Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 472

نماز کا بیان

تکبیر کہتے وقت ہاتھوں کو کندھوں کے برابر تک اٹھانے کا بیان مالک بن انس، ابن جریج، سفیان بن عیینہ، شعیب بن ابی حمزہ، عقیل بن خالد اور یونس بن یزید وغیرہ کی روایت اس سند سے متفق ہوجاتی ہیں۔ سالم اپنے والد سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کندھوں کے برابر ہاتھ اٹھانا روایت کرتے

7 hadiths in this chapter

2303

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2303

Sahih

(۲۳۰۳) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ الْبَصْرِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ جَعْفَرٍ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حُمَیْدٍ السَّاعِدِیَّ فِی عَشَرَۃٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِیہِمْ أَبُو قَتَادَۃَ: الْحَارِثُ بْنُ رِبْعِیٍّ ، فَقَالَ أَبُو حُمَیْدٍ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی یُحَاذِیَ بِہِمَا مَنْکِبَیْہِ ثُمَّ یُکَبِّرُ۔ وَذَکَرَ بَاقِیَ الْحَدِیثِ ، وَوَصَفَ رَفْعَ یَدَیْہِ عِنْدَ الرُّکُوعِ ، وَعَنْدَ رَفْعِ الرَّأْسِ مِنْہُ وَإِذَا قَامَ مِنَ الرَّکْعَتَیْنِ ، وَقَالَ فِی کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا: حَتَّی یُحَاذِیَ بِہِمَا مَنْکِبَیْہِ۔ وَکَذَلِکَ ہُوَ فِی رِوَایَۃِ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن ابی شیبۃ ۱/۲۳۵/ ۲۴۳۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٠٣) محمد بن عمرو بن عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے ابو حمید ساعدی کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دس صحابہ جن میں ابوقتادہ حارث بن ربعی بھی تھے کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے ہاتھوں کو اپنے دونوں کندھوں تک اٹھاتے پھر تکبیر کہتے، پھر مکمل حدیث ذکر کی۔ اس میں یہ بھی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ رکوع میں جاتے وقت بھی اٹھائے اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت بھی اور جب دو رکعتوں سے اٹھے تب بھی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے ہاتھوں کو اپنے کندھوں کے برابر تک لے جاتے تھے۔ اسی طرح حضرت علی بن ابی طالب (رض) کی روایت ہے ، جسے وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کرتے ہیں۔

2304

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2304

Sahih

(۲۳۰۴) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحُسَیْنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِیٍّ الطَّسْتِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رِبْحِ بْنِ سُلَیْمَانَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْہَاشِمِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ مُوسَی وَہُوَ ابْنُ عُقْبَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْفَضْلِ الْقُرَشِیِّ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی رَافِعٍ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ تَعَالَی عَنْہُ قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَۃَ رَفَعَ یَدَیْہِ حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَرْکَعَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ، وَکَانَ لاَ یَفْعَلُ ذَلِکَ فِی شَیْئٍ مِنْ سُجُودِہِ، وَإِذَا قَامَ مِنَ السَّجْدَتَیْنِ مِثْلَ ذَلِکَ۔ وَکَذَلِکَ ہُوَ فِی إِحْدَی الرِّوَایَتَیْنِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ الترمذی۳۴۲۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٠٤) سیدنا علی (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز شروع کرتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے کندھوں کے برابر تک اٹھاتے اور جب رکوع کرتے یا رکوع سے سر اٹھاتے تب بھی ہاتھوں کو کانوں تک اٹھاتے، لیکن سجدوں میں ایسا نہیں کرتے تھے اور جب دو رکعتوں سے کھڑتے ہوتے تب بھی اسی طرح رفع یدین کرتے۔ وائل بن حجر کی ایک روایت بھی اسی طرح ہے۔

