Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 38 · Chapter 2595

وراثت کا بیان

پیٹ والے بچہ کی میراث کا بیان

4 hadiths in this chapter

12490

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12490

Sahih

(۱۲۴۸۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ قُسَیْطٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : إِذَا اسْتَہَلَّ الْمَوْلُودُ وُرِّثَ ۔ وَرَوَاہُ ابْنُ خُزَیْمَۃَ عَنِ الْفَضْلِ بْنِ یَعْقُوبَ الْجَزَرِیِّ عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی بِہَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَہُ وَزَادَ مَوْصُولاً بِالْحَدِیثِ : تِلْکَ طَعْنَۃُ الشَّیْطَانِ کُلَّ بَنِی آدَمَ نَائِلاً مِنْہُ تِلْکَ الطَّعْنَۃَ إِلاَّ مَا کَانَ مِنْ مَرْیَمَ وَابْنِہَا فَإِنَّہَا لَمَّا وَضَعَتْہَا أُمُّہَا قَالَتْ (إِنِّی أُعِیذُہَا بِکَ وَذُرِّیَّتَہَا مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ) فَضُرِبَ دُونَہَا بِحِجَابٍ فَطَعَنَ فِیہِ یَعْنِی فِی الْحِجَابِ۔ وَفِی رِوَایَۃِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- : کُلُّ بَنِی آدَمَ یَطْعُنُ الشَّیْطَانُ فِی جَنْبِہِ حِینَ تَلِدُہُ أُمُّہُ إِلاَّ عِیسَی ابْنَ مَرْیَمَ ذَہَبَ یَطْعُنُ فَطَعَنَ فِی الْحِجَابِ ۔ قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ : رَأَیْتُ ہَذِہِ الصَّرْخَۃَ الَّتِی یَصْرُخُہَا الصَّبِیُّ حِینَ تَلِدُہُ أُمُّہُ فَإِنَّہَا مِنْہَا۔ [حسن لغیرہ۔ اخرجہ السجتانی ۲۹۲۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٨٥) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب بچہ رو پڑے تو وہ وارث بنادیا جائے گا۔ ایک روایت کے الفاظ ہیں : یہ شیطان کا چھونا ہے، ہر بنی آدم کا اس سے واسطہ پڑتا ہے مگر مریم اور اس کا بیٹا اس لیے کہ جب وہ پیدا ہوئے تو ان کی ماں نے کہا : بیشک میں اسے تیری پناہ میں دیتی ہوں اور اس کی اولاد کو بھی شیطان مردود سے پس شیطان نے ان کو پردے میں سے چھو لیا تھا۔ حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر بنی آدم کو شیطان چوکا لگاتا ہے اس کی پیٹھ میں۔ جب اسے اس کی ماں جنتی ہے مگر عیسیٰ بن مریم۔ وہ (شیطان) چھونے کے لیے گیا پس پردے میں سے چھوا تھا، حضرت ابوہریرہ (رض) نے کہا : میں نے اس چیخ کو دیکھا جو بچے سے نکلتی ہے، جب اسے اس کی ماں جنم دیتی ہے، پس وہ اسی (شیطان) کی جانب سے ہے۔

12491

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12491

Sahih

(۱۲۴۸۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنِی الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ دَاوُدَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ أَبِی سَلَمَۃ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : مِنَ السُّنَّۃِ أَنْ لاَ یَرِثَ الْمَنْفُوسُ وَلاَ یُورَثَ حَتَّی یَسْتَہِلَّ صَارِخًا۔ کَذَا وَجَدْتُہُ۔ وَرَوَاہُ یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : لاَ یَرِثُ الصَّبِیُّ إِذَا لَمْ یَسْتَہِلَّ وَالاِسْتِہْلاَلِ الصِّیَاحُ أَوِ الْعُطَاسُ أَوِ الْبُکَائُ وَلاَ تَکْمُلُ دِیَتُہُ۔ وَقَالَ سَعِیدٌ: لاَ یُصَلَّی عَلَیْہِ۔ وَرُوِیَ مِنْ حَدِیثِ جَابِرٍ مَوْقُوفًا وَمَرْفُوعًا وَقَدْ مَضَی فِی کِتَابِ الْجَنَائِزِ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٨٦) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ سنت سے ثابت ہے کوئی نفس وارث نہیں بن سکتا اور نہ وارث بنایا جاسکتا ہے یہاں تک کہ وہچیخپڑے۔ میں نے اسی طرح سعید بن مسیب سے سنا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بچہ اس وقت تک وارث نہیں بن سکتا یہاں تک کہ وہ رو پڑے اور استہلال کا مطلب ہے، چیخ، کھانسی یا رونا اور اس کی دیت مکمل نہ ہوگی۔ سعید فرماتے ہیں : اس پر نماز جنازہ ہی نہ پڑھی جائے گی۔

