Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 37 · Chapter 2534

گری پڑی چیز اٹھانے کا بیان

تھوڑی گری پڑی چیز کا بیان حضرت زید بن خالد اور عبداللہ بن عمرو بن عاص (رض) والی روایات کا ظاہر دلالت کرتا ہے کہ چیز تھوڑی ہو یا زیادہ اس کا اعلان کرنے کا حکم برابر ہے۔

6 hadiths in this chapter

12101

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12101

Zaeef

(۱۲۰۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِیٍّ : الْحُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ الْحَافِظُ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْعِجْلِیُّ بِالْکُوفَۃِ حَدَّثَنَا أَبُو کُرَیْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنْ زَائِدَۃَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ مُصَرِّفٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- مَرَّ بِتَمْرَۃٍ بِالطَّرِیقِ فَقَالَ : لَوْلاَ أَنْ تَکُونَ مِنَ الصَّدَقَۃِ لأَکَلْتُہَا ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی کُرَیْبٍ وَقَالَ الْبُخَارِیُّ وَقَالَ زَائِدَۃُ عَنْ مَنْصُورٍ فَذَکَرَہُ۔ [بخاری ۲۰۵۵۔ مسلم ۱۰۷۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠٩٦) حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک کھجورع کے پاس سے گزرے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر یہ صدقہ کی نہ ہوتی تو میں اسے کھا لیتا۔

12102

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12102

Sahih

(۱۲۰۹۷) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : جَنَاحُ بْنُ نَذِیرِ بْنِ جَنَاحٍ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ دُحَیْمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ أَبِی الْحُنَیْنِ الْقَزَّازُ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ بْنُ عُقْبَۃَ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ مُصَرِّفٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی تَمْرَۃٍ فِی الطَّرِیقِ مَطْرُوحَۃٍ فَقَالَ : لَوْلاَ أَنِّی أَخْشَی أَنْ تَکُونَ مِنَ الصَّدَقَۃِ لأَکَلْتُہَا ۔ قَالَ : وَمَرَّ ابْنُ عُمَرَ بِتَمْرَۃٍ مَطْرُوحَۃٍ فِی الطَّرِیقِ فَأَکَلَہَا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قَبِیصَۃَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ الثَّوْرِیِّ دُونَ ابْنِ عُمَرَ۔ وَقَدْ رُوِّینَاہُ مِنْ حَدِیثِ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : إِنِّی لأَدْخُلُ بَیْتِی أَجِدُ التَّمْرَۃَ مُلْقَاۃً عَلَی فِرَاشِی۔ وَفِی رِوَایَۃٍ : وَلاَ أَدْرِی أَمِنْ تَمْرِ الصَّدَقَۃِ أَمْ مِنْ تَمْرِ أَہْلِی فَأَدَعُہَا۔ (ق) وَذَلِکَ لاَ یَتَنَاوَلُ اللُّقَطَۃَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠٩٧) حضرت انس سے (رض) روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک کھجور کے پاس سے گزرے جو راستے میں پڑی ہوئی تھی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر مجھے یہ ڈر نہ ہوتا کہ یہ صدقہ کی ہے تو میں اسے کھا لیتا، راوی کہتے ہیں : ابن عمر (رض) راستے میں پڑی ہوئی ایک کھجور کے پاس سے گزرے تو اسے کھالیا۔ ہم نے ابوہریرہ (رض) کی روایت بیان کی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں گھر میں داخل ہوتا ہوں، اپنے بستر پر پڑی کھجور پاتا ہوں اور ایک روایت میں ہے کہ میں نہیں جانتا یہ کھجور صدقہ کی ہے یا گھر کی ۔ میں اسے چھوڑ دیتا ہوں اور یہ لقطہ کے حکم میں نہیں آتی۔

12103

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12103

Sahih

(۱۲۰۹۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِیُّ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ حَمَّادٍ الرَّمْلِیُّ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَیْبٍ عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ زِیَادٍ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ الْمَکِّیِّ أَنَّہُ حَدَّثَہُ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ : رَخَّصَ لَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی الْعَصَا وَالسَّوْطِ وَالْحَبْلِ وَأَشْبَاہِہِ یَلْتَقِطُ الرَّجُلُ یَنْتَفِعُ بِہِ۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی دَاوُدَ وَفِی رِوَایَۃِ الرَّمْلِیِّ قَالَ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ وَالْبَاقِی سَوَائٌ قَالَ أَبُو دَاوُدَ رَوَاہُ النُّعْمَانُ بْنُ عَبْدِ السَّلاَمِ عَنِ الْمُغِیرَۃِ أَبِی سَلَمَۃَ بِإِسْنَادِہِ۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَکَأَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ شُعَیْبٍ عَنْہُ أَخَذَہُ۔ [حسن۔ ابوداود ۱۷۱۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠٩٨) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں چھڑی، کوڑا اور رسی اور اس جیسی چیزیں اٹھانے کی اجازت دی کہ آدمی ان کو اٹھالے اور ان سے فائدہ اٹھائے۔

