Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 524

نماز کا بیان

امام اور مقتدی دونوں کے سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کہنے کا بیان

5 hadiths in this chapter

2612

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2612

Sahih

(۲۶۱۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ قَرْقُوبَ التَّمَّارُ بِہَمَذَانَ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا قَالَ: ((سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ))۔ قَالَ: ((اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ))۔ وَکَانَ إِذَا رَکَعَ یُکَبِّرُ ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ یُکَبِّرُ ، وَإِذَا قَامَ مِنَ السَّجْدَتَیْنِ قَالَ: ((اللَّہُ أَکْبَرُ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ بْنِ أَبِی إِیَاسٍ۔ وَقَوْلُہُ: کَانَ۔ عِبَارَۃٌ عَنْ دَوَامِ فِعْلِہِ ، وَکَذَلِکَ ذَکَرَہُ ابْنُ عُمَرَ وَابْنُ عَبَّاسٍ وَغَیْرُہُمَا فَأَمَّا قَوْلُہُ: وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ یُکَبِّرُ۔ فَإِنَّمَا أَرَادَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ بَعْدَ مَا رَفَعَ رَأْسَہُ ، وَأَرَادَ أَنْ یَسْجُدَ وَذَلِکَ بَیِّنٌ فِی حَدِیثِ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ۔ وَرُوِّینَا عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِ: أَنَّہُ صَلَّی مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَ صَلاَتَہُ قَالَ: ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ فَقَالَ: ((سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ))۔ [صحیح۔ وقد تقدم قریبا، وبعید اکثر من مرۃ وہو متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦١٢) (ا) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہتے تو اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ بھی کہتے اور جب رکوع کرتے تو تکبیر کہتے اور جب سر اٹھاتے تب بھی تکبیر کہتے اور جب دو رکعتوں سے کھڑے ہوتے تو اللہ اکبر کہتے۔ (ب) اس حدیث میں لفظ ” کان “ سے معلوم ہوا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیشہ ایسا کرتے تھے۔ (ج) اس حدیث میں سر اٹھاتے وقت تکبیر سے مراد یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رکوع سے سر اٹھا کر سجدے کی طرف جاتے تو تکبیر کہتے۔ واللہ اعلم۔ ایک دوسری حدیث میں اس کی وضاحت موجود ہے جو ابوبکر بن عبدالرحمن حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت کرتے ہیں۔ (د) حذیفہ بن یمان (رض) سے روایت کیا گیا ہے کہ انھوں نے بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع سے سر اٹھاتے تو سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُکہتے۔

2613

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2613

Zaeef

(۲۶۱۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمْدَانَ بِہَمَذَانَ فِی سَنَۃِ إِحْدَی وَأَرْبَعِینَ حَدَّثَنَا ہِلاَلُ بْنُ الْعَلاَئِ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا بَقِیَّۃُ بْنُ الْوَلِیدِ عَنْ شُعْبَۃَ عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ یَزِیدَ عَنْ حُذَیْفَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی شَہْرِ رَمَضَانَ ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ قَالَ: ((سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، اللَّہُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ))۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦١٣) حضرت حذیفہ (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ رمضان کے مہینے میں نماز پڑھی۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع سے سر اٹھایا تو فرمایا : سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، اللَّہُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ ” اللہ نے اس کی بات کو سن لیا جس نے اس کی تعریف کی۔ اے اللہ ہمارے پروردگار ! تعریفوں کے لائق تیری ہی ذات ہے۔ “

2614

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2614

Zaeef

(۲۶۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَصْبَہَانِیُّ التَّاجِرُ بِالرَّیِّ أَخْبَرَنَا أَبُو حَاتِمٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عِیسَی أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنِ الثَّوْرِیِّ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِیٍّ: أَنَّہُ کَانَ إِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ قَالَ: اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ، اللَّہُمَّ بِحَوْلِکَ وَقُوَّتِکَ أَقُومُ وَأَقْعُدُ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابن ابی شیبۃ ۲۵۴۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦١٤) حضرت علی (رض) سے منقول ہے کہ جب آپ (رض) سمع اللہ لمن حمدہ کہتے تو اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ، اللَّہُمَّ بِحَوْلِکَ وَقُوَّتِکَ أَقُومُ وَأَقْعُدُبھی پڑھتے۔ ” اے اللہ ! اے ہمارے پروردگار ! تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں۔ اے اللہ ! تیری طاقت اور قوت کے سبب میں کھڑا ہوتا ہوں اور بیٹھتا ہوں۔ “

2615

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2615

Zaeef

(۲۶۱۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ التَّاجِرُ بِالرَّیِّ أَخْبَرَنَا أَبُو حَاتِمٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عِیسَی أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أُمَیَّۃَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ: أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ وَہُوَ إِمَامٌ لِلنَّاسِ فِی الصَّلاَۃِ یَقُولُ: سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ۔ یَرْفَعُ بِذَلِکَ صَوْتَہُ وَنُتَابِعُہُ مَعًا۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابن عبدالرزاق ۲۹۱۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦١٥) سعید بن ابی سعید سے روایت ہے کہ انھوں نے ابوہریرہ (رض) سے جماعت کرواتے ہوئے سنا کہ آپ (رض) نے (رکوع سے اٹھ کر) سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ” اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔ اے اللہ ! اے ہمارے رب ! تیرے لیے ہی تعریف ہے۔ “ پھر اللہ اکبر کہا۔ آپ (رض) کلمات اونچی آواز میں کہتے اور ہم بھی آپ کی اتباع میں کہتے۔

2616

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2616

Sahih

(۲۶۱۶) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَیَّاشٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ قَالَ قَالَ مُحَمَّدٌ یَعْنِی ابْنَ سِیرِینَ: إِذَا قَالَ الإِمَامُ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ قَالَ مَنْ خَلْفُہُ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ۔ وَرُوِیَ عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ بْنِ أَبِی مُوسَی: أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ خَلْفَ الإِمَامِ: سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ۔ وَقَالَ عَطَاء ٌ یَجْمَعُہُمَا مَعَ الإِمَامِ أَحَبُّ إِلَیَّ۔ وَرُوِیَ فِیہِ حَدِیثَانِ ضَعِیفَانِ قَدْ خَرَّجْتُہُمَا فِی الْخِلاَفِ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن ابی شیبۃ ۲۶۰۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦١٦) (ا) ابن عون سے روایت ہے کہ محمد بن سیرین (رح) کہتے ہیں کہ جب امام سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ” اللہ نے اس کی دعا سن لی جس نے اس کی تعریف کی “ کہے تو اس کے پیچھے والے کہیں : سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ اَللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ” اللہ نے اس کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی، اے اللہ ! اے ہمارے رب ! تعریفیں تیرے ہی واسطے ہیں۔ “ (ب) ابوبردہ بن ابی موسیٰ سے روایت ہے کہ وہ امام کے پیچھے سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ” اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی “ کہتے۔ (ج) عطاء کہتے ہیں کہ میرے نزدیک محبوب عمل یہ ہے کہ امام سمیت ان کو جمع کرے۔