Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 38 · Chapter 2549

وراثت کا بیان

محرم رشتہ داروں میں سے جو وارث نہ بن سکے

8 hadiths in this chapter

12205

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12205

Zaeef

(۱۲۲۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ یَقُولُ : دَخَلَ عَلَیَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَأَنَا مَرِیضٌ فَتَوَضَّأَ وَنَضَحَ عَلَیَّ مِنْ وَضُوئِہِ قَالَ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّمَا یَرِثُنِی کَلاَلَۃٌ فَکَیْفَ الْمِیرَاثُ؟ فَنَزَلَتْ آیَۃُ الْفَرَائِضِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ عَنْ شُعْبَۃَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی مُوسَی عَنْ وَہْبِ بْنِ جَرِیرٍ۔ [بخاری ۶۸۲۳۔ مسلم ۱۶۱۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢٠٠) محمد بن منکدر فرماتے ہیں کہ میں نے جابر بن عبداللہ (رض) سے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس آئے۔ میں مریض تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا اور اپنے وضو کے چھینٹے مجھ پر ڈالے۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میرا وارث کلالہ آدمی بنا ہے تو میراث کیسے تقسیم ہوگی ؟ چنانچہ فرائض کی آیت نازل ہوئی۔

12206

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12206

Sahih

(۱۲۲۰۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو صَادِقٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الصَّیْدَلاَنِیُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی ابْنُ جُرَیْجٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ : عَادَنِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَأَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہِ عَنْہُ فِی بَنِی سَلِمَۃَ فَوَجَدَنِی لاَ أَعْقِلُ فَدَعَا بِمَائٍ فَتَوَضَّأَ فَرَشَّ عَلَیَّ مِنْہُ فَأَفَقْتُ فَقُلْتُ کَیْفَ أَصْنَعَ فِی مَالِی یَا رَسُولَ اللَّہِ؟ فَنَزَلَتْ فِیَّ {یُوصِیکُمُ اللَّہُ فِی أَوْلاَدِکُمْ لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَیَیْنِ} أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ جُرَیْجٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢٠١) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری عیادت کی اور ابوبکر (رض) نے بھی بنی سلمہ میں اور مجھے بےہوش پایا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی منگوایا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا، پھر اس سے مجھ پر چھینٹے ڈالے۔ مجھے افاقہ ہوا تو میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں اپنے مال کا کیا کروں ؟ تو یہ آیت نازل ہوئی :{ یُوصِیکُمُ اللَّہُ فِی أَوْلاَدِکُمْ لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَیَیْنِ }

12207

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12207

Sahih

(۱۲۲۰۲) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ حَدَّثَنَا شُرَحْبِیلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَوْلاَنِیِّ سَمِعَ أَبَا أُمَامَۃَ یَقُولُ : شَہِدْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ فَسَمِعْتُہُ یَقُولُ : إِنَّ اللَّہَ قَدْ أَعْطَی کُلَّ ذِی حَقٍّ حَقَّہُ فَلاَ وَصِیَّۃَ لِوَارِثٍ ۔ [صحیح۔ الطیالسی ۱۲۲۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢٠٢) شرحبیل بن مسلم خولانی نے ابوامامہ (رض) سے سنا کہ میں حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوا، میں نے سنا کہ آپ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے ہر حق والے کو اس کا حق دیا ہے، پس وارث کے لیے وصیت جائز نہیں ہے۔

