Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 38 · Chapter 2583

وراثت کا بیان

جس نے وارث اور مولیٰ نہ ہونے کی صورت میں وراثت بیت المال کے سپرد کردی

6 hadiths in this chapter

12404

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12404

Sahih

(۱۲۳۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ الْہِلاَلِیُّ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ بُدَیْلِ بْنِ مَیْسَرَۃَ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِی عَامِرٍ الْہَوْزَنِیِّ عَنِ الْمِقْدَامِ الْکِنْدِیِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَنَا أَوْلَی بِکُلِّ مُؤْمِنٍ مِنْ نَفْسِہِ فَمَنْ تَرَکَ دَیْنًا أَوْ ضَیْعَۃً فَإِلَیْنَا وَمَنْ تَرَکَ مَالاً فَلِوَرَثَتِہِ وَأَنَا مَوْلَی مَنْ لاَ مَوْلَی لَہُ أَرِثُ مَالَہُ وَأَفُکُّ عَانَہُ وَالْخَالُ وَارِثُ مَنْ لاَ وَارِثَ لَہُ یَرِثُ مَالَہُ وَیَفُکُّ عَانَہُ ۔ [صحیح لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٣٩٩) حضرت مقدام کندی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں ہر مومن کا اس کی جان سے زیادہ قریبی ہوں، جو قرض یا اولاد چھوڑے وہ ہماری طرف ہے اور جو مال چھوڑے وہ اس کے ورثاء کے لیے ہے اور جس کا کوئی والی نہ ہو میں اس کا والی ہوں۔ میں اس کے مال کا وارث ہوں اور اس کے قیدی چھڑاؤں گا اور ماموں اس کا وارث ہے جس کا کوئی اور وارث نہ ہو، وہ اس کے مال کا وارث ہے اور اس کے قیدیوں کو چھڑائے گا۔

12405

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12405

Sahih

(۱۲۴۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ بِنَیْسَابُورَ وَأَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ قَالاَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ سُفْیَانَ عَنِ ابْنِ الأَصْبَہَانِیِّ عَنْ مُجَاہِدِ بْنِ وَرْدَانَ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّ رَجُلاً وَقَعَ مِنْ نَخْلَۃٍ فَمَاتَ فَتَرَکَ شَیْئًا وَلَمْ یَدَعْ وَلَدًا وَلاَ حَمِیمًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہُ -ﷺ- : أَعْطُوا مِیرَاثَہُ رَجُلاً مِنْ أَہْلِ قَرْیَتِہِ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٠٠) حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ ایک آدمی باغ میں واقع ہوا، پھر وہ فوت ہوگیا، اس نے کچھ چھوڑا اور کوئی اولاد نہ تھی، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کی میراث اس کی بستی والوں میں سے کسی کو دے دو ۔

12406

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12406

Sahih

(۱۲۴۰۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُاللَّہُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَصْبَہَانِیِّ عَنْ مُجَاہِدِ بْنِ وَرْدَانَ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّ مَوْلًی لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- تُوُفِّیَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ہَا ہُنَا أَحَدٌ مِنْ أَہْلِ قَرْیَتِہِ ۔ فَقَالُوا نَعَمْ فَأَعْطَاہُ النَّبِیُّ -ﷺ- مِیرَاثَہُ۔ وَہَذَا یُحْتَمَلُ إِنْ کَانَ مَوْلًی لَہُ بِغَیْرِ الْعِتَاقِ فَلَمْ یَأْخُذْ مِیرَاثَہُ وَجَعَلَہُ فِی أَہْلِ قَرْیَتِہِ عَلَی طَرِیقِ الْمَصْلَحَۃِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٠١) حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا مولیٰ فوت ہوگیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا اس کی بستی والوں میں سے کوئی ہے ؟ انھوں نے کہا : ہاں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے اس کی میراث دے دی۔