12104

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12104

Sahih

(۱۲۰۹۹) فَقَد أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَیْبٍ أَخْبَرَنِی رَجُلٌ حَدَّثَنِی أَبُو سَلَمَۃَ : الْمُغِیرَۃُ بْنُ زِیَادٍ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ : رَخَّصَ لَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَہُ وَلَمْ یَذْکُرِ الْحَبْلَ۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَرَوَاہُ شَبَابَۃُ عَنْ مُغِیرَۃَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: کَانُوا لَمْ یَذْکُرِ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ الشَّیْخُ : فِی رَفْعِ ہَذَا الْحَدِیثِ شَکٌّ وَفِی إِسْنَادِہِ ضَعْفٌ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠٩٩) حضرت جابر (رض) سے روایت ہے کہ ہمیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رخصت دی۔۔۔ آپ نے رسی کا ذکر نہیں کیا۔

12105

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12105

Zaeef

(۱۲۱۰۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یَعْلَی عَنْ جَدَّتِہِ حُکَیْمَۃَ عَنْ یَعْلَی بْنِ مُرَّۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنِ الْتَقَطَ لُقَطَۃً یَسِیرَۃً حَبْلاً أَوْ دِرْہَمًا أَوْ شِبْہَ ذَلِکَ فَلْیُعَرِّفْہُ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ فَإِنْ طَابَ فَوْقَ ذَلِکَ فَلْیَرْفَعْہُ سِتَّۃَ أَیَّامٍ ۔ تَفَرَّدَ بِہِ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یَعْلَی وَقَدْ ضَعَّفَہُ یَحْیَی بْنُ مَعِینٍ وَرَمَاہُ جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ وَغَیْرُہُ بِشُرْبِ الْخَمْرِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٠٠) حضرت یعلیٰ بن مرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جسے کوئی ہلکی سی چیز گری ہوئی ملے رسی یا درہم یا اس جیسی کوئی اور چیز تو وہ تین دن تک اس کا اعلان کرے۔ اگر وہ پسند کرے تو چھ دن تک کر دے۔

12106

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12106

Zaeef

(۱۲۱۰۱) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ الْہَیْثَمِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی اللَّیْثِ حَدَّثَنَا الأَشْجَعِیُّ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ یَحْیَی الْقُرَشِیِّ عَنْ فَرُّوخٍ مَوْلَی طَلْحَۃَ قَالَ سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَۃَ سُئِلَتْ عَنِ الْتَقَاطِ السَّوْطِ فَقَالَتْ : یَلْتَقِطُ سَوْطَ أَخِیہِ یَصِلُ بِہِ یَدَیْہِ مَا أَرَی بَأْسًا قَالَ : وَالْحَبْلُ؟ قَالَتْ: وَالْحَبْلُ۔ قَالَ: وَالْحِذَائُ؟ قَالَتْ: وَالْحِذَائُ۔ قَالَ: فَالْوِعَائُ؟ قَالَتْ: لاَ أُحِلُّ مَا حَرَّمَ اللَّہُ الْوِعَائُ یَکُونُ فِیہِ النَّفَقَۃُ وَیَکُونُ فِیہِ الْمَتَاعُ۔ وَعَنْ سُفْیَانَ عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ صَبِیْحٍ عَنِ الْحَسَنِ: أَنَّہُ رَخَّصَ فِی السَّوْطِ وَالْعَصَا وَالسَّیْرِ یَجِدُہُ یَسْتَمْتِعُ بِہِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٠١) طلحہ کے غلام فروخ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ام سلمہ (رض) سے سنا، ان سے کوڑے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا : اپنے بھائی کا کوڑا کسی کو ملے تو وہ اٹھالے۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اس نے کہا : رسی ؟ ام سلمہ (رض) نے کہا : اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ اس نے پوچھا : کوئی برتن ؟ ام سلمہ (رض) نے کہا : برتن میں بھی کوئی حرج نہیں ہے، اس میں خرچ ہے اور فائدہ ہے، حضرت حسن سے روایت ہے کہ انھوں نے کوڑے، چھڑی اور چمڑے میں رخصت دی۔ اگر کسی کو مل جائے۔