Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 554

نماز کا بیان

دو سجدوں کے درمیان ایڑیوں پر بیٹھنے کا بیان

7 hadiths in this chapter

2732

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2732

Sahih

(۲۷۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی أَبُو الزُّبَیْرِ أَنَّہُ سَمِعَ طَاوُسًا یَقُولُ قُلْنَا لاِبْنِ عَبَّاسٍ فِی الإِقْعَائِ عَلَی الْقَدَمَیْنِ ، فَقَالَ: ہُوَ سُنَّۃٌ۔ فَقُلْنَا: فَإِنَّا نَرَی ذَلِکَ مِنَ الْجَفَائِ إِذَا فَعَلَہُ الرَّجُلُ۔ فَقَالَ: بَلْ ہِی سُنَّۃُ نَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ -ﷺ-۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۵۳۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٣٢) ابوزبیر فرماتے ہیں کہ انھوں نے طاؤس کو فرماتے ہوئے سنا کہ ہم نے ابن عباس (رض) سے ایڑیوں پر بیٹھنے کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا : یہ سنت ہے۔ ہم نے عرض کیا : جب ہم میں سے کوئی اس طرح بیٹھتا ہے تو اسے مشقت ہوتی ہے۔ سیدنا ابن عباس (رض) نے فرمایا : ایسا ہی کرو، یہ تمہارے نبی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت ہے۔

2733

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2733

Sahih

(۲۷۳۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَسِیدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ حَفْصٍ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ لَیْثٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مِنْ سُنَّۃِ الصَّلاَۃِ أَنْ تَمَسَّ أَلْیَتَاکَ عَقِبَیْکَ۔ زَادَ فِیہِ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ الْعَدَنِیُّ عَنْ سُفْیَانَ بَیْنَ السَّجْدَتَیْنِ۔ [صحیح۔ ولہ شاہد فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٣٣) (ا) سیدنا ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ نماز میں سنت یہ ہے کہ سرین ایڑھیوں کو چھوئے یعنی ایڑیوں پر بیٹھنا سنت ہے۔ (ب) سفیان کی روایت میں اضافہ ہے کہ دو سجدوں کے درمیان اس طرح بیٹھنا سنت ہے۔

2734

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2734

Sahih

(۲۷۳۴) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلاَلٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَبِی عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِی عَنِ انْتِصَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی عَقِبَیْہِ وَصُدُورِ قَدَمَیْہِ بَیْنَ السَّجْدَتَیْنِ إِذَا صَلَّی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَبِی نَجِیحٍ الْمَکِّیُّ عَنْ مُجَاہِدِ بْنِ جَبْرٍ أَبِی الْحَجَّاجِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَبَّاسٍ یَذْکُرُہُ۔ قَالَ فَقُلْتُ لَہُ: یَا أَبَا الْعَبَّاسِ وَاللَّہِ إِنْ کُنَّا لِنَعُدُّ ہَذَا جَفَائً مِمَّنَ صَنَعَہُ۔ قَالَ فَقَالَ: إِنَّہَا لَسُنَّۃٌ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٣٤) ابن اسحق نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سجدوں کے درمیان اپنی ایڑیوں اور پاؤں کی انگلیوں کو کھڑا کرنے کے بارے حدیث بیان کی۔ عبداللہ بن ابی نجیح مجاہد بن جبیر سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے عبداللہ بن عباس (رض) کو اس بارے میں ذکر کرتے ہوئے سنا تو ان سے عرض کیا : اے ابوعباس ! واللہ ! یہ کام جو انھوں نے کیا ہے انتہائی مشکل ہے تو انھوں نے فرمایا : یہ سنت ہے۔

2735

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2735

Sahih

(۲۷۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْہَیْثَمِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ خَالِدِ بْنِ یَزِیدَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی ہِلاَلٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ أَنَّ أَبَا الزُّبَیْرِ أَخْبَرَہُ: أَنَّہُ رَأَی عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ إِذَا سَجَدَ حِینَ یَرْفَعُ رَأْسَہُ مِنَ السَّجْدَۃِ الأُولَی یَقْعُدُ عَلَی أَطْرَافِ أَصَابِعِہِ وَیَقُولُ: إِنَّہُ مِنَ السُّنَّۃِ۔ [صحیح۔ خرجہ الطبرانی فی الاوسط۸۷۵۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٣٥) محمد بن عجلان سے روایت ہے کہ ابو زبیر نے انھیں خبر دی کہ انھوں نے عبداللہ بن عمر (رض) کو دورانِ نماز سجدہ کرتے ہوئے دیکھا، جب وہ سجدے سے سر اٹھاتے تو اپنے پاؤں کی انگلیوں پر بیٹھ جاتے اور فرماتے تھے کہ یہ سنت ہے۔

