Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 620

نماز کا بیان

ظہر اور عصر میں سری قراءت کا بیان اور ان دونوں نمازوں میں قراءت کے وجوب کا بیان

4 hadiths in this chapter

3060

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3060

Sahih

(۳۰۶۰) قَدْ مَضَی فِیہِ حَدِیثُ أَبِی قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: الْحُسَیْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْمَخْزُومِیُّ الْغَضَائِرِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ السَّمَّاکِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَلاَّمٍ السَّوَّاقُ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا الأَعْمَشُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّیُّ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ الأَعْمَشُ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ أَبِی مَعْمَرٍ قَالَ قُلْنَا لِخَبَّابِ بْنِ الأَرَتِّ: ہَلْ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَقْرَأُ فِی الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ؟ قَالَ: نَعَمْ قُلْنَا: بِمَ کُنْتُمْ تَعْرِفُونَ ذَلِکَ؟ قَالَ: بِاضْطِرَابِ لِحْیَتِہِ۔لَفْظُ حَدِیثِ ابْنِ عَبْدَانَ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُوسَی عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ زِیَادٍ مِنْ أَوْجُہٍ أُخَرَ عَنِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۶۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٦٠) ابو معمر سے روایت ہے کہ ہم نے خباب بن ارت (رض) سے پوچھا : کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر اور عصر کی نماز میں قرات کرتے تھے ؟ انھوں نے بتایا : ہاں۔ ہم نے کہا : آپ کو کیسے پتا چلتا تھا ؟ انھوں نے فرمایا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی داڑھی مبارک کے ہلنے سے۔

3061

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3061

Sahih

(۳۰۶۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْجُرْجَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنْ حَبِیبِ بْنِ الشَّہِیدِ قَالَ سَمِعْتُ عَطَائً یُحَدِّثُ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: لاَ صَلاَۃَ إِلاَّ بِقِرَائَ ۃٍ۔ قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ: فَمَا أَعْلَنَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَعْلَنَّاہُ لَکُمْ ، وَمَا أَخْفَاہُ أَخْفَیْنَاہُ لَکُمْ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۷۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٦١) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قراءت کے بغیر کوئی نماز نہیں ہوتی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں جو سنایا ہم نے تمہیں سنا دیا اور جو انھوں نے ہم پر مخفی رکھا وہ ہم نے آپ پر مخفی رکھا۔

3062

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3062

Sahih

(۳۰۶۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْحُرْفِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا حَمْزَۃُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الزُّبَیْرِ الزُّبَیْرِیُّ حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ زَیْدٍ عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ حَنْطَبٍ قَالَ: تَمَارَوْا فِی الْقِرَائَ ۃِ فِی الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ ، فَأَتَوْا خَارِجَۃَ بْنَ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَقَالَ قَالَ لِی أَبِی: قَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَصَلَّی بِنَا الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ یُحَرِّکُ شَفَتَیْہِ ، وَلاَ أَعْلَمُ ذَلِکَ إِلاَّ بِقِرَائَ ۃٍ فَنَحْنُ نَفْعَلُہُ۔ [حسن لغیرہ۔ اخرجہ احمد ۱۸۲/ ۲۱۹۱۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٦٢) مطلب بن عبداللہ بن حنطب سے روایت ہے کہ لوگوں نے ظہر اور عصر کی قراءت میں اختلاف کیا، پھر وہ خارجہ بن زید بن ثابت کے پاس آئے تو انھوں نے فرمایا : مجھے میرے والد نے بتایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں ظہر اور عصر کی نماز پڑھائی تو قیام کے دوران آپ کے ہونٹ مبارک حرکت کر رہے تھے۔ میں یہی سمجھتا ہوں کہ وہ قراءت کی وجہ سے ہل رہے تھے ۔ بس ہم بھی اس طرح کرتے ہیں۔

3063

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3063

Sahih

(۳۰۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْہَالٍ حَدَّثَنَا ہَمَّامُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ عَنْ أَبِیہِ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ یَقْرَأُ فِی صَلاَۃِ الظُّہْرِ فِی الرَّکْعَتَیْنِ الأُولَیَیْنِ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ وَسُورَۃٍ ، وَکَانَ یُسْمِعُنَا الأَحْیَانَ الآیَۃَ قَالَ وَکَانَ یَقْرَأُ فِی الرَّکْعَتَیْنِ الأُخْرَیَیْنِ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ ، وَکَانَ یُطِیلُ فِی الرَّکْعَۃِ الأُولَی مَا لاَ یُطِیلُ فِی الثَّانِیَۃِ قَالَ وَہَکَذَا فِی صَلاَۃِ الْعَصْرِ قَالَ وَہَکَذَا فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ۔ أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ ہَمَّامِ بْنِ یَحْیَی وَغَیْرِہِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۷۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٦٣) عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں سورة فاتحہ اور ایک سورت مزید پڑھتے تھے۔ بعض اوقات ہمیں ایک آدھ آیت سنا بھی دیتے۔ آپ آخری دو رکعتوں میں صرف سورة فاتحہ پڑھتے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پہلی رکعت کو جتنا لمبا کرتے تھے دوسری کو اتنا لمبا نہیں کرتے تھے اور عصر اور فجر کی نماز میں بھی اسی طرح فرماتے تھے۔