Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 38 · Chapter 2584

وراثت کا بیان

اہل فرائض سے بچا ہوا مال جس کے لیے عصبہ نہ ہوں اور نہ مولیٰ ہو تو بیت المال میں داخل کریں گے اور اہل فرائض پر کچھ نہ لوٹایا جائے گا

3 hadiths in this chapter

12410

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12410

Sahih

(۱۲۴۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ جَابِرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ عَنْ شُرَحْبِیلَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ الْبَاہِلِیِّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ فِی خُطْبَتِہِ فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ : إِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَعْطَی کُلَّ ذِی حَقٍّ حَقَّہُ لاَ وَصِیَّۃَ لِوَارِثٍ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٠٥) امامہ باہلی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے میں نے حجۃ الوداع میں سنا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے ہر حق والے کو اس کا حق دے دیا ہے ، اب وارث کے لیے وصیت نہیں ہے۔

12411

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12411

Zaeef

(۱۲۴۰۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنِ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ خَارِجَۃَ بْنِ زَیْدٍ قَالَ : رَأَیْتُ أَبِی یَجْعَلُ فُضُولَ الْمَالِ فِی بَیْتِ الْمَالِ وَلاَ یَرُدُّ عَلَی وَارِثٍ شَیْئًا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٠٦) خارجہ بن زید فرماتے ہیں : میں نے اپنے والد کو دیکھا، وہ زائد مال بیت المال میں داخل کرتے تھے اور وارث کو کچھ نہ دیتے تھے۔

12412

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12412

Zaeef

(۱۲۴۰۷) قَالَ وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : کَانَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَرُدُّ عَلَی کُلِّ وَارِثٍ الْفَضْلَ بِحِصَّۃِ مَا وَرِثَ غَیْرَ الْمَرْأَۃِ والزَّوْجِ وَکَانَ عَبْدُ اللَّہِ لاَ یَرُدُّ عَلَی امْرَأَۃٍ وَلاَ زَوْجٍ وَلاَ ابْنَۃِ ابْنٍ مَعَ ابْنَۃِ الصُّلْبِ وَلاَ عَلَی أُخْتٍ لأَبٍ مَعَ أُخْتٍ لأَبٍ وَأُمٍّ وَلاَ عَلَی إِخْوَۃٍ لأُمٍّ مَعَ أُمٍّ وَلاَ عَلَی جَدَّۃٍ إِلاَّ أَنْ لاَ یَکُونَ وَارِثٌ غَیْرُہَا وَکَانَ زَیْدٌ لاَ یَرُدُّ عَلَی وَارِثٍ شَیْئًا وَیَجْعَلُہُ فِی بَیْتِ الْمَالِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٠٧) شعبی کہتے ہیں : حضرت علی (رض) عورت اور خاوند کے علاوہ ہر وارث پر حصہ کے ساتھ زائد مال لوٹا دیتے تھے اور عبداللہ عورت، خاوند اور پوتی پر صلبی بیٹی کے ساتھ نہ لوٹاتے تھے اور حقیقی بہن کے ساتھ علاتی بہن پر اور نہ ماں کے ساتھ اخیافی بھائیوں پر اور نہ جدۃ پر مگر یہ کہ اس (جدۃ) کے علاوہ کوئی وارث نہ ہوتا اور زید وارث پر کچھ نہ لوٹاتے تھے، بلکہبیت المال میں داخل کردیتے تھے۔