2736

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2736

Sahih

(۲۷۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَیْرِ عَنْ مُجَاہِدٍ: أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ وَابْنَ عَبَّاسٍ کَانَا یُقْعِیَانَ۔ قَالَ أَبُو الزُّبَیْرِ: وَکَانَ طَاوُسٌ یُقْعِی۔ [صحیح۔ ابن ابی شیبۃ ۲۹۴۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٣٦) مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر اور ابن عباس (رض) نماز میں ایڑیوں پر بیٹھا کرتے تھے ۔ ابوزبیر کہتے ہیں کہ طاؤس بھی ایڑیوں پر بیٹھتے تھے۔

2737

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2737

Sahih

(۲۷۳۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا أَبُو زُہَیْرٍ: مُعَاوِیَۃُ بْنُ حُدَیْجٍ قَالَ: رَأَیْتُ طَاوُسًا یُقْعِی ، فَقُلْتُ: رَأَیْتُکَ تُقْعِی۔ فَقَالَ: مَا رَأَیْتَنِی أُقْعِی وَلَکِنَّہَا الصَّلاَۃُ ، رَأَیْتُ الْعَبَادِلَۃَ الثَّلاَثَۃَ یَفْعَلُونَ ذَلِکَ: عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَبَّاسٍ ، وَعَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ ، وَعَبْدَ اللَّہِ بْنَ الزُّبَیْرِ یَفْعَلُونَہُ۔ قَالَ أَبُو زُہَیْرٍ: وَقَدْ رَأَیْتُہُ یُقْعِی۔ [صحیح۔ وقد تقدم شاہداً للذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٣٧) ابوزہیر معاویہ بن خدیج فرماتے ہیں کہ میں نے طاؤس کو ایڑیوں پر بیٹھے دیکھا۔ میں نے ان سے عرض کیا کہ آپ ایڑیوں پر بیٹھتے ہیں تو انھوں نے جواب دیا : تم نے مجھے جیسے دیکھا یہی نماز کا طریقہ ہے۔ میں نے عبادلہ ثلاثہ (عبداللہ بن عباس، عبداللہ بن عمرو اور عبداللہ بن زبیر)y کو اس طرح کرتے دیکھا ہے۔

2738

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2738

Sahih

(۲۷۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ شَیْبَانَ الْبَغْدَادِیُّ الْہَرَوِیُّ بِہَا أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ یَحْیَی بْنِ صَفْوَانَ الْکُوفِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ: رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ وَابْنَ عَبَّاسٍ وَہُمَا یُقْعِیَانِ بَیْنَ السَّجْدَتَیْنِ عَلَی أَطْرَافِ أَصَابِعِہِمَا۔ قَالَ إِبْرَاہِیمُ: فَسَأَلَتُ عَطَائً عَنْ ذَلِکَ ، فَقَالَ: أَیَّ ذَلِکَ فَعَلْتَ أَجْزَأَکَ ، إِنْ شِئْتَ عَلَی أَطْرَافِ أَصَابِعِکَ ، وَإِنَ شِئْتَ عَلَی عَجُزِکَ۔ فَہَذَا الإِقْعَائُ الْمُرَخَّصُ فِیہِ أَوِ الْمَسْنُونُ عَلَی مَا رُوِّینَا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ عُمَرَ ، وَہُوَ أَنْ یَضَعَ أَطْرَافَ أَصَابِعِ رِجْلَیْہِ عَلَی الأَرْضِ ، وَیَضَعَ أَلْیَتَیْہِ عَلَی عَقِبَیْہِ وَیَضَعَ رُکْبَتَیْہِ بِالأَرْضِ۔[صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٣٨) (ا) طاوس سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر اور ابن عباس (رض) کو دیکھا وہ دونوں نماز میں سجدوں کے درمیان جلسہ میں اپنے پاؤں کی انگلیوں پر بیٹھتے تھے۔ (ب) ابراہیم کہتے ہیں : میں نے عطا سے اس بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا کہ ان میں سے جو طریقہ بھی اختیار کرلو تمہیں کفایت کر جائے گا۔ اگر چاہو تو پاؤں کی انگلیوں کے پوروں پر بیٹھ جاؤ اور اگر چاہو تو اپنی مقعد پر بیٹھ جاؤ۔ (ج) یہ جائز یا مسنون اقعاء (ایڑیوں پر بیٹھنا) ہیجس کے بارے میں ہم ابن عباس اور ابن عمر (رض) سے روایات ذکر کرچکے ہیں۔ اس سے مراد یہ ہے کہ آدمی اپنے پاؤں کی انگلیوں کے سرے زمین پر رکھے اور اپنی سرین کو اپنی ایڑیوں پر رکھے اور گھٹنے زمین پر ہوں۔