہِ نَظَرٌ قَالَ أَبُو أَحْمَدَ سَمِعْتُ ابْنَ حَمَّادٍ یَذْکُرُہُ عَنِ الْبُخَارِیِّ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٩٨) واثلہ بن اسقع نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عورت کے لیے تین قسم کی میراث جائز ہے اس کے آزاد کردہ کی اور اس کو کوئی گری پڑی چیز مل جائے تو اس کی اور اس بیٹے کی ہوگی جو لعان سے پیدا ہوا ہو۔

12504

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12504

Zaeef

(۱۲۴۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ وَمُوسَی بْنُ عَامِرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ حَدَّثَنَا مَکْحُولٌ قَالَ : جَعَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مِیرَاثَ ابْنِ الْمُلاَعَنَۃِ لأُمِّہِ وَلِوَرَثَتِہَا مِنْ بَعْدِہَا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٩٩) مکحول کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ملاعنہ کے بیٹے کی وراثت کا حق دار اس کی ماں کو بنایا اور اس کے بعد اس کے وارثوں کو۔

12505

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12505

Zaeef

(۱۲۵۰۰) قَالَ وَحَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ أَخْبَرَنِی عِیسَی أَبُو مُحَمَّدٍ عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مِثْلَہُ۔ قَالَ الشَّیْخُ : حَدِیثُ مَکْحُولٍ مُنْقَطِعٌ۔ وَعِیسَی ہُوَ ابْنُ مُوسَی أَبُو مُحَمَّدٍ الْقُرَشِیُّ فِیہِ نَظَرٌ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥٠٠) پچھلی حدیث کی طرح ہے۔

12506

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12506

Zaeef

(۱۲۵۰۱) أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عِیسَی أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنْ دَاوُدَ یَعْنِی ابْنَ أَبِی ہِنْدٍ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُبَیْدٍ الأَنْصَارِیُّ قَالَ : کَتَبْتُ إِلَی أَخٍ لِی مِنْ بَنِی زُرَیْقٍ لِمَنْ قَضَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِوَلَدِ الْمُلاَعَنَۃِ؟ فَقَالَ : قَضَی بِہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- لأُمِّہِ۔ قَالَ : ہِیَ بِمَنْزِلَۃِ أَبِیہِ وَمَنْزِلَۃِ أُمِّہِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥٠١) عبداللہ بن عبید انصاری کہتے ہیں : میں نے اپنے بھائی کو لکھا جو بنی زریق سے ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ملاعنہ کے بیٹے کے بارے میں کیا فیصلہ ہے ؟ تو انھوں نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا اس کی ماں کے حق میں فیصلہ کیا اور کہا کہ وہ اس کے باپ اور ماں کی مانند ہے۔

12507

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12507

Zaeef

(۱۲۵۰۲) وَرَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ فِی الْمَرَاسِیلِ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ عَنْ دَاوُدَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَہْلِ الشَّامِ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : وَلَدُ الْمُلاَعَنَۃِ عَصَبَتُہُ عَصَبَۃُ أُمِّہِ ۔ أَخْبَرَنَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا اللُّؤْلُّؤِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ فَذَکَرَہُ وَہَذَا أَیْضًا مُنْقَطِعٌ۔ [ضعیف] وَقَدْ حَمَلَ الأُسْتَاذُ أَبُو الْوَلِیدِ رَحِمَہُ اللَّہُ ہَذِہِ الأَخْبَارَ عَلَی مَا لَوْ کَانَتْ أُمُّہُ مَوْلاَۃً لِعَتَاقَۃِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥٠٢) عبداللہ نے شام کے ایک آدمی سے نقل کیا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ملاعنہ کے بیٹے کے عصبہ اس کی ماں کے عصبہ ہیں۔ استاذ ابو الولید نے ان اخبار کو اس پر محمول کیا ہے کہ اگر اس کی ماں آزاد کردہ لونڈی ہو۔