Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 528

نماز کا بیان

ہاتھوں سے پہلے (زمین پر ) گھٹنے رکھنے کا بیان

5 hadiths in this chapter

2628

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2628

Zaeef

(۲۶۲۸) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَاضِی بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ أَبِی أُسَامَۃَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا شَرِیکٌ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- إِذَا سَجَدَ تَقَعُ رُکْبَتَاہُ قَبْلَ یَدَیْہِ ، وَإِذَا رَفَعَ رَفَعَ یَدَیْہِ قَبْلَ رُکْبَتَیْہِ۔ [منکر۔ اخرجہ الترمذی ۲۶۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٢٨) حضرت وائل بن حجر (رض) سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سجدہ کرتے تو آپ کے گھٹنے آپ کے ہاتھوں سے پہلے زمین پر ٹکتے (لگتے) اور جب اٹھتے تو گھٹنوں سے پہلے اپنے ہاتھ اٹھالیتے۔

2629

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2629

Zaeef

(۲۶۲۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْہَالٍ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَۃَ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ عَنْ أَبِیہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- : کَانَ إِذَا دَخَلَ فِی الصَّلاَۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ وَکَبَّرَ ، ثُمَّ الْتَحَفَ بِثَوْبِہِ وَوَضَعَ الْیُمْنَی عَلَی الْیُسْرَی ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَرْکَعَ قَالَ ہَکَذَا بِثَوْبِہِ وَأَخْرَجَ یَدَیْہِ ، ثُمَّ رَفَعَہُمَا وَکَبَّرَ ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ یَسْجُدَ وَقَعَتْ رُکْبَتَاہُ عَلَی الأَرْضِ قَبْلَ أَنْ تَقَعَ کَفَّاہُ ، فَلَمَّا سَجَدَ وَضَعَ جَبْہَتَہُ بَیْنَ کَفَّیْہِ وَجَافَی عَنْ إِبْطَیْہِ۔ وَقَالَ ہَمَّامٌ وَحَدَّثَنَا شَقِیقٌ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ أَبِیہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ مِثْلَ ہَذَا۔ قَالَ وَفِی حَدِیثِ أَحَدِہِمَا قَالَ ہَمَّامٌ وَأَکْبَرُ عِلْمِی أَنَّہُ فِی حَدِیثِ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَۃَ: فَإِذَا نَہَضَ نَہَضَ عَلَی رُکْبَتَیْہِ وَاعْتَمَدَ عَلَی فَخِذَیْہِ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ فِی السُّنَنِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَعْمَرٍ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ مِنْہَالٍ۔ [ضعیف۔ اخرجہ احمد ۱۸۳۶۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٢٩) (ا) عبدالجبار اپنے والد وائل بن حجر (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز شروع فرماتے تو رفع یدین کرتے اور اللہ اکبر کہتے، پھر اپنے ہاتھ کپڑے میں لپیٹ لیتے اور دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھتے۔ جب رکوع کا ارادہ فرماتے تو اس طرح کرتے ، پھر انھوں نے اپنے ہاتھ کپڑے سے باہر نکالے ، پھر رفع یدین کیا اور تکبیر کہی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سجدے کا ارادہ کرتے تو آپ کے گھٹنے آپ کے ہاتھوں سے پہلے زمین پر لگ چکے ہوتے۔ جب سجدہ کرتے تو آپ کی پیشانی دونوں ہاتھوں کے درمیان ہوتی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بغلوں کو کشادہ رکھتے۔ (ب) ہمام کہتے ہیں : پھر جب اٹھتے تو اپنے گھٹنوں پر اٹھتے اور اپنی رانوں کا سہارا لیتے ۔

2630

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2630

Zaeef

(۲۶۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ مِنْ أَصْلِ کِتَابِہِ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاکِرٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا شَقِیقٌ أَبُو اللَّیْثِ قَالَ حَدَّثَنِی عَاصِمُ بْنُ کُلَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ إِذَا سَجَدَ وَقَعَتْ رُکْبَتَاہُ إِلَی الأَرْضِ قَبْلَ أَنْ تَقَعَ کَفَّاہُ۔ قَالَ عَفَّانُ: وَہَذَا الْحَدِیثُ غَرِیبٌ۔ (ت) وَرَوَاہُ یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ عَنْ شَرِیکٍ۔ قَالَ الشَّیْخُ: ہَذَا حَدِیثٌ یُعَدُّ فِی أَفْرَادِ شَرِیکٍ الْقَاضِی ، وَإِنَّمَا تَابَعَہُ ہَمَّامٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ مُرْسَلاً۔ ہَکَذَا ذَکَرَہُ الْبُخَارِیُّ وَغَیْرُہُ مِنَ الْحُفَّاظِ الْمُتَقَدِّمِینَ رَحِمَہُمُ اللَّہُ تَعَالَی۔ [ضعیف جدا]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٣٠) (ا) عاصم بن کلیب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سجدہ کرتے تو آپ کے گھٹنے آپ کے ہاتھوں سے پہلے زمین پر ٹک چکے ہوتے تھے۔

2631

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2631

Zaeef

(۲۶۳۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو کُرَیْبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عَبْدِالْجَبَّارِ عَنْ عَبْدِالْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ عَنْ أُمِّہِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حَجَرٍ قَالَ: صَلَّیْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- ثُمَّ سَجَدَ ، وَکَانَ أَوَّلَ مَا وَصَلَ إِلَی الأَرْضِ رُکْبَتَاہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٣١) سیدنا وائل بن حجر (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھی۔۔۔ پھر آپ نے سجدہ کیا اور سجدہ میں جاتے وقت سب سے پہلے آپ کے گھٹنے زمین پر لگے تھے۔

2632

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2632

Zaeef

(۲۶۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا الْعَلاَئُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَبَّرَ فَحَاذَی بِإِبْہَامَیْہِ أُذُنَیْہِ ، ثُمَّ رَکَعَ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ مَفْصَلٍ مِنْہُ فِی مَوْضِعِہِ ، وَرَفَعَ رَأْسَہُ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ مَفْصَلٍ مِنْہُ فِی مَوْضِعِہِ ، ثُمَّ انْحَطَّ بِالتَّکْبِیرِ حَتَّی سَبَقَتْ رُکْبَتَاہُ یَدَیْہِ۔ تَفَرَّدَ بِہِ الْعَلاَئُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ وَاللَّہُ تَعَالَی أَعْلَمُ۔ وَرُوِّینَا عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَعَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ فِی وَضْعِ الرُّکْبَتَیْنِ قَبْلَ الْیَدَیْنِ مِنْ فِعْلِہِمَا۔ [منکر۔ اخرجہ الدار قطنی فی سننہ ۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٣٢) (ا) حضرت انس سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا ، آپ نے تکبیر کہی تو اپنے دونوں انگوٹھوں کو کانوں تک اٹھایا۔ پھر رکوع کیا حتیٰ کہ ہر جوڑ اپنی اپنی جگہ ٹھہر گیا۔ پھر رکوع سے سر اٹھایا یہاں تک کہ ہر ہر جوڑ اپنی جگہ سیدھا ہوگیا، پھر تکبیر کہتے ہوئے سجدے میں گئے حتیٰ کہ آپ کے گھٹنے آپ کے ہاتھوں سے پہلے زمین پر لگے۔ (ب) عمر بن خطاب اور عبداللہ بن مسعود (رض) کے عمل سے ہاتھوں سے پہلے گھٹنے رکھنے کا بیان۔