Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 624

نماز کا بیان

امام کے دو سکتوں کا بیان

11 hadiths in this chapter

3073

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3073

Sahih

(۳۰۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُوالْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍالصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا کَبَّرَ فِی الصَّلاَۃِ سَکَتَ ہُنَیَّۃً قَبْلَ أَنْ یَقْرَأَ قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللَّہِ بِأَبِی أَنْتَ وَأُمِّی أَرَأَیْتَکَ سُکُوتَکَ بَیْنَ التَّکْبِیرِ وَالْقِرَائَ ۃِ مَا تَقُولُ؟ قَالَ: أَقُولُ ((اللَّہُمَّ بَاعِدْ بَیْنِی وَبَیْنَ خَطَایَایَ کَمَا بَاعَدْتَ بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ ، اللَّہُمَّ نَقِّنِی مِنْ خَطَایَایَ کَمَا یُنَقَّی الثَّوْبُ الأَبْیَضُ مِنَ الدَّنَسِ ، اللَّہُمَّ اغْسِلْنِی مِنْ خَطَایَایَ بِالثَّلْجِ وَالْمَائِ وَالْبَرَدِ))۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۴۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٧٣) ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے تکبیر (تحریمہ) کہتے تو قراءت سے تھوڑی دیر پہلے خاموش رہتے۔ میں نے عرض کیا : میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، تکبیر اور قراءت کے درمیان آپ جو سکوت کرتے ہیں اس میں کیا پڑھتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں پڑھتا ہوں اللہم باعد بینی۔۔۔ ” اے اللہ ! میرے اور میرے گناہوں کے درمیان دوری ڈال دے، جس طرح تو نے مشرق و مغرب کے درمیان دوری ڈال دی۔ اے باری تعالیٰ ! مجھے میرے گناہوں سے اس طرح پاک صاف کر دے جس طرح سفید کپڑا میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے۔ الٰہی ! میرے گناہ مجھ سے دھو ڈال برف، پانی اور اولوں کے ساتھ۔ “

3074

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3074

Sahih

(۳۰۷۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّیُّ حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا عُمَارَۃُ بْنُ الْقَعْقَاعِ فَذَکَرَہُ بِنَحْوِہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ زِیَادٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی کَامِلٍ وَعَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَرِیرٍ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ، مخرج سابق]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٧٤) عمارہ بن قعقاع کی سند سے اسی جیسی حدیث منقول ہے۔

3075

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3075

Sahih

(۳۰۷۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِیدٍ: أَحْمَدُ بْنُ یَعْقُوبَ الثَّقَفِیُّ أَخْبَرَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ سِمْعَانَ قَالَ: أَتَانَا أَبُو ہُرَیْرَۃَ فِی مَسْجِدِ بَنِی زُرَیْقٍ فَقَالَ: ثَلاَثٌ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَفْعَلُہُنَّ تَرَکَہُنَّ النَّاسُ ، یَرْفَعُ یَدَیْہِ إِذَا دَخَلَ فِی الصَّلاَۃِ مَدًّا ، وَیَسْکُتُ بَعْدَ الْقِرَائَ ۃِ ہُنَیَّۃً یَسْأَلُ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ فَضْلِہِ ، وَیُکَبِّرُ إِذَا رَکَعَ وَإِذَا خَفَضَ۔کَذَا فِی ہَذِہِ الرِّوَایَۃِ بَعْدَ الْقِرَائَ ۃِ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۲/ ۴۳۴/ ۹۶۰۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٧٥) سعید بن سمعان سے روایت ہے کہ ہمارے پاس سیدنا ابوہریرہ (رض) مسجد بنو زریق میں تشریف لائے اور فرمایا : تین کام ایسے ہیں جنہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا کرتے تھے اور لوگوں نے انھیں چھوڑ دیا ہے : (١) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز شروع کرتے تو اچھی طرح ہاتھ پھیلا کر کانوں تک اٹھاتے اور قراءت کے بعد کچھ دیر خاموش رہتے جس میں اللہ سے اس کے فضل کا سوال کرتے اور رکوع میں جاتے اور اٹھتے وقت تکبیر کہتے تھے۔ اس روایت میں بعد القرأۃ کے الفاظ ہیں۔

