Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 613

نماز کا بیان

نمازی کو اپنی جگہ بیٹھے رہنے کی ترغیب کا بیان تاکہ وہ دل میں دیر تک ذکر الٰہی میں مشغول رہے، اسی طرح امام بھی (بیٹھا رہے) جب وہ رخ تبدیل کرلے

9 hadiths in this chapter

3019

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3019

Sahih

(۳۰۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((إِنَّ الْمَلاَئِکَۃَ تُصَلِّی عَلَی أَحَدِکُمْ مَا دَامَ فِی مُصَلاَّہُ الَّذِی َلَّی فِیہِ مَا لَمْ یُحْدِثْ أَوْ یَقُمْ: اللَّہُمَّ اغْفِرْ لَہُ ، اللَّہُمَّ ارْحَمْہُ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْقَعْنَبِیِّ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۴۴۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠١٩) ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص نماز سے فارغ ہو کر اپنی جگہ بیٹھا رہتا ہے تو فرشتے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں جب تک اس کا وضو نہ ٹوٹے یا وہ کھڑا نہ ہوجائے۔ فرشتے یہ دعا کرتے ہیں : ” اللہم اغفرلہ اللہم ارحمہ۔ “ ” اے اللہ ! اسے بخش دے۔ اے اللہ ! اس پر رحم فرما۔ “

3020

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3020

Sahih

(۳۰۲۰) وَحَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ بَالَوَیْہِ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ مُنَبِّہٍ قَالَ ہَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((الْمَلاَئِکَۃُ تُصَلِّی عَلَی أَحَدِکُمْ مَا دَامَ فِی مُصَلاَّہُ الَّذِی صَلَّی فِیہِ تَقُولُ: اللَّہُمَّ اغْفِرْ لَہُ ، اللَّہُمَّ ارْحَمْہُ مَا لَمْ یُحْدِثْ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٢٠) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فرشتے تم میں سے اس شخص کے لیے دعائے رحمت کرتے رہے ہیں جب تک وہ اس جگہ پر بیٹھا رہتا ہے جہاں اس نے نماز ادا کی، فرشتے کہتے ہیں : ” اللہم اغفرلہ اللہم ارحمہ “ ” اے اللہ ! اس کو بخش دے ۔ اے اللہ ! اس پر رحم فرما۔ “ جب تک وہ بےوضو نہ ہوجائے۔

3021

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3021

Sahih

(۳۰۲۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی بْنِ عُمَرَ بْنِ عَلِیِّ بْنِ حَرْبٍ الطَّائِیُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو جَدِّی: عَلِیُّ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ہُوَ الْحَفَرِیُّ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- إِذَا صَلَّی یَعْنِی الصُّبْحَ جَلَسَ فِی مُصَلاَّہُ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ عَنْ وَکِیعٍ عَنْ سُفْیَانَ ، وَزَادَ فِیہِ: حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ حَسَنًا۔ وَرَوَاہُ أَبُو خَیْثَمَۃَ عَنْ سِمَاکٍ وَزَادَ فِیہِ: (فَإِذَا طَلَعَتْ قَامَ) وَلَمْ یَقُلْ (حَسَنًا)۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن ابی شیبۃ ۲۶۳۸۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٢١) (ا) جابر بن سمرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب صبح کی نماز پڑھتے تو اپنی جائے نماز پر ہی بیٹھے رہتے حتیٰ کہ سورج طلوع ہوجاتا۔ (ب) امام مسلم نے اپنی صحیح میں یہ روایت ذکر کی ہے۔ اس میں یہ اضافہ ہے : ” حتی تطلع الشمس حسنا “ ” یہاں تک کہ سورج اچھی طرح طلوع ہوجاتا۔ “ (ج) ابو خیثمہ نے سماک سے یہ روایت نقل کی ہے اور اس میں ” فاذا طلعت قام ہی کہا حسنا کی جگہ قام کا لفظ ہے۔

