Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 627

نماز کا بیان

قنوت رکوع کے بعد پڑھنے کا بیان

17 hadiths in this chapter

3121

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3121

Sahih

(۳۱۲۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو سَہْلِ بْنُ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِیسَی الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا شَیْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: وَاللَّہِ لأَنَّا أَقْرَبُکُمْ صَلاَۃً بِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔فَکَانَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقْنُتُ فِی الرَّکْعَۃِ الأَخِیرَۃِ مِنْ صَلاَۃِ الصُّبْحِ بَعْدَ مَا یَقُولُ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَیَدْعُو لِلْمُؤْمِنِینَ وَیَلْعَنُ الْکَافِرِینَ۔ [صحیح۔ وقد تقدم برقم ۳۰۸۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٢١) حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : اللہ کی قسم ! میں تمہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جیسی نماز پڑھاؤں گا۔ پھر آپ (رض) صبح کی نماز کی دوسری رکعت میں سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہنے کے بعد قنوت پڑھتے تھے۔ جس میں مومنوں کے لیے دعا کرتے اور کفار کے لیے بددعا کرتے۔

3122

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3122

Sahih

(۳۱۲۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتَوَیْہِ الْعَدْلُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ أَنَّ مُسْلِمَ بْنَ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَہُمْ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَنَتَ شَہْرًا بَعْدَ الرُّکُوعِ ، یَدْعُو عَلَی أَحْیَائٍ مِنْ أَحْیَائِ الْعَرَبِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۳۸۶۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٢٢) سیدنا انس (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع کے بعد ایک ماہ تک قنوت پڑھی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عرب کے بعض قبیلوں پر بددعا کرتے تھے۔

3123

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3123

Sahih

(۳۱۲۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْخَیْرِ: جَامِعُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَہْدِیٍّ الْوَکِیلُ أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا یُوسُفُ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَنَّہُ سُئِلَ ہَلْ قَنَتَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ؟ قَالَ: نَعَمْ۔فَقِیلَ لَہُ: قَبْلَ الرُّکُوعِ أَوْ بَعْدَہُ؟ قَالَ: بَعْدَ الرُّکُوعِ یَسِیرًا؟ قَالَ: فَلاَ أَدْرِی الْیَسِیرَ الْقِیَامَ أَوِ الْقُنُوتَ۔لَفْظُ حَدِیثِ سُلَیْمَانَ وَفِی حَدِیثِ مُسَدَّدٍ: سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ قَنَتَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ قَبْلَ الرُّکُوعِ أَوْ بَعْدَ الرُّکُوعِ قَالَ بَعْدَ الرُّکُوعِ یَسِیرًا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۹۵۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٢٣) حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ ان سے کسی نے پوچھا کہ کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صبح کی نماز میں قنوت (نازلہ) پڑھی ہے ؟ انھوں نے فرمایا : ہاں۔ پھر دریافت کیا گیا کہ رکوع سے پہلے یا بعد میں ؟ انھوں نے فرمایا : رکوع کے بعد مختصر سے وقت میں۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ مختصر قنوت کا ذکر کیا یا قیام کا۔ یہ سلیمان کی حدیث کے الفاظ ہیں اور مسدد کی حدیث میں ہے کہ سیدنا انس (رض) سے دریافت کیا گیا : کیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صبح کی نماز میں قنوت (نازلہ) رکوع سے پہلے پڑھی ہے یا بعد میں ؟ انھوں نے فرمایا : رکوع کے بعد مختصر مدت کے لیے۔

3124

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3124

Sahih

(۳۱۲۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو عَمْرِو بْنُ أَبِی جَعْفَرٍ أَخْبَرَنَا أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ قُلْتُ لأَنَسٍ: ہَلْ قَنَتَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ؟ قَالَ: نَعَمْ بَعْدَ الرُّکُوعِ۔ثُمَّ سُئِلَ بَعْدَ ذَلِکَ: ہَلْ قَنَتَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ؟ قَالَ: نَعَمْ بَعْدَ الرُّکُوعِ یَسِیرًا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ وَغَیْرِہِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٢٤) محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت انس (رض) سے پوچھا : کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صبح کی نماز میں قنوت پڑھی ہے ؟ انھوں نے فرمایا : ہاں رکوع کے بعد۔ پھر ان سے پوچھا گیا کہ کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صبح کی نماز میں قنوت پڑھی ہے ؟ انھوں نے فرمایا : ہاں رکوع کے بعد مختصر مدت کے لیے۔

