Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 38 · Chapter 2585

وراثت کا بیان

دادا کی میراث کا بیان

9 hadiths in this chapter

12413

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12413

Zaeef

(۱۲۴۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ أَخْبَرَنَا ہَمَّامُ بْنُ یَحْیَی عَنْ قَتَادَۃَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : إِنَّ ابْنَ ابْنِی مَاتَ فَمَا لِی مِنْ مِیرَاثِہِ؟ قَالَ : لَکَ السُّدُسُ ۔ فَلَمَّا وَلَّی دَعَاہُ فَقَالَ : لَکَ سُدُسٌ آخَرُ ۔ فَلَمَّا وَلَّی دَعَاہُ فَقَالَ : إِنَّ السُّدُسَ الآخَرَ طُعْمَۃٌ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٠٨) حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک آدمی آیا۔ اس نے کہا : میرا پوتا فوت ہوگیا ہے۔ میرے لیے کیا وراثت ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تیرے لیے سدس ہے جب وہ واپس ہوا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے بلایا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تیرے لیے دوسرا سدس ہے، جب وہ واپس ہوا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے بلایا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دوسرا سدس کھانا ہے۔

12414

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12414

Zaeef

(۱۲۴۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ سَوَّارٍ أَبُو سَوَّارٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ عَنْ یُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ یَسَارٍ : أَنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ سَأَلَ النَّاسَ مَنْ عَلِمَ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی الْجَدِّ شَیْئًا قَالَ مَعْقِلٌ : أَعْطَاہُ السُّدُسَ قَالَ مَعَ مَنْ وَیْلَکَ؟ قَالَ : لاَ أَدْرِی قَالَ : لاَ دَرَیْتَ۔ وَفِی رِوَایَۃِ یُونُسَ بْنِ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ قَالَ : حَجَجْتُ مَعَ عُمَرَ فَأَنْشَدَ النَّاسَ : مَنْ کَانَ سَمِعَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَذْکُرُ فِی الْجَدِّ شَیْئًا فَقَامَ مَعْقِلُ بْنُ یَسَارٍ الْمُزَنِیُّ فَقَالَ : أَنَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أُتِیَ بِفَرِیضَۃٍ فِیہَا جَدٌّ فَأَعْطَاہُ ثُلُثًا أَوْ سُدُسًا۔ فَقَالَ عُمَرُ : مَا الْفَرِیضَۃُ؟ قَالَ : لاَ أَدْرِی فَرَکَلَہُ عُمَرُ وَقَالَ : لاَ دَرَیْتَ مَا مَنَعَکَ أَنْ تَدْرِیَ۔ وَفِی رِوَایَۃٍ أُخْرَی عَنْ یُونُسَ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ قَالَ: فَجَمَعَ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَجَعَلَ لِلْجَدِّ نَصِیبًا۔ وَرَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی عَنْ أَحْمَدَ بْنِ خَالِدٍ الْوَہْبِیُّ عَنْ یُونُسَ وَرَوَاہُ ابْنُ خُزَیْمَۃَ عَنِ الزَّعْفَرَانِیِّ عَنْ شَبَابَۃَ عَنْ یُونُسَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٠٩) حضرت معقل بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے لوگوں سے سوال کیا کہ دادا کے بارے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کوئی بات جانتا ہے ؟ معقل نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے سدس دیا تھا، عمر (رض) نے کہا : کس کے ساتھ ؟ معقل نے کہا : میں نہیں جانتا، عمر (رض) نے کہا : تو نہ جانے۔ ایک روایت میں ہے کہ عمرو بن میمون کہتے ہیں : میں نے عمر (رض) کے ساتھ حج کیا، عمر (رض) نے لوگوں میں اعلان کیا کہ کسی نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دادا کے متعلق کچھ سنا ہے ؟ معقل بن یسار (رض) کھڑے ہوئے اور کہا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس فریضہ لایا گیا اس میں دادا بھی تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے سدس یا ثلث دیا، عمر (رض) نے کہا : کون سا فریضہ ؟ معقل نے کہا : میں نہیں جانتا، عمر (رض) نے اسے لات ماری اور کہا : تو نہیں جانتا تجھے کس نے کہا تھا کہ جانے۔