3022

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3022

Sahih

(۳۰۲۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِیِّ الرَّزَّازُ قِرَائَ ۃً عَلَیْہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ الدَّقِیقِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا وَرْقَائُ عَنْ سُمَیٍّ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالُوا: یَا رَسُولَ اللَّہِ ذَہَبَ أَہْلُ الدُّثُورِ بِالدَّرَجَاتِ وَالنَّعِیمِ الْمُقِیمِ۔قَالَ: کَیْفَ ذَلِکَ؟۔ قَالَ: صَلَّوْا کَمَا صَلَّیْنَا ، وَجَاہَدُوا کَمَا جَاہَدْنَا ، وَأَنْفَقُوا مِنْ فُضُولِ أَمْوَالِہِمِ ، وَلَیْسَ لَنَا أَمْوَالٌ۔فَقَالَ: ((أَفَلاَ أُخْبِرُکُمْ بِأَمْرٍ تُدْرِکُونَ مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ ، وَتَسْبِقُونَ مَنْ جَائَ بَعْدَکُمْ ، وَلاَ یَأْتِی أَحَدٌ بِمِثْلِ مَا جِئْتُمْ بِہِ ، إِلاَّ مَنْ جَائَ بِمِثْلِہِ ، تُسَبِّحُونَ فِی دُبُرِ کُلِّ صَلاَۃٍ عَشْرًا ، وَتَحْمَدُونَ عَشْرًا ، وَتُکَبِّرُونَ عَشْرًا))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ ہَارُونَ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَرَوَاہُ عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ عَنْ سُمَیٍّ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۸۴۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٢٢) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ ہم نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! دولت مند لوگوں نے بلند درجات حاصل کرلیے اور ہمیشہ کا سکون لوٹ لیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : وہ کیسے ؟ ایک صحابی نے کہا کہ وہ ہماری طرح نماز پڑھتے ہیں اور ہماری طرح جہاد کرتے ہیں، لیکن ان کے پاس مال کی فراوانی ہے جس سے وہ اللہ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں جب کہ ہمارے پاس مال نہیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا میں تمہیں ایسا عمل نہ بتاؤں جس کی وجہ سے تم ان لوگوں کے مرتبوں کو پہنچ جاؤ گے جو تم سے پہلے گزر گئے اور اپنے بعد والوں سے بھی سبقت لے جاؤ گے۔ پھر تمہارے مرتبے کو کوئی بھی نہ پہنچ سکے گا البتہ وہ شخص جو اس جیسا عمل لے کر آئے۔ تم ہر نماز کے بعد دس بار سبحان اللہ ، دس مرتبہ الحمد للہ اور دس بار اللہ اکبر کہو۔

