Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 495

نماز کا بیان

مقتدی کا اونچی آواز سے آمین کہنے کا بیان

3 hadiths in this chapter

2453

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2453

Sahih

(۲۴۵۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو سَہْلِ بْنُ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْہَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِی رَافِعٍ: أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ کَانَ یُؤَذِّنُ لِمَرَوَانَ بْنِ الْحَکَمِ ، فَاشْتَرَطَ أَنْ لاَ یَسْبِقَہُ بِالضَّالِّینَ حَتَّی یَعْلَمَ أَنَّہُ قَدْ دَخَلَ الصَّفَ ، فَکَانَ إِذَا قَالَ مَرْوَانُ {وَلاَ الضَّالِّینَ} قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ: آمِینَ۔ یَمُدُّ بِہَا صَوْتَہُ وَقَالَ: إِذَا وَافَقَ تَأْمِینُ أَہْلِ الأَرْضِ تَأْمِینَ أَہْلِ السَّمَائِ غُفِرَ لَہُمْ۔ [صحیح۔ وتقدم رقم ۲۴۳۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٥٣) ابو رافع سے روایت ہے کہ ابوہریرہ (رض) مروان بن حکم کے مؤذن تھے۔ اس نے طے کر رکھا تھا کہ اس وقت تک { وَلاَ الضَّالِّینَ } نہ کہے جب تک اسے علم نہ ہوجائے کہ ابوہریرہ (رض) صف میں شامل ہوچکے گئے ہیں، چنانچہ مروان جب { وَلاَ الضَّالِّینَ } کہتا تو ابوہریرہ (رض) اپنی آواز کو لمبا کرتے ہوئے کہتے : آمین ۔ آپ (رض) فرماتے تھے کہ جب اہل زمین کی آمین آسمان والوں کی آمین کے موافق ہوجائے تو اہل زمین کی بخشش ہوجاتی ہے۔

2454

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2454

Sahih

(۲۴۵۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائِ قَالَ: کُنْتُ أَسْمَعُ الأَئِمَّۃَ ابْنَ الزُّبَیْرِ وَمَنْ بَعْدَہُ یَقُولُونَ آمِینَ وَمَنْ خَلْفَہُمْ آمِینَ حَتَّی إِنَّ لِلْمَسْجِدِ لَلَجَّۃً۔ وَرُوِّینَا عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَنَّہُ کَانَ یَرْفَعُ بِہَا صَوْتَہُ إِمَامًا کَانَ أَوْ مَأْمُومًا۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری تعلیقا]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٥٤) (ا) عطاء سے روایت ہے کہ میں نے ابن زبیر اور ان کے بعد والے ائمہ سے سنا کہ وہ بھی آمین کہتے اور ان کے مقتدی بھی آمین کہتے، حتیٰ کہ مسجد گونج اٹھتی۔ (ب) ابن عمر (رض) سے بھی منقول ہے کہ وہ اونچی آواز سے آمین کہتے خواہ امام ہوں یا مقتدی۔

2455

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2455

Sahih

(۲۴۵۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو یَعْلَی: حَمْزَۃُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ الصَّیْدَلاَنِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِیقٍ أَخْبَرَنَا أَبُو حَمْزَۃَ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی أَیُّوبَ عَنْ عَطَائٍ قَالَ: أَدْرَکْتُ مِائَتَیْنِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی ہَذَا الْمَسْجِدِ إِذَا قَالَ الإِمَامُ {غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ} سَمِعْتُ لَہُمْ رَجَّۃً بِآمِینَ۔ وَرَوَاہُ إِسْحَاقُ الْحَنْظَلِیُّ عَنْ عَلِیِّ بْنِ الْحَسَنِ وَقَالَ: رَفَعُوا أَصْوَاتَہُمْ بِآمِینَ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٥٥) (ا) عطا (رح) سے روایت ہے کہ میں نے اس مسجد میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دو سو صحابہ کو دیکھا ہے کہ جب امام { غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ } کہتا تو یہ آمین کہتے اور ان کی آمین کی میں گونج سنتا تھا۔ (ب) اسحاق حنظلی نے علی بن حسن سے روایت کیا ہے ، اس میں ہے کہ صحابہ نے آمین کے ساتھ اپنی آوازیں بلند کیں۔