2305

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2305

Sahih

(۲۳۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُوزَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبِی یَقُولُ حَدَّثَنِی وَائِلُ بْنُ حُجْرٍ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ-ﷺ- إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَۃَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ، وَإِذَا رَکَعَ وَبَعْدَ مَا یَرْفَعُ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ۔ قَالَ وَائِلٌ: ثُمَّ أَتَیْتُہُمْ فِی الشِّتَائِ فَرَأَیْتُہُمْ یَرْفَعُونَ أَیْدِیَہُمْ فِی الْبَرَانِسِ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ الْحُمَیْدِیُّ وَغَیْرُہُ عَنِ ابْنِ عُیَیْنَۃَ وَکَذَلِکَ رُوِیَ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ زِیَادٍ عَنْ عَاصِمٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ الشافعی فی سندہ ۱/ ۱۷۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٠٥) (ا) وائل بن حجر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز پڑھتے دیکھا، آپ جب نماز شروع کرتے تو اپنے ہاتھوں کو کندھوں کے برابر تک اٹھاتے اور جب رکوع کرتے تو بھی اور جب رکوع سے اپنا سر مبارک اٹھاتے تب بھی ایسے ہی کرتے۔ (ب) حضرت وائل (رض) فرماتے ہیں کہ میں صحابہ (رض) کے پاس موسم سرما میں آیا تو میں نے دیکھا کہ صحابہ اپنے ہاتھ چادروں میں بھی اٹھاتے تھے۔

2306

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2306

Zaeef

(۲۳۰۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ النَّخَعِیِّ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ عَنْ أَبِیہِ: أَنَّہُ أَبْصَرَ النَّبِیَّ -ﷺ- حِینَ قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی کَانَتَا بِحِیَالِ مَنْکِبَیْہِ ، وَحَاذَی إِبْہَامَیْہِ أُذُنَیْہِ ثُمَّ کَبَّرَ۔ وَرَوَاہُ الثَّوْرِیُّ وَشُعْبَۃُ وَأَبُو عَوَانَۃَ وَزَائِدَۃُ بْنُ قُدَامَۃَ وَبِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ وَجَمَاعَۃٌ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ فَقَالُوا فِی الْحَدِیثِ فَرَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی حَاذَتَا أُذُنَیْہِ وَقَالَ بَعْضُہُمْ حِذَائَ أُذُنَیْہِ۔ وَرَوَاہُ شَرِیکٌ عَنْ عَاصِمٍ وَقَالَ رَفَعَ یَدَیْہِ حِیَالَ أُذُنَیْہِ۔ وَکَذَلِکَ ہُوَ فِی الرِّوَایَۃِ الثَّابِتَۃِ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ وَائِلٍ عَنْ وَائِلٍ ، وَفِی رِوَایَۃٍ ثَابِتَۃٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحُوَیْرِثِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- حَتَّی یُحَاذِیَ بِہِمَا أُذُنَیْہِ ، وَفِی رِوَایَۃٍ أُخْرَی ثَابِتَۃٍ حَتَّی یُحَاذِیَ بِہِمَا فُرُوعَ أُذُنَیْہِ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداود ۷۲۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٠٦) (ا) حضرت عبدالجبار بن وائل اپنے والد سیدنا وائل (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا۔ جب آپ نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے ہاتھوں کو کندھوں کے برابر تک اٹھاتے اور اپنے ہاتھوں کے انگوٹھوں کو کانوں کی لو تک لے جاتے، پھر تکبیر کہتے۔ (ب) اس حدیث کو ثوری، شعبہ، ابو عوانہ، زائدہ بن قدامہ، بشر بن مفضل اور ایک جماعت نے عاصم بن کلیب سے روایت کیا ہے، انھوں نے اس حدیث میں کہا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ اپنے کانوں کے برابر تک اٹھائے۔ شریک نے عاصم سے روایت کی ہے اور فرمایا ہے کہ اپنے ہاتھ اپنے کانوں کے برابر اٹھائے۔ (ج) اسی طرح ایک دوسری روایت جو عبدالجبار بن وائل سے، علقمہ بن وائل بن وائل سے اور ایک روایت جو مالک بن حویرث سے ثابت ہے، وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ حتی یحاذی بہما اذنیہ۔ یہاں تک اپنے کانوں کے برابر تک لے جاتے اور ایک دوسری روایت میں ہے : حتی یحاذی بہما فروع اذنیہ۔ حتیٰ کہ دونوں ہاتھوں کو اپنے کانوں کی لو تک اٹھالیتے۔