3023

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3023

Sahih

(۳۰۲۳) کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ہُوَ الإِسْفَرَائِنِیُّ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ الْمُقَدَّمِیُّ حَدَّثَنَا مَعْتَمِرٌ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ سُمَیٍّ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: جَائَ الْفُقَرَائُ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالُوا: ذَہَبَ أَہْلُ الدُّثُورِ مِنَ الأَمْوَالِ بِالدَّرَجَاتِ الْعُلَی وَالنَّعِیمِ الْمُقِیمِ ، یُصَلُّونَ کَمَا نُصَلِّی ، وَیَصُومُونَ کَمَا نَصُومُ ، وَلَہُمْ فُضُولٌ مِنْ أَمْوَالٍ یَحُجُّونَ بِہَا وَیَعْتَمِرُونَ وَیُجَاہِدُونَ وَیَتَصَدَّقُونَ۔ فَقَالَ: ((أَلاَ أُخْبِرُکُمْ بِأَمْرٍ إِنْ أَخَذْتُمْ بِہِ أَدْرَکْتُمْ مَنْ سَبَقَکُمْ وَلَمْ یُدْرِکْکُمْ أَحَدٌ بَعْدَکُمْ ، وَکُنْتُمْ خَیْرَ مَنْ أَنْتُمْ بَیْنَ ظَہْرَانَیْہِ ، إِلاَّ أَحَدٌ عَمِلَ بِمِثْلِ مَا عَمِلْتُمْ ، تُسَبِّحُونَ وَتَحْمَدُونَ وَتُکَبِّرُونَ خَلْفَ کُلِّ صَلاَۃٍ ثَلاَثًا وَثَلاَثِینَ))۔قَالَ: فَاخْتَلَفْنَا بَیْنَنَا فَقَالَ بَعْضُنَا: نُسَبِّحُ ثَلاَثًا وَثَلاَثِینَ ، وَنَحْمَدُ ثَلاَثًا وَثَلاَثِینَ ، وَنُکَبِّرُ أَرْبَعًا وَثَلاَثِینَ ، فَرَجَعْتُ إِلَیْہِ فَقَالَ: ((تَقُولُ سُبْحَانَ اللَّہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ وَاللَّہُ أَکْبَرُ حَتَّی یَکُونَ مِنْہُنَّ کُلِّہِنَّ ثَلاَثًا وَثَلاَثِینَ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ عَاصِمِ بْنِ النَّضْرِ عَنِ الْمُعْتَمِرِ بْنِ سُلَیْمَانَ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٢٣) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ محتاج ونادار لوگ بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے اور کہا : دولت مند اور صاحب ثروت لوگوں نے سارے بلند درجے حاصل کرلیے اور ہمیشہ کا سکھ چین لوٹ لیا۔ وہ ہماری طرح نماز پڑھتے ہیں، روزے بھی ہماری طرح رکھتے ہیں، ان کے پاس مال بھی ہے جس کے ساتھ وہ حج کرتے ہیں اور عمرہ، جہاد اور صدقات ادا کرتے ہیں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا میں تمہیں ایسا عمل نہ بتلاؤں کہ اگر تم اس کو کرو گے تو آگے بڑھنے والوں کو پکڑ لو گے اور تم کو تمہارے پیچھے والا بھی نہیں پا سکے گا اور تم اپنے زمانے میں سب سے اچھے لوگ شمار ہو گے مگر وہ شخص جو تم جیسا عمل کرے تم پر ہر نماز کے بعد تینتیس، تینتیس بار سبحان اللہ، الحمد للہ اور اللہ اکبر پڑھا کرو۔ پھر لوگوں نے اس حدیث میں اختلاف کیا۔ لوگ کہنے لگے : سبحان اللہ ٣٣ بار، الحمد للہ ٣٣ بار اور اللہ اکبر ٣٤ بار۔ راوی کہتے ہیں : میں ابو صالح کے پاس گیا تو انھوں نے کہا : سبحان اللہ، الحمد للہ اور اللہ اکبر سب تینتیس تینتیس بار کہو۔

