Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 545

نماز کا بیان

اپنی کہنیوں کو پہلوؤں سے دور رکھنے کا بیان

9 hadiths in this chapter

2703

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2703

Sahih

(۲۷۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ حَدَّثَنَا أَبِی وَإِسْحَاقُ بْنُ بَکْرٍ وَأَبُو صَالِحٍ الْجُہَنِیُّ وَالنَّضْرُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ قَالُوا حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ مُضَرَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِیعَۃَ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَالِکٍ ابْنِ بُحَیْنَۃَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا صَلَّی فَرَّجَ بَیْنَ یَدَیْہِ حَتَّی یَبْدُوَ إِبْطَاہُ۔ وَقَالَ أَبُو صَالِحٍ الْجُہَنِیُّ فِی حَدِیثِہِ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا سَجَدَ جَافَی عَضُدَیْہِ عَنْ جَنْبَیْہِ حَتَّی یُرَی بَیَاضُ إِبْطَیْہِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۳۵۶۴۔ ۸۰۷۔ ۳۹۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٠٣) عبداللہ بن مالک بن بحینہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز ادا فرماتے تو اپنے ہاتھ کھلے رکھتے حتیٰ کہ آپ کی بغلوں کی سفیدی بھی نظر آتی۔ ابو صالح جہنی (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سجدہ کرتے تو اپنے بازوؤں کو اپنے پہلوؤں سے دور رکھتے یہاں تک کہ آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی جاسکتی تھی۔

2704

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2704

Sahih

(۲۷۰۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ الثَّقَفِیُّ حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ مُضَرَ فَذَکَرَہُ بِإِسْنَادٍ مِثْلَہُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا صَلَّی فَرَّجَ بَیْنَ یَدَیْہِ حَتَّی یُرَی بَیَاضُ إِبْطَیْہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ جَمِیعًا عَنْ قُتَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٠٤) دوسری سند سے بھی اسی کی مثل روایت منقول ہے، اس میں یہ ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز پڑھتے تھے تو سجدے میں اپنے بازوؤں کو کھلا رکھتے حتیٰ کہ آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی جاسکتی تھی۔

2705

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2705

Sahih

(۲۷۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الإِمَامُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الأَصَمِّ عَنْ عَمِّہِ یَزِیدَ بْنِ الأَصَمِّ عَنْ مَیْمُونَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا سَجَدَ لَوْ شَائَ تْ بُہَیْمَۃٌ أَنْ تَمُرَّ بَیْنَ یَدَیْہِ مَرَّتْ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۴۹۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٠٥) سیدہ میمونہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سجدہ کرتے تو زمین سے آپ کا پیٹ اتنا اونچا ہوتا کہ اگر بکری کا بچہ آپ کے نیچے سے گزرنا چاہتا تو گزر سکتا تھا۔

2706

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2706

Sahih

(۲۷۰۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ وَأَبُو إِسْحَاقَ: إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الْعَنْبَرِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ الْفَزَارِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الأَصَمِّ عَنْ یَزِیدَ بْنِ الأَصَمِّ عَنْ مَیْمُونَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَتْ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا سَجَدَ خَوَّی بِیَدَیْہِ یَعْنِی جَنَّحَ حَتَّی یَرَوْا وُضْحَ إِبْطَیْہِ مِنْ وَرَائِہِ ، وَإِذَا قَعَدَ اطْمَأَنَّ عَلَی فَخِذِہِ الْیُسْرَی۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، وَرَوَاہُ أَیْضًا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ الأَصَمِّ۔ [صحیحح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٠٦) سیدہ میمونہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سجدہ کرتے تو دونوں بازوؤں کو پہلوؤں سے اتنا جدا رکھتے کہ آپ کی بغلوں کی سفیدی پیچھے سے دکھائی دیتی اور جب بیٹھتے تو اپنی بائیں ران پر سہارا لیتے۔

