Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 614

نماز کا بیان

امام جب سلام پھیرے تو اپنا چہرہ لوگوں کی طرف کرلے اور ان سے علم اور بھلائی والی باتیں کرے

8 hadiths in this chapter

3028

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3028

Sahih

(۳۰۲۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ: مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو رَجَائٍ عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا صَلَّی صَلاَۃَ الصُّبْحِ أَقْبَلَ عَلَیْنَا بِوَجْہِہِ فَقَالَ: ((ہَلْ رَأَی أَحَدٌ مِنْکُمُ رُؤْیَا۔۔۔۔))۔الْحَدِیثَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۰۴۶۔ وہو جزء من حدیث طویل]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٢٨) سمرہ بن جندب (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب صبح کی نماز پڑھ کر فارغ ہوتے تو ہماری طرف رخ انور پھیر لیتے اور فرماتے : کیا تم میں سے کسی نے آج کوئی خواب دیکھا ہے۔۔۔

3029

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3029

Sahih

(۳۰۲۹) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ یَحْیَی الأَدَمِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو قِلاَبَۃَ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرٍ حَدَّثَنَا أَبِی قَالَ سَمِعْتُ أَبَا رَجَائٍ یُحَدِّثُ عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا صَلَّی الصُّبْحَ أَقْبَلَ بِوَجْہِہِ فَقَالَ: ((مَنْ رَأَی مِنْکُمْ رُؤْیَا فَلْیَقُصَّہَا أَعْبُرْہَا لَہُ۔ ۔۔۔))۔وَذَکَرَ الْحَدِیثَ کَذَا قَالَہُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ عَنْ جَرِیرٍ۔وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ عَنْ وَہْبِ بْنِ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٢٩) سمرہ بن جندب (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب صبح کی نماز پڑھاتے تو نماز کے بعد ہماری طرف مڑ کر فرماتے : جس نے آج رات کوئی خواب دیکھا ہے تو بیان کرے، میں اس کی تعبیر بیان کروں گا۔۔۔

3030

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3030

Sahih

(۳۰۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا السَّرِیُّ بْنُ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ کَیْسَانَ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُتْبَۃَ عَنْ زَیْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُہَنِیِّ قَالَ: صَلَّی لَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- صَلاَۃَ الصُّبْحِ بِالْحُدَیْبِیَۃِ فِی إِثْرِ سَمَائٍ کَانَتْ مِنَ اللَّیْلِ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ أَقْبَلَ عَلَی النَّاسِ بِوَجْہِہِ فَقَالَ: ((ہَلْ تَدْرُونَ مَاذَا قَالَ رَبُّکُمْ؟))۔قَالُوا: اللَّہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ۔قَالَ: ((قَالَ: أَصْبَحَ مِنْ عِبَادِی مُؤْمِنٌ بِی وَکَافِرٌ ، فَأَمَّا مَنْ قَالَ مُطِرْنَا بِفَضْلِ اللَّہِ وَرَحْمَتِہِ فَذَلِکَ مُؤْمِنٌ بِی وَکَافِرٌ بِالْکَوْکَبِ ، وَأَمَّا مَنْ قَالَ مُطِرْنَا بِنَوْئِ کَذَا وَکَذَا فَذَلِکَ کَافِرٌ بِی وَمُؤْمِنٌ بِالْکَوْکَبِ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْلَمَۃَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۸۴۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٣٠) زید بن خالد جہنی (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حدیبیہ کے مقام پر ہمیں صبح کی نماز پڑھائی اور رات کو بارش بھی ہوئی تھی، جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں کی طرف منہ کیا اور فرمایا : کیا تم جانتے ہو تمہارا رب کیا فرماتا ہے ؟ صحابہ (رض) نے عرض کیا : اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی خوب جانتے ہیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے فرمایا : آج صبح میرے بعض بندے مومن ہوئے اور بعض کافر۔ جس نے کہا کہ اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے بارش ہوئی تو وہ مجھ پر ایمان لانے والا ہے اور ستاروں کا منکر اور جس نے کہا کہ فلاں ستارے کے فلاں جگہ پر آنے کی وجہ سے بارش ہوئی تو وہ میرا منکر ہے اور ستاروں پر ایمان لانے والا۔

