Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 525

نماز کا بیان

مقتدی کے صرف ربنا لک الحمد کہنے کے قائلین کے دلائل

4 hadiths in this chapter

2617

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2617

Sahih

(۲۶۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ یَعْنِی الْقَعْنَبِیَّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ سُمَیٍّ عَنْ أَبِی صَالِحٍ السَّمَّانِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((إِذَا قَالَ الإِمَامُ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَقُولُوا اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ، فَإِنَّہُ مَنْ وَافَقَ قَوْلُہُ قَوْلَ الْمَلاَئِکَۃِ غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَرَوَاہُ سُہَیْلُ بْنُ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ۔ [صحیح۔ وقد تقدم وہو متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦١٧) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب امام سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ” اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی “ کہے تو تم کہو : اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ” اے اللہ ! اے ہمارے رب ! تمام تعریف تیرے ہی لیے ہے۔ “ جس کی بات فرشتوں کی بات کے موافق ہوگئی تو اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف ہوجائیں گے۔

2618

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2618

Sahih

(۲۶۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ یُونُسَ بْنِ جُبَیْرٍ عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الرَّقَاشِیِّ: أَنَّ أَبَا مُوسَی الأَشْعَرِیَّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ صَلَّی بِالنَّاسِ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِیہِ فَقَالَ أَبُو مُوسَی: إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- خَطَبَنَا فَعَلَّمَنَا صَلاَتَنَا ، وَبَیَّنَ لَنَا سُنَّتَنَا فَقَالَ: ((إِذَا صَلَّیْتُمْ فَأَقِیمُوا صُفُوفَکُمْ ، فَإِذَا کَبَّرَ فَکَبِّرُوا ، وَإِذَا قَالَ {غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ} فَقُولُوا آمِینَ یُجِبْکُمُ اللَّہُ ، وَإِذَا کَبَّرَ فَرَکَعَ فَکَبِّرُوا وَارْکَعُوا ، فَإِنَّ الإِمَامَ یُکَبِّرُ قَبْلَکُمْ وَیَرْفَعُ قَبْلَکُمْ))۔ فَقَالَ نَبِیُّ اللَّہِ -ﷺ- : ((فَتِلْکَ بِتِلْکَ ، وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَقُولُوا رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ یُجِبْکُمُ اللَّہُ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَغَیْرِہِ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔ وَرَوَاہُ عَلِیُّ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ وَاقِدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ مَطَرٍ عَنْ زَہْدَمٍ الْجَرْمِیِّ قَالَ: صَلَّیْتُ خَلْفَ أَبِی مُوسَی الأَشْعَرِیِّ فَقَالَ لَنَا: إِذَا قَالَ الإِمَامُ اللَّہُ أَکْبَرُ فَقُلِ اللَّہُ أَکْبَرُ فَتِلْکَ بِتِلْکَ ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ فَقَالَ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَقُلْ مِثْلَہَا فَتِلْکَ بِتِلْکَ۔ وَالرِّوَایَۃُ الصَّحِیحَۃُ ہِیَ الرِّوَایَۃُ الأُولَی۔ [صحیح۔ اخرجہ عبدالرزاق ۲۶۴۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦١٨) (ا) حطان بن عبداللہ رقاشی سے روایت ہے کہ ابو موسیٰ اشعری (رض) نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔۔۔ پھر مکمل حدیث ذکر کی۔ اس میں یہ بھی ہے کہ ابو موسیٰ اشعری نے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں خطبہ دیا اور ہمیں نماز سکھائی اور اس کا طریقہ ہمارے لیے بیان کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم نماز پڑھنے لگو تو صفوں کو درست کرلیا کرو۔ جب امام تکبیر کہے تو تم تکبیر کہو اور جب وہ { غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ } [الفاتحہ ] کہے تو تم آمین کہو۔ اللہ تمہاری دعا قبول کرے گا اور جب وہ تکبیر کہہ کر رکوع کرے تو تم رکوع کرو، کیونکہ امام تکبیر بھی تم سے پہلے کہتا ہے اور رکوع سے سر بھی تم سے پہلے اٹھائے گا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مقتدی اس کے ساتھ ساتھ چلے اور جب امام سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہے تو تم کہو رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ” اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔ اے ہمارے رب ! تیرے لیے ہی تمام تعریفیں ہیں۔ “ اللہ تمہاری دعا قبول کرے گا۔ (ب) زہدم جرمی سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابو موسیٰ اشعری (رض) کے پیچھے نماز پڑھی تو انھوں نے ہمیں فرمایا : جب امام اللہ اکبر کہے تو تم بھی اس کی اتباع میں اللہ اکبر کہو اور جب وہ اپنا سر رکوع سے اٹھاتے ہوئے سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہے تو تم بھی اس کے مثل کہو۔

2619

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2619

Sahih

(۲۶۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی وَأَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ وَاللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ وَیُونُسُ بْنُ یَزِیدَ أَنَّ ابْنَ شِہَابٍ أَخْبَرَہُمْ قَالَ أَخْبَرَنِی أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- رَکِبَ فَرَسًا فَصُرِعَ عَنْہُ ، فَجُحِشَ شِقُّہُ الأَیْمَنُ ، فَصَلَّی لَنَا صَلاَۃً مِنَ الصَّلَوَاتِ وَہُوَ جَالِسٌ ، فَصَلَّیْنَا مَعَہُ جُلُوسًا ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: ((إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِیُؤْتَمَّ بِہِ ، فَلاَ تَخْتَلِفُوا عَلَیْہِ ، فَإِذَا صَلَّی قَائِمًا فَصَلُّوا قِیَامًا ، وَإِذَا کَبَّرَ فَکَبِّرُوا ، وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَقُولُوا رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ ، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا ، وَإِذَا صَلَّی قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا أَجْمَعِینَ))۔ مُخَرَّجٌ فِی الصَّحِیحَیْنِ مِنْ حَدِیثِ مَالِکٍ وَغَیْرِہِ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ حَرْمَلَۃَ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ أَبُو ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۸۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦١٩) انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھوڑے پر سوار ہوئے تھے کہ اس سے گرگئے اور آپ کا دایاں پہلو مبارک زخمی ہوگیا۔ آپ نے ایک نماز ہمیں بیٹھ کر پڑھائی اور ہم نے بھی آپ کے پیچھے بیٹھ کر ہی نماز پڑھی۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : امام اس لیے بنایا جاتا ہے کہ اس کی اقتدا کی جائے۔ تم امام سے اختلاف نہ کیا کرو۔ جب وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھائے تو تم بھی کھڑے ہو کر پڑھو اور جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ کہے : سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ” اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی “ تو تم کہو : رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ ” اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں “ اور جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو اور جب امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔

2620

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2620

Sahih

(۲۶۲۰) وَکَذَلِکَ رُوِیَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْقَاسِمِ: عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ التَّاجِرُ بِالرَّیِّ أَخْبَرَنَا أَبُو حَاتِمٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عِیسَی أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنِ الثَّوْرِیِّ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ: إِذَا قَالَ الإِمَامُ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَلْیَقُلْ مَنْ خَلْفَہُ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ۔ [صحیح۔ اخرجہ عبدالرزاق ۲۹۱۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٢٠) سیدنا عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ جب امام سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ ” اللہ نے اس کی دعا سن لی جس نے اس کی تعریف کی “ کہے تو اس کے مقتدی رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ” اے پروردگار ! تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں “ کہیں۔