Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 499

نماز کا بیان

ایک رکعت میں دو سورتیں پڑھنے کا بیان

5 hadiths in this chapter

2460

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2460

Sahih

(۲۴۶۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ: الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْمَوَیْہِ الْعَسْکَرِیُّ بِالْبَصْرَۃِ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلاَنِسِیُّ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ یَقُولُ: جَائَ رَجُلٌ إِلَی ابْنِ مَسْعُودٍ فَقَالَ: إِنِّی قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ اللَّیْلَۃَ فِی رَکْعَۃٍ ، فَقَالَ لَہُ ابْنُ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَہَذًّا کَہَذِّ الشِّعْرِ؟ لَقَدْ عَرَفْتُ النَّظَائِرَ الَّتِی کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَقْرِنُ بَیْنَہُنَّ ، وَذَکَرَ عِشْرِینَ سُورَۃً مِنْ أَوَّلِ الْمُفَصَّلِ سُورَتَیْنِ فِی رَکْعَۃٍ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری۷۷۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٦٠) عمرو بن مرۃ سے روایت ہے کہ میں نے ابو وائل کو فرماتے ہوئے سنا : حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور کہنے لگا : میں نے گزشتہ رات ایک رکعت میں ساری مفصل سورتوں کی قراءت کی ہے۔ ابن مسعود (رض) نے فرمایا : کیا اس طرح تیز تیز پڑھ گیا جس طرح شعر پڑھتے ہیں ؟ یقیناً میں ان سورتوں کو جانتا ہوں جن کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک رکعت میں پڑھتے تھے، پھر انھوں نے بیس سورتوں کا ذکر کیا اور فرمایا : ہم ایک رکعت میں دو سورتیں پڑھتے تھے۔

2461

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2461

Sahih

(۲۴۶۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ حَدَّثَنَا الْجُرَیْرِیُّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ شَقِیقٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قُلْتُ: ہَلْ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَقْرِنُ بَیْنَ السُّورِ؟ قَالَتِ: مِنَ الْمُفَصَّلِ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداود ۱۲۹۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٦١) عبداللہ بن شقیق سے روایت ہے کہ میں نے سیدہ عائشہ (رض) سے پوچھا : کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سورتیں ملا لیا کرتے تھے ؟ تو انھوں نے فرمایا : جی ہاں ! بڑی صورتوں کو ملا لیا کرتے تھے۔

2462

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2462

Sahih

(۲۴۶۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ وَإِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ جَمِیعًا عَنْ سَعِیدٍ الْجُرَیْرِیِّ فَذَکَرَہُ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ: بَیْنَ السُّورَتَیْنِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٦٢) ایک دوسری سند سے بھی یہی روایت منقول ہے مگر اس میں یہ ہے کہ انھوں نے کہا : دو سورتیں جمع کرلیا کرتے تھے۔

2463

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2463

Sahih

(۲۴۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ الْعَدْلُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَرَأَ لَہُمْ {وَالنَّجْمِ إِذَا ہَوَی} فَسَجَدَ فِیہَا ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ سُورَۃً أُخْرَی۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک فی الموطا ۴۸۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٦٣) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے ان کے لیے سورة نجم کی تلاوت کی۔ اس میں سجدہ کیا، پھر کھڑے ہوئے اور دوسری سورت پڑھی۔

2464

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2464

Sahih

(۲۴۶۴) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ الْحَارِثِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ کَثِیرٍ حَدَّثَنِی نَافِعٌ: أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَجْمَعُ السُّورَتَیْنِ وَالثَّلاَثَ مِنَ الْمُفَصَّلِ فِی السَّجْدَۃِ الْوَاحِدَۃِ مِنَ الصَّلاَۃِ الْمَکْتُوبَۃِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٦٤) ولید بن کثیر سے روایت ہے کہ مجھے نافع نے بیان کیا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر (رض) مفصلات میں سے دو ، تین سورتیں فرض نمازوں کی ایک ہی رکعت میں پڑھ لیتے تھے۔