Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 473

نماز کا بیان

نماز شروع کرتے وقت تکبیر کے ساتھ رفع یدین کرنے کا بیان

3 hadiths in this chapter

2310

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2310

Sahih

(۲۳۱۰) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ: إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْکَرِیمِ بْنُ الْہَیْثَمِ حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَیْبُ بْنُ أَبِی حَمْزَۃَ الْقُرَشِیُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ شِہَابٍ الزُّہْرِیِّ قَالَ أَخْبَرَنِی سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا افْتَتَحَ التَّکْبِیرَ فِی الصَّلاَۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ حِینَ یُکَبِّرُ حَتَّی یَجْعَلَہُمَا حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ ، ثُمَّ إِذَا کَبِّرَ لِلرُّکُوعِ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ ، ثُمَّ إِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ وَقَالَ: رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ ۔ وَلاَ یَفْعَلُ ذَلِکَ حِینَ یَسْجُدُ وَلاَ حِینَ یَرْفَعُ رَأْسَہُ مِنَ السُّجُودِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ۔ وَفِی رِوَایَۃِ مَالِکٍ وَابْنِ عُیَیْنَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ: إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَۃَ رَفَعَ یَدَیْہِ۔ وَہُوَ فِی مَعْنَی رِوَایَۃِ شُعَیْبٍ إِلاَّ أَنَّ رِوَایَۃَ شُعَیْبٍ أَبْیَنُ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۳۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣١٠) (ا) حضرت عبداللہ بن عمر بن خطاب (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا، جب آپ نماز شروع کرتے تو تکبیر کہتے اور اپنے ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھاتے۔ پھر جب رکوع کے لیے تکبیر کہتے تو اس طرح کرتے، پھر جب سمع اللہ لمن حمدہ کہتے تو اسی طرح کرتے اور ربنا ولک الحمد کہتے، لیکن جب سجدہ کرتے اور سجدے سے اٹھتے تو رفع یدین نہیں کرتے تھے۔ (ب) مالک اور ابن عیینہ کی روایت میں ہے کہ آپ جب نماز شروع کرتے تو رفع یدین کرتے۔ یہ روایت شعیب کی روایت کے معنیٰ میں ہے مگر شعیب کی روایت زیادہ واضح ہے۔

2311

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2311

Sahih

(۲۳۱۱) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزْازُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِیلِ الْبَرْجُلاَنِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمَسْعُودِیُّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الْجَبَّارِ بْنَ وَائِلٍ قَالَ حَدَّثَنِی أَہْلُ بَیْتِی عَنْ أَبِی وَائِلٍ: أَنَّہُ کَانَ حِینَ قَدِمَ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- رَآہُ یَرْفَعُ یَدَیْہِ مَعَ التَّکْبِیرِ ، وَیَضَعُ الْیُمْنَی عَلَی الْیُسْرَی فِی الصَّلاَۃِ وَیَسْجُدَ بَیْنَ کَفَّیْہِ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَامِرٍ الْیَحْصُبِی عَنْ وَائِلٍ۔ [حسن۔ اخرجہ احمد ۴/ ۳۱۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣١١) عبدالرحمن مسعودی فرماتے ہیں کہ میں نے عبدالجبار بن وائل سے سنا کہ مجھے میرے گھر والوں نے روایت بیان کی کہ وائل جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ تکبیر کے ساتھ رفع یدین بھی کرتے تھے اور نماز میں دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھتے تھے اور سجدہ اپنی دونوں ہتھیلیوں کے درمیان کرتے تھے۔

2312

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2312

Sahih

(۲۳۱۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رِبْحٍ السَّمَّاکُ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْیَحْصُبِیِّ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: صَلَّیْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَلَمَّا کَبَّرَ رَفَعَ یَدَیْہِ مَعَ التَّکْبِیرِ ، وَإِذَا رَکَعَ وَإِذَا رَفَعَ أَوْ قَالَ سَجَدَ، وَرَأَیْتُہُ یُسَلِّمُ عَنْ یَمِینِہِ وَعَنْ شِمَالِہِ۔ [حسن۔ اخرجہ احمد ۱۸۳۶۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣١٢) حضرت وائل بن حجر (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھی، جب آپ تکبیر کہتے تو اپنے ہاتھوں کو بھی اٹھاتے اور رکوع کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے یا سجدہ کرتے، تب بھی رفع یدین کرتے۔ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ اپنے دائیں اور بائیں طرف سلام پھیرتے تھے۔