Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 553

نماز کا بیان

دو سجدوں کے درمیان بائیں ٹانگ پر بیٹھنے کا بیان

2 hadiths in this chapter

2730

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2730

Sahih

(۲۷۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ جَعْفَرٍ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حُمَیْدٍ السَّاعِدِیَّ فِی عَشْرَۃٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِیہِمْ أَبُو قَتَادَۃَ ، فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی صِفَۃِ صَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ فِیہِ: ثُمَّ یَہْوِی إِلَی الأَرْضِ ، فَیُجَافِی یَدَیْہِ عَنْ جَنْبَیْہِ ، ثُمَّ یَرْفَعُ رَأْسَہُ فَیَثْنِی رِجْلَہُ الْیُسْرَی فَیَقْعُدُ عَلَیْہَا۔ [صحیح۔ وقد تقدم برقم ۲۶۴۲۔ ۲۶۴۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٣٠) محمد بن عمرو بن عطا فرماتے ہیں کہ میں نے ابوحمید ساعدی (رض) کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کے ایک گروہ میں جس میں ابو قتادہ (رض) بھی تھے فرماتے ہوئے سنا۔۔۔ پھر انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے طریقے کے بارے میں مکمل حدیث ذکر کی۔ اس میں یہ بھی ہے کہ وہ زمین کی طرف جھکتے تو اپنے ہاتھوں (بازوؤں) کو پہلوؤں سے دور رکھتے، پھر اپنے سر کو اٹھاتے تو اپنی بائیں ٹانگ کو موڑ کر اس پر بیٹھ جائے۔

2731

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2731

Sahih

(۲۷۳۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْبَغَوِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبَّادٍ الْفَرْغَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَیْثَمَۃَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْحُرِّ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ أَحَدِ بَنِی مَالِکٍ عَنْ عَبَّاسِ بْنِ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِیِّ: أَنَّہُ کَانَ فِی مَجْلِسٍ فِیہِ أَبُوہُ، وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَکَانَ فِی الْمَجْلِسِ أَبُو ہُرَیْرَۃَ وَأَبُو أُسَیْدٍ وَأَبُو حُمَیْدٍ السَّاعِدِیُّ مِنَ الأَنْصَارِ ، وَأَنَّہُمْ تَذَاکَرُوا الصَّلاَۃَ ، فَقَالَ أَبُو حُمَیْدٍ: أَنَا أَعْلَمُکُمْ بِصَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَ الْحَدِیثَ قَالَ فِیہِ: ثُمَّ قَالَ: اللَّہُ أَکْبَرُ ۔ فَسَجَدَ وَانْتَصَبَ عَلَی کَفَّیْہِ وَرُکْبَتَیْہِ وَصُدُورِ قَدَمَیْہِ وَہُوَ سَاجِدٌ ، ثُمَّ کَبَّرَ فَجَلَسَ ، فَتَوَرَّکَ إِحْدَی رِجْلَیْہِ ، وَنَصَبَ قَدَمَہُ الأُخْرَی ، ثُمَّ کَبَّرَ وَسَجَدَ۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔ وَقَدْ قِیلَ فِی إِسْنَادِہِ عَنْ عِیسَی بْنِ عَبْدِ اللَّہِ سَمِعَہُ مِنْ عَبَّاسِ بْنِ سَہْلٍ: أَنَّہُ حَضَرَ أَبَا حُمَیْدٍ وَأَبَا أُسَیْدٍ وَرِجَالاً مِنْہُمْ فِی الصَّلاَۃِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ واصلہ فی البخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٣١) عباس بن سہل بن سعد ساعدی سے روایت ہے کہ وہ اس مجلس میں تھے جس میں ان کے والد بھی تھے جو صحابی رسول ہیں۔ اس مجلس میں ابوہریرہ، ابواسید اور ابوحمید ساعدی انصاری (رض) بھی تھے۔ انھوں نے نماز کا تذکرہ کیا تو ابوحمید (رض) کہنے لگے کہ میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے بارے میں جانتا ہوں۔ پھر مکمل حدیث ذکر کی۔ اس میں یہ بھی ہے کہ انھوں نے اللہ اکبر کہہ کر سجدہ کیا اور اپنے ہاتھوں، گھٹنوں اور قدموں کی سیدھی طرف کھڑا کیا اور سجدہ کیا ۔ پھر تکبیر کہہ کر بیٹھ گئے اور ایک ٹانگ بچھا کر اس کے اوپر بیٹھ گئے اور دوسرے پاؤں کو کھڑا کیا، پھر تکبیر کہی اور سجدہ کیا۔ (ب) ایک قول یہ بھی کہ اس کی سند میں عیسیٰ بن عبداللہ سے روایت ہے، انھوں نے عباس بن سہل سے سنا کہ انھوں نے ابوحمید، ابواسید اور دیگر حضرات کو نماز میں حاضر کیا۔