3024

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3024

Sahih

(۳۰۲۴) أَخْبَرَنَا أَبُوعَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُوالنَّضْرِ: مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی مَرْیَمَ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنِی ابْنُ عَجْلاَنَ عَنْ سُمَیٍّ مَوْلَی أَبِی بَکْرٍ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَنَّ فُقَرَائَ الْمُہَاجِرِینَ أَتَوْا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالُوا: ذَہَبَ أَہْلُ الدُّثُورِ وَالأَمْوَالِ بِالدَّرَجَاتِ الْعُلَی وَالنَّعِیمِ الْمُقِیمِ۔فَقَالَ: وَمَا ذَاکَ؟ قَالَ: یُصَلُّونَ کَمَا نُصَلِّی، وَیَصُومُونَ کَمَا نَصُومُ، وَیَتَصَدَّقُونَ وَلاَ نَتَصَدَّقُ وَیُعْتِقُونَ وَلاَ نُعْتِقُ۔قَالَ: ((أَفَلاَ أُعَلِّمُکُمْ شَیْئًا تُدْرِکُونَ بِہِ مَنْ سَبَقَکُمْ وَتَسْبِقُونَ بِہِ مَنْ بَعْدَکُمْ، وَلاَ یَکُونُ أَحَدٌ أَفْضَلَ مِنْکُمْ إِلاَّ مَنْ صَنَعَ مِثْلَ مَا صَنَعْتُمْ؟))۔ قَالُوا: بَلَی یَارَسُولَ اللَّہِ۔قَالَ: ((تُسَبِّحُونَ اللَّہَ وَتُکَبِّرُونَ وَتَحْمَدُونَ دُبُرَ کُلِّ صَلاَۃٍ ثَلاَثًا وَثَلاَثِینَ))۔ قَالَ سُمَیٌّ: فَحَدَّثْتُ بَعْضَ أَہْلِی ہَذَا الْحَدِیثَ فَقَالَ: وَہِمْتَ إِنَّمَا قَالَ: تُسَبِّحُ اللَّہَ ثَلاَثًا وَثَلاَثِینَ ، وَتَحْمَدُ اللَّہَ ثَلاَثًا وَثَلاَثِینَ ، وَتُکَبِّرُ اللَّہَ ثَلاَثًا وَثَلاَثِینَ۔ فَرَجَعْتُ إِلَی أَبِی صَالِحٍ فَقُلْتُ لَہُ ذَلِکَ فَأَخَذَ بِیَدِی وَقَالَ: تَقُولُ اللَّہُ أَکْبَرُ وَسُبْحَانَ اللَّہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ حَتَّی تَبْلُغَ مِنْ جَمِیعِہِنَّ ثَلاَثًا وَثَلاَثِینَ ، قَالَ أَبُو صَالِحٍ: ثُمَّ رَجَعَ فُقَرَائُ الْمُہَاجِرِینَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالُوا: قَدْ سَمِعَ إِخْوَانُنَا أَہْلُ الأَمْوَالِ مَا قُلْتَ فَفَعَلُوا مِثْلَہُ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((فَذَلِکَ فَضْلُ اللَّہِ یُؤْتِیہِ مَنْ یَشَائُ ))۔ قَالَ ابْنُ عَجْلاَنَ فَحَدَّثْتُ بِہَذَا الْحَدِیثِ رَجَائَ بْنَ حَیْوَۃَ فَحَدَّثَنِی بِمِثْلِہِ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنِ اللَّیْثِ سِوَی قَوْلِ سُمَیٍّ ثُمَّ قَالَ: وَزَادَ غَیْرُ قُتَیْبَۃَ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ فَذَکَرَہُ۔ وَرَوَاہُ سُہَیْلُ بْنُ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَأَدْرَجَ قَوْلَ أَبِی صَالِحٍ فِی رُجُوعِ فُقَرَائِ الْمُہَاجِرِینَ فِی الْحَدِیثِ وَزَادَ یَقُولُ سُہَیْلٌ: إِحْدَی عَشْرَۃَ إِحْدَی عَشْرَۃَ إِحْدَی عَشْرَۃَ ، فَجَمِیعُ ذَلِکَ کُلِّہُ ثَلاَثٌ وَثَلاَثُونَ۔وَلِسُہِیلٍ فِیہِ إِسْنَادٌ آخَرُ بِزِیَادَۃِ مَتْنٍ وَزِیَادَۃِ عَدَدٍ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٢٤) (ا) حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ مہاجرین فقرا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! صاحب ثروت، مال دار لوگ دائمی نعمتوں اور بلند درجات کے ساتھ سبقت لے گئے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : وہ کس طرح ؟ انھوں نے کہا : وہ ہماری طرح نمازیں پڑھتے ہیں، ہماری طرح روزے رکھتے ہیں اور وہ صدقات دیتے ہیں ہم نہیں دے سکتے، وہ غلام آزاد کرواتے ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا میں تمہیں ایسا عمل نہ بتاؤں کہ اگر تم اس کو کرو تو آگے بڑھنے والوں کو پکڑ لو گے اور اپنے سے پیچھے والوں سے بھی سبقت لے جاؤ گے۔ تم سے افضل کوئی نہ ہوگا مگر وہ شخص جو تمہارے والا عمل کرے۔ صحابہ (رض) نے عرض کیا : کیوں نہیں اے اللہ کے رسول ! ضرور بتلائیے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر نماز کے بعد سبحان اللہ، الحمد للہ اور اللہ اکبر تینتیس، تینتیس بار کہا کرو۔ (ب) سمی کہتے ہیں : میں نے اپنے بعض احباب کو یہ حدیث بیان کی تو انھوں نے کہا : تمہیں وہم ہوگیا ہے۔ سبحان اللہ ٣٣ بار، الحمد للہ ٣٣ بار اور اللہ اکبر ٣٤ بار کہا کرو۔ میں ابو صالح کے پاس گیا اور ان کے سامنے یہ بات بیان کی تو انھوں نے میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا : سبحان اللہ، الحمد للہ، اللہ اکبر ٣٣ بار کی تعداد کو پہنچ جائیں۔ ابو صالح بیان کرتے ہیں کہ پھر فقراء مہاجرین (کچھ عرصہ بعد) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور کہا : ہمارے دولت مند بھائیوں نے بھی یہ وظیفہ سن لیا ہے جو آپ نے ہمیں بتایا تھا اور وہ بھی اب یہ عمل کر رہے ہیں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا، یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے عطا کرتا ہے۔ (ج) ابو سہیل نے اپنی سند کے ساتھ ابوہریرہ (رض) سے یہ حدیث روایت کی ہے۔ اس میں فقراء مہاجرین کے دوبارہ آنے کے واقعہ کے بارے میں ابو صالح کا مدرج کلام بھی ہے اور اضافہ بھی ہے۔ ابو سہیل کہتے ہیں کہ گیارہ گیارہ بار پڑھے اور یہ ٣٣ بار ہوجائے گا۔