3076

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3076

Sahih

(۳۰۷۶) وَرَوَاہُ عَاصِمُ بْنُ عَلِیٍّ عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ فَقَالَ فِی الْحَدِیثِ: وَکَانَ یَسْکُتُ قَبْلَ الْقِرَائَ ۃِ ہُنَیَّۃً۔ أَخْبَرَنَاہُ عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی قُمَاشٍ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِیٍّ فَذَکَرَہُ۔ وَبِہَذَا الْمَعْنَی رَوَاہُ عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِیدِ الْحَنَفِیُّ وَغَیْرُہُ عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٧٦) عاصم بن علی نے ابن ابی ذئب سے یہ روایت بیان کی ہے ، اس میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قراءت سے پہلے تھوڑی دیر خاموش رہتے۔

3077

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3077

Sahih

(۳۰۷۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَزِیدُ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ عَنِ الْحَسَنِ: أَنَّ سَمُرَۃَ بْنَ جُنْدُبٍ وَعِمْرَانَ بْنَ حُصَیْنٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا تَذَاکَرَا ، فَحَدَّثَ سَمُرَۃُ بْنُ جُنْدُبٍ أَنَّہُ حَفِظَ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- سَکْتَتَیْنِ سَکْتَۃً إِذَا کَبَّرَ ، وَسَکْتَۃً إِذَا فَرَغَ مِنْ قِرَائَ ۃِ {غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ} فَحَفِظَ ذَاکَ سَمُرَۃُ ، وَأَنْکَرَ عَلَیْہِ عِمْرَانُ بْنُ حُصَیْنٍ ، فَکَتَبَا فِی ذَلِکَ إِلَی أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ ، وَکَانَ فِی کِتَابِہِ إِلَیْہِمَا أَوْ فِی رَدِّہِ عَلَیْہِمَا: أَنَّ سَمُرَۃَ قَدْ حَفِظَ۔ وَرَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْہَالِ عَنْ یَزِیدَ بْنِ زُرَیْعٍ فَقَالَ فِی الْحَدِیثِ: وَسَکْتَۃً إِذَا فَرَغَ مِنْ قِرَائَ ۃِ السُّورَۃِ ، وَلَمْ یَذْکُرِ الْفَاتِحَۃَ۔ وَبِمَعْنَاہُ رَوَاہُ یُونُسُ بْنُ عُبَیْدٍ عَنِ الْحَسَنِ۔ [ضعیف فان الحسن لم یسمع من سمرۃ الا حدیث واحد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٧٧) (ا) حسن بصری روایت کرتے ہیں کہ سمرہ بن جندب اور عمران بن حصین (رض) آپس میں مذاکرہ کر رہے تھے۔ سمرہ بن جندب (رض) نے حدیث بیان کی کہ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دو سکتے یاد کیے ہیں۔ ایک سکتہ تکبیر کے بعد اور دوسرا { غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ } [الفاتحۃ : ٧] کی قراءت سے فارغ ہونے کے بعد۔ عمران بن حصین (رض) اس پر انکار کرنے لگے تو انھوں نے حضرت ابی بن کعب (رض) کو اس بارے میں خط لکھا۔ آپ (رض) نے ان کی طرف لکھا کہ واقعی سمرہ نے درست یاد کیا ہے۔ (ب) اس حدیث کو محمد بن منہال نے یزید بن زریع کے واسطہ سے روایت کیا ہے۔ اس میں ہے کہ ایک سکتہ سورة کی قراءت سے فارغ ہونے کے بعد تھا۔ انھوں نے فاتحہ کا ذکر نہیں کیا۔

