Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 538

نماز کا بیان

سجدے کی تسبیحات کا بیان اس بابت پہلے حذیفہ بن یمان کی حدیث نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے گزر چکی ہے جو صحیح مسلم میں موجود ہے۔

4 hadiths in this chapter

2681

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2681

Sahih

(۲۶۸۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ زَکَرِیَّا بْنِ أَبِی زَائِدَۃَ عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ یَزِیدَ عَنْ حُذَیْفَۃَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَقُولُ فِی رُکُوعِہِ: ((سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیمِ)) ۔ یُرَدِّدُہَا فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ قَالَ: ((سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ)) ۔ فَإِذَا سَجَدَ قَالَ: ((سُبْحَانَ رَبِّیَ الأَعْلَی)) ۔ یُرَدِّدُہَا وَکَانَ یَقُولُ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ السُّجُودِ: ((رَبِّ اغْفِرْ لِی))۔ [صحیح۔ وقد تقدم برقم ۲۵۵۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٨١) حضرت حذیفہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے رکوع میں کہتے : سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ ” پاک ہے میرا رب بہت عظمت والا “ یہ تسبیح بار بار پڑھتے۔ پھر جب رکوع سے سر اٹھاتے تو کہتے : سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ ” اللہ نے اس کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔ اے ہمارے رب ! تمام تعریفات کا مستحق تو ہی ہے۔ جب سجدہ فرماتے تو کہتے : سُبْحَانَ رَبِّیَ الأَعْلَی ” پاک ہے میرا رب جو بہت بلندو برتر ہے۔ “ اس جملے کو بھی بار بار دھراتے اور سجدے سے سر اٹھانے پر یہ دعا پڑھتے : رب اغفرلی ” اے اللہ ! مجھے بخش دے۔ “

2682

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2682

Sahih

(۲۶۸۲) أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ الثَّقَفِیُّ حَدَّثَنَا جَرِیرٌ۔ قَالَ وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا جَرِیرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِی الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُکْثِرُ أَنْ یَقُولَ فِی رُکُوعِہِ وَسُجُودِہِ: ((سُبْحَانَکَ اللَّہُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ ، اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی))۔ یَتَأَوَّلُ الْقُرْآنَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، وَرَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ عُثْمَانَ عَنْ جَرِیرٍ۔ [صحیح۔ وقد تقدم برقم ۲۵۶۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٨٢) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے رکوع و سجود میں یہ دعا کثرت سے کیا کرتے تھے۔ سُبْحَانَکَ اللَّہُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ ، اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی ” پاک ہے تو اے اللہ ! اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں۔ اے اللہ ! مجھے معاف کر دے “ قرآن میں اللہ نے آپ کو جو حکم دیا ہے اس پر عمل کرتے تھے۔

2683

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2683

Sahih

(۲۶۸۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ: إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَقُولُ فِی سُجُودِہِ: ((سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ، رَبُّ الْمَلاَئِکَۃِ وَالرُّوحِ))۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٨٣) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ سرورکائنات (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے رکوع و سجود میں یہ دعا پڑھتے تھے : سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ، رَبُّ الْمَلاَئِکَۃِ وَالرُّوحِ ” یعنی پاک ہے وہ اللہ جو عزت والا برکت والا ہے، فرشتوں اور روح الامین کا پروردگار ہے۔ “

2684

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2684

Sahih

(۲۶۸۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ الْمُقَدَّمِیُّ حَدَّثَنَا یُوسُفُ الْمَاجِشُونُ قَالَ أَخْبَرَنِی أَبِی عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی رَافِعٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا قَامَ فِی الصَّلاَۃِ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِیہِ: فَإِذَا سَجَدَ قَالَ: ((اللَّہُمَّ لَکَ سَجَدْتُ ، وَبِکَ آمَنْتُ ، وَلَکَ أَسْلَمْتُ ، وَ عَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ، سَجَدَ وَجْہِی لِلَّذِی خَلَقَہُ وَصَوَّرَہُ وَشَقَّ سَمْعَہُ وَبَصَرَہُ ، فَتَبَارَکَ اللَّہُ أَحْسَنُ الْخَالِقِینَ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ الْمُقَدَّمِیِّ۔ [صحیح۔ وقد تقدم برقم ۲۵۴۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٨٤) حضرت علی بن ابی طالب (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے۔۔۔ پھر انھوں نے مکمل حدیث ذکر کی۔ اس میں یہ بھی ہے کہ جب آپ سجدہ فرماتے تو سجدے میں یہ دعا پڑھتے : اللَّہُمَّ لَکَ سَجَدْتُ ، وَبِکَ آمَنْتُ ، وَلَکَ أَسْلَمْتُ ، وَعَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ ، سَجَدَ وَجْہِی لِلَّذِی خَلَقَہُ وَصَوَّرَہُ وَشَقَّ سَمْعَہُ وَبَصَرَہُ ، فَتَبَارَکَ اللَّہُ أَحْسَنُ الْخَالِقِینَ ” اے اللہ ! میں نے تیرے لیے ہی سجدہ کیا اور تجھ پر ایمان لایا اور تیرے تابع فرماں ہوا اور تجھ پر بھروسا کیا۔ میرا چہرہ اس ہستی کے سامنے سجدہ ریز ہے جس نے اسے پیدا کیا اور اس کی صورت بنائی اور اس کے کانوں اور آنکھوں کے حلقے بنائے، کتنا بابرکت ہے اللہ جو تمام جہانوں کا رب ہے۔ “