Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 500

نماز کا بیان

ہر رکعت میں ایک ہی سورت کو دہرانے کا بیان

2 hadiths in this chapter

2465

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2465

Sahih

(۲۴۶۵) أَخْبَرَنَا أَبُوالْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا الْقَاضِی أَبُوبَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ مَحْمُودِ بْنِ خُرَّزَاذَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحْرِزُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ الدَّرَاوَرْدِیُّ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِیِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: کَانَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ یَؤُمُّہُمْ فِی مَسْجِدِ قُبَائَ، فَکَانَ کُلَّمَا افْتَتَحَ سُورَۃً یَقْرَأُہَا لَہُمْ فِی الصَّلاَۃِ مِمَّا یُقْرَأُ بِہِ افْتَتَحَ بِ {قُلْ ہُوَ اللَّہُ أَحَدٌ} حَتَّی یَفْرُغَ مِنْہَا، ثُمَّ یَقْرَأُ سُورَۃً أُخْرَی مَعَہَا، وَکَانَ یَصْنَعُ ذَلِکَ فِی کُلِّ رَکْعَۃٍ، فَکَلَّمَہُ أَصْحَابُہُ وَقَالُوا: إِنَّکَ تَفْتَتِحُ بِہَذِہِ السُّورَۃِ ثُمَّ لاَ تَرَی أَنَّہَا تُجْزِئُکَ حَتَّی تَقْرَأَ بِأُخْرَی، فَإِمَّا أَنْ تَقَرَأَہَا ، وَإِمَّا أَنْ تَدَعَہَا وَتَقْرَأَ أُخْرَی۔ فَقَالَ لَہُمْ: مَا أَنَا بِتَارِکِہَا ، إِنْ أَحْبَبْتُمْ أَنْ أَؤُمَّکُمْ بِذَلِکَ فَعَلْتُ، وَإِنْ کَرِہْتُمْ تَرَکْتُکُمْ۔ وَکَانُوا یَرَوْنَہُ أَفْضَلَہُمْ وَکَرِہُوا أَنْ یَؤُمَّہُمْ غَیْرُہُ ، فَلَمَّا أَتَاہُمْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَخْبَرُوہُ الْخَبَرَ فَقَالَ: ((یَا فُلاَنُ مَا یَمْنَعُکَ مِمَّا یَأْمُرُکَ أَصْحَابُکَ؟ وَمَا یَحْمِلُکَ عَلَی لُزُومِ ہَذِہِ السُّورَۃِ فِی کُلِّ رَکْعَۃٍ؟)) فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی أُحِبُّہَا۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((إِنَّ حُبَّہَا یُدْخِلُکَ الْجَنَّۃَ))۔ [صحیح۔ رواہ البخاری تعلیق ، کتاب الاذان باب الجمع من السورتین فی الرکعۃ…]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٦٥) حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ ایک انصاری شخص مسجد قبا میں لوگوں کی امامت کیا کرتا تھا۔ جب وہ کوئی سورت شروع کرتا تو پہلے سورة اخلاص پڑھتا۔ جب اس سے فارغ ہوتا تو اس کے بعد دوسری سورت ملا کر پڑھتا۔ وہ ہر رکعت میں ایسا ہی کرتا تھا ۔ اس کے مقتدیوں نے اس پر اعتراض کیا کہ سورة اخلاص کو شروع فرما دیتے ہیں، پھر خیال کرتے کہ یہ سورت کافی نہیں اور دوسری سورت اس کے ساتھ ملاتے ہیں، ایسا کیوں کرتے ہیں ؟ یا صرف اسی کو پڑھا کریں یا پھر کوئی دوسری پڑھ لیا کریں۔ اس نے انھیں کہا : میں تو یہ سورت چھوڑنے والا نہیں، اگر تم راضی ہو تو میں تمہاری امامت کروں گا اور اگر تم ناپسند سمجھو تو میں امامت چھوڑنے پر تیار ہوں۔ لوگ اس کو اپنے میں سے سب سے افضل اور بہتر جانتے تھے، اس کے علاوہ کسی اور کی امامت کو اچھا نہیں سمجھتے تھے۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان لوگوں کے پاس تشریف لائے تو انھوں نے یہ مسئلہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے پیش کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے پوچھا : اے بندہ خدا ! تو ایسا کیوں نہیں کرتا جیسے تیرے ساتھی کہتے ہیں ؟ اور کس نے تجھے ہر رکعت میں اس سورت کو لازم کرنے پر ابھارا ہے ؟ وہ کہنے لگا : اے اللہ کے رسول ! مجھے اس سورت سے محبت ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک اس کی محبت تجھے جنت میں داخل کرے گی۔

2466

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2466

Sahih

(۲۴۶۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتَوَیْہِ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الصَّقْرِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ حَمْزَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِیُّ فَذَکَرَہُ بِمَعْنَاہُ۔ قَالَ الْبُخَارِیُّ وَقَالَ عُبَیْدُ اللَّہِ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ فَذَکَرَ ہَذَا الْحَدِیثَ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٦٦) ایضا