Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 539

نماز کا بیان

قبولیت کی امید رکھتے ہوئے سجدوں میں زیادہ سے زیادہ دعا کرنے کا بیان

3 hadiths in this chapter

2685

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2685

Sahih

(۲۶۸۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْمُقْرِئُ الْمِہْرَجَانِیُّ بِہَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ سُحَیْمٍ مَوْلَی الْعَبَّاسِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ عَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ: کَشَفَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- السِّتْرَ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مَعْصُوبٌ فِی مَرَضِہِ الَّذِی مَاتَ فِیہِ ، فَقَالَ: ((اللَّہُمَّ ہَلْ بَلَّغْتُ؟ ۔ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ: إِنَّہُ لَمْ یَبْقَ مِنْ مُبَشِّرَاتِ النُّبُوَّۃِ إِلاَّ الرُّؤْیَا یَرَاہَا الْعَبْدُ الصَّالِحُ أَوْ تُرَی لَہُ ، أَلاَ وَإِنِّی قَدْ نُہِیتُ عَنِ الْقِرَائَ ۃِ فِی الرُّکُوعِ وَالسُّجُودِ ، فَإِذَا رَکَعْتُمْ فَعَظِّمُوا اللَّہَ ، وَإِذَا سَجَدْتُمْ فَاجْتَہِدُوا فِی الدُّعَائِ ، فَإِنَّہُ قَمِنٌ أَنْ یُسْتَجَابَ لَکُمْ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَیُّوبَ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ جَعْفَرٍ۔ [صحیح۔ وقد تقدم برقم ۲۵۶۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٨٥) عبداللہ بن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پردہ اٹھایا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مرضِ وفات میں تھے۔ پھر آپ نے فرمایا : اے اللہ ! کیا میں نے تیرا دین پہنچا دیا ہے ؟ آپ نے یہ کلمات تین بار کہے، پھر فرمایا : نبوت کی بشارتوں میں سے صرف سچے خواب باقی رہ گئے ہیں ، جنہیں مومن بندہ دیکھتا ہے یا اسے دکھائے جاتے ہیں۔ خبردار ! بیشک مجھے رکوع اور سجدے میں قرآن پڑھنے سے منع کیا گیا ہے، لہٰذا جب تم رکوع کرو تو اللہ تعالیٰ کی عظمت بیان کرو اور جب تم سجدہ کرو تو اس میں زیادہ سے زیادہ دعا کرو۔ تمہاری دعا قبول کی جائے گی۔

2686

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2686

Sahih

(۲۶۸۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ إِبْرَاہِیمَ النَّسَوِیُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ السَّرْحِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ غَزِیَّۃَ عَنْ سُمَیٍّ مَوْلَی أَبِی بَکْرٍ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا صَالِحٍ ذَکْوَانَ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((أَقْرَبُ مَا یَکُونُ الْعَبْدُ مِنْ رَبِّہِ وَہُوَ سَاجِدٌ ، فَأَکْثِرُوا الدُّعَائَ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ سَوَّادٍ وَغَیْرِہِ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۴۸۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٨٦) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آدمی اپنے رب کے زیادہ قریب سجدے کی حالت میں ہوتا ہے، لہٰذا سجدے میں کثرت سے دعا کیا کرو۔

2687

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2687

Sahih

(۲۶۸۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ وَحَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ غَزِیَّۃَ عَنْ سُمَیٍّ مَوْلَی أَبِی بَکْرٍ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ یَقُولُ فِی سُجُودِہِ: ((اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی ذَنْبِی کُلَّہُ ، دِقَّہُ وَجِلَّہُ وَأَوَّلَہُ وَآخِرَہُ ۔ زَادَ ابْنُ السَّرْحِ: عَلاَنِیَتَہُ وَسِرَّہُ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الطَّاہِرِ بْنِ السَّرْحِ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۴۸۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٨٧) ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے سجدوں میں پڑھا کرتے تھے : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی ذَنْبِی کُلَّہُ ، دِقَّہُ وَجِلَّہُ وَأَوَّلَہُ وَآخِرَہُ ” اے اللہ ! میرے سارے گناہ معاف فرما دے چھوٹے بڑے، اگلے پچھلے سب گناہ معاف کر دے۔ “ ابنِ سرح کی روایت میں علانیتہ وسرہ کا اضافہ ہے ، یعنی اعلانیہ اور پوشیدہ گناہ بھی معاف کر دے۔