12407

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12407

Zaeef

(۱۲۴۰۲) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شَرِیکٌ أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرٍ الأَحْمَرِیُّ عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ رَجُلاً تُوُفِّیَ مِنْ خُزَاعَۃَ عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَأُتِیَ النَّبِیُّ -ﷺ- بِمِیرَاثِہِ فَقَالَ : انْظُرُوا ہَلْ مِنْ وَارِثٍ ۔ فَالْتَمَسُوہُ فَلَمْ یَجِدُوا لَہُ وَارِثًا فَأُخْبِرَ النَّبِیُّ -ﷺ- فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ادْفَعُوہُ إِلَی أَکْبَرِ خُزَاعَۃَ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٠٢) ابن بریدہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ خزاعہ کا ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں فوت ہوگیا، اس کی میراث نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لائی گئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دیکھو اس کا کوئی وارث ہے ؟ انھوں نے تلاش کیا، لیکن کوئی نہ ملا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتایا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خزاعہ کے بڑے آدمی کو اس کی میراث دے دو ۔

12408

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12408

Zaeef

(۱۲۴۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ سَعِیدٍ الْکِنْدِیُّ حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ عَنْ جِبْرِیلَ بْنِ أَحْمَرَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : أَتَی رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- رَجُلٌ قَالَ : إِنَّ عِنْدِی مِیرَاثُ رَجُلٍ مِنَ الأَزْدِ وَلَسْتُ أَجِدُ أَزْدِیًّا أَدْفَعُہُ إِلَیْہِ قَالَ : فَاذْہَبْ فَالْتَمِسْ أَزْدِیًّا حَوْلاً۔ قَالَ فَأَتَاہُ بَعْدَ الْحَوْلِ فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ لَمْ أَجِدْ أَزْدِیًّا أَدْفَعُہُ إِلَیْہِ قَالَ : فَانْطَلِقْ فَانْظُرْ أَوَّلَ خُزَاعِیٍّ تَلْقَاہُ فَادْفَعْہُ إِلَیْہِ ۔ فَلَمَّا وَلَّی قَالَ: عَلَیَّ بِالرَّجُلِ۔ فَلَمَّا جَائَ قَالَ: انْظُرْ کُبْرَ خُزَاعَۃَ فَادْفَعْہُ إِلَیْہِ ۔ جِبْرِیلُ بْنُ أَحْمَرَ ہُوَ أَبُو بَکْرٍ الأَحْمَرِیُّ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٠٣) عبداللہ بن بریدہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا : اس نے کہا : میرے پاس ازد قبیلے کے آدمی کی وراثت ہے اور میں کسی ازدی کو نہیں پاتا کہ اس کو دے دوں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جا کسی خزاعی کو تلاش کر اور اسے دے دے۔ جب وہ چلا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسے میرے پاس لاؤ۔ جب وہ آیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خزاعہ کے بڑے آدمی کو دیکھو اور اسے دے دو ۔

12409

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12409

Sahih

(۱۲۴۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنْ قَیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ : أَتَیْتُ عَبْدَ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ مَسْعُودٍ فَقُلْتُ : إِنَّ رَجُلاً کَانَ فِینَا نَازِلاً فَخَرَجَ إِلَی الْجَبَلِ فَمَاتَ وَتَرَکَ ثَلاَثَمِائَۃِ دِرْہَمٍ فَقَالَ عَبْدُ اللَّہِ : ہَلْ تَرَکَ وَارِثًا أَوْ لأَحَدٍ مِنْکُمْ عَلَیْہِ عَقْدُ وَلاَئٍ ؟ قُلْتُ : لاَ۔ قَالَ : لَہُ ہَا ہُنَا وَرَثَۃٌ کَثِیرٌ فَجَعَلَ مَالَہُ فِی بَیْتِ الْمَالِ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٤٠٤) مسروق فرماتے ہیں : میں عبداللہ ابن مسعود (رض) کے پاس گیا، میں نے کہا : ایک آدمی ہم میں آیا تھا، وہ پہاڑ کی طرف گیا اور فوت ہوگیا۔ اس نے تین سو درہم چھوڑے ہیں۔ ابن مسعود (رض) نے کہا : اس کا کوئی وارث ہے یا تم میں سے کوئی اس کی ولاء رکھتا ہو ؟ میں نے کہا : نہیں۔ ابن مسعود (رض) نے کہا : یہاں بہت زیادہ وارث ہیں اور اس کا مال بیت المال میں داخل کردیا۔