Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 38 · Chapter 2548

وراثت کا بیان

فرائض میں تمام صحابہ کرام (رض) میں سے حضرت زید بن ثابت (رض) کی بات کو ترجیح حاصل ہونے کا بیان

14 hadiths in this chapter

12191

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12191

Sahih

(۱۲۱۸۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِیِّ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ بْنُ عُقْبَۃَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ سَعِیدٍ عَنْ خَالِدٍ وَعَاصِمٍ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَرْحَمُ أُمَّتِی أَبُو بَکْرٍ وَأَشَدُّہُمْ فِی دِینِ اللَّہِ عُمَرُ وَأَصْدَقُہُمْ حَیَائً عُثْمَانُ وَأَفْرَضُہُمْ زَیْدٌ وَأَقْرَؤُہُمْ أُبَیٌّ وَأَعْلَمُہُمْ بِالْحَلاَلِ وَالْحَرَامِ مُعَاذٌ وَإِنَّ لِکُلِّ أُمَّۃٍ أَمِینًا وَأَمِینُ ہَذِہِ الأُمَّۃِ أَبُو عُبَیْدَۃَ بْنُ الْجَرَّاحِ ۔وَکَذَلِکَ رَوَاہُ قُطَبْۃُ بْنُ الْعَلاَئِ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَنَسٍ مَوْصُولاً۔ [صحیح۔ احمد ۱۲۹۳۵۔ ابن ماجہ ۱۵۴۔۱۵۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٨٦) حضرت انس بن مالک (رض) سے منقول ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت میں سب سے زیادہ رحم کرنے والے ابوبکر اور اللہ کے دین میں سب سے سخت عمر ہیں اور حیا میں سب سے سچے عثمان اور سب سے زیادہ فرائض کا علم رکھنے والے زید ہیں اور سب سے زیادہ تلاوت کرنے والے اُبی ہیں اور حرام اور حلال کو سب سے زیادہ جاننے والے معاذ ہیں اور بیشک ہر امت کے لیے ایک امین ہے اور اس امت کے امین ابو عبیدہ بن جراح (رض) ہیں۔

12192

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12192

Sahih

(۱۲۱۸۷) وَکَذَلِکَ رَوَاہُ وُہَیْبُ بْنُ خَالِدٍ وَعَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِیدِ الثَّقَفِیُّ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ مَوْصُولاً أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو قِلاَبَۃَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ وَسَہْلُ بْنُ بَکَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَرْأَفُ أُمَّتِی بِأُمَّتِی أَبُو بَکْرٍ وَأَشَدُّہُمْ فِی دِینِ اللَّہِ عُمَرُ وَأَصْدَقُہُمْ حَیَائً عُثْمَانُ وَأَفْرَضُہُمْ زَیْدٌ وَأَقْرَؤُہُمْ أُبَیٌّ وَأَعْلَمُہُمْ بِالْحَلاَلِ وَالْحَرَامِ مُعَاذٌ وَ لِکُلِّ أُمَّۃٍ أَمِینٌ وَأَمِینُ ہَذِہِ الأُمَّۃِ أَبُو عُبَیْدَۃَ بْنُ الْجَرَّاحِ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٨٧) حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت میں سے سب سے زیادہ نرم ابوبکر (رض) ہیں اور سخت عمر ہیں اللہ کے دین میں اور سب سے زیادہحیا میں سچے عثمان ہیں اور زید سب سے زیادہ فرائض کے علم میں ماہر ہیں اور اُبی سب سے زیادہ تلاوت کرنے والے ہیں اور حلال و حرام کو سب سے زیادہ جاننے والے معاذ ہیں اور ہر امت کے لیے ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کے امین ابو عبیدہ بن جراح ہیں۔

