Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 494

نماز کا بیان

امام کے اونچی آواز میں آمین کہنے کا بیان

9 hadiths in this chapter

2444

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2444

Sahih

(۲۴۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَغَیْرُہُمَا قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ وَیُونُسُ بْنُ یَزِیدَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ حَدَّثَنِی سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ وَأَبُو سَلَمَۃَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ: ((إِذَا أَمَّنَ الإِمَامُ فَأَمِّنُوا ، فَإِنَّ الْمَلاَئِکَۃَ تُؤَمِّنُ ، فَمَنْ وَافَقَ تَأْمِینُہُ تَأْمِینَ الْمَلاَئِکَۃِ غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ))۔ قَالَ ابْنُ شِہَابٍ رَحِمَہُ اللَّہُ: وَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ: ((آمِینَ))۔ قَالَ یُونُسُ: وَکَانَ ابْنُ شِہَابٍ یَقُولُ ذَلِکَ۔ أَخْرَجَاہُ مِنْ حَدِیثِ مَالِکٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ عَنْ حَرْمَلَۃَ بْنِ یَحْیَی عَنِ ابْنِ وَہْبٍ عَنْ یُونُسَ۔ [صحیح۔ وقد تقدم برقم ۲۴۳۳۔ وما بعدہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٤٤) (ا) ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب امام آمین کہے تو تم آمین کہو، کیونکہ فرشتے بھی آمین کہتے ہیں۔ جس کی آمین فرشتوں کی آمین کے موافق ہوگئی، اس کے سابقہ گناہ بخش دیے جائیں گے۔ (ب) ابن شہاب کہتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں آمین کہا کرتے تھے۔

2445

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2445

Sahih

(۲۴۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ مِنْ أَصْلِہِ أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِیُّ عَنْ سُفْیَانَ الثَّوْرِیِّ (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ الطَّرَائِفِیُّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ عَنْ حُجْرِ بْنِ الْعَنْبَسِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- إِذَا قَالَ: آمِینَ ۔ رَفَعَ بِہَا صَوْتَہُ۔ لَفْظُ حَدِیثِ الْفَقِیہِ۔ وَفِی رِوَایَۃِ السُّلَمِیِّ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- إِذَا قَالَ {وَلاَ الضَّالِّینَ} قَالَ: آمِینَ ۔ رَفَعَ بِہَا صَوْتَہُ فِی الصَّلاَۃِ۔ [صحیح۔ اخرجہ الدار قطنی فی سننہ ۱/۳۳۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٤٥) (ا) سیدنا وائل بن حجر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب آمین کہتے تو اپنی آواز بلند فرماتے۔ (ب) اور سُلَمِی کی روایت میں ہے کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ولا الضآلین [الفاتحہ : ٧] کہتے ہوئے سنا، آپ تو آمین بھی کہتے تھے اور نماز میں آمین کو بلند آواز سے کہتے۔

2446

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2446

Sahih

(۲۴۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ الْہَیْثَمِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی اللَّیْثِ حَدَّثَنَا الأَشْجَعِیُّ عَنْ سُفْیَانَ فَذَکَرَ بِإِسْنَادِہِ مِثْلَہُ وَقَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- لَمَّا قَالَ {غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ} قَالَ: ((آمِینَ))۔ یَمُدُّ بِہَا صَوْتَہُ۔ (ت) وَکَذَلِکَ رَوَاہُ وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنْ سُفْیَانَ: یَمُدُّ بِہَا صَوْتَہُ۔ وَقَالَ الْفِرْیَابِیُّ عَنْ سُفْیَانَ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ: رَفَعَ صَوْتَہُ بِآمِینَ وَطَوَّلَ بِہَا۔ وَبِمَعْنَاہُ رَوَاہُ الْعَلاَئُ بْنُ صَالِحٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ۔ وَخَالَفَہُمْ شُعْبَۃُ فِی إِسْنَادِہِ وَمَتْنِہِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٤٦) (ا) وائل بن حجر (رض) فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا، جب آپ نے { غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ } [الفاتحہ : ٧] کہا تو فرمایا : آمین اور آمین کے ساتھ اپنی آواز کو لمبا کیا۔ (ب) اسی طرح وکیع بن جراح نے سفیان سے ان الفاظ میں روایت کیا ہے : ” ویمدہا صوتہ “ کہ اپنی آواز کو آمین کہنے کے ساتھ لمبا کرتے اور فریابی اس حدیث میں سفیان سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے آمین کہتے وقت اپنی آواز بلند کی اور اس کو لمبا بھی کیا۔

