Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 556

نماز کا بیان

دو سجدوں کے درمیان ٹھہرنے کا بیان

5 hadiths in this chapter

2744

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2744

Sahih

(۲۷۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو سَعِیدٍ: أَحْمَدُ بْنُ یَعْقُوبَ الثَّقَفِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ ہَارُونَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ وَخَلَفُ بْنُ ہِشَامٍ وَأَبُو الرَّبِیعِ قَالُوا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذَ حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ أَنْ سُلَیْمَانَ بْنَ حَرْبٍ حَدَّثَہُمْ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ قَالَ قَالَ أَنَسٌ: لاَ آلُو أَنْ أُصَلِّیَ بِکُمْ کَمَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی بِنَا۔ قَالَ ثَابِتٌ: فَکَانَ أَنَسٌ یَصْنَعُ شَیْئًا لاَ أَرَاکُمْ تَصْنَعُونَہُ ، کَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ قَامَ حَتَّی یَقُولَ الْقَائِلُ قَدْ نَسِیَ ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ بَیْنَ السَّجْدَتَیْنِ قَعَدَ حَتَّی یَقُولَ الْقَائِلُ قَدْ نَسِیَ۔ لَفْظُ حَدِیثِ سُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ خَلَفِ بْنِ ہِشَامٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۸۲۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٤٤) ثابت فرماتے ہیں کہ سیدنا انس (رض) نے فرمایا : جس طرح رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں نماز پڑھاتے تھے میں اسی طرح آپ کو نماز پڑھاتا ہوں ۔ اس میں کسی قسم کی کمی بیشی نہیں کرتا۔ ثابت کہتے ہیں کہ حضرت انس (رض) نماز میں جو کرتے تھے میں تمہیں وہ کرتے نہیں دیکھ رہا۔ وہ جب رکوع سے سر اٹھاتے تو اتنا لمبا قیام فرماتے کہ گمان ہوتا شاید بھول گئے ہیں اور دو سجدوں کے درمیان جب جلسہ فرماتے تو اتنی دیر بیٹھے رہتے کہ گمان ہوتا شاید بھول گئے ہیں۔

2745

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2745

Sahih

(۲۷۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو أَحْمَدَ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا حُسَیْنٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ بُدَیْلِ بْنِ مَیْسَرَۃَ عَنْ أَبِی الْجَوْزَائِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی صِفَۃِ صَلاَتِہِ وَقَالَتْ: کَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ لَمْ یَسْجُدْ حَتَّی یَسْتَوِیَ قَائِمًا ، وَکَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ السُّجُودِ لَمْ یَسْجُدْ حَتَّی یَسْتَوِیَ قَاعِدًا۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ حُسَیْنٍ الْمُعَلِّمِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۸۲۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٤٥) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب ۔۔۔ پھر رسول اللہ کے نماز کے طریقہ میں مکمل حدیث بیان کی۔ اس میں یہ بھی ہے کہ عائشہ (رض) نے فرمایا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رکوع سے اپنا سر مبارک اٹھاتے تو اس وقت تک سجدہ نہ کرتے جب تک کہ سیدھے کھڑے نہ ہوجاتے اور جب سجدے سے سر اٹھاتے تو اس وقت تک دوسرا سجدہ نہ کرتے جب تک کہ سیدھے بیٹھ نہ جاتے۔

2746

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2746

Sahih

(۲۷۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَارِمٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ أَنَّ مَالِکَ بْنَ الْحُوَیْرِثِ قَالَ لأَصْحَابِہِ: أَلاَ أُرِیکُمْ کَیْفَ صَلاَۃُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَذَاکَ فِی غَیْرِ حِینِ صَلاَۃٍ ، فَقَامَ ثُمَّ رَکَعَ فَکَبَّرَ ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ فَقَامَ ہُنَیَّۃً ثُمَّ سَجَدَ ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ ثُمَّ انْتَظَرَ ہُنَیَّۃً ، ثُمَّ سَجَدَ۔ قَالَ أَبُو قِلاَبَۃَ: صَلَّی صَلاَۃَ شَیْخِنَا ہَذَا یَعْنِی عَمْرَو بْنَ سَلِمَۃَ۔ قَالَ أَیُّوبُ: وَکَانَ عَمْرُو یَصْنَعُ شَیْئًا لاَ أَرَی النَّاسَ یَصْنَعُونَہُ ، کَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنْ آخِرِ السَّجْدَتَیْنِ فِی الأُولَی وَالثَّالِثَۃِ اسْتَوَی قَاعِدًا ، ثُمَّ یَقُومُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَارِمٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۸۱۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٤٦) (ا) ابوقلابہ سے روایت ہے کہ سیدنا مالک بن حویرث (رض) نے اپنے شاگردوں سے فرمایا : کیا میں تمہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کا طریقہ نہ بتلاؤں ؟ اس وقت فرض نماز کا وقت بھی نہیں تھا۔ وہ کھڑے ہوئے پھر رکوع کیا، پھر رکوع سے سر اٹھایا اور تھوڑی دیر تک کھڑے رہے، پھر سجدہ کیا پھر سجدے سے سر اٹھایا اور تھوڑی دیر ٹھہرے، پھر دوسرا سجدہ کیا۔ (ب) ابوقلابہ کہتے ہیں : انھوں نے ہمارے شیخ عمرو بن سلمہ کی طرح نماز پڑھی۔ (ج) ایوب کہتے ہیں کہ عمرو بن سلمہ ایک ایسا کام کیا کرتے تھے جو میں نے اور لوگوں کو کرتے نہیں دیکھا، وہ جب پہلی اور تیسری رکعت میں دونوں سجدوں سے اٹھتے تو سیدھے بیٹھ جاتے تھے ، پھر اس کے بعد کھڑے ہوتے تھے۔