3031

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3031

Sahih

(۳۰۳۱) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ: عَبْدُوسُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا الأَنْصَارِیُّ حَدَّثَنِی حُمَیْدٌ الطَّوِیلُ قَالَ: سُئِلَ أَنَسٌ أَتَّخَذَ النَّبِیُّ -ﷺ- خَاتَمًا؟ فَقَالَ: نَعَمْ أَخَّرَ لَیْلَۃً صَلاَۃَ الْعِشَائِ الآخِرَۃِ إِلَی قَرِیبٍ مِنْ شَطْرِ اللَّیْلِ ، فَلَمَّا صَلَّی أَقْبَلَ عَلَیْنَا بِوَجْہِہِ فَقَالَ: ((إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا وَنَامُوا ، وَلَمْ تَزَالُوا فِی صَلاَۃٍ مَا انْتَظَرْتُمُوہَا))۔قَالَ أَنَسٌ: فَکَأَنِّی أَنْظُرُ إِلَی وَبِیصِ خَاتَمِہِ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ حَدِیثِ یَزِیدَ بْنِ ہَارُونَ عَنْ حُمَیْدٍ کَمَا مَضَی ذِکْرُہُ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۵۷۲۔۶۶۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٣١) حمید طویل فرماتے ہیں کہ حضرت انس (رض) سے کس نے پوچھا کہ کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انگوٹھی رکھی تھی ؟ تو انھوں نے فرمایا : جی ہاں ! ایک رات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشا کی نماز آدھی رات کے قریب تک موخر کردی۔ پھر جب آپ نے نماز پڑھائی تو نماز کے بعد ہماری طرف منہ کیا اور فرمایا کہ لوگ تو نماز پڑھ کر سو چکے ہیں لیکن تم جب تک نماز کا انتظار کرتے رہے نماز ہی میں رہے۔ انس (رض) فرماتے ہیں : گویا میں اب بھی آپ کی انگوٹھی کی چمک دیکھ رہا ہوں۔

3032

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3032

Sahih

(۳۰۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلِ بْنُ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: کَانُوا یَسْتَحِبُّونَ لِلرَّجُلِ إِذَا صَلَّی الصُّبْحَ أَنْ لاَ یَطْعَمَ طَعَامًا حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ ، وَیُصَلِّی لِلَّہِ عَزَّ وَجَلَّ رَکْعَتَیْنِ۔ وَرُوِّینَا عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ أَنَّہُ قَالَ: أَدْرَکْتُ النَّاسَ وَمَا یَتَکَلَّمُونَ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ۔ وَإِنَّمَا أَرَادَ فِیمَا لاَ یَعْنِیہُمْ وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ وَأَمَّا بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٣٢) (ا) حسن بصری (رح) بیان کرتے ہیں کہ اس بات کو لوگ مستحب خیال کرتے تھے کہ آدمی جب صبح کی نماز پڑھے تو سورج طلوع ہونے تک کچھ نہ کھائے اور اللہ کے لیے دو رکعت ادا کرے۔ (ب) مالک بن انس (رح) کے واسطے سے ہمیں روایت بیان کی گئی کہ میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ صبح کی نماز کے بعد باتیں بھی نہیں کرتے تھے حتیٰ کہ سورج طلوع ہوجائے۔

3033

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3033

Sahih

(۳۰۳۳) فَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی الْوَضَّاحِ عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ الْجَزَرِیِّ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الْحَدِیثَ بَعْدَ الْفَجْرِ أَوْ قَالَ بَعْدَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ ، وَکَانَ یَسْتَحِبُّ أَنْ یُسَبِّحَ وَیُکَبِّرَ۔ [صحیح۔ التاریخ الکبیر ۱۸۰۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٣٣) مجاہد حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فجر کے بعد باتیں کرنا ناپسند خیال کرتے تھے یا راوی نے یہ کہا کہ فجر کی دو رکعتوں کے بعد باتیں کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ وہ تکبیر و تسبیح کو مستحب سمجھتے تھے۔

3034

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3034

Zaeef

(۳۰۳۴) قَالَ وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ عَنِ الْمَسْعُودِیِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ قَالَ: کَانَ یَعِزُّ عَلَی عَبْدِ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ مَسْعُودٍ أَنْ لاَ یَذْکُرَ اللَّہَ وَالْقُرْآنَ حَتَّی یُصَلِّی الْفَجْرَ۔ وَرُوِّینَا عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ وَإِبْرَاہِیمَ بْنِ یَزِیدَ النَّخَعِیِّ: أَنَّہُمَا کَرِہَا الْکَلاَمَ بَعْدَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ ، وَکَأَنَّہُمْ کَرِہُوا مَا لاَ یَعْنِی مِنَ الْکَلاَمِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٣٤) ابوعبیدہ بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن مسعود (رض) پر یہ بات بہت گراں گزرتی تھی کہ وہ اللہ کا ذکر اور قرآن کی تلاوت نہ کریں حتیٰ کہ فجر کی نماز ادا کرلیں۔ (ب) سعید بن جبیر اور ابراہیم بن یزید نخعی کے بارے میں ہمیں بیان کیا گیا کہ وہ دونوں حضرات فجر کی دو رکعتوں کے بعد باتیں کرنا ناپسند سمجھتے تھے اور شاید وہ لا یعنی کلام کو ناپسند سمجھتے تھے۔

3035

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3035

Sahih

(۳۰۳۵) فَقَدْ ثَبَتَ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ ، فَإِنْ کُنْتُ مُسْتَیْقِظَۃً حَدَّثَنِی وَإِلاَّ اضْطَجَعَ حَتَّی یَقُومَ إِلَی الصَّلاَۃِ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَذَکَرَہُ۔ أَخْرَجَاہُ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ عُیَیْنَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۱۱۶۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٣٥) سیدۃ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فجر کی دو رکعتیں ادا کرتے۔ اگر میں جاگ رہی ہوتی تو مجھ سے باتیں بات چیت کرتے ورنہ آپ بھی لیٹ جاتے حتیٰ کہ آپ نماز کے لیے کھڑے ہوتے۔