12193

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12193

Sahih

(۱۲۱۸۸) حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذَ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُثَنَّی وَمُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ قَالاَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ خَلاَّدٍ الْبَاہِلِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَرْحَمُ أُمَّتِی بِأُمَّتِی أَبُو بَکْرٍ وَأَشَدُّہُمْ فِی دِینِ اللَّہِ عُمَرُ ۔ ثُمَّ ذَکَرَا مَا بَعْدَہُ بِمَعْنَاہُ۔ وَرَوَاہُ بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ وَإِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مُرْسَلاً إِلاَّ قَوْلَہُ فِی أَبِی عُبَیْدَۃَ فَإِنَّہُمْ وَصَلُوہُ فِی آخِرِہِ فَجَعَلُوہُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَکُلُّ ہَؤُلاَئِ الرُّوَاۃِ ثِقَاتٌ أَثْبَاتٌ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٨٨) حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت پر سب سے زیادہ رحم کرنے والے ابوبکر ہیں اور اللہ کے دین میں سب سے سخت عمر ہیں۔ پھر اس کے بعد دوسروں کا ذکر کیا۔

12194

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12194

Zaeef

(۱۲۱۸۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنِی مُوسَی بْنُ عُلَیٍّ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ خَطَبَ النَّاسَ بِالْجَابِیَۃِ فَقَالَ : مَنْ أَرَادَ أَنْ یَسْأَلَ عَنِ الْقُرْآنِ فَلْیَأْتِ أُبَیَّ بْنَ کَعْبٍ وَمَنْ أَرَادَ أَنْ یَسْأَلَ عَنِ الْفَرَائِضِ فَلْیَأَتِ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ وَمَنْ أَرَادَ أَنْ یَسْأَلَ عَنِ الْفِقْہِ فَلْیَأْتِ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ وَمَنْ أَرَادَ أَنْ یَسْأَلَ عَنِ الْمَالِ فَلْیَأْتِنِی فَإِنَّ اللَّہَ تَعَالَی جَعَلَنِی لَہُ خَازِنًا وَقَاسِمًا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٨٩) موسیٰ بن علی اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے لوگوں کو جابیہ کے مقام پر خطبہ دیا، فرمایا : جو قرآن سے متعلق سوال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، وہ ابی بن کعب کے پاس جائے اور جو فرائض سے متعلق سوال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے وہ زید بن ثابت کے پاس جائے اور جو فقہ کے بارے سوال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، وہ معاذ بن جبل کے پاس جائے اور جو مال کے متعلق سوال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے میرے پاس آجائے اس لیے کہ اللہ نے مجھے خزانچی اور تقسیم کرنے والا بنایا ہے۔

12195

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12195

Sahih

(۱۲۱۹۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ قَالَ سَمِعْتُ الزُّہْرِیَّ یَقُولُ : لَوْلاَ أَنَّ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ کَتَبَ الْفَرَائِضَ لَرَأَیْتُ أَنَّہَا سَتَذْہَبُ مِنَ النَّاسِ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٩٠) جعفر بن برقان فرماتے ہیں : میں نے زہری سے سنا وہ کہتے تھے : اگر زید بن ثابت (رض) فرائض کا علم نہ لکھتے تو میرے خیال میں وہ لوگوں سے چلا جاتا۔

12196

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12196

Sahih

(۱۲۱۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ الْحُلْوَانِیُّ حَدَّثَنَا عَارِمٌ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ الْمَاجِشُونِ قَالَ سَمِعْتُ ابْنُ شِہَابٍ یَقُولُ : لَوْ ہَلَکَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ وَزَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فِی بَعْضِ الزَّمَانِ لَہَلَکَ عِلْمُ الْفَرَائِضِ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ جَائَ عَلَی النَّاسِ زَمَانٌ وَمَا یُحْسِنُہُ غَیْرُہُمَا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٩١) یوسف بن ماجشون کہتے ہیں میں نے ابن شہاب سے سنا وہ کہتے تھے : اگر عثمان بن عفان (رض) اور زید بن ثابت (رض) جلد فوت ہوجاتے تو علم الفرائض بھی قیامت تک ختم ہوجاتا۔ لوگوں پر ایسا زمانہ بھی آیا تھا کہ ان دونوں کے سوا کوئی بھی اسے اچھی طرح نہ جانتا تھا۔

