Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 619

نماز کا بیان

جو کہے کہ ہر دو سورتوں کے درمیان { بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ } پڑھے اور اس بارے میں احادیث گزر بھی چکی ہیں

3 hadiths in this chapter

3057

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3057

Sahih

(۳۰۵۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ: عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ مِنْ أَصْلِ کِتَابِہُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ الْخُزَاعِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ ہَاشِمٍ الْبَغَوِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ حَدَّثَنَا جُوَیْرِیَۃُ بْنُ أَسْمَائَ عَنْ نَافِعٍ: أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ عُمَرَ کَانَ إِذَا ابْتَدَأَ فِی الْقِرَائَ ۃِ فِی الصَّلاَۃِ قَالَ {بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ} فَإِذَا فَرَغَ مِنْ فَاتِحَۃِ الْکِتَابِ قَالَ ذَلِکَ حِینَ یَسْتَفْتِحُ السُّورَۃَ۔ [صحیح لغیرہ۔ ولہ شاہد فی الذی بعدہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٥٧) نافع سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر (رض) جب نماز میں قراءت شروع کرتے تو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے۔ پھر جب سورة فاتحہ سے فارغ ہوتے تو اگلی سورت شروع کرتے وقت بھی بسم اللہ پڑھتے۔

3058

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3058

Sahih

(۳۰۵۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ خَمِیرُوَیْہِ الْہَرَوِیُّ بِہَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّہُ کَانَ یَجْہَرُ إِذَا قَرَأَ {بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ} وَإِذَا قَرَأَ السُّورَۃَ جَہَرَ بِہَا أَیْضًا۔ [صحیح لغیرہ۔ ولہ شاہد فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٥٨) نافع ابن عمر (رض) سے نقل کرتے ہیں کہ ابن عمر (رض) جب قراءت کرتے تو { بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ } بلند آواز سے پڑھتے اور جب اگلی سورت پڑھتے تب بھی اونچی آواز سے بسم اللہ پڑھتے۔

3059

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3059

Sahih

(۳۰۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الأَزْرَقِ بْنِ قَیْسٍ قَالَ: صَلَّیْتُ وَرَائَ ابْنَ الزُّبَیْرِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فَکَانَ یَقْرَأُ {بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ} فَإِذَا قَالَ {وَلاَ الضَّالِّینَ} قَالَ {بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ} وَرُوِّینَا عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ وَغَیْرِ وَاحِدٍ مِنَ الصَّحَابَۃِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ۔ [صحیح۔ اسنادہ صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٥٩) ازرق بن قیس سے روایت ہے کہ میں نے ابن زبیر (رض) کے پیچھے نماز پڑھی، وہ { بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ } اونچی آواز سے پڑھتے تھے پھر، جب { وَلاَ الضَّالِّینَ } [الفاتحۃ : ٧] پڑھتے تب بھی { بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ } اونچی آواز سے پڑھتے۔ ہمیں ابوہریرہ اور دیگر کئی صحابہ (رض) سے یہ روایت بیان کی گئی ہے۔