Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 523

نماز کا بیان

رکوع سے اٹھتے وقت اور قومے کی تسبیحات کا بیان

9 hadiths in this chapter

2603

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2603

Sahih

(۲۶۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مِلْحَانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ عُقَیْلٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِ یُکَبِّرُ حِینَ یَقُومُ ، ثُمَّ یُکَبِّرُ حِینَ یَرْکَعُ ، ثُمَّ یَقُولُ: ((سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ))۔ حِینَ یَرْفَعُ صُلْبَہُ مِنَ الرَّکْعَۃِ ، ثُمَّ یَقُولُ وَہُوَ قَائِمٌ: ((رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ))۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ بُکَیْرٍ ، وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ اللَّیْثِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۸۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٠٣) ابن شہاب فرماتے ہیں کہ مجھے ابوبکر بن عبدالرحمن نے خبر دی کہ انھوں نے حضرت ابوہریرہ (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے۔ پھر رکوع کے وقت تکبیر کہتے ، پھر سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ” اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی کہتے۔ جب رکوع سے اپنی کمر سیدھی کرلیتے تو کہتے : رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ ” اے اللہ تمام تعریفیں تیرے ہی لے ہیں “ پھر مکمل حدیث ذکر کی۔

2604

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2604

Sahih

(۲۶۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ وَأَبُو الْحَسَنِ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنَزِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ فِیمَا قُرِئَ عَلَی مَالِکٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَۃَ رَفَعَ یَدَیْہِ حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ ، وَإِذَا رَفَعَ مِنَ الرُّکُوعِ رَفَعَہُمَا کَذَلِکَ وَقَالَ: ((سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ، رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ))۔ وَکَانَ لاَ یَفْعَلُ ذَلِکَ فِی السُّجُودِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْلَمَۃَ الْقَعْنَبِیِّ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۳۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٠٤) سیدنا عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز شروع کرتے تو اپنے ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھاتے اور جب رکوع سے اپنا سر مبارک اٹھاتے تب بھی اسی طرح رفع یدین کرتے اور کہتے : سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ ” اللہ نے اس کی دعا سن لی جس نے اس کی تعریف کی، اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے ہی واسطے ہیں “ لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدوں میں اس طرح (رفع یدین) نہیں کرتے تھے۔

2605

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2605

Zaeef

(۲۶۰۵) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ الْعَلَوِیُّ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ الْحَکَمِ الْحِبَرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُوغَسَّانَ حَدَّثَنَا عَبْدُالْعَزِیزِ بْنُ أَبِی سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا الْمَاجِشُونُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی رَافِعٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ قَالَ: ((سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ مِلْئَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ، وَمِلْئَ مَا بَیْنَہُمَا وَمِلْئَ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْئٍ بَعْدُ))۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ أَبِی سَلَمَۃَ۔ [اخرجہ مسلم ۷۷۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٠٥) سیدنا علی بن ابی طالب (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رکوع سے سر اٹھاتے تو فرماتے : سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ۔۔۔ ” اللہ نے اس کی پکار سن لی جس نے اس کی حمد کی، اے ہمارے رب ! تمام تعریفات آسمان و زمین اور ان کے درمیانی خلا کے بھرنے کے برابر اور ان کے علاوہ جو چیز تو چاہے اس کے بھرنے کے برابر تیرے ہی لیے ہے۔

2606

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2606

Sahih

(۲۶۰۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ عُبَیْدِ بْنِ الْحَسَنِ عَنِ ابْنِ أَبِی أَوْفَی قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ قَالَ: ((سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ مِلْئَ السَّمَائِ وَمِلْئَ الأَرْضِ ، وَمِلْئَ مَا شِئْتُ مِنْ شَیْئٍ بَعْدُ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ عَنْ أَبِی مُعَاوِیَۃَ وَوَکِیعٍ عَنِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۴۷۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٠٦) ابن ابی اوفی (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تو فرماتے : سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ۔۔۔ ” اللہ نے اس کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی، اے اللہ ہمارے رب ! آسمانوں اور زمین کے بھرنے کے برابر اور ان کے علاوہ جو چیز تو چاہے اس کے بھرنے کے برابر تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں۔

2607

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2607

Sahih

(۲۶۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عَامِرٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِی طَاہِرٍ الدَّقَّاقُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخِرَقِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو قِلاَبَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَطَائٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا قَالَ: ((سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ۔ قَالَ: رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ مِلْئَ السَّمَوَاتِ وَمِلْئَ الأَرْضِ ، وَمِلْئَ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْئٍ بَعْدُ))۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۴۷۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٠٧) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رکوع سے سر اٹھاتے تو کہتے :” اللہ نے اس کی پکار سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔ “ پھر فرمایا : ” اے اللہ ! تعریفات کے لائق تو ہی ہے ، آسمانوں اور زمین کے بھرنے کے برابر اور ان کے علاوہ ہر وہ چیز جو تو چاہے اس کے بھرنے کے برابر تمام تعریفیں تیرے ہی واسطے ہیں۔