12197

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12197

Zaeef

(۱۲۱۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا یَقُولُ : جَمَعَ الْقُرْآنَ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَرْبَعَۃٌ : أُبَیُّ بْنُ کَعْبٍ وَمُعَاذُ بْنِ جَبَلٍ وَزَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَأَبُو زَیْدٍ قَالَ قُلْتُ لأَنَسِ : مَنْ أَبُو زَیْدٍ؟ قَالَ : أَحَدُ عُمُومَتِی۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی مُوسَی عَنْ أَبِی دَاوُدَ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ بُنْدَارٍ عَنْ یَحْیَی عَنْ شُعْبَۃَ۔ [بخاری ۳۵۲۶۔ مسلم ۲۴۶۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٩٢) حضرت قتادہ فرماتے ہیں : میں نے انس (رض) سے سنا ، وہ کہتے تھی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں چار آدمیوں نے قرآن کو جمع کیا : ابی بن کعب، معاذ بن جبل، زید بن ثابت اور ابو زید (رض) ۔ کہتے ہیں : میں نے انس سے کہا : ابو زید کون ہے ؟ انس نے کہا : میرے چچوں میں سے ایک ہے۔

12198

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12198

Zaeef

(۱۲۱۹۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَخْبَرَنِی شُعَیْبٌ (ح) قَالَ وَحَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَبِی مَنِیعٍ قَالَ حَدَّثَنِی جَدِّی جَمِیعًا عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ أَخْبَرَنِی ابْنُ السَّبَّاقِ أَنَّ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ الأَنْصَارِیَّ قَالَ قَالَ لِی أَبُو بَکْرٍ الصِّدِّیقُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : إِنَّکَ رَجُلٌ شَابٌّ عَاقِلٌ لاَ نَتَّہِمُکَ وَکُنْتَ تَکْتُبُ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَتَتَبَّعِ الْقُرْآنَ فَاجْمَعْہُ۔ قَدْ مَضَتْ ہَذِہِ الْقِصَّۃُ بِطُوْلِہَا فِی کِتَابِ الصَّلاَۃِ وَفِیہَا فَضِیلَۃُ سَنِیَّۃٌ لِزَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [بخاری ۴۹۸۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٩٣) زید بن ثابت انصاری (رض) فرماتے ہیں : مجھے ابوبکر (رض) نے کہا : آپ نوجوان عقلمند انسان ہیں۔ آپ کو معاملہ میں متہم بھی نہیں کیا جاسکتا اور آپ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وحی بھی لکھتے تھے ، آپ قرآن کو پوری تلاش اور محنت کے ساتھ جمع کرو۔

12199

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12199

Zaeef

(۱۲۱۹۴) أَخْبَرَنَا ہِلاَلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَفَّارُ أَخْبَرَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَیَّاشٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ السَّرِیِّ حَدَّثَنَا جَرِیرٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ : ہِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ حَدَّثَنَا جَرِیرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَیْدٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ قَالَ لِی النَّبِیُّ -ﷺ- : تَأْتِینِی کُتُبٌ لاَ أُحِبُّ أَنْ یَقْرَأَہَا أَحَدٌ فَتُحْسِنُ السِّرْیَانِیَّۃَ ۔ قُلْتُ : لاَ قَالَ : فَتَعَلَّمْہَا ۔ فَتَعَلَّمْتُہَا فِی سَبْعَۃَ عَشَرَ یَوْمًا۔ لَفْظُ حَدِیثِ ابْنِ الْفَضْلِ۔ [احمد ۲۱۹۲۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٩٤) حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں : مجھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنی لکھنے والی اشیا لے کر آ، میں نہیں پسند کرتا کہ اسے کوئی پڑھے کیا تو سریانی زبان جانتا ہے ؟ میں نے کہا : نہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو اسے سیکھ لے ۔ میں نے سات دنوں میں اسے سیکھا۔

