Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 493

نماز کا بیان

آمین کہنے کا بیان

11 hadiths in this chapter

2433

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2433

Sahih

(۲۴۳۳) أَخْبَرَنَا أَبُوزَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَعِیدٍ وَأَبِی سَلَمَۃَ أَنَّہُمَا أَخْبَرَاہُ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((إِذَا أَمَّنَ الإِمَامُ فَأَمِّنُوا، فَإِنَّہُ مَنْ وَافَقَ تَأْمِینُہُ تَأْمِینَ الْمَلاَئِکَۃِ غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ))۔ قَالَ ابْنُ شِہَابٍ: وَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ: ((آمِینَ))۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ فَذَکَرَہُ بِمَعْنَاہُ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۸۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٣٣) (ا) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو، کیونکہ جس کی آمین فرشتوں کی آمین کے موافق ہوگئی اس کے سابقہ گناہ معاف کردیے جائیں گے۔ (ب) ابن شہاب کہتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آمین کہتے تھے۔

2434

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2434

Sahih

(۲۴۳۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ مُنِیبٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الزُّہْرِیِّ۔ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلِ بْنُ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْمَدِینِیِّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ قَالَ حَفِظْنَاہُ مِنَ الزُّہْرِیِّ وَقَالَ مَرَّۃً أُخْرَی حَدَّثَنَاہُ عَنْ سَعِیدٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ: ((إِذَا أَمَّنَ الْقَارِئُ فَأَمِّنُوا ، فَإِنَّ الْمَلاَئِکَۃَ یُؤَمِّنُونَ ، فَمَنَ وَافَقَ تَأْمِینُہُ تَأْمِینَ الْمَلاَئِکَۃِ غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ الْمَدِینِیِّ۔ [صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ، وہو فی البخاری ۶۴۰۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٣٤) حضرت ابوسعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو کیونکہ فرشتے آمین کہتے ہیں۔ جس کی آمین فرشتوں کی آمین کے موافق ہوگئی اس کے گزشتہ گناہ معاف کردیے جائیں گے۔

2435

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2435

Sahih

(۲۴۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ فِی آخَرِینَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنِی مَالِکٌ أَخْبَرَنِی سُمَیٌّ (ح) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ ہُوَ الْقَعْنَبِیُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ سُمَیٍّ مَوْلَی أَبِی بَکْرٍ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((إِذَا قَالَ الإِمَامُ {غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ} فَقُولُوا آمِینَ ، فَإِنَّہُ مَنْ وَافَقَ قَوْلُہُ قَوْلَ الْمَلاَئِکَۃِ غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ ، وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ سُہَیْلِ بْنِ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِیہِ۔ قَالَ الْبُخَارِیُّ: تَابَعَہُ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۹۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٣٥) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب امام { غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ } [الفاتحہ : ٧] کہے تو تم آمین کہو، کیونکہ جس کی آمین فرشتوں کی آمین کے موافق ہوگئی اس کے گزشتہ گناہ معاف کردیے جائیں گے۔

2436

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2436

Sahih

(۲۴۳۶) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَیْلٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِذَا قَالَ الْقَارِئُ {غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ} فَقَالَ مَنْ خَلْفَہُ آمِینَ فَوَافَقَ ذَلِکَ قَوْلَ أَہْلِ السَّمَائِ آمِینَ ، غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ))۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۴۱۰۔ ۴۱۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٣٦) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب امام { غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ } [الفاتحہ : ٧] کہے اور اس کے مقتدی آمین کہیں اور جس کی آمین آسمان والوں (فرشتوں) کی آمین کے موافق ہوجائے تو اس کے گزشتہ گناہ بخش دیے جائیں گے۔

2437

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2437

Sahih

(۲۴۳۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ فِیمَا قَرَأَ عَلَی مَالِکٍ (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ السَّرَّاجُ فِی آخَرِینَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((إِذَا قَالَ أَحَدُکُمْ آمِینَ فَقَالَتِ الْمَلاَئِکَۃُ فِی السَّمَائِ آمِینَ فَوَافَقَتْ إِحْدَاہُمَا الأُخْرَی غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ ، وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۸۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٣٧) (فقیہ الامۃ) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی آمین کہتا ہے تو آسمان میں فرشتے بھی آمین کہتے ہیں۔ ان میں سے ایک کی آمین دوسرے کے موافق ہوجائے تو اس کے گزشتہ گناہ معاف کردیے جائیں گے۔

2438

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2438

Sahih

(۲۴۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ بَالَوَیْہِ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ مُنَبِّہٍ قَالَ ہَذَا مَا حَدَّثَنِی أَبُو ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِذَا قَالَ أَحَدُکُمْ آمِینَ وَالْمَلاَئِکَۃُ فِی السَّمَائِ فَوَافَقَ إِحْدَاہُمَا الأُخْرَی غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔ وَثَبَتَ ذَلِکَ أَیْضًا مِنْ حَدِیثِ نُعَیْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْمُجْمِرِ وَأَبِی یُونُسَ: سُلَیْمِ بْنُ جُبَیْرٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۳۲۳۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٣٨) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی آمین کہے تو آسمان میں فرشتے بھی آمین کہتے ہیں۔ اگر ان میں سے ایک کی آواز دوسرے کے آواز موافق ہوگئی تو اس کے گزشتہ گناہ بخش دیے جائیں گے۔

