Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 38 · Chapter 2547

وراثت کا بیان

فرائض کی تعلیم پر ابھارنے کا بیان

14 hadiths in this chapter

12177

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12177

Sahih

(۱۲۱۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَحْمِشٍ الْفَقِیہُ رَحِمَہُ اللَّہُ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ بِلاَلٍ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَزِیدَ الْمُقْرِئُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِیَادِ بْنِ أَنْعُمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : الْعِلْمُ ثَلاَثَۃٌ وَمَا سِوَی ذَلِکَ فَہُوَ فَضْلٌ : آیَۃٌ مُحْکَمَۃٌ أَوْ سُنَّۃٌ قَائِمَۃٌ أَوْ فَرِیضَۃٌ عَادِلَۃٌ ۔ [ضعیف۔ ابوداود۲۸۸۵۔ ابن ماجہ ۵۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٧٢) حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص (رض) سے منقول ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : علم تین ہیں اس کے علاوہ فضول ہے : محکم آیات، صحیح سنت، فرائض جس سے ترکے کی تقسیم انصاف سے ہو سکے۔

12178

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12178

Zaeef

(۱۲۱۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنْ عَوْفٍ عَمَّنْ حَدَّثَہُ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ جَابِرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : تَعْلَمُوا الْقُرْآنَ وَعَلِّمُوہُ النَّاسَ وَتَعَلَّمُوا الْعِلْمَ وَعَلِّمُوہُ النَّاسَ وَتَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَعَلِّمُوہُ النَّاسَ فَإِنَّ الْعِلْمَ سَیَنْقَضِی وَتَظْہَرُ الْفِتَنُ حَتَّی یَخْتَلِفَ الاِثْنَانِ فِی الْفَرِیضَۃِ لاَ یَجِدَانِ مَنْ یَفْصِلُ بَیْنَہُمَا ۔ وَقَدْ قِیلَ عَنْ عَوْفٍ عَنْ سُلَیْمَانَ عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٧٣) حضرت ابن مسعود (رض) سے منقول ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قرآن سیکھ لو اور لوگوں کو سکھاؤ، علم سیکھو اور لوگوں کو سکھاؤ، فرائض کا علم سیکھو اور لوگوں کو سکھاؤ، علم عنقریب ختم ہوجائے گا اور فتن ظاہر ہوں گے یہاں تک کہ حصوں میں دو آدمی اختلاف کریں گے وہ دونوں کوئی ایسا آدمی نہ پائیں گے جو ان کے درمیان فیصلہ کرسکے۔

12179

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12179

Zaeef

(۱۲۱۷۴) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا الْمُثَنَّی بْنُ بَکْرٍ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا عَوْفُ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ فَذَکَرَہُ مَرْفُوعًا إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : فَإِنِّی امْرِؤٌ مَقْبُوضٌ وَإِنَّ الْعِلْمَ سَیُقْبَضُ حَتَّی یَخْتَلِفَ الرَّجُلاَنِ فِی الْفَرِیضَۃِ فَلاَ یَجِدَانِ مَنْ یُخْبِرُہُمَا بِہَا ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٧٤) حضرت عبداللہ مرفوعاً نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں فوت ہونے والا ہوں۔ عنقریب علم ختم ہوجائے گا، یہاں تک کہ دو آدمی فرائض میں اختلاف کریں گے، لیکن کسی ایسے آدمی کو نہ پائیں گے جو ان کو اس کی خبر دے۔

12180

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12180

Zaeef

(۱۲۱۷۵) وَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ بْنِ فِرَاسٍ الْمَالِکِیِّ بِمَکَّۃَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الضَّحَّاکِ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبِی الْعَطَّافِ مَوْلَی بَنِی سَہْمٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَکِّیُّ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْمَدَنِیُّ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : تَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَعَلِّمُوہُ النَّاسَ فَإِنَّہُ نِصْفُ الْعِلْمِ وَہُوَ یُنْسَی وَہُوَ أَوَّلُ شَیْئٍ یُنْتَزَعُ مِنْ أُمَّتِی ۔ تَفَرَّدَ بِہِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَلَیْسَ بِالْقَوِیِّ۔ [ضعیف جداً]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٧٥) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فرائض سیکھ لو اور لوگوں کو سکھاؤ ، وہ نصف علم ہے اور وہ بھلا دیا جائے گا اور وہ پہلی چیز ہے جو میری امت سے کھینچ لی جائے گی۔