3078

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3078

Sahih

(۳۰۷۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ عَنْ یُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ قَالَ سَمُرَۃُ: حَفِظْتُ سَکْتَتَیْنِ فِی الصَّلاَۃِ سَکْتَۃً إِذَا کَبَّرَ الإِمَامُ حَتَّی یَقْرَأَ ، وَسَکْتَۃً إِذَا فَرَغَ مِنْ فَاتِحَۃِ الْکِتَابِ وَسُورَۃٍ عِنْدَ الرُّکُوعِ۔ قَالَ: فَأَنْکَرَ ذَاکَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَیْنٍ قَالَ فَکَتَبُوا فِی ذَلِکَ إِلَی أُبَیٍّ بِالْمَدِینَۃِ فَصَدَّقَ سَمُرَۃُ۔ وَقِیلَ عَنْ ہُشَیْمٍ عَنْ یُونُسَ وَإِذَا قَرَأَ وَلاَ الضَّالِّینَ سَکَتَ سَکْتَۃً لَمْ یَذْکُرِ السُّورَۃَ۔ وَقَالَ حُمَیْدٌ الطَّوِیلُ عَنِ الْحَسَنِ: وَسَکْتَۃً إِذَا فَرَغَ مِنَ الْقِرَائَ ۃِ۔ وَقَالَ أَشْعَثٌ عَنِ الْحَسَنِ: إِذَا فَرَغَ مِنَ الْقِرَائَ ۃِ کُلَّہَا۔ وَیُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ ہَذَا التَّفْسِیرُ وَقَعُ مِنْ رُوَاتِہِ عَنِ الْحَسَنِ فَلِذَلِکَ اخْتَلَفُوا۔ وَیَدُلُّ عَلَیْہِ مَا۔ [ضعیف۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٧٨) (ا) حسن بصری (رح) سے روایت ہے کہ حضرت سمرہ (رض) فرماتے ہیں : مجھے نماز میں دو سکتے یاد ہیں : پہلا سکتہ امام کے تکبیر کہنے کے بعد سے قراءت شروع کرنے تک اور دوسرا سکتہ جب امام سورة فاتحہ اور دوسری سورت کی قرات سے فارغ ہوجائے۔ (ب) راوی فرماتے ہیں کہ عمران بن حصین (رض) نے اس کا انکار کیا۔ پھر انھوں نے اس مسئلہ کے بارے خط لکھ کر مدینہ میں حضرت ابی بن کعب (رض) کے پاس بھیجا تو انھوں نے سمرہ (رض) کی تصدیق کی۔ (ج) ایک قول ہیثم سے یونس کے واسطہ سے منقول ہے کہ جب آپ نے { ولا الضآلین } پڑھا تو کچھ دیر کے لیے خاموش ہوگئے۔ انھوں نے سورت کا ذکر نہیں کیا۔ (د) حمید طویل حسن کے واسطہ سے بیان کرتے ہیں کہ ایک سکتہ آپ اس وقت فرماتے تھے جب قراءت سے فارغ ہوتے۔ (ہ) اشعث حسن سے نقل کرتے ہیں کہ جب آپ قراءت سے فارغ ہوتے تو سکتہ کرتے۔ (و) یہاں پر یہ احتمال بھی ہوسکتا ہے کہ یہ تفسیر حسن سے روایت کرنے والوں نے کی ہو۔ اسی وجہ سے ان کے درمیان اختلاف ہے اور یہ دلیل ہے۔

3079

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3079

Zaeef

(۳۰۷۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو یَعْقُوبَ: إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی کَثِیرٍ أَخْبَرَنَا مَکِّیُّ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَتْ لَہُ سَکْتَتَانِ ، فَقَالَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَیْنٍ: مَا أَحْفَظُہُمَا عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ فَکَتَبُوا فِیہِ إِلَی أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ ، فَکَتَبَ أُبَیٌّ: أَنَّ سَمُرَۃَ قَدْ حَفِظَ۔قُلْنَا لِقَتَادَۃَ: مَا السَّکْتَتَانِ؟ قَالَ: سَکْتَۃٌ حِینَ یُکَبِّرُ، وَالأُخْرَی حِینَ یَفْرُغُ مِنَ الْقِرَائَ ۃِ عِنْدَ الرُّکُوعِ ، ثُمَّ قَالَ الأُخْرَی یَعْنِی الْمَرَّۃَ الأُخْرَی سَکْتَۃٌ حِینَ یُکَبِّرُ ، وَسَکْتَۃٌ إِذَا قَالَ {غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ}۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٧٩) سمرہ بن جندب (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز میں دو سکتے ہوتے تھے۔ عمران بن حصین (رض) نے کہا : میں نے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دو یاد نہیں کیے۔ انھوں نے ابی بن کعب (رض) کی طرف خط میں یہ مسئلہ لکھ بھیجا تو ابی بن کعب (رض) نے لکھا کہ سمرہ (رض) نے درست یاد کیے ہیں۔ ہم نے قتادہ (رض) سے پوچھا : وہ سکتے کیا ہیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ ایک سکتہ جب تکبیر کہہ کر نماز شروع کرے اور دوسرا رکوع کے وقت قراءت سے فارغ ہونے کے بعد، پھر فرمایا : دوسرا تکبیر تحریمہ کے وقت اور ایک سکتہ { غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ } [الفاتحہ : ٧] کے بعد۔

