Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 38 · Chapter 2597

وراثت کا بیان

حرامی بچہ زانی کا وارث نہ بنے گا اور نہ زانی اس کا وارث بنے گا

3 hadiths in this chapter

12508

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12508

Zaeef

(۱۲۵۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ عَنْ سَلْمِ بْنِ أَبِی الذَّیَّالِ قَالَ حَدَّثَنِی بَعْضُ أَصْحَابِنَا عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ مُسَاعَاۃَ فِی الإِسْلاَمِ مَنْ سَاعَی فِی الْجَاہِلِیَّۃِ فَقَدْ لَحِقَ بِعَصَبَتِہِ وَمَنِ ادَّعَی وَلَدًا مِنْ غَیْرِ رِشْدَۃٍ فَلاَ یَرِثُ وَلاَ یُورَثُ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥٠٣) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسلام میں لونڈی کی کمائی نہیں ہے جس نے جاہلیت میں یہ کمائی، پھر اس عورت کا لڑکا ہوا تو اس کا نسب اس کے مولیٰ سے ملے گا اور جو شخص کسی بچے کا دعویٰ کرے بغیر نکاح کے تو نہ بچہ اس کا وارث ہوگا اور نہ وہ بچے گا۔

12509

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12509

Sahih

(۱۲۵۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہٍ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُوسَی عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہٍ -ﷺ- قَضَی أَنَّ کُلَّ مُسْتَلْحَقٍ اسْتُلْحِقَ بَعْدَ أَبِیہِ الَّذِی یُدْعَی إِلَیْہِ فَادَّعَاہُ وَرَثَتُہُ مِنْ بَعْدُ فَقَضَی إِنْ کَانَ مِنْ أَمَۃٍ یَمْلِکُہَا یَوْمَ أَصَابَہَا فَقَدْ لَحِقَ بِمَنِ اسْتَلْحَقَہُ لَیْسَ لَہُ فِیمَا قُسِمَ قَبْلَہُ مِنَ الْمِیرَاثِ شَیْئٌ وَمَنْ أَدْرَکَ الْمِیرَاثَ لَمْ یُقْسَمْ فَلَہُ نَصِیبُہُ وَلاَ یُلْحَقُ إِذَا کَانَ أَبُوہُ الَّذِی یُدْعَی لَہُ أَنْکَرَہُ وَإِنْ کَانَ مِنْ أَمَۃٍ لاَ یَمْلِکُہَا أَوْ مِنْ حُرَّۃٍ عَاہَرَ بِہَا فَإِنَّہُ لاَ یُلْحَقُ وَلاَ یَرِثُ وَإِنْ کَانَ أَبُوہُ الَّذِی یُدْعَی لَہُ ہُوَ ادَّعَاہُ فَہُوَ وَلَدُ زِنَا لأَہْلِ أُمِّہِ مَنْ کَانُوا حُرَّۃً أَوْ أَمَۃً۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥٠٤) عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس لڑکے کے بارے میں فیصلہ کیا جو اپنے باپ کے مرجانے کے بعد اس سے ملایا جائے جس کے نام سے پکارا جاتا تھا اور باپ کے وارث اسے ملانا چاہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فیصلہ کیا کہ اگر وہ لڑکا لونڈی سے ہے جس کا وہ جماع کے وقت مالک تھا تو اس کا نسب ملانے والے سے مل جائے گا لیکن جو ترکہ اس کے ملائے جانے سے پہلے تقسیم ہوگیا، اس میں اس کا حصہ نہ ہوگا اور جو ترکہ تقسیم نہ ہوا ہو اس میں اس کا بھی حصہ ہوگا لیکن جب وہ باپ جس سے اس کا نسب ملایا جاتا ہے، اپنی زندگی میں اس کا انکار کرتا ہو تو وارثوں کے ملانے سے نہیں ملے گا۔ اگر وہ لڑکا ایسی لونڈی سے ہو جس کا مالک اس کا باپ نہ تھا یا وہ آزاد عورت کے پیٹ سے ہو جس سے اس کے باپ نے زنا کیا تھا تو اس کا نسب نہ ملے گا اور نہ وہ اس کا وارث ہوگا اگرچہ اس کے باپ نے اپنی زندگی میں اس کا دعویٰ کیا ہو کیونکہ وہ ولد الزنا ہے اگرچہ آزاد کے پیٹ سے ہو یا لونڈی کے پیٹ سے۔

12510

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12510

Sahih

(۱۲۵۰۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَبِی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ بِإِسْنَادِہِ وَمَعْنَاہُ وَزَادَ : وَذَلِکَ فِیمَا اسْتُلْحِقَ فِی أَوَّلِ الإِسْلاَمِ فَمَا اقْتُسِمَ مِنْ مَالٍ قَبْلَ الإِسْلاَمِ فَقَدْ مَضَی۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٥٠٥) محمد بن راشد کی سند میں زیادتی ہے اور یہ شروع اسلام میں نسب ملایا جاتا تھا، اسلام سے پہلے مال تقسیم کیا جاتا ہے پس وہ گزر چکا۔