2447

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2447

Zaeef

(۲۴۴۷) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ أَخْبَرَنِی سَلَمَۃُ بْنُ کُہَیْلٍ قَالَ سَمِعْتُ حُجْرًا أَبَا الْعَنْبَسِ قَالَ سَمِعْتُ عَلْقَمَۃَ بْنَ وَائِلٍ یُحَدِّثُ عَنْ وَائِلٍ وَقَدْ سَمِعْتُہُ مِنْ وَائِلٍ: أَنَّہُ صَلَّی مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَلَمَّا قَرَأَ {غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ} قَالَ: ((آمِینَ))۔ خَفَضَ بِہَا صَوْتَہُ۔ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْفَارِسِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الْبُخَارِیُّ قَالَ: خُولِفَ شُعْبَۃُ فِیہِ فِی ثَلاَثَۃِ أَشْیَائَ : قِیلَ حُجْرٌ أَبُو السَّکَنِ وَہُوَ ابْنُ عَنْبَسٍ ، وَزَادَ فِیہِ عَلْقَمَۃَ وَلَیْسَ فِیہِ ، وَقَالَ خَفَضَ بِہَا صَوْتَہُ ، وَإِنَّمَا ہُوَ جَہْرَ بِہَا۔ وَبَلَغَنِی عَنْ أَبِی عِیسَی التِّرْمِذِیِّ عَنِ الْبُخَارِیِّ أَنَّہُ ذَکَرَہُ وَقَالَ: حَدِیثُ سُفْیَانَ الثَّوْرِیِّ عَنْ سَلَمَۃَ فِی ہَذَا الْبَابِ أَصَحُّ مِنْ حَدِیثِ شُعْبَۃَ، وَشُعْبَۃُ أَخْطَأَ فِیہِ۔ وَکَذَلِکَ قَالَہُ أَبُو زُرْعَۃَ الرَّازِیُّ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ: أَمَّا خَطَؤُہُ فِی مَتْنِہِ فَبَیَّنٌ ، وَأَمَّا قَوْلُہُ حُجْرٌ أَبُو الْعَنْبَسِ ، فَکَذَلِکَ ذَکَرَہُ مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ عَنِ الثَّوْرِیِّ ، وَأَمَّا قَوْلُہُ عَنْ عَلْقَمَۃَ فَقَدْ بَیَّنَ فِی رِوَایَتِہِ أَنَّ حُجْرًا سَمِعَہُ مِنْ عَلْقَمَۃَ ، وَقَدْ سَمِعَہُ أَیْضًا مِنْ وَائِلٍ نَفْسِہِ ، وَقَدْ رَوَاہُ أَبُو الْوَلِیدِ الطَّیَالِسِیُّ عَنْ شُعْبَۃَ نَحْوَ رِوَایَۃِ الثَّوْرِیِّ۔[منکر۔ اخرجہ الترمذی ۲۴۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٤٧) (ا) علقمہ بن وائل فرماتے ہیں کہ وائل (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز ادا کی۔ جب آپ نے { غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ } پڑھا تو کہا : آمین اور اپنی آواز پست رکھی۔ (ب) محمد بن اسماعیل بخاری (رح) فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں تین چیزوں میں شعبہ کی مخالفت کی جائے گی : انھوں نے کہا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی آواز پست رکھی حالانکہ آپ نے آمین کہتے ہوئے اپنی آواز بلند کی۔ (ج) شیخ (رح) فرماتے ہیں کہ ان سے متن میں غلطی ہوجانا واضح ہے۔ باقی رہا ان کا قول کہ حجر سے مراد ابوعنبس ہے تو اسی طرح محمد بن کثیر بھی نے ثوری سے نقل کیا ہے۔

2448

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2448

Sahih

(۲۴۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ فِی الْفَوَائِدِ الْکَبِیرِ لأَبِی الْعَبَّاسِ وَفِی حَدِیثِ شُعْبَۃَ حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ قَالَ سَمِعْتُ حُجْرًا أَبَا عَنْبَسٍ یُحَدِّثُ عَنْ وَائِلٍ الْحَضْرَمِیِّ: أَنَّہُ صَلَّی خَلْفَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَلَمَّا قَالَ {وَلاَ الضَّالِّینَ} قَالَ: آمِینَ۔ رَافِعًا بِہَا صَوْتَہُ۔ وَقَدْ رُوِیَ مِنْ وَجْہَیْنِ آخَرَیْنِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ نَحْوَ رِوَایَۃِ الثَّوْرِیِّ۔ [صحیح۔ وقد تقدم قریبا]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٤٨) وائل حضرمی (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھی۔ جب آپ نے { وَلاَ الضَّالِّینَ } کہا تو فرمایا : آمین اور اپنی آواز کو بلند کیا۔ ثوری کی روایت کی طرح وائل بن حجر (رض) سے دو دوسری وجوہ بھی ذکر کی گئی ہیں۔

