Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 561

نماز کا بیان

جلسے کے بعد کھڑے ہونے کی کیفیت کا بیان

4 hadiths in this chapter

2759

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2759

Sahih

(۲۷۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ: بَکْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْدَانَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا وُہَیْبٌ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ قَالَ: کَانَ مَالِکُ بْنُ الْحُوَیْرِثِ یَأْتِینَا فِی مَسْجِدِنَا ہَذَا لِیُصَلِّیَ بِنَا فَیَقُولُ: إِنِّی لأُصَلِّی بِکُمْ وَمَا أُرِیدُ الصَّلاَۃَ ، وَلَکِنِّی أُرِیدُ أَنْ أُرِیَکُمْ کَیْفَ رَأَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- یُصَلِّی۔ قَالَ أَیُّوبُ فَقُلْتُ لأَبِی قِلاَبَۃَ: کَیْفَ کَانَتْ یَعْنِی صَلاَتَہُ ؟ قَالَ: مِثْلَ صَلاَۃِ شَیْخِنَا ہَذَا یَعْنِی عَمْرَو بْنَ سَلِمَۃَ۔ قَالَ أَیُّوبُ: وَکَانَ ذَلِکَ الشَّیْخُ یُتِمُّ التَّکْبِیرَ ، وَکَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ السَّجْدَۃِ الثَّانِیَۃِ جَلَسَ ، ثُمَّ اعْتَمَدَ عَلَی الأَرْضِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ وَغَیْرِہِ عَنْ وُہَیْبٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۸۲۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٥٩) ابو قلابہ سے روایت ہے کہ مالک بن حویرث (رض) مسجد میں ہمیں نماز پڑھانے تشریف لاتے تو کہتے کہ میں ضرور تمہیں نماز پڑھاؤں گا۔ میرا ارادہ اگرچہ نماز پڑھانے کا نہیں ہے، لیکن میں چاہتا ہوں کہ میں آپ کو دکھاؤں گا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کیسے نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ ایوب کہتے ہیں : میں نے ابو قلابہ سے کہا کہ آپ کی نماز کیسی تھی ؟ انھوں نے فرمایا کہ ہمارے شیخ (عمرو بن سلمہ) کی نماز جیسی تھی ، عمرو بن سلمہ بھی پوری تکبیریں کہتے تھے اور جب دوسرا سجدہ کر کے سر اٹھاتے تو بیٹھ جاتے ، پھر زمین پر سہارا لے کر اٹھتے تھے۔

2760

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2760

Sahih

(۲۷۶۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا الْہَسِنْجَانِیُّ یَعْنِی إِبْرَاہِیمَ بْنَ یُوسُفَ وَعِمْرَانُ یَعْنِی ابْنَ مُوسَی قَالاَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ أَنَّہُ حَدَثَ عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحُوَیْرِثِ: وَدَخَلَ عَلَیْنَا مَسْجِدَنَا فَقَالَ: إِنِّی لأُصَلِّی وَمَا أُرِیدُ الصَّلاَۃَ ، وَلَکِنِّی أُرِیدُ أَنْ أُعَلِّمَکُمْ کَمَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی۔ قَالَ: فَذَکَرَ أَنَّہُ حَیْثُ رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ السَّجْدَۃِ یَعْنِی فِی الرَّکْعَۃِ الأُولَی اسْتَوَی قَاعِدًا ، ثُمَّ قَامَ فَاعْتَمَدَ عَلَی الأَرْضِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۶۷۷، ۸۰۲، ۸۲۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٦٠) ابوقلابہ فرماتے ہیں کہ مالک بن حویرث (رض) ہمارے پاس ہماری مسجد میں تشریف لائے اور فرمایا کہ میں تمہیں نماز پڑھاؤں گا ۔ میں نماز پڑھانے کا ارادہ تو نہیں رکھتا لیکن میں چاہتا ہوں کہ آپ کو نماز سکھاؤں جس طرح میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز پڑھتے دیکھا ہے۔۔۔ پھر انھوں نے مکمل حدیث ذکر کی۔ اس میں ہے کہ جب آپ نے سجدے سے سر اٹھایا تو سیدھے بیٹھ گئے ، پھر زمین پر ٹیک لیتے ہوئے کھڑے ہوئے۔

2761

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2761

Sahih

(۲۷۶۱) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ بِنَحْوِہِ غَیْرَ أَنَّہُ قَالَ: وَکَانَ مَالِکٌ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ السَّجْدَۃِ الأَخِیرَۃِ فِی الرَّکْعَۃِ الأُولَی ، فَاسْتَوَی قَاعِدًا قَامَ وَاعْتَمَدَ عَلَی الأَرْضِ۔ [صحیح۔ اخرجہ الشافعی واحمد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٦١) ایک دوسری سند سے ابوقلابہ سے یہی منقول ہے۔ اس کے الفاظ یہ ہیں کہ مالک پہلی رکعت میں جب دوسرے سجدے سے سر اٹھاتے تو سیدھے بیٹھ جاتے اور زمین پر سہارا لیتے ہوئے کھڑے ہوتے تھے۔

2762

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2762

Sahih

(۲۷۶۲) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ صَدَقَۃَ بْنِ یَسَارٍ عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ حَکِیمٍ: أَنَّہُ رَأَی عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ یَرْجِعُ مِنْ سَجْدَتَیْنِ مِنَ الصَّلاَۃِ عَلَی صُدُورِ قَدَمَیْہِ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ ذَکَرْتُ ذَلِکَ لَہُ فَقَالَ: إِنَّہَا لَیْسَتْ بِسُنَّۃِ الصَّلاَۃِ ، وَإِنَّمَا أَفْعَلُ ذَلِکَ مِنْ أَجْلِ أَنِّی أَشْتَکِی۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک فی الموطاء ۲۰۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٦٢) مغیرہ بن حکیم فرماتے ہیں کہ انھوں نے عبداللہ بن عمر (رض) کو نماز پڑھتے دیکھا۔ آپ نماز میں دو سجدوں کے بعد اپنے پاؤں پر ہی کھڑے ہوجاتے تھے، جب انھوں نے نماز سے سلام پھیرا تو میں نے ان کے سامنے (جلسہ استراحت کا) ذکر کیا تو انھوں نے فرمایا : یہ کوئی نماز کی سنت نہیں ہے، میں تو کبھی کبھی اس لیے کرتا ہوں کہ میں تھک جاتا ہوں۔