12492

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12492

Sahih

(۱۲۴۸۷) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَتْ : إِنَّ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّیقَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ فِی الأَوْسَاقِ الَّتِی نَحَلَہَا إِیَّاہَا : فَلَوْ کُنْتِ جَدَدْتِیہِ أَوِ احْتَزْتِیہِ کَانَ لَکِ وَإِنَّمَا ہُوَ الْیَوْمَ مَالُ الْوَارِثِ وَإِنَّمَا ہُمْ أَخَوَاکِ وَأُخْتَاکِ فَاقْتَسِمُوہُ عَلَی کِتَابِ اللَّہِ۔ فَقَالَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : وَاللَّہِ یَا أَبَتِہ لَوْ کَانَ کَذَا وَکَذَا لَتَرَکْتُہُ إِنَّمَا ہِیَ أَسْمَائُ فَمَنِ الأُخْرَی؟ قَالَ : ذُو بَطْنِ بِنْتِ خَارِجَۃَ أُرَاہَا جَارِیَۃً۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٨٧) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے ان وسقوں کے بارے میں کہا جو انھوں نے عائشہ (رض) کو دیے تھے کہ اگر تو نے انھیں کاٹ لیا ہے اور قبضہ میں لے لیا ہے تو تیرے ہیں۔ ورنہ وہ آج سے وارث کا مال ہے اور وہ تیرے دو بھائی اور دو بہنیں ہیں، اللہ کی کتاب کے مطابق تقسیم کرلینا، عائشہ (رض) نے کہا : اللہ کی قسم ! اے ابا جان ! اگر ایسی بات ہے تو میں چھوڑ دیتی ہوں۔ ایک اسماء بہن ہے، دوسری کون ہے ؟ ابوبکر (رض) نے کہا : خارجہ کی بیٹی کے پیٹ میں میرے خیال میں لڑکی ہے۔

12493

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12493

Zaeef

(۱۲۴۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : کَامِلُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُسْتَمْلِیُّ وَأَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ زِیَادٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنِی ابْنُ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ یَحْیَی بْنِ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ جَدَّتِہِ أُمِّ سَعْدِ بِنْتِ سَعْدِ بْنِ الرَّبِیعِ امْرَأَۃِ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّہَا أَخْبَرَتُہُ قَالَتْ : رَجَعَ إِلَیَّ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ یَوْمًا فَقَالَ : إِنْ کَانَتْ لَکِ حَاجَۃٌ أَنْ نُکَلِّمَ فِی مِیرَاثِکِ مِنْ أَبِیکِ فَإِنَّ أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَدْ وَرَّثَ الْحَمْلَ الْیَوْمَ وَکَانَتْ أُمُّ سَعْدٍ حَمْلاً مَقْتَلَ أَبِیہَا سَعْدِ بْنِ الرَّبِیعِ فَقَالَتْ أُمُّ سَعْدٍ : مَا کُنْتُ لأَطْلُبَ مِنْ إِخْوَتِی شَیْئًا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٨٨) زید بن ثابت (رض) کی بیوی نے کہا : ایک دن میری طرف زید بن ثابت آئے اور کہا : اگر تجھے ضرورت ہو تو ہم تیرے باپ سے تیری میراث کے بارے میں بات کریں ؟ بیشک امیرالمومنین عمر بن خطاب (رض) نے حمل والے کو وارث بنایا ہے اور ام سعد باپ کے قتل کے وقت حمل میں تھیں، پس ام سعد نے کہا : میں اپنی بہنوں سے کچھ نہ لوں گی۔