2449

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2449

Sahih

(۲۴۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو صَادِقٍ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِی الْفَوَارِسِ الصَّیْدَلاَنِیُّ مِنْ أَصْلِہِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ أَخْبَرَنَا الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا شَرِیکٌ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ وَائِلٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- یَجْہَرُ بِآمِینَ۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو صَادِقٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ أَخْبَرَنَا الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ عَنْ أَبِیہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مِثْلَہُ۔ وَرَوَاہُ زَیْدُ بْنُ أَبِی أُنَیْسَۃَ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ وَقَالَ: مَدَّ بِہَا صَوْتَہُ۔ وَرَوَاہُ عَمَّارُ بْنُ زُرَیْقٍ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ وَقَالَ: رَفَعَ بِہَا صَوْتَہُ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٤٩) (ا) علقمہ بن وائل اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اونچی آواز میں آمین کہتے ہوئے سنا۔ (ب) عبدالجبار والی روایت کے الفاظ یہ ہیں : مَدَّ بِہَا صَوْتَہُ ۔ یعنی آپ نے اونچی آواز میں آمین کہی اور ایک دوسری روایت کے الفاظ ہیں : رَفَعَ بِہَا صَوْتَہُ ۔

2450

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2450

Zaeef

(۲۴۵۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِیُّ حَدَّثَنَا أَبِی عَنْ أَبِی بَکْرٍ النَّہْشَلِیِّ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ الْیَحْصُبِیِّ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ: أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- حِینَ قَالَ {غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ} [الفاتحۃ: ۷] قَالَ: ((رَبِّ اغْفِرْ لِی آمِینَ))۔ [ضعیف۔ اخرجہ الطبرانی الکبیر ۲۲ /۴۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٥٠) سیدنا وائل بن حجر (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا جب آپ نے { غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ } [الفاتحۃ : ٧] پڑھا تو فرمایا : ( (رَبِّ اغْفِرْ لِی آمِینَ ) )

2451

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2451

Sahih

(۲۴۵۱) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدَانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ شُعَیْبِ بْنِ اللَّیْثِ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِی أَبِی عَنْ جَدِّی عَنْ خَالِدِ بْنِ یَزِیدَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی ہِلاَلٍ عَنْ نُعَیْمٍ الْمُجْمِرِ قَالَ: صَلَّی بِنَا أَبُو ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ {بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ} ثُمَّ قَرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ حَتَّی بَلَغَ {غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ} قَالَ: آمِینَ۔ ثُمَّ قَالَ: وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ إِنِّی لأَشْبَہُکُمْ صَلاَۃً بِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن خزیمہ ۶۸۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٥١) نعیم مجمر سے روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہ (رض) نے ہمیں نماز پڑھائی انھوں نے { بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ } پھر سورة فاتحہ پڑھی، یہاں تک کہ { غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ } پر پہنچے تو کہا : آمین ! پھر نماز کے بعد فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں تم میں سب سے زیادہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جیسی نماز پڑھتا ہوں۔

2452

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2452

Sahih

(۲۴۵۲) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الزُّبَیْدِیُّ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ سَالِمٍ عَنِ الزُّبَیْدِیِّ قَالَ أَخْبَرَنِی الزُّہْرِیُّ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ وَسَعِیدٍ أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا فَرَغَ مِنْ قِرَائَ ۃِ أُمِّ الْقُرْآنِ رَفَعَ صَوْتَہُ فَقَالَ: ((آمِینَ))۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ أَبُو الأَحْوَصِ الْقَاضِی عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ بْنِ الْعَلاَئِ الزُّبَیْدِیِّ۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ قَالَ عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ: ہَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ۔ یُرِیدُ إِسْنَادَ ہَذَا الْحَدِیثُ۔ [حسن۔ اخرجہ ابن خزیمہ ۵۷۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٥٢) حضرت ابو سلمہ اور سعید سے روایت ہے کہ ابوہریرہ (رض) نے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سورة فاتحہ کی قرات سے فارغ ہوتے تو اپنی آواز کو بلند کرتے ہوئے آمین کہتے۔