2439

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2439

Zaeef

(۲۴۳۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: سُلَیْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ اللَّخْمِیُّ حَدَّثَنَا الدَّبَرِیُّ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ عَاصِمٍ یَعْنِی الأَحْوَلَ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ قَالَ قَالَ بِلاَلٌ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- : لاَ تَسْبِقْنِی بِآمِینَ۔ وَرَوَاہُ وَکِیعٌ عَنْ سُفْیَانَ فَقَالَ عَنْ بِلاَلٍ أَنَّہُ قَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ وَرِوَایَۃِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ أَصَحُّ ، کَذَلِکَ رَوَاہُ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ عَنْ عَاصِمٍ۔ وَرَوَاہُ شُعْبَۃُ بْنُ الْحَجَّاجِ عَنْ عَاصِمٍ کَمَا۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداؤد ۹۳۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٣٩) (ا) حضرت بلال (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھ سے پہلے آمین نہ کہا کرو۔ (ب) وکیع نے سفیان نے ان الفاظ کے ساتھ روایت ہے۔ عن بلال انہ قال یا رسول اللہ ۔۔۔

2440

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2440

Zaeef

(۲۴۴۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ۔ قَالَ وَأَخْبَرَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ سُلَیْمَانَ قَالَ وَفِی حَدِیثِ رَوْحٍ قَالَ کَتَبَ إِلَیَّ عَاصِمُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَنَّ أَبَا عُثْمَانَ النَّہْدِیَّ حَدَّثَہُ عَنْ بِلاَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((لاَ تَسْبِقْنِی بِآمِینَ))۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ عَنْ عَاصِمٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٤٠) سیدنا بلال (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھ سے پہلے آمین نہ کہا کرو۔

2441

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2441

Zaeef

(۲۴۴۱) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِیعِیُّ فِی الْمُسْنَدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ قَالَ قَالَ بِلاَلٌ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لاَ تَسْبِقْنِی بِآمِینَ))۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ: فَکَأَنَّ بِلاَلاً کَانَ یُؤَمِّنُ قَبْلَ تَأْمِینِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ: ((لاَ تَسْبِقْنِی بِآمِینَ))۔ کَمَا قَالَ: إِذَا أَمَّنَ الإِمَامُ فَأَمِّنُوا۔ [ضعیف۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٤١) (ا) حضرت بلال (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے سے پہلے آمین نہ کہا کرو۔ (ب) شیخ (رح) فرماتے ہیں : سیدنا بلال (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے آمین کہتے تھے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آمین کہنے میں مجھ سے پہل نہ کرو جیسا کہ (دوسرے مقام پر) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب امام امین کہے تو پھر تم آمین کہو۔

2442

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2442

Sahih

(۲۴۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ کَثِیرٍ عَنْ حَصِینٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَیْسٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الأَشْعَثِ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَحَدَّثَتْنِی قَالَتْ: بَیْنَمَا أَنَا قَاعِدَۃٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- جَائَ ثَلاَثَۃُ نَفَرٍ مِنَ الْیَہُودِ فَاسْتَأْذَنَ أَحَدُہُمْ۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِیہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ: (( تَدْرِینَ عَلَی مَا حَسَدُونَا))۔ قُلْتُ: اللَّہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ۔ قَالَ: ((فَإِنَّہُمُ حَسَدُونَا عَلَی الْقِبْلَۃِ الَّتِی ہُدِینَا لَہَا وَضَلُّوا عَنْہَا ، وَعَلَی الْجُمُعَۃِ الَّتِی ہُدِینَا لَہَا وَضَلُّوا عَنْہَا ، وَعَلَی قَوْلِنَا خَلْفَ الإِمَامِ آمِینَ))۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۶/۱۳۶/ ۲۵۰۷۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٤٢) محمد بن اشعث فرماتے ہیں کہ میں سیدہ عائشہ (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا تو انھوں نے مجھ سے فرمایا کہ میں ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھی ہوئی تھی کہ تین یہودی آئے۔ ان میں سے کسی نے اجازت طلب کی۔۔۔ پھر مکمل حدیث ذکر کی۔ اس میں یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (عائشہ سے) فرمایا : تمہیں معلوم ہے کہ یہودی ہمارے ساتھ کن چیزوں کی وجہ سے حسد کرتے ہیں ؟ (فرماتی ہیں :) میں نے عرض کیا : اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ ہمارے ساتھ قبلہ پر حسد کرتے ہیں جس کی ہمیں ہدایت کی گئی اور یہ اس سے بھٹک گئے اور جمعہ پر حسد کرتے ہیں جس کی طرف ہماری راہنمائی کی گئی اور یہ اس سے روگرداں رہے اور تیسری چیز امام کے پیچھے ہمارے آمین کہنے پر بھی حسد کرتے ہیں۔

2443

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2443

Sahih

(۲۴۴۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْبَاقِی بْنُ قَانِعٍ الْقَاضِی بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرْبِیُّ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَیْسَرَۃَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی حُرَّۃَ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الأَشْعَثِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لَمْ یَحْسُدُونَا الْیَہُودُ بِشَیْئٍ مَا حَسَدُونَا بِثَلاَثٍ: التَّسْلِیمِ ، وَالتَّأْمِینِ ، وَاللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ))۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٤٣) محمد بن اشعث سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہودی ہم سے کسی چیز میں اتنا حسد نہیں کرتے جتنا تین چیزوں میں کرتے ہیں : سلام کرنے، آمین کہنے اور اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کہنے میں۔