12415

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12415

Zaeef

(۱۲۴۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُوسَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِ اللَّہِ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکَّارٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْفَارِسِیُّ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَحْمَدَ الْخَلاَّلِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ خَارِجَۃَ بْنِ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ الأَنْصَارِیِّ عَنْ أَبِیہِ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ : أَنَّ مَعَانِیَ ہَذِہِ الْفَرَائِضَ وَأُصُولَہَا عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَأَمَّا التَّفْسِیرُ فَتَفْسِیرُ أَبِی الزِّنَادِ عَلَی مَعَانِی زَیْدٍ قَالَ : وَمِیرَاثُ الْجَدِّ أَبِی الأَبِ أَنَّہُ لاَ یَرِثُ مَعَ أَبٍ دِنْیًا شَیْئًا وَہُوَ مَعَ الْوَلَدِ الذِّکْرِ وَمَعَ ابْنِ الاِبْنِ یُفْرَضُ لَہُ السُّدُسُ وَفِیمَا سِوَی ذَلِکَ مَا لَمْ یَتْرُکِ الْمُتَوَفَّی أَخًا أَوْ أُخْتًا مِنْ أَبِیہِ یُخَلَّفُ الْجَدُّ وَیُبْدَأُ بِأَحَدٍ إِنْ شَرَکَہُ مِنْ أَہْلِ الْفَرَائِضِ فَیُعْطَی فَرِیضَتَہُ فَإِنْ فَضَلَ مِنَ الْمَالِ السُّدُسَ فَأَکْثَرَ مِنْہُ کَانَ لِلْجَدِّ وَإِنْ لَمْ یَفْضُلِ السُّدُسُ فَأَکْثَرَ مِنْہُ فَلِلْجَدِّ السُّدُسُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤١٠) حضرت خارجہ بن زید (رض) اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ دادا کی میراث یہ ہے کہ وہ باپ کے ساتھ کسی چیز کا وارث نہیں بنتا اور وہ (جد) مذکر اولاد اور پوتے کے ساتھ سدس کا حق دار بنتا ہے اور اس کے علاوہ جب میت علاتی بھائی یا بہن نہ چھوڑے تو دادا کو خلیفہ بنایا جاتا ہے اور پہلے اہل فرائض کے حصے دیے جائیں گے، پھر اگر مال سدس سے زیادہ ہوا تو دادا کو دے دیا جائے گا، اگر سدس سے زائد نہ ہو تو سدس ہی دادا کو دیا جائے گا۔ (٤٠) باب التَّشْدِیدِ فِی الْکَلاَمِ فِی مَسْأَلَۃِ الْجَدِّ مَعَ الأُخْوَۃِ لِلأَبِ وَالأُمِّ أَوْ لِلأَبِ مِنْ غَیْرِ اجْتِہَادٍ وَکَثْرَۃِ الاِخْتِلاَفِ فِیہَا حقیقی اور علاتی بھائیوں کے ساتھ دادا کے مسئلہ میں سختی کا بیان بغیر اجتہاد کے اور اس میں اختلاف کا بیان

12416

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12416

Zaeef

(۱۲۴۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ إِدْرِیسَ وَیَحْیَی بْنُ عَبْدِ الْمَلَکِ بْنِ أَبِی غَنِیَّۃَ عَنْ أَبِی حَیَّانَ وَہُوَ یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ التَّیْمِیُّ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ عَلَی مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : أَمَّا بَعْدُ یَا أَیُّہَا النَّاسُ إِنَّہُ نَزَلَ تَحْرِیمُ الْخَمْرِ وَہِیَ مِنَ الْخَمْسَۃِ مِنَ الْعِنَبِ وَالتَّمْرِ وَالْعَسَلِ وَالْحِنْطَۃِ وَالشَّعِیرِ وَالْخَمْرُ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ وَثَلاَثٌ أَیُّہَا النَّاسُ وَدِدْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- لَمْ یُفَارِقْنَا حَتَّی یَعْہَدَ إِلَیْنَا فِیہِنَّ عَہْدًا نَنْتَہِی إِلَیْہِ : الْکَلاَلَۃُ وَالْجَدُّ وَأَبْوَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الرِّبَا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ۔ [بخاری ۵۵۸۸۔ مسلم ۳۰۳۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤١١) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے عمر (رض) سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے منبر پر سنا وہ فرما رہے تھے : امابعد ! اے لوگو ! شراب کی حرمت نازل ہوئی ہے اور وہ پانچ چیزوں سے ہے : انگور، کھجور، شہد، گندم اور جَو اور شراب وہ ہے جو عقل کو مخمور کر دے اور تین چیزیں ایسی ہیں کہ میں چاہتا تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جدا ہونے سے پہلے ہمیں اس کا حکم بتا دیتے، کلالۃ، جد اور سود کے احکامات ۔

12417

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12417

Sahih

(۱۲۴۱۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ عَبِیدَۃَ قَالَ : إِنِّی لأَحْفَظُ عَنْ عُمَرَ فِی الْجَدِّ مِائَۃَ قَضِیَّۃٍ کُلُّہَا یَنْقُضُ بَعْضُہَا بَعْضًا۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤١٢) عبیدہ فرماتے ہیں کہ میں نے عمر (رض) سے دادا کے متعلق سو فیصلے یاد کیے ہیں، سارے کے سارے بعض کو بعض سے جدا کرتے تھے۔