2707

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2707

Sahih

(۲۷۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَیْسٍ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَقْرَمَ الْخُزَاعِیِّ عَنْ أَبِیہِ: أَنَّہُ کَانَ مَعَ أَبِیہِ بِالْقَاعِ مِنْ نَمِرَۃَ ، فَمَرَّ عَلَیْہِمْ رَکْبٌ فَأَنَاخُوا بِنَاحِیَۃِ الطَّرِیقِ ، فَقَالَ لِی أَبِی: کُنْ فِی بَہْمِکَ حَتَّی أَدْنُوَ مِنْ ہَؤُلاَئِ الرَّکْبِ أُسَائِلُہُ ۔ قَالَ: فَدَنَا وَدَنَوْتُ حَتَّی أُقِیمَتِ الصَّلاَۃُ ، فَإِذَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِیہِمْ ، فَکُنْتُ أَنْظُرُ إِلَی عُفْرَتَیْ إِبْطَیْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- کُلَّمَا سَجَدَ۔ قَالَ یَعْقُوبُ: ہَکَذَا قَالَ مِنْ نَمِرَۃَ ، وَالصَّحِیحُ ثَمِرَۃَ أَخْطَأَ فِیہِ کَمَا أَخْطَأَ فِیہِ ابْنُ الْمُبَارَکِ أَیْضًا۔ [حسن۔ اخرجہ الشافعی فی الام ۱/۱۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٠٧) (ا) عبیداللہ بن عبداللہ بن اقرم خزاعی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ اپنے والد کے ساتھ نمرہ کے مقام پر تھے ۔ ان پر ایک قافلے کا گزر ہوا۔ انھوں نے اپنے اونٹ راستے کے ایک طرف بٹھا دیے ۔ میرے والد نے کہا : اپنے جانور پر بیٹھے رہو، میں ان کے قریب جا کر دریافت کرتا ہوں کہ کون لوگ ہیں ؟ پھر ہم دونوں قافلے کے قریب ہوگئے۔ ادھر نماز کا وقت ہوگیا۔ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی ان میں موجود تھے۔ جب آپ سجدے میں گئے تو میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بغلوں کی طرف دیکھ رہا تھا۔ (ب) یعقوب کہتے ہیں : راوی نے ” مِنْ نَمِرَہ “ کا لفظ کہا اور صحیح ثَمِرَۃ ہے۔ اس میں اس نے ابن مبارک کی طرح غلطی کی ہے۔

2708

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2708

Sahih

(۲۷۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْمُؤَمَّلِ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّعْرَانِیُّ حَدَّثَنَا النُّفَیْلِیُّ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنِ التَّمِیمِیِّ الَّذِی حَدَثَ بِالتَّفْسِیرِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَتَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- مِنْ خَلْفِہِ ، فَرَأَیْتُ بَیَاضَ إِبْطَیْہِ وَہُوَ مُجِخٍّ قَدْ فَرَّجَ بَیْنَ یَدَیْہِ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداود ۸۹۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٠٨) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے سے آپ کے پاس آیا۔ میں نے آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دونوں بازوؤں اور دونوں ہاتھوں کو جدا کیا ہوا تھا۔

2709

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2709

Sahih

(۲۷۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو زَکَرِیَّا: یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو بْنِ النَّضْرِ الْحَرَشِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ نَصْرٍ السُّورْیَانِیُّ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَیْلٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا صَلَّی جَخَّ۔ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا زَکَرِیَّا الْعَنْبَرِیُّ یَقُولَ: جَخَّ الرَّجُلُ فِی صَلاَتِہِ إِذَا مَدَّ ضَبْعَیْہِ ، وَتَجَافَی فِی الرُّکُوعِ وَالسُّجُودِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٠٩) (ا) حضرت براء بن عازب (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز پڑھتے تو (سجدے میں) اپنے بازؤں کو کھولے رکھتے۔ (ب) ابو زکریا عنبری فرماتے ہیں : جَخَّ الرَّجُلُ فِی صَلاَتِہِ سے مراد ہے کہ آدمی اپنے بازو پھیلائے ہوئے ہو اور رکوع اور سجدے میں انھیں دور رکھے ہوئے ہو۔

2710

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2710

Sahih

(۲۷۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا سَجَدَ تَجَافَی حَتَّی یُرَی بَیَاضُ إِبَطَیْہِ۔ صحیح اخرجہ عبدالرزاق [۲۹۲۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧١٠) جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سجدہ کرتے تو اپنے بازو کھولے ہوئے ہوتے حتیٰ کہ آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی جاسکتی تھی۔

2711

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2711

Sahih

(۲۷۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ ہَاشِمٍ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ عَنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَحْمَرُ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: إِنْ کُنَّا لَنَأْوِی لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- مِمَّا یُجَافِی بِیَدَیْہِ عَنْ جَنْبَیْہِ إِذَا سَجَدَ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن سعد ۷/ ۴۷۔ فی الطبقات، وابن ابی شیبۃ ۲۶۴۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧١١) حضرت احمر (رض) فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ۔۔۔جبکہ آپ سجدے کے دوران اپنے ہاتھوں کو اپنے پہلوؤں سے دور رکھتے تھے۔