Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 544

نماز کا بیان

سجدے کے دوران اپنی ہتھیلیوں کو زمین پر رکھے اور اپنی کہنیوں کو اٹھا کر رکھے اور اپنے بازو نہ بچھائے

4 hadiths in this chapter

2699

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2699

Zaeef

(۲۶۹۹) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو أَحْمَدَ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ إِیَادِ بْنِ لَقِیطٍ عَنْ إِیَادٍ عَنِ الْبَرَائِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِذَا سَجَدْتَ فَضَعْ کَفَّیْکَ وَارْفَعْ مِرْفَقَیْکَ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٩٩) سیدنا براء (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تو سجدہ کرے تو اپنی ہتھیلیوں کو زمین پر رکھ اور اپنی کہنیوں کو اٹھا کر رکھ۔

2700

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2700

Sahih

(۲۷۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((اعْتَدِلُوا فِی السُّجُودِ ، وَلاَ یَبْسُطَنَّ أَحَدُکُمْ ذِرَاعَیْہِ انْبِسَاطَ الْکَلْبِ))۔ مُخَرَّجٌ فِی الصَّحِیحَیْنِ مِنْ حَدِیثِ شُعْبَۃَ بْنِ الْحَجَّاجِ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۴۹۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٠٠) سیدنا انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سجدوں میں اعتدال رکھا کرو اور تم میں سے کوئی بھی کتے کی طرح اپنے بازوؤں کو نہ بچھائے۔

2701

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2701

Sahih

(۲۷۰۱) أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا حُسَیْنٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ بُدَیْلِ بْنِ مَیْسَرَۃَ عَنْ أَبِی الْجَوْزَائِ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَسْتَفْتِحُ الصَّلاَۃَ بِالتَّکْبِیرِ وَالْقِرَائَ ۃَ بِ {الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ} وَکَانَ إِذَا رَکَعَ لَمْ یُشْخِصْ رَأْسَہُ وَلَمْ یُصَوِّبْہُ ، وَکَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ اسْتَوَی قَائِمًا ، وَکَانَ إِذَا سَجَدَ فَرَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ السَّجْدَۃِ لَمْ یَسْجُدْ حَتَّی یَسْتَوِیَ جَالِسًا ، وَکَانَ یَنْہَی عَنْ عَقِبِ الشَّیْطَانِ ، وَکَانَ یَفْتَرِشُ رِجْلَہُ الْیُسْرَی وَیَنْصِبُ رِجْلَہُ الْیُمْنَی ، وَکَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَفْتَرِشَ ذِرَاعَیْہِ افْتِرَاشَ الْکَلْبِ ، وَکَانَ یَخْتِمُ الصَّلاَۃَ بِالتَّسْلِیمِ ، وَکَانَ یَقُولُ فِی کُلِّ رَکْعَتَیْنِ التَّحِیَّۃَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن خزیمۃ ۶۳۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٠١) ام المومنین سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز تکبیر کے ساتھ شروع کرتے تھے اور قراءت { الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ } سے شروع کرتے تھے اور جب رکوع کرتے تو سر کو برابر رکھتے، نہ زیادہ جھکاتے اور نہ ہی زیادہ اٹھائے ہوئے ہوتے۔ جب رکوع سے سر اٹھاتے تو بالکل سیدھے کھڑے ہوجاتے اور جب سجدے سے سر اٹھاتے تو اس وقت تک دوسرا سجدہ نہ کرتے جب تک کہ سیدھے بیٹھ نہ جاتے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شیطان کی طرح چوکڑی مارنے سے منع فرماتے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بائیں ٹانگ کو بچھا کر دائیں ٹانگ کو کھڑا رکھتے تھے اور کتے کے بازو پھیلانے کی طرح بازو پھیلانے کو اچھا نہیں سمجھتے تھے اور نماز کو سلام کے ساتھ مکمل فرماتے تھے اور فرماتے تھے کہ ہر دو رکعت بعد سلام ہے، یعنی نفل نماز دو دو رکعتیں ہیں۔

2702

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2702

Zaeef

(۲۷۰۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو أَحْمَدَ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا حُسَیْنٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ بُدَیْلِ بْنِ مَیْسَرَۃَ عَنْ أَبِی الْجَوْزَائِ عَنْ عَائِشَۃَ فِی صِفَۃِ صَلاَۃِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَتْ: وَکَانَ یَنْہَانَا أَنْ یَفْتَرِشَ أَحَدُنَا ذِرَاعَیْہِ افْتِرَاشَ السَّبُعِ۔ وَرُوِّینَا فِیہِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ وَأَبِی ہُرَیْرَۃَ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٠٢) (ا) سیدہ عائشہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کا طریقہ بیان کرتے ہوئے فرماتی ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے منع کرتے تھے کہ کوئی سجدے میں درندے کی طرح اپنے بازوؤں کو پھیلائے۔ (ب) اس موضوع پر جابر بن عبداللہ، ابوہریرہ اور عبدالرحمن بن شبل (رض) سے روایات گزرچکی ہیں۔