3125

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3125

Sahih

(۳۱۲۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِی الْمَعْرُوفِ أَخْبَرَنَا مَخْلَدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الأَحْوَلُ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ عَنِ الْقُنُوتِ فَقَالَ: قَدْ کَانَ الْقُنُوتُ ۔ قُلْتُ: قَبْلَ الرُّکُوعِ أَوْ بَعْدَہُ؟ قَالَ: قَبْلَہُ۔قُلْتُ: إِنَّ فُلاَنًا أَخْبَرَنِی عَنْکَ أَنَّکَ قُلْتُ بَعْدَ الرُّکُوعِ۔قَالَ: کَذَبَ إِنَّمَا قَنَتَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بَعْدَ الرُّکُوعِ شَہْرًا ، أَنَّہُ کَانَ بَعَثَ قَوْمًا ، یُقَالُ لَہُمُ الْقُرَّائُ زُہَائَ سَبْعِینَ رَجُلاً إِلَی قَوْمٍ مِنَ الْمُشْرِکِینَ ، فَقَتَلَہُمْ قَوْمٌ مُشْرِکُونَ دُونَ أُولَئِکَ ، وَکَانَ بَیْنَہُمْ وَبَیْنَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- عَہْدٌ ، فَقَنَتَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- شَہْرًا یَدْعُو عَلَیْہِمْ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ کَذَا فِی ہَذِہِ الرِّوَایَۃِ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ: إِنَّ الْقُنُوتَ بَعْدَ الرُّکُوعِ، إِنَّمَا کَانَ شَہْرًا حِینَ کَانَ یَدْعُو عَلَی الَّذِینَ قَتَلُوا الْقُرَّائَ ، وَأَوْہَمَ أَنَّ الْقُنُوتَ قَبْلَ ذَلِکَ وَبَعْدَہُ إِنَّمَا ہُوَ قَبْلَ الرُّکُوعِ۔ وَرَوَی عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ صُہَیْبٍ عَنْ أَنَسٍ فِی قِصَّۃِ الْقُرَّائِ قَالَ: فَدَعَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- شَہْرًا عَلَیْہِمْ فِی صَلاَۃِ الْغَدَاۃِ ، وَذَلِکَ بَدْئُ الْقُنُوتِ ، وَمَا کُنَّا نَقْنُتُ۔ ثُمَّ رَوَی عَبْدُ الْعَزِیزِ: أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ أَنَسًا عَنِ الْقُنُوتِ أَبَعْدَ الرُّکُوعِ أَوْ عِنْدَ الْفَرَاغِ مِنَ الْقِرَائَ ۃِ۔قَالَ: لاَ بَلْ عِنْدَ الْفَرَاغِ مِنَ الْقِرَائَ ۃِ۔ وَقَدْ رُوِّینَا عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ فِی غَیْرِ قِصَّۃِ الْقُرَّائِ : إِنَّ قُنُوتَ النَّبِیِّ -ﷺ- فِیہِ کَانَ بَعْدَ الرُّکُوعِ وَکَذَلِکَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۹۵۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٢٥) (ا) عاصم احول بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک (رض) سے قنوت کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قنوت پڑھتے تھے۔ میں نے کہا : رکوع سے پہلے یا بعد میں ؟ انھوں نے فرمایا : رکوع سے پہلے۔ میں نے کہا : فلاں صاحب آپ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : رکوع کے بعد ہے۔ انھوں نے فرمایا : وہ صاحب غلط کہتے ہیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مہینے تک قنوت پڑھی تھی وہ بھی رکوع کے بعد۔ ہوا یہ تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ میں سے ستر قاریوں کو مشرکین کی ایک قوم (بنی عامر) کی طرف (ان کو تعلیم دینے کے لیے) بھیجا تھا لیکن انھیں ان لوگوں کے علاوہ مشرکوں کی ایک قوم نے شہید کردیا۔ ان کے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے درمیان عہد تھا لیکن انھوں نے عہد شکنی کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک ماہ تک ان کے خلاف بددعا کرتے رہے۔ (ب) عاصم احول سے مروی ہے کہ قنوت رکوع کے بعد ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مہینہ تک قنوت پڑھی تھی۔ یہ ان قراء کے قاتلوں پر بددعا تھی۔ انھیں یہ وہم ہوا ہے کہ قنوت رکوع سے پہلے بھی ہے اور بعد میں بھی۔ حالانکہ یہ رکوع سے پہلے ہی ہے۔ (ج) عبدالعزیز بن صہیب نے حضرت انس (رض) سے قراء کے قصے کے بارے میں روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک ماہ تک صبح کی نماز میں ان پر بددعا کی۔ اور یہ قنوت کی ابتدا تھی۔ ہم اس سے پہلے قنوت نہیں پڑھتے تھے۔ (د) پھر عبدالعزیز نے روایت کیا کہ ایک شخص نے حضرت انس (رض) سے قنوت کے بارے میں دریافت کیا کہ کیا وہ رکوع سے پہلے ہے یا قراءت سے فارغ ہونے کے بعد ؟ انھوں نے فرمایا : وہ قراءت سے فراغت کے بعد ہے۔ (ہ) اور ہمیں ابوہریرہ (رض) سے قراء کے قصے کے علاوہ روایت پہنچی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قنوت رکوع کے بعد تھی۔ اسی طرح ابن عمر (رض) سے منقول ہے۔