3080

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3080

Zaeef

(۳۰۸۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِیدٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: سَکْتَتَانِ حَفِظْتُہُمَا عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔قَالَ فِیہِ قَالَ سَعِیدٌ قُلْنَا لِقَتَادَۃَ: مَا ہَاتَانِ السَّکْتَتَانِ؟ فَقَالَ: إِذَا دَخَلَ فِی صَلاَتِہِ ، وَإِذَا فَرَغَ مِنَ الْقِرَائَ ۃِ ، ثُمَّ قَالَ بَعْدُ: وَإِذَا قَالَ {غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ}۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداود ۷۸۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٨٠) سمرہ بن جندب (رض) بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دو سکتے یاد کیے ہیں۔۔۔ اس میں یہ بھی ہے کہ سعید کہتے ہیں : ہم نے قتادہ (رض) سے پوچھا : وہ دو سکتے کیا ہیں ؟ انھوں نے کہا : ایک جب نماز شروع کرتے وقت اور دوسرا جب قرات سے فارغ ہو۔ پھر اس کے بعد فرمایا : { غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ } [الفاتحہ : ٧] کہتے وقت بھی۔

3081

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3081

Sahih

(۳۰۸۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ الْحَجَبِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا عُمَارَۃُ بْنُ الْقَعْقَاعِ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَۃَ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَرِیرٍ حَدَّثَنَا أَبُو ہُرَیْرَۃَ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا نَہَضَ فِی الثَّانِیَۃِ اسْتَفْتَحَ بِ {الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ} وَلَمْ یَسْکُتْ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۵۹۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٨١) سیدنا ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوتے تو خاموش نہیں رہتے تھے بلکہ { الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ } سے قراءت شروع فرما دیتے تھے۔

3082

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3082

Sahih

(۳۰۸۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا وَالِدِی أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنُ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ نَصْرِ بْنِ مُعَارِکٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ فَذَکَرَہُ بِمِثْلِہِ۔ [صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٨٢) ایک دوسری سند سے اسی جیسی روایت منقول ہے۔

3083

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3083

Sahih

(۳۰۸۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ أَسْلَمَ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا نَہَضَ مِنَ الرَّکْعَۃِ الثَّانِیَۃِ اسْتَفْتَحَ الْقِرَائَ ۃَ وَلَمْ یَسْکُتْ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ فَقَالَ حُدِّثْتُ عَنْ یَحْیَی بْنِ حَسَّانَ وَیُونُسَ الْمُؤَدِّبِ وَغَیْرِہِمَا قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ فَذَکَرَہُ۔ وَفِیہِ دِلاَلَۃٌ عَلَی أَنَّہُ لاَ سَکْتَۃَ فِی الرَّکْعَۃِ الثَّانِیَۃِ قَبْلَ الْقِرَائَ ۃِ وَہُوَ حَدِیثٌ صَحِیحٌ ، وَیُحْتَمَلُ أَنَّہُ أَرَادَ بِہِ أَنَّہُ لاَ یَسْکُتُ فِی الثَّانِیَۃِ کَسُکُوتِہِ فِی الأُولَی لِلاِسْتِفْتَاحِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٨٣) (ا) ابو زرعہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ (رض) کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوتے تو فوراً قراءت شروع کردیتے، سکتہ نہیں کرتے تھے۔ (ب) اس حدیث میں سے واضح ہے کہ دوسری رکعت میں قراءت سے پہلے کوئی سکتہ نہیں ہے اور یہ احتمال بھی ہوسکتا ہے کہ دوسری رکعت کا سکتہ پہلی رکعت کی دعائے افتتاح کے سکتے جیسا نہ ہو۔