Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 637

نماز کا بیان

عورت کے لیے مستحب ہے کہ رکوع و سجود میں سمٹ جائے ابراہیم نخعی (رح) فرماتے ہیں : عورت کو حکم ہے کہ جب وہ سجدہ کرے تو اپنے پیٹ کو رانوں کے ساتھ چپکا لیا کرے تاکہ اس کی سرین بلند نہ ہو اور مردوں کی طرح پہلو سے بازو دور رکھ کر سجدہ نہ کرے۔

5 hadiths in this chapter

3197

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3197

Zaeef

(۳۱۹۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ زِیَادٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ قَالَ قَالَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: إِذَا سَجَدَتِ الْمَرْأَۃُ فَلْتَضُمَّ فَخِذَیْہَا۔ وَقَدْ رُوِیَ فِیہِ حَدِیثَانِ ضَعِیفَانِ لاَ یُحْتَجُّ بِأَمْثَالِہِمَا ، أَحَدُہُمَا۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابن ابی شیبۃ ۲۷۷۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٩٧) سیدنا علی (رض) فرماتے ہیں : عورت جب سجدہ کرے تو اپنی رانوں کو ملا لیا کرے۔

3198

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3198

Zaeef

(۳۱۹۸) حَدِیثُ عَطَائِ بْنِ الْعَجْلاَنِ عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ الْعَبْدِیِّ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَنَّہُ قَالَ: خَیْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ الأُوَلُ ، وَخَیْرُ صُفُوفِ النِّسَائِ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ۔ وَکَانَ یَأْمُرُ الرِّجَالَ أَنْ یَتَجَافُوا فِی سُجُودِہِمْ ، وَیَأْمُرُ النِّسَائَ یَنْخَفِضْنَ فِی سُجُودِہِنَّ ، وَکَانَ یَأْمُرُ الرِّجَالَ أَنْ یَفْرِشُوا الْیُسْرَی وَیَنْصِبُوا الْیُمْنَی فِی التَّشَہُّدِ ، وَیَأْمُرُ النِّسَائَ أَنْ یَتَرَبَّعْنَ ، وَقَالَ: یَا مَعْشَرَ النِّسَائِ لاَ تَرْفَعْنَ أَبْصَارَکُنَّ فِی صَلاَتِکُنَّ ، تَنْظُرْنَ إِلَی عَوْرَاتِ الرِّجَالِ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ بْنِ مَزْیَدٍ الْبَیْرُوتِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَیْبٍ أَخْبَرَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنْ عَطَائِ بْنِ الْعَجْلاَنِ أَنَّہُ حَدَّثَہُمْ فَذَکَرَہُ، وَاللَّفْظُ الأَوَّلُ وَاللَّفْظُ الآخِرُ مِنْ ہَذَا الْحَدِیثِ مَشْہُورَانِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَمَا بَیْنَہُمَا مُنْکَرٌ ، وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [منکر]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٩٨) (ا) حضرت ابوسعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مردوں کی بہترین صفیں پہلی صفیں ہیں اور عورتوں کی بہترین صفیں آخری صفیں ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مردوں کو حکم دیتے تھے کہ وہ سجدے میں اپنے بازو پہلوؤں سے دور رکھیں اور عورتوں کو حکم دیتے کہ وہ سجدے سمٹ کر کریں اور مردوں کو حکم دیتے کہ وہ تشہد میں بائیں پاؤں کو بچھائیں اور داہنے کو کھڑا رکھیں اور عورتوں کو حکم دیتے کہ چار زانو ہو کر بیٹھیں اور فرمایا : اے عورتوں کی جماعت ! تم نماز میں اپنی نظروں کو مت اٹھایا کرو بلکہ پست رکھا کرو تاکہ تم مردوں کی شرمگاہوں کی طرف نہ دیکھ پاؤ۔

3199

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3199

Zaeef

(۳۱۹۹) وَالآخَرُ حَدِیثُ أَبِی مُطِیعٍ: الْحَکَمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْبَلْخِیِّ عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِذَا جَلَسْتِ الْمَرْأَۃُ فِی الصَّلاَۃِ وَضَعَتْ فَخِذَہَا عَلَی فَخِذِہَا الأُخْرَی ، وَإِذَا سَجَدْتْ أَلْصَقَتْ بَطْنَہَا فِی فَخِذَیْہَا کَأَسْتَرِ مَا یَکُونُ لَہَا ، وَإِنَّ اللَّہَ تَعَالَی یَنْظُرُ إِلَیْہَا وَیَقُولُ: یَا مَلاَئِکَتِی أُشْہِدُکُمْ أَنِّی قَدْ غَفَرْتُ لَہَا))۔ [باطل۔ اخرجہ ابن عدی ۲/ ۱۲۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٩٩) عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عورت جب نماز میں بیٹھے تو اپنی ایک ران کو دوسری ران پر رکھے اور جب سجدہ کرے تو اپنے پیٹ کو رانوں کے ساتھ ملا لے ۔ یہ اس کے لیے زیادہ ستر کا باعث ہے اور جب اللہ تعالیٰ اس کی طرف دیکھتا ہے تو فرماتا ہے : اے میرے فرشتو ! تم گواہ ہوجاؤ میں نے اسے بخش دیا ہے۔

3200

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3200

Zaeef

(۳۲۰۰) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو سَعْدٍ الصُّوفِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ السَّرْخَسِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْبَلْخِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُطِیعٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ فَذَکَرَہُ۔ قَالَ أَبُو أَحْمَدَ: أَبُو مُطِیعٍ بَیِّنُ الضَّعْفِ فِی أَحَادِیثِہِ وَعَامَّۃُ مَا یَرْوِیہِ لاَ یُتَابَعُ عَلَیْہِ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ: وَقَدْ ضَعَّفَہُ یَحْیَی بْنُ مَعِینٍ وَغَیْرُہُ ، وَکَذَلِکَ عَطَائُ بْنُ عَجْلاَنَ ضَعِیفٌ۔ وَرُوِیَ فِیہِ حَدِیثٌ مُنْقَطِعٌ وَہُوَ أَحْسَنُ مِنَ الْمَوْصُولِینَ قَبْلَہُ۔ [باطل۔ تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٠٠) ایک دوسری سند سے اسی جیسی حدیث منقول ہے۔ اس میں ابو مطیع راوی ضعیف ہے۔ (ب) امام بیہقی (رح) فرماتے ہیں کہ ابو مطیع کو یحییٰ بن معین وغیرہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔

3201

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3201

Zaeef

(۳۲۰۱) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ الْفَسَوِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِیٍّ اللُّؤْلُؤِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ دَاوُدَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنَا حَیْوَۃُ بْنُ شُرَیْحٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ غَیْلاَنَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- مَرَّ عَلَی امْرَأَتَیْنِ تُصَلِّیَانِ فَقَالَ: ((إِذَا سَجَدْتُمَا فَضُمَّا بَعْضَ اللَّحْمِ إِلَی الأَرْضِ، فَإِنَّ الْمَرْأَۃَ لَیْسَتْ فِی ذَلِکَ کَالرَّجُلِ))۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداود فی المراسیل کما فی التلخیص ۱/ ۲۴۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٠١) یزید بن ابی حبیب سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو عورتوں کے پاس سے گزرے جو نماز پڑھ رہی تھیں۔ آپ نے فرمایا : جب تم سجدہ کرو تو اپنے جسم کے کچھ حصے کو زمین کے ساتھ ملا لیا کرو کیونکہ اس میں عورت مرد کے مشابہ نہیں ہوتی ہے۔