3126

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3126

Sahih

(۳۱۲۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ بِطَوْسٍ أَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ: مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ الْفَقِیہُ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ قَالَ قَرَأْنَا عَلَی أَبِی الْیَمَانِ أَنَّ شُعَیْبَ بْنَ أَبِی حَمْزَۃَ أَخْبَرَہُ عَنِ الزُّہْرِیِّ أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ وَأَبُو سَلَمَۃَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالاَ قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- حِینَ یَرْفَعُ صُلْبَہُ فَیَقُولُ: ((سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ))۔یَدْعُو لِرِجَالٍ فَیُسَمِّیہِمْ بِأَسْمَائِہِمْ فَیَقُولُ: ((اللَّہُمْ أَنْجِ الْوَلِیدَ بْنَ الْوَلِیدِ وَسَلَمَۃَ بْنَ ہِشَامٍ وَعَیَّاشَ بْنَ أَبِی رَبِیعَۃَ وَالْمُسْتَضْعَفِینَ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ ، اللَّہُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَکَ عَلَی مُضَرَ ، وَاجْعَلْہَا عَلَیْہِمْ سِنِینَ کَسِنِی یُوسُفَ))، وَأَہْلُ الْمَشْرِقِ مِنْ مُضَرَ یَوْمَئِذٍ مُخَالِفُونَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم برقم ۳۰۸۴ ومابعدہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٢٦) ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رکوع سے اپنی کمر اٹھاتے تو کہتے ” سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ “ پھر لوگوں کے لیے ان کا نام لے لے کر دعا کرتے اور فرماتے : ” اللہم انج الولید۔۔۔ اے اللہ ! ولید بن ولید کو نجات دے اور سلمہ بن ہشام، عیاش بن ابی ربیعہ اور کمزور مسلمانوں کو نجات دے، اے اللہ ! کفار مضر پر اپنی پکڑ مضبوط کر اور اس عذاب کو ان پر مدت طویل تک مسلط رکھ۔ مضر قبیلے والے ان دنوں رسول اللہ کے مخالف تھے۔