12418

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12418

Sahih

(۱۲۴۱۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَوْنٍ یُحَدِّثُ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبِیدَۃَ قَالَ : حَفِظْتُ عَنْ عُمَرَ مِائَۃَ قَضِیَّۃٍ فِی الْجَدِّ قَالَ وَقَالَ : إِنِّی قَدْ قَضَیْتُ فِی الْجَدِّ قَضَایَا مُخْتَلِفَۃً کُلَّہَا لاَ آلُو فِیہِ عَنِ الْحَقِّ وَلَئِنْ عِشْتُ إِنْ شَائَ اللَّہُ إِلَی الصَّیْفِ لأَقْضِیَنَ فِیہَا بِقَضِیَّۃٍ تَقْضِی بِہِ الْمَرْأَۃُ وَہِیَ عَلَی ذَیْلِہَا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤١٣) محمد بن عبیدہ کہتے ہیں : میں نے حضرت عمر (رض) سے جد کے بارے میں ایک سو فیصلے یاد کیے ہیں اور کہا : میں نے جد کے بارے میں مختلف فیصلے کیے ہیں۔ میں نے سب فیصلوں میں اس کے حق سے کوتاہی نہیں کی، اگر میں گرمیوں کے موسم تک زندہ رہا تو ان شاء اللہ اس بارے میں فیصلہ کروں گا کہ عورت تقاضا کرے گی جو اس کے درجہ میں ہوگی۔

12419

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12419

Zaeef

(۱۲۴۱۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا جَرِیرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ قَیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ قَالَ : أَخَذَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَتِفًا وَجَمَعَ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ -ﷺ- لِیَکْتُبَ الْجَدَّ وَہُمْ یَرَوْنَ أَنَّہُ یَجْعَلُہُ أَبًا فَخَرَجَتْ عَلَیْہِ حَیَّۃٌ فَتَفَرَّقُوا فَقَالَ : لَوْ أَنَّ اللَّہَ أَرَادَ أَن یُمْضِیَہُ لأَمْضَاہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤١٤) طارق بن شہاب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے دستہ پکڑا اور اصحاب محمد (رض) کو جمع کیا تاکہ دادا کے بارے میں لکھ دیں اور وہ دیکھ رہے تھے کہ انھوں نے اسے باپ کی جگہ پہ رکھ دیا۔ ایک قبیلہ وہاں سے نکلا وہ علیحدہ علیحدہ ہوئے تو فرمایا : اگر اللہ ارادہ کرتے تو میں اسے چھوڑ دیتا۔

12420

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12420

Zaeef

(۱۲۴۱۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ الْقَافُلاَئِیُّ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ الأَوْدِیِّ قَالَ : شَہِدْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ حِینَ طُعِنَ فَذَکَرَ الْقِصَّۃَ وَفِیہَا فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : یَا عَبْدَ اللَّہِ ائْتِنِی بِالْکَتِفِ الَّتِی کَتَبْتُ فِیہَا شَأْنَ الْجَدِّ بِالأَمْسِ وَقَالَ : لَوْ أَرَادَ اللَّہُ أَنْ یُتِمَّ ہَذَا الأَمْرَ لأَتَمَّہُ۔ فَقَالَ عَبْدُ اللَّہِ : نَحْنُ نَکْفِیکَ ہَذَا الأَمْرَ یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ قَالَ : لاَ فَأَخَذَہَا فَمَحَاہَا بِیَدِہِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤١٥) عمرو بن میمون فرماتے ہیں : میں عمر بن خطاب (رض) کے پاس گیا، جب انھیں زخم دیا گیا تھا، حضرت عمر (رض) نے کہا : اے عبداللہ ! دستہ لاؤ، میں اس میں کے بارے لکھ دوں اور کہا : اگر اللہ چاہتے تو میں اس کو پورا کردیتا، حضرت عبداللہ (رض) نے کہا : اے امیرالمومنین ! ہم اس معاملہ میں آپ کے لیے کافی ہیں، عمر (رض) نے کہا : نہیں ، پھر اسے پکڑا اور اپنے ہاتھ سے لکھ دیا۔

12421

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12421

Zaeef

(۱۲۴۱۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ عَنْ سُفْیَانَ الثَّوْرِیِّ عَنْ أَیُّوبَ السَّخْتِیَانِیِّ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ مُرَادٍ أَنَّہُ سَمِعَ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : مَنْ سَرَّہُ أَنْ یَتَقَحَّمَ جَرَاثِیمَ جَہَنَّمَ فَلْیَقْضِ بَیْنَ الْجَدِّ وَالإِخْوَۃِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤١٦) سعید بن جبیر مراد کے ایک آدمی سینقل فرماتے ہیں، اس نے حضرت علی (رض) سے سنا وہ کہتے تھے : جس کو اچھا لگے کہ جہنم کے گڑھے میں گرے اسے چاہیے کہ دادا اور بھائیوں کے درمیان فیصلہ کرے۔