Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 521

نماز کا بیان

رکوع اور سجدوں میں امام کی موافقت کا بیان

7 hadiths in this chapter

2592

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2592

Sahih

(۲۵۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ذَاتَ یَوْمٍ ، فَلَمَّا قَضَی الصَّلاَۃَ أَقْبَلَ عَلَیْنَا بِوَجْہِہِ فَقَالَ: ((أَیُّہَا النَّاسُ إِنِّی إِمَامُکُمْ ، فَلاَ تَسْبِقُونِی بِالرُّکُوعِ وَلاَ بِالسُّجُودِ وَلاَ بِالْقِیَامِ وَلاَ بِالاِنْصِرَافِ ، فَإِنِّی أَرَاکُمْ أَمَامِی وَمِنْ خَلْفِی))- ثُمَّ قَالَ - ((وَالَّذِی نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہِ لَوْ رَأَیْتُمْ مَا رَأَیْتُ لَضَحِکْتُمْ قَلِیلاً وَلَبَکَیْتُمْ کَثِیرًا))۔ قَالُوا: وَمَا رَأَیْتَ یَا رَسُولَ اللَّہِ؟ قَالَ: ((رَأَیْتُ الْجَنَّۃَ وَالنَّارَ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۴۲۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٩٢) سیدنا انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں نماز پڑھائی۔ جب آپ نے نماز مکمل کی تو ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا : اے لوگو ! میں تمہارا امام ہوں، رکوع و سجود، قیام وسلام میں مجھ سے پہل نہ کیا کرو؛ کیونکہ میں تمہیں اپنے سامنے اور پیچھے سے دیکھ لیتا ہوں، پھر فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے، اگر تم وہ کچھ دیکھ لو جو میں نے دیکھا ہے تو تمہارا ہنسنا کم اور رونا زیادہ ہوجائے۔ صحابہ نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! آپ نے کیا دیکھا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے جنت اور جہنم دیکھی ہے۔

2593

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2593

Sahih

(۲۵۹۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو أَحْمَدَ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَدْلُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُعَلِّمُنَا: أَنْ لاَ تُبَادِرُوا الإِمَامَ بِالرُّکُوعِ ، فَإِذَا کَبَّرَ فَکَبِّرُوا ، وَإِذَا قَالَ {غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ} فَقُولُوا آمِینَ ، فَإِنَّہُ إِذَا وَافَقَ کَلاَمَ الْمَلاَئِکَۃَ غُفِرَ لِمَنْ فِی الْمَسْجِدِ ، وَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا ، وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَقُولُوا رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ عِیسَی بْنِ یُونُسَ عَنِ الأَعْمَشِ ، وَحَدِیثِ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَیْدٍ أَتَمُّ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن ابی شیبۃ ۲۵۹۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٩٣) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں سکھایا کرتے تھے کہ رکوع میں امام سے جلدی نہ کیا کرو، جب وہ تکبیر کہے تو تم تکبیر کہا کرو اور جب امام { غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ } [الفاتحہ : ٧] کہے تو تم آمین کہا کرو اور جب تمہاری آواز فرشتوں کے کلام کے برابر ہوجائے گی تو مسجد میں موجود تمام لوگوں کی مغفرت ہوجائے گی۔ جب امام رکوع کرے تو رکوع کرو اور جب امام سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہے تو تم رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کہو اور جب امام سجدہ کرے تو تم سجدہ کرو۔

2594

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2594

Sahih

(۲۵۹۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِی طَاہِرِ بْنِ الْبَیَاضِ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ قَالَ قُرِئَ عَلَی الْحَارِثِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَاصِمٍ فِی سَنَۃِ مِائَتَیْنِ أَخْبَرَنَا سُہَیْلُ بْنُ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِیُؤْتَمَّ بِہِ ، فَإِذَا کَبَّرَ فَکَبِّرُوا ، وَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ فَارْفَعُوا رُئُ وسَکُمْ ، وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَقُولُوا جَمِیعًا اللَّہُمْ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا، وَلاَ تَسْجُدُوا قَبْلَ أَنْ یَسْجُدَ ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ فَارْفَعُوا رُئُ وسَکُمْ، وَلاَ تَرْفَعُوا رُئُ وسَکُمْ قَبْلَ أَنْ یَرْفَعَ))۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ الدَّرَاوَرْدِیِّ عَنْ سُہَیْلٍ ، وَحَدِیثِ عَلِیِّ بْنِ عَاصِمٍ أَتَمُّ۔ [صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٩٤) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : امام اسی لیے بنایا جاتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے لہٰذا جب وہ تکبیر کہے تو تم تکبیر کہو اور جب وہ رکوع کرے تو تم رکوع کرو اور جب وہ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہے تو تم سب اکٹھے کہو اللَّہُمْ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ اور جب وہ سجدہ کرے تو تم سجدہ کرو اور اس کے سجدہ کرنے سے پہلے سجدہ نہ کرو اور جب وہ (سجدے سے) سر اٹھائے تو تم سر اٹھاؤ اور اس کے سر اٹھانے سے پہلے اپنے سر مت اٹھاؤ۔