12181

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12181

Zaeef

(۱۲۱۷۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ مُوَرِّقٍ قَالَ قَالَ عُمَرَ : تَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَاللَّحْنَ وَالسُّنَّۃَ کَمَا تَعَلَّمُونَ الْقُرْآنَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٧٦) حضرت عمر (رض) نے فرمایا : فرائض، لحن اور سنت بھی اسی طرح سیکھو جس طرح قرآن سیکھتے ہو۔

12182

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12182

Sahih

(۱۲۱۷۷) قَالَ وَحَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ قَالَ قَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : تَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ فَإِنَّہَا مِنْ دِینِکُمْ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٧٧) سیدنا عمر (رض) نے فرمایا : علم فرائض سیکھو وہ تمہارے دین (کے علم) میں سے ہے۔

12183

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12183

Zaeef

(۱۲۱۷۸) قَالَ وَحَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا وَکِیعٌ عَنْ أَبِی ہِلاَلٍ عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ إِذَا لَہَوْتُمْ فَالْہُوا بِالرَّمْیِ وَإِذَا تَحَدَّثْتُمْ فَتَحَدَّثُوا بِالْفَرَائِضِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٧٨) قتادہ فرماتی ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے لکھا : جب تم کھیلو تو تیر اندازی کھیلو اور جب تم باتیں کرو تو فرائض کی باتیں کرو۔

12184

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12184

Sahih

(۱۲۱۷۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الأَحْوَصِ یُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ فَلْیَتَعَلَّمِ الْفَرَائِضَ وَلاَ یَکُنْ کَرَجُلٍ لَقِیَہُ أَعْرَابِیٌّ فَقَالَ لَہُ : یَا عَبْدَ اللَّہِ أَأَعْرَابِیٌّ أَمْ مُہَاجِرٌ فَإِنْ قَالَ مُہَاجِرٌ قَالَ : إِنْسَانٌ مِنْ أَہْلِی مَاتَ فَکَیْفَ یَقْسِمُ مِیرَاثَہُ فَإِنْ عَلِمَ کَانَ خَیْرًا أَعْطَاہُ اللَّہُ إِیَّاہُ وَإِنْ قَالَ لاَ أَدْرِی قَالَ : فَمَا فَضْلُکُمْ عَلَیْنَا إِنَّکُمْ تَقْرَئُ ونَ الْقُرْآنَ وَلاَ تَعْلَمُونَ الْفَرَائِضَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٧٩) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے بیان کیا، جو قرآن سیکھتا ہے اسے چاہیے کہ فرائض بھی سیکھے اور نہ ہونا اس آدمی کی طرح کہ جسے کوئی دیہاتی ملے اور وہ کہے : اے اللہ کے بندے ! کیا دیہاتی ہو یا مہاجر ؟ اگر وہ کہے کہ مہاجر ہوں تو وہ دیہاتی کہے میرے گھر والوں میں سے ایک انسان فوت ہوگیا ہے اس کی وراثت کیسے تقسیم ہوگی، پس اگر وہ جانتا ہوگا تو اس کے لیے بہتر ہے جو اللہ نے اسے دیا ہے اور اگر وہ کہے : میں نہیں جانتا تو دیہاتی کہے گا کہ ہم پر تم کو کس چیز کی فضیلت ہے ؟ تم قرآن سیکھتے ہو لیکن فرائض نہیں سیکھتے۔

12185

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12185

Sahih

(۱۲۱۸۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ خَلاَّدٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنِی أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ : مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ فَلْیَتَعَلَّمِ الْفَرَائِضَ فَإِنْ لَقِیَہُ أَعْرَابِیٌّ قَالَ : یَا مُہَاجِرُ أَتَقْرَأُ الْقُرْآنَ قَالَ : نَعَمْ قَالَ : وَأَنَا أَقْرَأُ الْقُرْآنَ۔ فَإِنْ قَالَ تَفْرِضُ قَالَ : نَعَمْ کَانَ ذَلِکَ وَإِنْ قَالَ لاَ قَالَ : فَمَا فَضْلُکَ عَلَیَّ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٨٠) ابوعبیدہ فرماتی ہیں کہ عبداللہ (رض) فرماتے تھے : جو قرآن سیکھتا ہے اسے چاہیے کہ فرائض بھی سیکھے۔ اگر اسے کوئی دیہاتی ملے اور وہ کہے : اے مہاجر ! کیا تو قرآن پڑھتا ہے وہ کہے : ہاں۔ دیہاتی کہے گا، میں بھی قرآن پڑھتا ہوں، اگر وہ کہے : تو فرائض کا علم جانتا ہے ؟ وہ کہے گا : ہاں، تو ٹھیک ہے اگر کہے گا : نہیں تو دیہاتی کہے گا : تجھے میرے اوپر کیا فضیلت ہے ؟