12208

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12208

Zaeef

(۱۲۲۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ وَمُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُجَبَّرِ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ قَالَ : أَتَی رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْعَالِیَۃِ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ رَجُلاً ہَلَکَ وَتَرَکَ عَمَّۃً وَخَالَۃً انْطَلِقْ تَقْسِمْ مِیرَاثَہُ فَتَبِعَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی حِمَارٍ وَقَالَ : یَا رَبِّ رَجُلٌ تَرَکَ عَمَّۃً وَخَالَۃً ۔ ثُمَّ سَارَ ہُنَیَّۃً ثُمَّ قَالَ : یَا رَبِّ رَجُلٌ تَرَکَ عَمَّۃً وَخَالَۃً ۔ ثُمَّ سَارَ ہُنَیَّۃً ثُمَّ قَالَ : یَا رَبِّ رَجُلٌ تَرَکَ عَمَّۃً وَخَالَۃً ۔ ثُمَّ قَالَ : لاَ أُرَی یُنْزَلُ عَلَیَّ شَیْئٌ لاَ شَیْئَ لَہُمَا ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢٠٣) عطاء بن یسار فرماتے ہیں : اہل العالیہ میں سے ایک آدمی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ایک آدمی فوت ہوا ہے، اس نے پھوپھی اور خالہ کو چھوڑا ہے، آپ چلیں اور اس کی وراثت تقسیم کردیں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گدھے پر بیٹھ کر آئے اور فرمایا : اے رب ! ایک آدمی نے پھوپھی اور خالہ کو چھوڑا ہے پھر تھوڑی دیر چلے ، پھر کہا : اے رب ! ایک آدمی نے پھوپھی اور خالہ کو چھوڑا ہے۔ پھر تھوڑی دیر چلے۔ پھر کہا : اے رب ! ایک آدمی نے پھوپھی اور خالہ کو چھوڑا ہے، پھر کہا : میں نہیں خیال کرتا کہ مجھ پر کوئی چیز نازل ہو، ان کے لیے کچھ نہیں ہے۔

12209

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12209

Zaeef

(۱۲۲۰۴) وَرَوَی أَبُو دَاوُدَ فِی الْمَرَاسِیلِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْلَمَۃَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- رَکَبَ إِلَی قُبَائٍ یَسْتَخِیرُ فِی مِیرَاثِ الْعَمَّۃِ وَالْخَالَۃِ فَأُنْزِلَ عَلَیْہِ لاَ مِیرَاثَ لَہُمَا۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ الْفَسَوِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِیٍّ اللُّؤْلُؤِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ فَذَکَرَہُ۔ وَرَوَاہُ أَبُو نُعَیْمٍ : ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ مَوْصُولاً بِذِکْرِ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِیہِ وَرُوِیَ عَنْ شَرِیکِ بْنِ أَبِی نَمِرٍ أَنَّ الْحَارِثَ بْنَ عَبْدٍ أَخْبَرَہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- سُئِلَ عَنْ مِیرَاثِ الْعَمَّۃِ وَالْخَالَۃِ فَسَکَتَ فَنَزَلَ عَلَیْہِ جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ فَقَالَ : حَدَّثَنِی جِبْرِیلُ أَنْ لاَ مِیرَاثَ لَہُمَا ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢٠٤) حضرت عطاء بن یسار فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوار ہو کر قباء کی طرف گئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھوپھی اور خالہ کے بارے میں استخارہ کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل ہوا کہ ان کے لیے میراث نہیں ہے۔ حارث بن عبد نے خبر دی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پھوپھی اور خالہ کی وراثت کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش رہے۔ جبرائیل نازل ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : مجھے جبرائیل (علیہ السلام) نے بیان کیا ہے کہ ان کے لیے وراثت نہیں ہے۔

