Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 522

نماز کا بیان

امام سے پہلے (سجدے سے) سر اٹھانے والے کے گناہ کا بیان

4 hadiths in this chapter

2599

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2599

Sahih

(۲۵۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ الْبَصْرِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا الْہَیْثَمُ بْنُ سَہْلٍ التُّسْتَرِیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِیَادٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ مُحَمَّدٌ -ﷺ- : ((أَمَا یَخْشَی الَّذِی یَرْفَعُ رَأْسَہُ قَبْلَ الإِمَامِ أَنْ یُحَوِّلَ اللَّہُ رَأْسَہُ رَأْسَ حِمَارٍ))۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۶۹۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٩٩) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : امام سے پہلے سجدے سے سر اٹھانے والا اس بات سے نہیں ڈرتا کہ اللہ اس کے سر کو گدھے کی طرح بنا دے۔

2600

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2600

Sahih

(۲۶۰۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ الْہِلاَلِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْجَدِّیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ وَحَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ وَشُعْبَۃُ وَإِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ -ﷺ- یَقُولُ: ((أَمَا یَخْشَی اللَّہُ الَّذِی یَرْفَعُ رَأْسَہُ وَالإِمَامُ سَاجِدٌ أَنْ یَجْعَلَ اللَّہُ رَأْسَہُ رَأْسَ حِمَارٍ))۔ قَالَ شُعْبَۃُ فِی حَدِیثِہِ: أَوْ صُورَتَہُ صُورَۃَ حِمَارٍ ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ شُعْبَۃَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ الْحَمَّادَیْنِ۔ [صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٠٠) محمد بن زیادہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ ابوالقاسم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں : کیا اس شخص کو خوف نہیں آتا جو امام سے پہلے سر اٹھالیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے سر کو گدھے کی طرح بنا دے۔ شعبہ اپنی حدیث میں بیان کرتے ہیں : أَوْ صُورَتَہُ صُورَۃَ حِمَارٍ یا اس کی شکل گدھے کی شکل جیسی بنا دے۔

2601

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2601

Sahih

(۲۶۰۱) وَحَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ الشَّرْقِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَقِیلٍ مِنْ کِتَابِہِ وَمِنْ حِفْظِہِ أَخْبَرَنَا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ یَعْنِی ابْنَ سِیرِینَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((أَمَا یَخَافُ أَحَدُکُمْ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ السُّجُودِ قَبْلَ الإِمَامِ أَنْ یُحَوِّلَ اللَّہُ رَأْسَہُ رَأْسَ حِمَارٍ))۔ [صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٠١) حضرت ابوہریرہ (رض) سے رویت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم میں سے کسی کو اس بات سے خوف محسوس نہیں ہوتا کہ امام سے پہلے سجدے سے سر اٹھانے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اس کے سر کو گدھے کے سر سے بدل دے۔

2602

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2602

Zaeef

(۲۶۰۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنِ حَیَّانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ أَخْبَرَنِی ابْنُ لَہِیعَۃَ عَنْ بُکَیْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الأَشَجِّ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ مَخْلَدٍ عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ یَقُولُ: إِذَا رَفَعَ أَحَدُکُمْ رَأْسَہُ فَظَنَّ أَنَّ الإِمَامَ قَدْ رَفَعَ فَلْیُعِدْ رَأْسَہُ ، فَإِذَا رَفَعَ الإِمَامُ رَأْسَہُ فَلْیَمْکُثْ قَدْرَ مَا تَرَکَ۔ وَرُوِّینَا عَنِ الشَّعْبِیِّ وَإِبْرَاہِیمَ النَّخَعِیِّ: أَنَّہُ یَعُودُ فَیَسْجُدُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٠٢) (ا) حارث بن مخلد اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ انھوں نے عمر بن خطاب (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب تم میں سے کوئی اپنا سر امام سے پہلے سجدے سے اٹھالے یہ سمجھتے ہوئے کہ امام اٹھ گیا ہے تو وہ دوبارہ سجدے میں چلا جائے۔ پھر جب امام سجدے سے سر اٹھائے تو وہ اتنی دیر مزید ٹھہرا رہے جتنی دیر پہلے اس نے چھوڑا تھا۔ (ب) ابراہیم نخعی اور شعبی سے منقول ہے کہ وہ دوبارہ لوٹے اور سجدہ کرے۔