3025

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3025

Sahih

(۳۰۲۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْمُؤَمَّلِ بْنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا سُہَیْلٌ عَنْ أَبِی عُبَیْدٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَزِیدَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَنْ سَبَّحَ اللَّہَ فِی دُبُرِ کُلِّ صَلاَۃٍ ثَلاَثًا وَثَلاَثِینَ ، وَکَبَّرَ اللَّہَ ثَلاَثًا ثَلاَثِینَ ، وَحَمِدَ اللَّہَ ثَلاَثًا وَثَلاَثِینَ ، فَتِلْکَ تِسْعَۃٌ وَتِسْعُونَ ثُمَّ قَالَ تَمَامُ الْمِائَۃِ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ ، وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ غُفِرَتْ لَہُ خَطَایَاہُ ، وَإِنْ کَانْتَ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ بَیَانٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٢٥) ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص ہر نماز کے بعد ٣٣ بار سبحان اللہ، ٣٣ بار الحمد للہ اور ٣٣ بار اللہ اکبر پڑھے۔ یہ ننانوے ہوگئے اور سو مکمل کرنے کے لیے ایک بار لا الٰہ الا اللہ وحدہ۔۔۔ ” اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہت اور تعریف اسی کے لیے سزاوار ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے “ پڑھے۔ اگر اس کے گناہ سمندر کی جھاگ کے برابر بھی ہوں گے تو بخش دیے جائیں گے۔

3026

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3026

Zaeef

(۳۰۲۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ وَمَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ وَحَمْزَۃُ الزَّیَّاتُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَلِیمٍ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُوَجِّہِ أَخْبَرَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ أَخْبَرَنَا مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ قَالَ سَمِعْتُ الْحَکَمَ بْنَ عُتَیْبَۃَ یُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مُعَقِّبَاتٌ لاَ یَخِیبُ قَائِلُہُنَّ أَوْ فَاعِلُہُنَّ دُبُرَ کُلِّ صَلاَۃٍ مَکْتُوبَۃٍ: ثَلاَثًا وَثَلاَثِینَ تَسْبِیحَۃً ، وَثَلاَثًا وَثَلاَثِینَ تَحْمِیدَہً ، وَأَرْبَعًا وَثَلاَثِینَ تَکْبِیرَۃً)) لَفْظُ حَدِیثِ ابْنِ الْمُبَارَکِ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عِیسَی عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْمُبَارَکِ وَمِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ حَمْزَۃَ الزَّیَّاتِ۔ [اخرجہ مسلم ۵۹۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٢٦) کعب بن عجرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کچھ ایسی بھلائی والی چیزیں ہیں جن کو کرنے والا محروم نہیں رہتا، وہ یہ ہیں کہ ہر نماز کے بعد ٣٣ بار سبحان اللہ، ٣٣ بار الحمد اللہ اور ٣٤ بار اللہ اکبر کہے۔

3027

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3027

Sahih

(۳۰۲۷) حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْخُسْرَوْجَرْدِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ: عُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَلَبِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَۃَ بْنِ أَعْیَنَ حَدَّثَنَا عَثَّامٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَعْقِدُ التَّسْبِیحَ بِیَمِینِہِ۔ [صحیح۔ دون قولہ بیمینہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٢٧) عبداللہ بن عمرو (رض) بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دائیں ہاتھ پر تسبیح کرتے دیکھا۔