Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 636

نماز کا بیان

دورانِ نماز فوت شدہ نماز یاد آجائے تو کیا کرے ؟ ہمارے بعض اصحاب نے اس بارے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس فرمان کے عموم سے استدلال کیا ہے کہ جتنی نماز تم پالو وہ پڑھ لو اور جو فوت ہوجائے اسے بعد میں پورا کرلو۔

5 hadiths in this chapter

3192

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3192

Sahih

(۳۱۹۲) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((إِذَا أَتَیْتُمُ الصَّلاَۃَ فَلاَ تَأْتُوہَا تَسْعَوْنَ ، وَأْتُوہَا تَمْشُونَ وَعَلَیْکُمُ السَّکِینَۃُ ، فَصَلُّوا مَا أَدْرَکْتُمْ وَاقْضُوا مَا فَاتَکُمْ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ عَنْ سُفْیَانَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۸۶۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٩٢) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم نماز کے لیے آؤ تو دوڑ کر نہ آؤ، اطمینان و سکون سے چل کر آؤ جو پالو وہ پڑھ لو اور جو فوت ہوجائے اس کو پورا کرلو۔

3193

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3193

Zaeef

(۳۱۹۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ بَسَّامٍ أَبُو إِبْرَاہِیمَ التُّرْجُمَانِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہِ عَنْہُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((مَنْ نَسِیَ صَلاَۃً فَلَمْ یَذْکُرْہَا إِلاَّ وَہُوَ مَعَ الإِمَامِ ، فَلْیُصَلِّ مَعَ الإِمَامِ ، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ صَلاَتِہِ فَلْیُعِدِ الصَّلاَۃَ الَّتِی نَسِیَ ، ثُمَّ لِیُعِدِ الصَّلاَۃَ الَّتِی صَلَّی مَعَ الإِمَامِ))۔ تَفَرَّدَ أَبُو إِبْرَاہِیمَ التُّرْجُمَانِیُّ بِرِوَایَۃِ ہَذَا الْحَدِیثِ مَرْفُوعًا ، وَالصَّحِیحُ أَنَّہُ مِنْ قَوْلِ ابْنِ عُمَرَ مَوْقُوفًا۔ وَہَکَذَا رَوَاہُ غَیْرُ أَبِی إِبْرَاہِیمَ عَنْ سَعِیدٍ۔ [منکر۔ اخرجہ ابن الجوزی فی ’’التحقیق‘‘ ۱/ ۴۳۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٩٣) سیدنا ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص نماز پڑھنا بھول جائے۔ پھر اس وقت یاد آئے جب وہ امام کے ساتھ نماز پڑھ رہا ہو تو اسے چاہیے کہ نماز جاری رکھے۔ جب نماز سے فارغ ہو تو جو نماز بھول گیا تھا اسے لوٹا لے، پھر اس کے بعد یہ دوسری نماز جو اس نے امام کے ساتھ پڑھی اس کو بھی لوٹا لے۔

3194

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3194

Sahih

(۳۱۹۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مِثْلَہُ وَلَمْ یَرْفَعْہُ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِیُّ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَوْقُوفًا۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک ۴۰۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٩٤) دوسری سند سے اس جیسی روایت ابن عمر (رض) سے مروی ہے جو امام مالک نے روایت کی ہے۔

3195

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3195

Sahih

(۳۱۹۵) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ وَمَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ قَالَ: مَنْ نَسِیَ صَلاَۃً مِنْ صَلاَتِہِ فَلَمْ یَذْکُرْہَا إِلاَّ وَہُوَ وَرَائَ الإِمَامِ ، فَإِذَا سَلَّمَ الإِمَامُ فَلْیُصَلِّ الصَّلاَۃَ الَّتِی نَسِیَہَا ، ثُمَّ لِیُصَلِّ بَعْدَ الصَّلاَۃِ الأُخْرَی۔ قَالَ ابْنُ وَہْبٍ: وَقَالَ مَالِکٌ وَاللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ وَیَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ سَالِمٍ مِثْلَہُ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ: وَإِعَادَۃُ الصَّلاَۃِ الَّتِی صَلاَّہَا مَعَ الإِمَامِ عِنْدَ الشَّافِعِیِّ رَحِمَہُ اللَّہُ اسْتِحْبَابٌ لاَ إِیجَابٌ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٩٥) (ا) نافع بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر (رض) نے فرمایا : جو آدمی اپنی نماز بھول جائے اور اسے اس وقت یاد آئے وہ کوئی دوسری نماز امام کے پیچھے پڑھ رہا ہو تو جب امام سلام پھیر دے تو وہ اس نماز کو پڑھے جو بھول گیا تھا، پھر اس کے بعد دوسری نماز کو لوٹائے۔ (ب) ابن وہب کہتے ہیں کہ امام مالک، لیث بن سعد اور یحییٰ بن عبداللہ بن سالم (رض) نے اسی کی مثل بیان کیا ہے۔ (ج) شیخ بیہقی (رح) فرماتے ہیں : دوسری نماز کا اعادہ کرنا جو امام کے ساتھ پڑھی امام شافعی (رح) کے نزدیک مستحب ہے نہ کہ واجب۔ واللہ اعلم

3196

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3196

Zaeef

(۳۱۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنُ عَبْدِ الرَّحِیمِ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا بَقِیَّۃُ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِی عُمَرَ عَنْ مَکْحُولٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((إِذَا نَسِیَ أَحَدُکُمْ صَلاَۃً فَذَکَرَہَا وَہُوَ فِی صَلاَۃٍ مَکْتُوبَۃٍ فَلْیَبْدَأْ بِالَّتِی ہُوَ فِیہَا، فَإِذَا فَرَغَ صَلَّی الَّتِی نَسِیَ))۔ قَالَ أَبُو أَحْمَدَ رَحِمَہُ اللَّہُ: عُمَرُ بْنُ أَبِی عُمَرَ مَجْہُولٌ ، لاَ أَعْلَمُ یَرْوِی عَنْہُ غَیْرُ بَقِیَّۃُ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ: وَجِمَاعُ مَا یُفَارِقُ الْمَرْأَۃَ فِیہِ الرَّجُلُ مِنْ أَحْکَامِ الصَّلاَۃِ رَاجِعٌ إِلَی السَّتْرِ ، وَہُوَ أَنَّہَا مَأْمُورَۃٌ بِکُلِّ مَا کَانَ أَسْتَرَ لَہَا ، وَالأَبْوَابُ الَّتِی تَلِی ہَذِہِ تَکْشِفُ عَنْ مَعْنَاہُ وَتَفْصِیلِہِ ، وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [منکر۔ اخرجہ ابن عدی ۵/۲۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٩٦) (ا) سیدنا ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنا بھول جائے پھر اس کو فرض نماز ادا کرتے ہوئے وہ نماز یاد آجائے تو اسی کو جاری رکھے جو پڑھ رہا ہے۔ جب اس سے فارغ ہو پھر وہ قضاء کرلے جو بھول گیا تھا۔ (ب) شیخ بیہقی (رح) فرماتے ہیں : نماز کے تمام احکام جو ستر سے متعلقہ ہیں ان میں مرد اور عورت میں فرق ہے؛ اس لیے کہ عورت ہر اس چیز کے کرنے پر مامور جو اس کے لیے زیادہ پردے کا باعث بنے۔ آئندہ ابواب میں ان کی تفصیل اور اس کے معنی کی وضاحت موجود ہے۔ وباللہ التوفیق