12186

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12186

Sahih

(۱۲۱۸۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا أَبُو خَیْثَمَۃَ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ أُرَی عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فَلْیَتَعَلَّمِ الْفَرَائِضَ وَلاَ یَکُنْ کَرَجُلٍ لَقِیَہُ أَعْرَابِیٌّ فَیَقُولُ : یَا مُہَاجِرُ أَتَقْرَأُ الْقُرْآنَ فَإِنْ قَالَ نَعَمْ قَالَ لَہُ : فَإِنَّ إِنْسَانًا مِنْ أَہْلِی مَاتَ فَتَفُضَّ فَرِیضَتَہُ فَإِنْ حَدَّثَہُ فَہُوَ عِلْمٌ عَلِمَہُ وَزِیَادَۃٌ زَادَہُ اللَّہُ وَإِلاَّ قَالَ فَبِمَا تَفْضُلُونَنَا یَا مَعْشَرَ الْمُہَاجِرِینَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٨١) ابوعبیدہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے کہا : جو قرآن سیکھتا ہے اسے علم الفرائض بھی سیکھنا چاہیے اور اس آدمی کی طرح نہ ہو جسے کوئی ملے اور کہے : اے مہاجر ! کیا تو قرآن پڑھتا ہے ؟ اگر وہ جواب دے : ہاں تو وہ کہے : ہمارے گھر کا ایک آدمی فوت ہوگیا پس تو اس کی وراثت تقسیم کر دے۔ اگر وہ کر دے تو یہ علم ہے جسے اس نے سیکھا اور زیادہ ہونا ہے جو اللہ نے اسے دیا ہے ورنہ وہ کہے گا : اے مہاجرین ! تم کو ہم پر کیا فضیلت ہے۔

12187

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12187

Zaeef

(۱۲۱۸۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ الأَسْوَدِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَۃَ بْنِ مُصَرِّفٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ الْوَلِیدِ قَالَ قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : تَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَالْحَجَّ وَالطَّلاَقَ فَإِنَّہُ مِنْ دِینِکُمْ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٨٢) قاسم بن ولید فرماتی ہیں کہ ابن مسعود (رض) نے کہا : فرائض، حج اور طلاق کا علم حاصل کرو ، وہ تمہارے دین میں سے ہے۔

12188

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12188

Sahih

(۱۲۱۸۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَۃَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا الزُّبَیْرُ بْنُ الْخِرِّیتِ عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ : کَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ یَضَعُ الْکَبْلَ فِی رِجْلِی یُعَلِّمُنِی الْقُرْآنَ وَالْفَرَائِضَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٨٣) عکرمہ فرماتے ہیں کہ ابن عباس (رض) میرے پاؤں میں بیڑی رکھتے اور مجھے قرآن اور علم الفرائض سکھاتے تھے۔

12189

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12189

Sahih

(۱۲۱۸۴) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنِی بِشْرُ بْنُ الْحَکَمِ قَالَ سَمِعْتُ سُفْیَانَ بْنَ عُیَیْنَۃَ یَقُولُ : إِنَّمَا قِیلَ الْفَرَائِضُ نِصْفُ الْعِلْمِ لأَنَّہُ یُبْتَلَی بِہِ النَّاسُ کُلُّہُمْ۔ (ت) قَالَ الشَّیْخُ : وَیُذْکَرُ عَنْ طَاوُسٍ وَقَتَادَۃَ : الْفَرِیضَۃُ ثُلُثُ الْعِلْمِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٨٤) بشر بن حکیم فرماتے ہیں : میں نے سفیان بن عیینہ سے سنا وہ کہتے تھے۔ کہا گیا ہے کہ فرائض نصف علم ہے کیونکہ اس میں سارے لوگوں کو مبتلا کیا جاتا ہے۔

12190

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12190

Sahih

(۱۲۱۸۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ الْخَلِیلِ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ قَالَ : سَأَلْتُ عَلْقَمَۃَ عَنِ الْفَرَائِضِ قَالَ إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَعَلَّمَہَا فَأَمِتْ جِیرَانَکَ وَوَرِّثْ بَعْضَہُمْ مِنْ بَعْضٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٨٥) ابراہیم سے روایت ہے کہ میں نے علقمہ سے فرائض کے متعلق سوال کیا تو انھوں نے کہا : جب تو سیکھنے کا ارادہ کرے تو اپنے ہمسائے کو مار اور اس کی وراثت تقسیم کر۔