3127

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3127

Sahih

(۳۱۲۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا نُعَیْمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَہُ عَنْ أَبِیہِ: أَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ -ﷺ- إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ فِی الرَّکْعَۃِ الآخِرَۃِ مِنَ الْفَجْرِ قَالَ: ((اللَّہُمَّ الْعَنْ فُلاَنًا وَفُلاَنًا وَفُلاَنًا))۔بَعْدَ مَا یَقُولُ: ((سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ))۔فَأَنْزَلَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ {لَیْسَ لَکَ مِنَ الأَمْرِ شَیْئٌ} [آل عمران: ۱۲۸] الآیَۃُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ۔ [صحیح۔ تقدم رقم ۳۰۹۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٢٧) سالم بن عبداللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فجر کی نماز میں رکوع سے سر اٹھانے کے بعد یہ فرماتے ہوئے سنا : ” اے اللہ ! فلاں اور فلاں پر لعنت بھیج۔ “ یہ کلمات سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ کہنے کے بعد کہتے تھے تو باری تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی :{ لَیْسَ لَکَ مِنَ الأَمْرِ شَیْئٌ} [آل عمران : ١٢٨]

3128

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3128

Zaeef

(۳۱۲۸) عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ اللَّہِ السُّلَمِیِّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْمُبَارَکِ بِإِسْنَادِہِ وَزَادَ فَقَالَ وَعَنْ حَنْظَلَۃَ بْنِ أَبِی سُفْیَانَ قَالَ سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ یَقُولُ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَدْعُو عَلَی صَفْوَانَ بْنِ أُمَیَّۃَ وَسُہَیْلِ بْنِ عَمْرٍو وَالْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ فَنَزَلَتْ {لَیْسَ لَکَ مِنَ الأَمْرِ شَیْئٌ} إِلَی قَوْلِہِ {ظَالِمُونَ} [آل عمران: ۱۲۸] [ضعیف۔ اخرجہ ابن المبارک فی الجہاد ۵۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٢٨) سالم بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صفوان بن امیہ، سہیل بن عمرو اور حارث بن ہشام پر بددعا کرتے تھے تو یہ آیت نازل ہوئی :{ لَیْسَ لَکَ مِنَ الأَمْرِ شَیْئٌ} ۔۔۔سے { ظَالِمُونَ } تک۔ [آل عمران : ١٢٨] ” اے پیغمبر آپ کے اختیار میں کچھ نہیں۔ اللہ تعالیٰ چاہے تو ان کی توبہ قبول فرما لے یا عذاب دے کیونکہ وہ ظالم ہیں۔ “

3129

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3129

Sahih

(۳۱۲۹) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ النَّسَوِیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ شَاکِرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ہُوَ الْبُخَارِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ فَذَکَرَہُ۔ وَقَدْ رُوِیَ ہَذَا عَنْ عُمَرَ بْنِ حَمْزَۃِ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِیہِ مَوْصُولاً إِلاَّ أَنَّہُ ذَکَرَ أَبَا سُفْیَانَ بَدَلَ سُہَیْلٍ۔ [صحیح۔ (بحوالہ) تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٢٩) ایک دوسری سند سے یہی روایت مروی ہے۔