2595

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2595

Sahih

(۲۵۹۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الْخَزَّازُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَہْمٍ الأَنْطَاکِیُّ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْہَیْثَمِ بْنِ حَمَّادُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَہْمٍ الأَنْطَاکِیُّ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِیُّ أَنَّ أَبَا إِسْحَاقَ الشَّیْبَانِیَّ حَدَّثَہُ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ یَزِیدَ یَقُولُ عَلَی الْمِنْبَرِ حَدَّثَنَا الْبَرَائُ بْنُ عَازِبٍ: أَنَّہُمْ کَانُوا یُصَلُّونَ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَإِذَا رَکَعَ رَکَعُوا ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ فَقَالَ: سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ۔ لَمْ نَزَلْ قِیَامًا حَتَّی نَرَاہُ قَدْ وَضَعَ وَجْہَہُ فِی الأَرْضِ ثُمَّ نَتْبَعُہُ۔ وَفِی حَدِیثِ ابْنِ عَبْدَانَ جَبْہَتَہُ بِالأَرْضِ ثُمَّ نَسْجُدُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَہْمٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۶۹۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٩٥) محارب بن دثار سے روایت ہے کہ میں نے عبداللہ بن یزید کو منبر پر یہ کہتے ہوئے سنا کہ ہمیں براء بن عازب (رض) نے حدیث بیان کی کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھتے تھے۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع کرتے تو ہم رکوع کرتے اور جب آپ رکوع سے سر اٹھاتے تو فرماتے : سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ (اللہ نے اس کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی) اور ہم اس وقت تک کھڑے ہی رہتے جب تک یہ نہ دیکھ لیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی پیشانی زمین پر رکھ دی ہے، پھر ہم سجدے کے لیے جھکتے۔

2596

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2596

Sahih

(۲۵۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو خَیْثَمَۃَ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَزِیدَ قَالَ حَدَّثَنِی الْبَرَائُ وَہُوَ غَیْرُ کَذُوبٍ: أَنَّہُمْ کَانُوا یُصَلُّونَ خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ لَمْ أَرْ أَحَدًا یَحْنِی ظَہْرَہُ حَتَّی یَضَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- جَبْہَتَہُ عَلَی الأَرْضِ ، ثُمَّ یَخِرُّ مَنْ وَرَائِہِ سُجَّدًا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ أَوْجُہٍ أُخَرَ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ السَّبِیعِیِّ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٩٦) ابواسحق سے روایت ہے کہ مجھے عبداللہ بن یزید نے براء (رض) کی حدیث بیان کی اور وہ سچے تھے کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز ادا کرتے تھے۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع سے اپنا سر مبارک اٹھاتے تو کوئی بھی اپنی کمر نہ جھکاتا حتیٰ کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی پیشانی زمین پر رکھ لیتے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مقتدی سجدے میں جاتے۔

2597

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2597

Sahih

(۲۵۹۷) أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِیُّ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا لَیْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ عَنِ ابْنِ مُحَیْرِیزٍ أَنَّہُ سَمِعَ مُعَاوِیَۃَ عَلَی الْمِنْبَرِ یَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((لاَ تَسْبِقُونِی بِالرُّکُوعِ وَالسُّجُودِ ، فَإِنِّی قَدْ بَدَّنْتُ ، فَمَہْمَا أَسْبِقْکُمْ بِہِ حِینَ أَرْکَعُ تُدْرِکُونِی حِینَ أَرْفَعُ ، وَمَہْمَا أَسْبِقْکُمْ بِہِ حِینَ أَسْجُدُ تُدْرِکُونِی حِینَ أَرْفَعُ))۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ یَحْیَی الْقَطَّانُ عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن خزیمۃ ۱۵۴۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٩٧) ابن محیریز سے منقول ہے کہ انھوں نے امیر معاویہ (رض) کو منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رکوع اور سجدوں میں مجھ پر سبقت نہ لے جاؤ۔ کیونکہ میں عمر رسیدہ ہوچکا ہوں (کمزور ہوچکا ہوں) بعض اوقات میں رکوع کے وقت تم سبقت لے جاتا ہوں تو تم مجھے اٹھتے وقت پالیتے ہو اور بعض اوقات میں سجدہ کرتے وقت تم پر سبقت لے جاتا ہوں تو تم مجھے اٹھتے وقت پالیتے ہو۔

2598

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2598

Sahih

(۲۵۹۸) حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ السُّلَیْطِیُّ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِی أَبِی عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَبِی بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ: ((أَیُّہَا النَّاسُ إِنِّی قَدْ بَدَّنْتُ فَلاَ تَسْبِقُونِی بِالرُّکُوعِ وَالسُّجُودِ ، وَلَکِنْ أَسْبِقُکُمْ أَنَّکُمْ تُدْرِکُونَ مَا فَاتَکُمْ))۔ لَمْ نَضْبُطْ عَنْ شُیُوخِنَا بَدُنْتُ أَوْ بَدَّنْتُ وَاخْتَارَ أَبُو عُبَیْدٍ بَدَّنْتُ بِالتَّشْدِیدِ وَنَصَبَ الدَّالَ ، یَعْنِی کَبِرْتُ وَمَنْ قَالَ بَدُنْتُ بِرَفْعِ الدَّالِ فَإِنَّہُ أَرَادَ کَثْرَۃَ اللَّحْمِ۔ [حسن۔ اخرجہ ابن حبان ۲۲۳۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٩٨) (ا) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا : ” اے لوگو ! میں بوڑھا ہوچکا ہوں، لہٰذا تم رکوع اور سجدوں میں (جاتے وقت) مجھ سے پہل نہ کیا کرو مجھے تم سے آگے ہی رہنا چاہیے تاکہ تم اسے ادا کرلو جو تم سے رہ گیا ہے۔ (ب) ہم نے اپنے شیوخ سے اس کا صحیح اعراب یاد نہیں کیا کہ بَدْنَتْ ہے یا بَدَّنْتُ ۔ مگر ابوعبید نے بَدَّنْتُ کو پسندیدہ قرار دیا ہے یعنی دال منصوب مُشَدَّدْ کے ساتھ مطلب یہ ہے کہ میں بوڑھا ہوگیا ہوں بَدْنَتْ اور جو بَدُنْتُ پڑھتے ہیں تو اس کا معنیٰ ہے : میرا جسم بوجھل ہوگیا ہے۔