2608

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2608

Sahih

(۲۶۰۸) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَطَائٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ قَالَ: ((اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ مِلْئَ السَّمَوَاتِ وَمِلْئَ الأَرْضِ وَمَا بَیْنَہُمَا ، وَمِلْئَ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْئٍ بَعْدُ ، أَہْلَ الثَّنَائِ وَالْمَجْدِ ، لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَیْتَ ، وَلاَ مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ ، وَلاَ یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ)) رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٠٨) سیدنا ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رکوع سے اپنا سر مبارک اٹھاتے تو کہتے : ” اے اللہ اے ہمارے رب ! تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیانی خلا بھرنے کے برابر اور ان کے علاوہ جس چیز کو تو چاہے اس کے بھرنے کے برابر تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں۔ اے تعریف اور بزرگی کے لائق ! جسے تو عطا کرے اسے کوئی روک نہیں سکتا اور جس سے تو روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں اور نہ ہی کسی شان والے کو اس کی شان تیرے ہاں کوئی فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ “ـ

2609

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2609

Sahih

(۲۶۰۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَنْ عَطِیَّۃَ بْنِ قَیْسٍ عَنْ قَزَعَۃَ بْنِ یَحْیَی عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ یَقُولُ إِذَا قَالَ: ((سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ، اللَّہُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ مِلْئَ السَّمَوَاتِ وَمِلْئَ الأَرْضِ ، وَمِلْئَ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْئٍ بَعْدُ ، أَہْلَ الثَّنَائِ وَالْمَجْدِ ، أَحَقُّ مَا قَالَ الْعَبْدُ ، وَکُلُّنَا لَکَ عَبْدٌ ، لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَیْتَ ، وَلاَ یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِاللَّہِ بْنِ عَبْدِالرَّحْمَنِ الدَّارِمِیُّ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ الدِّمَشْقِیُّ عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ: کَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ قَالَ: رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ۔ وَزَادَ: وَلاَ مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ۔ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِیُّ فَذَکَرَہُ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۴۷۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٠٩) (ا) حضرت ابو سعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہتے تو فرماتے : ” اے اللہ ! اے ہمارے رب ! تیرے ہی لیے تعریف ہے اتنی جس سے آسمان بھر جائیں اور زمین بھر جائے اور ان کے بعد جو چیز تو چاہے بھر جائے۔ اے تعریف اور بزرگی کے لائق ! سب سے سچی بات جو تیرے بندے نے کہی یہ ہے کہ ہم سب تیرے بندے ہیں جس کو تو عطا کرے اس سے کوئی روک نہیں سکتا۔ (ب) ایک دوسری سند سے بھی یہی الفاظ منقول ہیں۔ صرف اس میں یہ ہے کہ جب آپ رکوع سے سر اٹھاتے تو کہتے : رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ اور یہ اضافہ بھی ہے کہ وَلاَ مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ ” جس سے تو روک لے اس کو کوئی دے نہیں سکتا بھی پڑھتے۔ “

2610

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2610

Sahih

(۲۶۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ وَابْنُ بُکَیْرٍ عَنْ مَالِکٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نُعَیْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْمُجْمِرِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ یَحْیَی الزُّرَقِیِّ عَنْ أَبِیہِ عَنْ رِفَاعَۃَ بْنِ رَافِعٍ الزُّرَقِیِّ أَنَّہُ قَالَ: کُنَّا یَوْمًا نُصَلِّی وَرَائَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَلَمَّا رَفَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ وَقَالَ: ((سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ))۔ قَالَ رَجُلٌ وَرَائَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- : رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ حَمْدًا کَثِیرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیہِ۔ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((مَنِ الْمُتَکَلِّمُ آنِفًا؟))۔ قَالَ الرَّجُلُ: أَنَا یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لَقَدْ رَأَیْتُ بِضْعَۃً وَثَلاَثِینَ مَلَکًا یَبْتَدِرُونَہَا ، أَیُّہُمْ یَکْتُبُہَا أَوَّلُ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْلَمَۃَ الْقَعْنَبِیِّ۔ وَرَوَاہُ مُعَاذُ بْنُ رِفَاعَۃَ عَنْ أَبِیہِ فَذَکَرَہُ عُقَیْبَ عُطَاسٍ عَطَسَہُ رِفَاعَۃُ وَلَمْ یَذْکُرْ مَوْضِعَہُ وَزَادَ فِیہِ: کَمَا یُحِبُّ رَبُّنَا وَیَرْضَی۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۹۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦١٠) رفاعہ بن رافع زرقی (رض) سے روایت ہے کہ ایک دن ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز ادا کر رہے تھے۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع سے سر اٹھایا اور سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے ایک آدمی نے کہا : رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ حَمْدًا کَثِیرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیہِ ” اے ہمارے پروردگار ! اور تیرے ہی لیے تمام تعریف ہے، بہت زیادہ اور پاکیزہ تعریف جس میں برکت کی گئی ہو۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرا تو پوچھا : یہ کلمات کہنے والا کون تھا ؟ اس آدمی نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! میں تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے تیس سے زیادہ فرشتے دیکھے جو اس کا ثواب لکھنے کے لیے ایک دوسرے سے جلدی کر رہے تھے کہ کون اس کو پہلے لکھے۔