3130

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3130

Sahih

(۳۱۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ حَرْمَلَۃَ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ خُفَافٍ أَنَّہُ قَالَ قَالَ خُفَافُ بْنُ إِیمَائٍ : رَکَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ فَقَالَ: ((غِفَارُ غَفَرَ اللَّہُ لَہَا ، وَأَسْلَمُ سَالَمَہَا اللَّہُ ، وَعُصَیَّۃُ عَصَتِ اللَّہَ وَرَسُولَہُ ، اللَّہُمَّ الْعَنْ بَنِی لِحْیَانَ ، وَالْعَنْ رِعْلاً وَذَکْوَانَ))۔ثُمَّ خَرَّ سَاجِدًا۔قَالَ خَالِدٌ: فَجُعِلَتْ لَعْنَۃُ الْکَفَرَۃِ لأَجْلِ ذَلِکَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَیُّوبَ وَقُتَیْبَۃَ وَعَلِیِّ بْنِ حُجْرٍ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ قَالَ خُفَافٌ: فَجُعِلَتْ۔ وَرُوِّینَا عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ أَنَسٍ: أَنَّہُ أَفْتَی بِالْقُنُوتِ بَعْدَ الرُّکُوعِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم برقم ۳۰۹۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٣٠) (ا) خفاف بن ایماء (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع کیا۔ پھر رکوع سے سر مبارک اٹھانے کے بعد فرمایا : اے اللہ ! قبیلہ بنو غفار کو بخش دے، بنو سالم کو سلامت رکھ۔ عصیہ نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی، اے اللہ ! بنولحیان پر لعنت کر اور رعل وذکوان پر بھی پھٹکار بھیج، پھر سجدہ میں چلے گئے۔ خالد کہتے ہیں : کفار پر لعنت اسی لیے کی گئی تھی۔ (ب) صحیح مسلم میں ہے کہ خفاف نے کہا : فَجُعِلَتْ اور سیدنا انس (رض) سے منقول ہے کہ انھوں نے قنوت رکوع کے بعد پڑھنے کا فتویٰ دیا۔

3131

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3131

Sahih

(۳۱۳۱) أَخْبَرَنَا أَبُو صَادِقِ بْنُ أَبِی الْفَوَارِسِ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ بْنُ عُقْبَۃَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: إِنَّمَا قَنَتَ النَّبِیُّ -ﷺ- شَہْرًا۔فَقُلْتُ: کَیْفَ الْقُنُوتُ؟ قَالَ: بَعْدَ الرُّکُوعِ۔ فَہُوَ ذَا قَدْ أَخْبَرَ أَنَّ الْقُنُوتَ الْمُطْلَقَ الْمُعْتَادَ بَعْدَ الرُّکُوعِ۔ وَقَوْلُہُ: إِنَّمَا قَنَتَ شَہْرًا یُرِیدُ بِہِ اللَّعْنَ وَاللَّہُ تَعَالَی أَعْلَمُ۔ وَرُوَاۃُ الْقُنُوتِ بَعْدَ الرُّکُوعِ أَکْثَرُ وَأَحْفَظُ فَہُوَ أَوْلَی ، وَعَلَی ہَذَا دَرَجَ الْخُلَفَائُ الرَّاشِدُونَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ فِی أَشْہَرِ الرِّوَایَاتِ عَنْہُمْ وَأَکْثَرِہَا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٣١) (ا) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک ماہ تک قنوت پڑھی۔ میں نے پوچھا : کس وقت ؟ انھوں نے بتایا کہ رکوع کے بعد۔ (ب) قنوت رکوع کے بعد ہی پڑھی جائے گی۔ (ج) حضرت انس (رض) کے قول إِنَّمَا قَنَتَ شَہْرًا ” صرف ایک ماہ تک قنوت پڑھی “ سے مراد بددعا اور لعنت ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (د) رکوع کے بعد قنوت پڑھنے کے راوی اکثر بھی ہیں اور حفظ میں بھی پختہ ہیں، لہٰذا زیادہ بہتر یہی ہے اور اس پر خلفائے راشدین نے بھی عمل کیا ۔ ان سے منقول مشہور روایات موجود ہیں۔

3132

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3132

Zaeef

(۳۱۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِی إِسْرَائِیلَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا الْعَوَّامُ رَجُلٌ مِنْ بَنِی مَازِنٍ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ: أَنَّ أَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَنَتَا فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ بَعْدَ الرُّکُوعِ۔ وَرُوِّینَاہُ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ الْقَطَّانِ عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَمْزَۃَ بِزِیَادَۃِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [ضعیف۔ اخرجہ الدار قطنی ۲/ ۳۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٣٢) ابوعثمان بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر اور عمر (رض) صبح کی نماز میں رکوع کے بعد قنوت پڑھتے تھے۔ یحییٰ بن سعید قطان نے عوام بن حمزہ کے واسطے سے ہمیں یہی حدیث بیان کی۔ اس میں انھوں نے حضرت عثمان بن عفان (رض) کا نام بھی لیا۔

