Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 557

نماز کا بیان

دو سجدوں کے درمیان کی دعا کا بیان

3 hadiths in this chapter

2749

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2749

Sahih

(۲۷۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ مُرَّۃَ سَمِعَ أَبَا حَمْزَۃَ یُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ مِنْ عَبْسٍ - شُعْبَۃُ یَرَی أَنَّہُ صِلَۃُ بْنُ زُفَرَ - عَنْ حُذَیْفَۃَ: أَنَّہُ صَلَّی مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَذَکَرَ الْحَدِیثَ قَالَ: وَکَانَ یَقُولُ بَیْنَ السَّجْدَتَیْنِ: ((رَبِّ اغْفِرْ لِی ، رَبِّ اغْفِرْ لِی))۔ وَجَلَسَ بِقَدْرِ سُجُودِہِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٤٩) سیدنا حذیفہ (رض) فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھی۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو سجدوں کے درمیان رَبِّ اغْفِرْ لِی ، رَبِّ اغْفِرْ لِی ” اے اللہ ! مجھے بخش دے، اے اللہ ! مجھے بخش دے “ کہتے اور جلسہ سجدے کے برابر ہی کیا کرتے تھے۔

2750

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2750

Sahih

(۲۷۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ یَزِیدَ الطَّبِیبُ حَدَّثَنَا کَامِلُ بْنُ الْعَلاَئِ عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بِتُّ عِنْدَ خَالَتِی مَیْمُونَۃَ ، فَقَامَ النَّبِیُّ -ﷺ- مِنْ نَوْمِہِ ، فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی صَلاَۃِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَفِیہِ: وَکَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ السَّجْدَۃِ قَالَ: ((رَبِّ اغْفِرْ لِی وَارْحَمْنِی ، وَاجْبُرْنِی وَارْفَعْنِی وَارْزُقْنِی وَاہْدِنِی)) ثُمَّ سَجَدَ۔ تَابَعَہُ زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ عَنْ کَامِلٍ وَقِیلَ عَنْ زَیْدٍ وَعَافِنِی دُونَ قَوْلِہِ وَاجْبُرْنِی وَارْفَعْنِی۔ [حسن۔ اخرجہ ابوداود ۸۵۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٥٠) (ا) سیدنا ابن عباس فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی خالہ جان ام المومنین سیدہ میمونہ (رض) کے ہاں رات گزاری، رات کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نیند سے اٹھے۔۔۔ اس حدیث میں یہ بھی ہے کہ ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سجدے سے سر اٹھاتے تو پڑھتے ” رَبِّ اغْفِرْ لِی وَارْحَمْنِی، وَاجْبُرْنِی وَارْفَعْنِی وَارْزُقْنِی وَاہْدِنِی ” اے اللہ ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے قدرت و طاقت عطا کر، مجھے رفعتیں عطا فرما اور مجھے رزق بھی دے اور ہدایت سے بھی مالا مال فرما۔ “ پھر دوسرا سجدہ کرتے۔ (ب) زید سے منقول ہے کہ انھوں نے وَاجْبُرْنِی وَارْفَعْنِیکی جگہ وَعَافِنِی ” اے اللہ مجھے عافیت دے “ کے الفاظ روایت کیے ہیں۔

2751

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2751

Sahih

(۲۷۵۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ التَّیْمِیُّ قَالَ: بَلَغَنِی أَنَّ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَانَ یَقُولُ بَیْنَ السَّجْدَتَیْنِ: رَبِّ اغْفِرْ لِی وَارْحَمْنِی ، وَارْفَعْنِی وَاجْبُرْنِی۔ وَرَوَاہُ الْحَارِثُ الأَعْوَرُ عَنْ عَلِیٍّ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ: وَاہْدِنِی۔ بَدَلَ: (وَارْفَعْنِی)۔ [صحیح۔ فہو من بلاغات سلیمان بن طرخان]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٥١) سلیمان تیمی فرماتے ہیں کہ سیدنا علی (رض) دو سجدوں کے درمیان ” رَبِّ اغْفِرْ لِی وَارْحَمْنِی، وَارْفَعْنِی وَاجْبُرْنِی “ ” اے میرے رب ! مجھے معاف فرما، مجھ پر رحم فرما، مجھے رفعتیں عطا کر اور مجھے قوت و طاقت عطا فرما “ پڑھتے تھے۔ حارث اعور نے حضرت علی (رض) سے یہی روایت نقل کی ہے مگر یہ کہ اس نے وَارْفَعْنِی کی جگہ وَاہْدِنِی کے الفاظ نقل کیے ہیں۔