2611

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2611

Sahih

(۲۶۱۱) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْبَصْرِیُّ مِنْ کِتَابِہِ أَخْبَرَنِی رِفَاعَۃُ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ رِفَاعَۃَ بْنِ رَافِعٍ الزُّرَقِیُّ أَبُو زَیْدٍ إِمَامُ الْمَسْجِدِ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاذَ بْنَ رِفَاعَۃَ بْنِ رَافِعٍ الأَنْصَارِیَّ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِیہِ رِفَاعَۃَ: أَنَّہُ صَلَّی مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- الْمَغْرِبَ ، فَعَطَسَ رِفَاعَۃُ فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّہِ حَمْدًا کَثِیرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیہِ ، مُبَارَکًا عَلَیْہِ کَمَا یُحِبُّ رَبُّنَا وَیَرْضَی۔ فَلَمَّا صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((أَیْنَ الْمُتَکَلِّمُ فِی الصَّلاَۃِ؟))۔ قَالَ رِفَاعَۃُ: وَدِدْتُ أَنِّی عُدِمْتُ عِدَّۃً مِنْ مَالِی وَلَمْ أَشْہَدْ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- تِلْکَ الصَّلاَۃَ حِینَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((أَیْنَ الْمُتَکَلِّمُ فِی الصَّلاَۃِ؟))۔ فَقُلْتُ: أَنَا یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ قَالَ: کَیْفَ قُلْتَ؟ ۔ قَالَ قُلْتُ: الْحَمْدُ لِلَّہِ حَمْدًا کَثِیرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیہِ کَمَا یُحِبُّ رَبُّنَا وَیَرْضَی۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ لَقَدِ ابْتَدَرَہَا بِضْعَۃٌ وَثَلاَثُونَ مَلَکًا أَیُّہُمْ یَصْعَدُ بِہَا))۔ وَرُوِیَ عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِیعَۃَ قَالَ: عَطَسَ شَابٌّ مِنَ الأَنْصَارِ وَہُوَ فِی الصَّلاَۃِ فَقَالَ کَذَا فَذَکَرَ بَعْضَ مَعْنَاہُ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦١١) (ا) معاذ بن رفاعہ انصاری اپنے باپ رفاعہ (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھی۔ دورانِ نماز انھیں چھینک آگئی تو انھوں نے کہا : الْحَمْدُ لِلَّہِ حَمْدًا کَثِیرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیہِ ، مُبَارَکًا عَلَیْہِ کَمَا یُحِبُّ رَبُّنَا وَیَرْضَی۔ ” تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں بہت زیادہ پاکیزہ اور بابرکت اور تعریف جس کو ہمارا رب پسند کرتا ہے۔ “ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھا چکے تو پوچھا : نماز میں بولنے والا کون تھا ؟ رفاعہ (رض) نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایسا پوچھنے سے میں ڈر گیا اور میرا جی چاہا کہ اس نماز میں شریک ہونے کے بجائے میرا کثیر مال گم ہوجاتا تو مجھے اتنا افسوس نہ ہوتا جتنا نماز میں بولنے سے ہوا۔ خیر ! میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! میں تھا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : تم نے کس طرح کے کلمات کہے تھے ؟ میں نے کہا : الْحَمْدُ لِلَّہِ حَمْدًا کَثِیرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیہِ کَمَا یُحِبُّ رَبُّنَا وَیَرْضَی۔ ” تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں بہت زیادہ، پاکیزہ اور بابرکت تعریف جس کو ہمارا رب پسند کرتا ہے اور راضی ہوتا ہے۔ “ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے تیس سے زیادہ فرشتے اس کا ثواب لے کر چڑھنے میں ایک دوسرے سے پہل کر رہے تھے۔ (ب) عامر بن ربیعہ (رض) سے منقول ہے کہ انصار کے ایک نوجوان کو دورانِ نماز چھینک آئی تو اس نے اس اس طرح کہا۔۔۔ پھر اسی جیسی حدیث ذکر کی۔