Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 608

نماز کا بیان

امام کے سلام پھیرنے کے بعد قبلہ سے رخ پھیرنے کا بیان

4 hadiths in this chapter

2999

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2999

Sahih

(۲۹۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَحْیَی عَنْ سُفْیَانَ حَدَّثَنِی یَعْلَی بْنُ عَطَائٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ الأَسْوَدِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: صَلَّیْتُ خَلْفَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَکَانَ إِذَا انْصَرَفَ انْحَرَفَ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۱۶۰/ ۱۷۶۱۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٩٩٩) یزید بن اسود اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھی۔ آپ نماز سے فارغ ہوئے تو قبلہ سے رخ بدل کر لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے۔

3000

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3000

Sahih

(۳۰۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الشَّافِعِیُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ (ح) وَأَخْبَرَنَا بَکْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ (ح) وَأَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو کُرَیْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَیْدٍ عَنِ ابْنِ الْبَرَائِ عَنِ الْبَرَائِ قَالَ: کُنَّا إِذَا صَلَّیْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَحْبَبْنَا أَنْ نَکُونَ عَنْ یَمِینِہِ لِیُقْبِلَ عَلَیْنَا بِوَجْہِہِ۔قَالَ فَسَمِعْتُہُ یَقُولُ: ((رَبِّ قِنِی عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ)) رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی کُرَیْبٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۴/ ۲۹۰/ ۱۸۷۵۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٠٠) سیدنا براء (رض) سے روایت ہے کہ ہم جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز ادا کرتے تو آپ کی دائیں طرف کھڑا ہونا پسند کرتے تھے تاکہ آپ ہماری طرف رخ انور کر کے بیٹھیں۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ پڑھتے ہوئے سنا : رَبِّ قِنِی عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ ۔ اے اللہ ! مجھے اپنے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔

3001

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3001

Zaeef

(۳۰۰۱) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ الْبَغْدَادِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی مَرْیَمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ فَرُّوخٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَخَفَّ النَّاسِ صَلاَۃً فِی تَمَامٍ - قَالَ - وَصَلَّیْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَکَانَ سَاعَۃَ یُسَلِّمُ یَقُومُ ، ثُمَّ صَلَّیْتُ مَعَ أَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَکَانَ إِذَا سَلَّمَ وَثَبَ مَکَانَہُ ، کَأَنَّہُ یَقُومُ عَنْ رَضْفٍ۔ تَفَرَّدَ بِہِ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ فَرُّوخٍ الْمِصْرِیُّ وَلَہُ أَفْرَادٌ وَاللَّہُ أَعْلَمْ۔ وَالْمَشْہُورُ عَنْ أَبِی الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: کَانَ أَبُو بَکْرٍ الصِّدِّیقُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ إِذَا سَلَّمَ قَامَ کَأَنَّہُ جَالِسٌ عَلَی الرَّضْفِ۔وَرُوِّینَا عَنْ عَلِیٍّ: أَنَّہُ سَلَّمَ ثُمَّ قَامَ۔ [منکر۔ اخرجہ ابن خزیمۃ ۱۷۱۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٠١) (ا) حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں میں سے سب سے ہلکی نماز پڑھانے والے تھے۔ آپ نماز میں اعتدال رکھتے۔ سیدنا انس (رض) فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ سلام پھیرتے ہی کھڑے ہوجاتے۔ پھر میں نے ابوبکر صدیق (رض) کے ساتھ نماز پڑھی تو وہ بھی جب سلام پھیرتے تو جلدی سے اٹھ کر کھڑے ہوجاتے، گویا وہ کسی گرم چیز سے کھڑے ہو رہے ہوں۔ (ب) مسروق بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر صدیق (رض) جب سلام پھیرتے تو اس طرح کھڑے ہوتے کہ (شاید) آپ کسی گرم چٹان پر بیٹھے ہوئے تھے اور ہمیں سیدنا علی (رض) سے بھی روایت بیان کی گئی کہ وہ جب سلام پھیرتے تو کھڑے ہوجاتے۔

3002

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3002

Sahih

(۳۰۰۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْجَہْمِ السِّمَرِیُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی زِیَادٌ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ قَالَ: سَمِعْتُ خَارِجَۃَ بْنَ زَیْدٍ یَعِیبُ عَلَی الأَئِمَّۃِ جُلُوسَہُمْ فِی صَلاَتِہِمْ بَعْدَ أَنْ یُسَلِّمُوا وَیَقُولُ: السُّنَّۃُ فِی ذَلِکَ أَنْ یَقُومَ الإِمَامُ سَاعَۃَ یُسَلِّمُ۔ وَرُوِّینَا عَنِ الشَّعْبِیِّ وَإِبْرَاہِیمَ النَّخَعِیِّ أَنَّہُمَا کَرِہَاہُ ، وَیُذْکَرُ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَاللَّہُ تَعَالَی أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ (ابراہیم نخعی اور شعبی نے اسے ناپسند کیا ہے)]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٠٠٢) ابو زناد بیان کرتے ہیں کہ میں نے خارجہ بن یزید سے سنا : وہ ان ائمہ کی مذمت کرتے تھے جو نماز سے سلام پھیرنے کے بعد اسی طرح نماز کی حالت میں ہی بیٹھے رہتے اور فرماتے تھے کہ اس مسئلہ میں سنت طریقہ تو یہ ہے کہ امام سلام پھیرنے کے بعد اٹھ جائے۔