2747

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2747

Sahih

(۲۷۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ عَمْرٍو أَخْبَرَنِی فُلَیْحٌ حَدَّثَنِی عَبَّاسُ بْنُ سَہْلٍ قَالَ: اجْتَمَعَ أَبُو حُمَیْدٍ وَأَبُو أُسَیْدٍ وَسَہْلُ بْنُ سَعْدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَۃَ ، فَذَکَرُوا صَلاَۃَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ أَبُو حُمَیْدٍ: أَنَا أَعْلَمُکُمْ بِصَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَہَا وَذَکَرَ السُّجُودَ قَالَ: ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ حَتَّی رَجَعَ کُلُّ عَظْمٍ فِی مَوْضِعِہِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٤٧) عباس بن سہل فرماتے ہیں کہ ابو حمید، ابو اسید، سہل بن سعد اور محمد بن مسلمہ (رض) جمع تھے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کا ذکر کر رہے تھے۔ ابوحمید (رض) نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کو میں تم سب سے زیادہ جانتا ہوں، پھر انھوں نے مکمل طریقہ ذکر کیا، جب سجدے کا ذکر کیا تو فرمایا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (پہلے) سجدے سے اپنا سر اٹھایا حتیٰ کہ ہر جوڑ اپنی اپنی جگہ آگیا۔

2748

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2748

Sahih

(۲۷۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ دَاوُدَ الرَّزَّازُ مِنْ أَصْلِ کِتَابِہِ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَیْرٍ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی أُسَامَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ بْنُ قُدَامَۃَ حَدَّثَنَا عَطَائُ بْنُ السَّائِبِ عَنْ سَالِمٍ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ قَالَ قَالَ عُقْبَۃُ بْنُ عَمْرٍو: أَلاَ أُصَلِّی کَمَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی؟ فَقُلْنَا: بَلَی ۔ قَالَ: فَقَامَ یُصَلِّی فَلَمَّا رَکَعَ وَضَعَ رَاحَتَیْہِ عَلَی رُکْبَتَیْہِ ، وَجَعَلَ أَصَابِعَہُ مِنْ وَرَائِ رُکْبَتَیْہِ ، وَجَافَی إِبْطَیْہِ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَیْئٍ مِنْہُ ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ فَقَامَ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَیْئٍ مِنْہُ ، ثُمَّ سَجَدَ فَجَافَی إِبْطَیْہِ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَیْئٍ مِنْہُ ثُمَّ قَعَدَ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَیْئٍ مِنْہُ ثُمَّ صَنَعَ ذَلِکَ أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ ثُمَّ قَالَ: ہَکَذَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی وَہَکَذَا کَانَ یُصَلِّی بِنَا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٤٨) ابو عبداللہ سالم سے روایت ہے کہ عقبہ بن عمرو (رض) نے فرمایا : کیا میں اس طرح نماز پڑھوں جس طرح میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز پڑھتے دیکھا ہے ؟ تو ہم نے کہا : کیوں نہیں ! ضرور دکھائیے۔ چنانچہ وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے، جب انھوں نے رکوع کیا تو اپنی ہتھیلیوں کو اپنے گھٹنوں پر رکھا اور اپنی انگلیاں اپنے گھٹنوں کے اردگرد رکھیں اور اپنی بغلوں کو بھی کشادہ رکھا حتیٰ کہ ہر چیز اپنی اپنی جگہ ٹھہر گئی۔ پھر رکوع سے سر اٹھایا اور سیدھے کھڑے ہوگئے حتیٰ کہ ہر عضو اپنی اپنی جگہ ٹھہر گیا۔ پھر سجدہ کیا تو بھی اپنے بازوؤں کو کشادہ رکھا، یہاں تک کہ ہر چیز اپنی اپنی جگہ ٹھہر گئی، پھر بیٹھے تو اسی طرح اطمینان سے کہ ہر عضو اپنی اپنی جگہ پر رک گیا، پھر اسی طرح چاروں رکعتوں میں کیا اور اس کے بعد فرمایا : اسی طرح میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز پڑھتے دیکھا ہے اور اسی طرح آپ ہمیں نماز پڑھاتے تھے۔