Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 517

نماز کا بیان

رکوع میں اطمینان سے ٹھہرنے کا بیان

5 hadiths in this chapter

2569

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2569

Sahih

(۲۵۶۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ وَعُبَیْدُ اللَّہِ الْجُشَمِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ حَدَّثَنِی سَعِیدُ بْنُ أَبِی سَعِیدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی قِصَّۃِ الدَّاخِلِ الَّذِی لَمْ یُحْسِنِ الصَّلاَۃَ ، حَتَّی عَلَّمَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ فِیمَا عَلَّمَہُ: ((ثُمَّ ارْکَعْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ رَاکِعًا))۔ مُخَرَّجٌ فِی الصَّحِیحَیْنِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم برقم ۲۲۵۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٦٩) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں تشریف فرما تھے۔۔۔ پھر اس شخص کا تفصیلی قصہ نقل فرمایا، جو نماز کو اچھی طرح نہیں پڑھتا تھا حتیٰ کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے نماز سکھائی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے جو نماز سکھائی تھی اس میں یہ بھی ہے کہ ” پھر رکوع کر حتیٰ کہ تو اطمینان کے ساتھ رکوع کرے۔

2570

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2570

Sahih

(۲۵۷۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا: یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَلاَمٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا الأَعْمَشُ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ أَبِی مَعْمَرٍ عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لاَ تَجْزِی صَلاَۃٌ لاَ یُقِیمُ الرَّجُلُ صُلْبَہُ فِی الرُّکُوعِ وَالسُّجُودِ)) ۔ [صحیح۔ اخرجہ الترمذی ۲۶۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٧٠) ابو مسعود (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس آدمی کی نماز مکمل نہیں جو رکوع و سجود میں اپنی کمر کو سیدھا نہ کرے۔

2571

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2571

Sahih

(۲۵۷۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: زَیْدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْعَلَوِیُّ وَأَبُو الْقَاسِمِ: عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ النَّجَّارِ الْمُقْرِئُ بِالْکُوفَۃِ مِنْ أَصْلِ سَمَاعِہِمَا قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ دُحَیْمٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ عَنْ سُفْیَانَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ أَبِی مَعْمَرٍ عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لاَ تَجْزِی صَلاَۃُ رَجُلٍ لاَ یُقِیمُ فِیہَا صُلْبَہُ فِی الرُّکُوعِ وَالسُّجُودِ))۔ ہَذَا إِسْنَادٌ صَحِیحٌ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ عَامَّۃُ أَصْحَابِ الأَعْمَشِ عَنِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٧١) حضرت ابو سعید (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو آدمی رکوع اور سجدوں میں اپنی کمر برابر نہ کرے اس کی نماز ناکافی ہے۔

2572

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2572

Zaeef

(۲۵۷۲) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِیِّ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی سُفْیَانَ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ: ((لاَ تَجْزِی صَلاَۃٌ لاَ یُقِیمُ الرَّجُلُ فِیہَا صُلْبَہُ فِی الرُّکُوعِ وَالسُّجُودِ))۔ تَفَرَّدَ بِہِ یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ۔ [منکر۔ الاسناد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٧٢) سیدنا جابر (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایسی نماز کسی کام کی نہیں، جس کے رکوع و سجود میں آدمی اپنی پیٹھ برابر نہ کرے۔

2573

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2573

Sahih

(۲۵۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسٍ الطَّرَائِفِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ الدِّمَشْقِیُّ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا شَیْبَۃُ بْنُ الأَحْنَفِ الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو سَلاَمٍ: الأَسْوَدُ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَشْعَرِیُّ عَنْ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ الأَشْعَرِیِّ قَالَ: صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِأَصْحَابِہِ ، ثُمَّ جَلَسَ فِی طَائِفَۃٍ مِنْہُمْ فَدَخَلَ رَجُلٌ فَقَامَ یُصَلِّی ، فَجَعَلَ لاَ یَرْکَعُ وَیَنْقُرُ فِی سُجُودِہِ ، وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَنْظُرُ إِلَیْہِ ، فَقَالَ: ((تَرَوْنَ ہَذَا لَوْ مَاتَ عَلَی ہَذَا مَاتَ عَلَی غَیْرِ مِلَّۃِ مُحَمَّدٍ ، یَنْقُرُ صَلاَتَہُ کَمَا یَنْقُرُ الْغُرَابُ الدَّمَ ، إِنَّمَا مِثْلُ الَّذِی یُصَلِّی وَلاَ یَرْکَعُ وَیَنْقُرُ فِی سُجُودِہِ کَالْجَائِعِ لاَ یَأْکُلُ إِلاَّ تَمْرَۃً أَوْ تَمْرَتَیْنِ ، مَاذَا یُغْنِیَانِ عَنْہُ؟ فَأَسْبِغُوا الْوُضُوئَ ، وَیْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ ، وَأَتِمُّوا الرُّکُوعَ وَالسُّجُودَ))۔ قَالَ أَبُو صَالِحٍ فَقُلْتُ لأَبِی عَبْدِ اللَّہِ الأَشْعَرِیِّ: مَنْ حَدَّثَکَ بِہَذَا الْحَدِیثَ؟ قَالَ: أُمَرَائُ الأَجْنَادِ: خَالِدُ بْنُ الْوَلِیدِ ، وَعَمْرُو بْنُ الْعَاصِ ، وَشُرَحْبِیلُ ابْنُ حَسَنَۃَ ، وَیَزِیدُ بْنُ أَبِی سُفْیَانَ کُلُّ ہَؤُلاَئِ سَمِعَہُ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابن ماجہ ۴۵۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٧٣) (ا) ابو عبداللہ اشعری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے صحابہ کو نماز پڑھائی، پھر ان میں سے ایک گروہ میں بیٹھ گئے۔ اس دوران ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا اور نماز پڑھنے لگا، لیکن وہ رکوع بھی صحیح نہیں کررہا تھا اور سجدوں میں بھی ٹھونگیں لگا رہا تھا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی طرف دیکھ رہے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اس کو دیکھ رہے ہو۔ اگر یہ اسی حالت میں مرجائے تو ملت محمدیہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے علاوہ کسی اور ملت پر اس کی موت ہوگی ۔ نماز میں اس طرح ٹھونگیں مار رہا ہے جس طرح کوّا خون میں ٹھونگیں مارتا ہے۔ اس شخص کی مثال جو اس طرح نماز پڑھتا ہے کہ اس میں نہ تو رکوع صحیح کرتا ہے بلکہ اپنے سجدوں میں (کوے کی طرح) ٹھونگیں مارتا ہے، اس بھوکے کی طرح ہے جو صرف ایک یا دو کھجوریں کھا سکے، وہ اس کو کیا کفایت کریں گی۔ لہٰذا اچھی طرح وضو کیا کرو۔ (خشک) ایڑیوں والوں کے لیے آگ کی وعید ہے، بربادی ہے اور رکوع و سجود بھی مکمل کیا کرو۔ (ب) ابو صالح کہتے ہیں : میں نے ابو عبداللہ اشعری سے پوچھا : آپ کو یہ حدیث کس نے بیان کی ہے ؟ انھوں نے فرمایا : لشکروں کے سپہ سالاروں یعنی خالد بن ولید، عمرو بن عاص، شرحبیل بن حسنہ اور یزید بن سفیان (رض) نے بیان کی ہے اور ان سب نے یہ حدیث رسول للہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہے۔