3133

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3133

Sahih

(۳۱۳۳) وَأَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأُمَوِیُّ حَدَّثَنَا الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ وَسُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ وَعَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ أَخْبَرَنِی کُلُّ ہَؤُلاَئِ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا عُثْمَانَ یُحَدِّثُ عَنْ عُمَرَ: أَنَّہُ کَانَ یَقْنُتُ بَعْدَ الرُّکُوعِ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۳/ ۱۶۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٣٣) ابوعثمان نہدی، سیدنا عمر (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (رض) رکوع کے بعد قنوت پڑھتے تھے۔

3134

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3134

Sahih

(۳۱۳۴) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُلاَعِبٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِی رَافِعٍ: أَنَّ عُمَرَ قَنَتَ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ بَعْدَ الرُّکُوعِ۔ [صحیح لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٣٤) ابورافع بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے صبح کی نماز میں رکوع کے بعد قنوت پڑھی۔

3135

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3135

Sahih

(۳۱۳۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَیْہِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ قَالَ: قَنَتَ عُمَرُ۔قُلْتُ: بَعْدَ الرُّکُوعِ؟ قَالَ: نَعَمْ۔ [صحیح لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٣٥) زید بن وہب بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے قنوت پڑھی۔ راوی کہتے ہیں : میں نے زید سے پوچھا : کیا رکوع کے بعد ؟ تو انھوں نے بتایا : جی ہاں۔

3136

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3136

Zaeef

(۳۱۳۶) وَبِإِسْنَادِہِ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَشْیَاخَنَا یُحَدِّثُونَ أَنَّ عَلِیًّا کَانَ یَقْنُتُ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ بَعْدَ الرُّکُوعِ۔قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ وَقَدْ رُوِیَ عَنْ عُمَرَ وَعَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ تَعَالَی عَنْہُمَا قَبْلَ الرُّکُوعِ وَالصَّحِیحُ عَنْ عُمَرَ بَعْدَہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٣٦) (ا) یزید بن ابی زیاد بیان کرتے ہیں : میں نے اپنے اساتذہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ حضرت علی (رض) صبح کی نماز میں رکوع کے بعد قنوت پڑھا کرتے تھے۔ (ب) شیخ (رح) فرماتے ہیں : رکوع سے پہلے قنوت پڑھنے والی روایات سیدنا عمر اور علی (رض) سے منقول ہیں اور صحیح مذہب رکوع کے بعد کا ہے۔

3137

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3137

Zaeef

(۳۱۳۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَۃَ: الْحُسَیْنُ بْنُ أَبِی مَعْشَرٍ السُّلَمِیُّ بِحَرَّانَ حَدَّثَنِی أَحْمَدُ بْنُ بَکَّارِ بْنِ أَبِی مَیْمُونَۃَ الْحَرَّانِیُّ حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ یَزِیدَ عَنْ خُلَیْدِ بْنِ دَعْلَجٍ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: قَنَتَ النَّبِیُّ -ﷺ- وَأَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ بَعْدَ الرُّکُوعِ ، ثُمَّ تَبَاعَدَتُ الدِّیَارُ ، فَطَلَبَ النَّاسُ إِلَی عُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنْ یَجْعَلَ الْقُنُوتَ فِی الصَّلاَۃِ قَبْلَ الرُّکُوعِ لِکَیْ یُدْرِکُوا الصَّلاَۃَ فَقَنَتَ قَبْلَ الرُّکُوعِ۔ خُلَیْدُ بْنُ دَعْلَجٍ لاَ یُحْتَجُّ بِہِ۔وَفِیمَا مَضَی کِفَایَۃً۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣١٣٧) سیدنا انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، ابوبکر، عمر اور عثمان (رض) نے رکوع کے بعد قنوت پڑھی۔ پھر لوگوں کے گھر دور دور ہوگئے۔ لوگ سیدنا عثمان (رض) کے پاس درخواست لے کر آئے کہ قنوت کو نماز میں رکوع سے پہلے پڑھیں تاکہ لوگ نماز کے ساتھ شامل ہو سکیں۔