Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 546

نماز کا بیان

سجدے میں ٹانگوں کے درمیان فاصلہ رکھنے اور پیٹ کو رانوں سے جدا رکھنے کا بیان

5 hadiths in this chapter

2712

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2712

Sahih

(۲۷۱۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ أَخْبَرَنَا بَقِیَّۃُ حَدَّثَنِی عُتْبَۃُ یَعْنِی ابْنَ أَبِی حَکِیمٍ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عِیسَی عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ سَہْلٍ السَّاعِدِیِّ عَنْ أَبِی حُمَیْدٍ فِی صِفَۃِ صَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: وَإِذَا سَجَدَ فَرَّجَ بَیْنَ فَخِذَیْہِ غَیْرَ حَامِلٍ بَطْنَہُ عَلَی شَیْئٍ مِنْ فَخِذَیْہِ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ إِسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ عَنْ عُتْبَۃَ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ فِی إِسْنَادِہِ عِقلیسَی بْنُ عَبْدِ اللَّہِ ، وَہُوَ الصَّحِیحُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧١٢) عباس بن سہل ساعدی ابو حمید (رض) سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کا طریقہ نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں : جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ کیا تو اپنی ٹانگوں کو کھلا رکھا اور اپنے پیٹ کو رانوں سے جدا رکھا۔

2713

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2713

Sahih

(۲۷۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنِی اللَّیْثُ عَنْ دَرَّاجٍ عَنِ ابْنِ حُجَیْرَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ: ((إِذَا سَجَدَ أَحَدُکُمْ فَلاَ یَفْتَرِشْ یَدَیْہِ افْتِرَاشَ الْکَلْبِ ، وَلْیَضُمَّ فَخِذَیْہِ))۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ ابْنُ وَہْبٍ عَنِ اللَّیْثِ بْنِ سَعْدٍ۔ وَلَعَلَّ التَّفْرِیجَ أَشْبَہُ بِہَیْئَاتِ السُّجُودِ وَاللَّہُ تَعَالَی أَعْلَمُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧١٣) ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اپنے ہاتھوں کو کتے کی طرح نہ پھیلائے اور اپنی رانوں کو ملا کر رکھے۔ (ب) ٹانگوں کو جدا رکھنا سجدے کے زیادہ مناسب ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم

2714

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2714

Sahih

(۲۷۱۴) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ زِیَادٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا شَرِیکٌ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَائِ : أَنَّہُ وَصَفَ السُّجُودَ فَبَسَطَ یَدَیْہِ وَرَفَعَ عَجِیزَتَہُ وَخَوَّی وَقَالَ: ہَکَذَا کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَسْجُدُ۔ وَقَالَ الرَّبِیعُ بْنُ نَافِعٍ أَبُو تَوْبَۃَ عَنْ شَرِیکٍ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ قَالَ: وَصَفَ لَنَا الْبَرَائُ بْنُ عَازِبٍ فَوَضَعَ یَدَیْہِ وَاعْتَمَدَ عَلَی رُکْبَتَیْہِ وَرَفَعَ عَجِیزَتَہُ وَقَالَ: ہَکَذَا کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَسْجُدُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧١٤) حضرت براء (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے سجدے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو پھیلایا اور اپنی پشت کو اوپر اٹھائے رکھا اور پیٹ کو زمین سے اور بازوؤں کو پہلوؤں سے دور رکھا اور فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسی طرح سجدہ کیا کرتے تھے۔ (ب) ابو اسحاق فرماتے ہیں : ہمیں براء بن عازب (رض) نے سجدے کا طریقہ بتلایا۔ انھوں نے اپنے ہاتھوں کو زمین پر رکھا اور اپنے گھٹنوں پر سہارا لیا اور اپنی پشت کو اوپر اٹھا لیا اور فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسی طرح سجدہ کیا کرتے تھے۔

2715

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2715

Sahih

(۲۷۱۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ نَافِعٍ فَذَکَرَہُ۔ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ عَنْ عَمِّہِ وَاسِعِ بْنِ حَبَّانَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی الْقُعُودِ لِلْحَاجَۃِ وَفِیہِ ثُمَّ قَالَ: لَعَلَّکَ مِنَ الَّذِینَ یُصَلُّونَ عَلَی أَوْرَاکِہِمْ۔ قَالَ قُلْتُ: لاَ أَدْرِی وَاللَّہِ قَالَ یَعْنِی الَّذِی یَسْجُدُ وَلاَ یَرْتَفِعُ عَنِ الأَرْضِ یَسْجُدُ وَہُوَ لاَصِقٌ بِالأَرْضِ۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک فی الموطا]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧١٥) عبداللہ بن عمر (رض) سے قضائے حاجت کے لیے بیٹھنے کے بارے میں مکمل حدیث منقول ہے۔ اس میں انھوں نے فرمایا کہ شاید تم ان لوگوں میں سے ہو جو اپنی رانوں پر بیٹھ کر نماز پڑھتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں : میں نے کہا : اللہ کی قسم ! مجھے نہیں معلوم کہ ان کی مراد وہ شخص ہے جو سجدے میں زمین سے اوپر اٹھا ہوا نہیں ہوتا، یعنی وہ زمین کے ساتھ چمٹ کر سجدہ کرتا ہے۔

2716

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2716

Sahih

(۲۷۱۶) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ الْمُؤَمَّلِ أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ: عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ شَقِیقٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ مَسْعُودٍ: لاَ یَسْجُدَنَّ أَحَدُکُمْ مُوَرِّکًا وَلاَ مُضْطَجِعًا ، فَإِنَّہُ إِذَا أَحْسَنَ السُّجُودَ سَجَدْتْ عِظَامُہُ کُلُّہَا۔ [صحیح۔ اخرجہ عبدالرزاق ۲۹۴۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧١٦) شقیق فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) نے فرمایا : تم میں سے کوئی بھی سرین یا کولہے پر سہارا لے کر ہرگز سجدہ نہ کرے اور نہ ہی لیٹ کر سجدہ کرے، کیونکہ جب آدمی اچھی طرح سجدہ کرتا ہے تو اس کی ساری ہڈیاں سجدہ کرتی ہیں۔