12200

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12200

Zaeef

(۱۲۱۹۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ إِسْحَاقَ الْبَزَّازُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْفَاکِہِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو یَحْیَی بْنُ أَبِی مَسَرَّۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ قَزَعَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ خَارِجَۃَ بْنِ زَیْدٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : لَمَّا قَدِمَ النَّبِیُّ -ﷺ- الْمَدِینَۃَ أُتِیَ بِی إِلَیْہِ فَقَرَأْتُ عَلَیْہِ فَقَالَ لِی : تَعَلَّمْ کِتَابَ الْیَہُودِ فَإِنِّی لاَ آمَنُہُمْ عَلَی کِتَابِنَا ۔ قَالَ : فَمَا مَرَّ بِی خَمْسَۃَ عَشَرَ حَتَّی تَعَلَّمْتُہُ فَکُنْتُ أَکْتُبُ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- وَأَقْرَأُ کُتُبَہُمْ إِلَیْہِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٩٥) خارجہ بن زید اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ میں آئے تو مجھے ان کے پاس لایا گیا۔ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے کچھ پڑھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے کہا : تو یہود کی کتاب سیکھ، مجھے ان کے کاتبوں پر یقین نہیں۔ زید کہتے ہیں : پندرہ دن نہ گزرے تھے کہ میں نے اسے سیکھ لیا۔ پھر میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے لکھتا تھا اور ان کے خط بھی میں ہی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے پڑھتا تھا۔

12201

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12201

Sahih

(۱۲۱۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو عَبْدِالرَّحْمَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ التَّاجِرُ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا الأَنْصَارِیُّ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ: أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخَذَ بِرِکَابِ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَقَالَ لَہُ : تَنَحَّ یَا ابْنَ عَمِّ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : إِنَّا ہَکَذَا نَفْعَلُ بِکُبَرَائِنَا وَعُلَمَائِنَا۔ وَبِمَعْنَاہُ رَوَاہُ الشَّعْبِیُّ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٩٦) ابوسلمہ فرماتے ہیں کہ ابن عباس (رض) نے زید بن ثابت (رض) کی زین کو پکڑا تو انھوں نے کہا : اے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چچا کے بیٹے ! پیچھے ہٹ جاؤ، انھوں نے کہا : ہم اپنے بڑوں اور علماء کے ساتھ ایسے ہی کرتے ہیں۔

12202

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12202

Sahih

(۱۲۱۹۷) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِی عَمَّارٍ قَالَ : لَمَّا مَاتَ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ قَعَدْنَا إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ فِی ظِلِّ قَصْرٍ فَقَالَ : ہَکَذَا ذَہَابُ الْعِلْمِ لَقَدْ دُفِنَ الْیَوْمَ عِلْمٌ کَثِیرٌ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٩٧) عمار بن ابو عمارفرماتے ہیں : جب زید بن ثابت فوت ہوئیتو ہم ابن عباس (رض) کے پاس بیٹھے تھے، عمارت کے سایہ میں۔ انھوں نے کہا : یہ علم کا جانا ہے۔ تحقیق آج بہت زیادہ علم دفن کردیا گیا ہے۔

12203

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12203

Sahih

(۱۲۱۹۸) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ : أَتَیْتُ الْمَدِینَۃَ فَسَأَلْتُ عَنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَأَخْبَرُونِی أَنَّ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ کَانَ مِنَ الرَّاسِخِینَ فِی الْعِلْمِ۔[صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٩٨) مسروق فرماتے ہیں : میں مدینہ میں آیا، میں نے اصحابِ رسول کے متعلق سوال کیا، انھوں نے مجھے خبر دی کہ زید بن ثابت (رض) راسخ علم والوں میں سے ہیں۔

12204

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12204

Sahih

(۱۲۱۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ الْعَنَزِیُّ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ إِدْرِیسَ الأَنْصَارِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : عِلْمُ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ بِخَصْلَتَیْنِ بِالْقُرْآنِ وَبِالْفَرَائِضِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٩٩) شعبی فرماتے ہیں : زید بن ثابت (رض) کے علم میں دو خصوصیات ہیں : قرآن اور فرائض کا علم۔