12210

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12210

Zaeef

(۱۲۲۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ أَحْمَدَ الْفَارِسِیُّ مِنْ أَصْلِ کِتَابِہِ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ : إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَحْمَدَ الْخَلاَّلِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو یَعْلَی الْمَوْصِلِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ خَارِجَۃَ بْنِ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ الأَنْصَارِیِّ عَنْ أَبِیہِ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ : أَنَّ مَعَانِیَ ہَذِہِ الْفَرَائِضَ وَأُصُولَہَا عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَأَمَّا التَّفْسِیرُ فَتَفْسِیرُ أَبِی الزِّنَادِ عَلَی مَعَانِی زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ : لاَ یَرِثُ ابْنُ الأَخِ لِلأُمِّ بِرَحِمِہِ تِلْکَ شَیْئًا وَلاَ تَرِثُ الْجَدَّۃُ أُمُّ أَبِی الأُمِّ َظُنُّہُ قَالَ وَلاَ الْجَدُّ أَبُو الأُمِّ وَلاَ ابْنَۃُ الأَخِ لِلأُمِّ وَالأَبِ وَلاَ الْعَمَّۃُ أُخْتُ الأَبِ لِلأُمِّ وَالأَبِ وَلاَ الْخَالَۃُ وَلاَ مَنْ ہُوَ أَبَعْدُ نَسَبًا مِنَ الْمُتَوَفَّی مِمَّنْ سَمَّی فِی ہَذَا الْکِتَابِ لاَ یَرِثُ أَحَدٌ مِنْہُمْ بِرَحِمِہِ ذَلِکَ شَیْئًا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢٠٥) حضرت خارجہ بن زید اپنے والد زید بن ثابت سے نقل فرماتے ہیں کہ اس فرائض کے مفاہیم اور اصول زید بن ثابت (رض) سے ہیں اور زید بن ثابت کے مفاہیم کی تفسیر ابوالزناد سے ہے۔ انھوں نے کہا : بھائی کا بیٹا ماں کا وارث نہیں بن سکتا، اور نہ دادی وارث بن سکتی ہے اور نہ نانا وارث بن سکتا ہے، اور نہ بھائی کی بیٹی ماں اور باپ کی وارث بن سکتی ہے اور نہ پھوپھی ماں اور باپ کی وارث بن سکتی ہے اور نہ خالہ اور نہ وہ جو نسب کے اعتبار سے فوت شدہ سے دور ہے، وہ وارث بن سکتا ہے۔ اس وجہ سے جو کتاب میں نام رکھا ہے کہ ان میں سے کوئی بھی رحم کی وجہ سے وارث نہ بن سکے گا۔

12211

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12211

Zaeef

(۱۲۲۰۶) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ نُجَیْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَنْظَلَۃَ الزُّرَقِیِّ أَنَّہُ أَخْبَرَہُ عَنْ مَوْلًی لِقُرَیْشٍ کَانَ قَدِیمًا یُقَالُ لَہُ ابْنُ مِرْسَی قَالَ : کُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَلَمَّا صَلَّی الظُّہْرَ قَالَ : یَا یَرْفَأُ ہَلُمَّ الْکِتَابَ لِکِتَابٍ کَانَ کَتَبَہُ فِی شَأْنِ الْعَمَّۃِ یَسْأَلُ عَنْہَا وَیَسْتَخِیرُ فِیہَا فَأَتَاہُ بِہِ یَرْفَأُ فَدَعَا بِتَوْرٍ أَوْ قَدَحٍ فِیہِ مَائٌ فَمَحَا ذَلِکَ الْکِتَابَ فِیہِ ثُمَّ قَالَ : لَوْ رَضِیَکِ اللَّہُ لأَقَرَّکَ لَوْ رَضِیَکِ اللَّہُ لأَقَرَّکَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢٠٦) قریش کے ایک غلام جنہیں ابن موسیٰ کہا جاتا تھا، وہ کہتے ہیں : میں عمر بن خطاب (رض) کے پاس بیٹھا تھا، جب انھوں نے ظہر کی نماز پڑھائی تو کہا : اے یرفائ ! وہ خط لاؤ جسے عمرنے پھوپھی کے بارے میں لکھا تھا، سوال جواب تھے۔ جب یرفا وہ خط لایا تو حضرت عمر (رض) نے دھات کا ایک پیالہ منگوایا، اس میں پانی تھا اور اس میں اس خط کو مٹا دیا، پھر کہا : اگر اللہ تعالیٰ کی رضا ہوتی تو وہ تجھے قائم رکھتا۔

12212

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12212

Zaeef

(۱۲۲۰۷) وَبِإِسْنَادِہِ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَاہُ کَثِیرًا یَقُولُ کَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : عَجَبًا لِلْعَمَّۃِ تُوْرَثُ وَلاَ تَرِثُ وَقَدْ رُوِیَ عَنْ عُمَرَ بِخِلاَفِہِ وَرِوَایَۃُ الْمَدَنِیِّینَ أَوْلَی بِالصِّحَّۃِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢٠٧) عمرو بن حزم نے اپنے والد کثیر سے سنا وہ کہتے تھے کہ عمر بن خطاب (رض) فرمایا کرتے تھے کہ پھوپھی کا معاملہ عجب ہے کہ اس کے بھتیجے اس کے وارث ہوتے ہیں لیکن وہ وارث نہیں ہوتی۔