2307

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2307

Sahih

(۲۳۰۷) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ عَنْ سَعِیدٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْہَالِ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ اللَّیْثِیِّ عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحُوَیْرِثِ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا کَبَّرَ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی یُحَاذِیَ بِہِمَا فُرُوعَ أُذُنَیْہِ ، وَإِذَا رَکَعَ کَذَلِکَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ کَذَلِکَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّی۔ وَرَوَاہُ إِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ وَقَالَ فِی أَوَّلِہِ: رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی یَجْعَلَہُمَا قَرِیبًا مِنْ أُذُنَیْہِ۔ وَکَذَلِکَ قَالَہُ ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ عَنْ قَتَادَۃَ فِی إِحْدَی الرِّوَایَتَیْنِ عَنْہُ وَقَالَ فِی الرِّوَایَۃِ الأُخْرَی إِلَی فُرُوعِ أُذُنَیْہِ ، وَرَوَاہُ شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ فَقَالَ حَتَّی یُحَاذِیَ بِہِمَا فُرُوعَ أُذُنَیْہِ وَفِی رِوَایَۃٍ: حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ۔ وَإِذَا اخْتَلَفَتْ ہَذِہِ الرِّوَایَاتُ فَإِمَّا أَنْ یُؤْخَذَ بِالْجَمِیعِ فَیُخَیَّرَ بَیْنَہُمَا ، وَإِمَّا أَنْ تُتْرَکَ رِوَایَۃُ مَنِ اخْتَلَفَتِ الرِّوَایَۃُ عَلَیْہِ ، وَیُؤْخَذَ بِرِوَایَۃِ مَنْ لَمْ یُخْتَلَفْ عَلَیْہِ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ: لأَنَّہَا أَثْبَتُ إِسْنَادًا ، وَأَنَّہَا حَدِیثُ عَدَدٍ ، وَالْعَدَدُ أَوْلَی بِالْحِفْظِ مِنَ الْوَاحِدِ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ: وَمَعَ رِوَایَتِہِمْ فِعْلُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۵۸۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٠٧) (ا) حضرت مالک بن حویرث سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تکبیر (تحریمہ) کہتے تو اپنے ہاتھوں کو اپنے کانوں کی لو تک اٹھاتے اور جب رکوع کرتے تو ایسے ہی کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تب بھی ایسے ہی کرتے۔ (ب) اسماعیل بن علیہ نے اس حدیث کو سعید بن ابی عروبہ سے روایت کیا ہے۔ اس کے شروع میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے ہاتھوں کو اٹھایا اور اپنے کانوں کے قریب لے گئے۔ اسی طرح ہشام دستوائی نے بھی یہ حدیث نقل کی ہے۔ قتادہ نے اس کی دو روایتوں میں سے ایک میں کہا کہ کانوں کی لو تک ہاتھ اٹھائے۔ شعبہ نے اسے قتادہ سے نقل کیا ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ آپ کے اپنے ہاتھ کانوں کی لو کے برابر تک لے گئے اور ایک روایت ہے کہ اپنے کندھوں کے برابر تک لے گئے۔ (ج) ان روایات میں چونکہ اختلاف ہے لہٰذا ان میں تطبیق دی جائے گی۔ پھر جس کی روایت میں اختلاف ہو اسے چھوڑ دیا جائے گا اور جس روایت پر اتفاق ہو اس کو لے لیا جائے گا۔ (د) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : چونکہ اس کی اسناد زیادہ ہیں لہٰذا اس حدیث کی تعداد بھی زیادہ ہے اور تعداد کا زیادہ ہونا حفظ سے زیادہ بہتر ہے۔ (ن) شیخ فرماتے ہیں : ان روایات کے ساتھ ساتھ یہ حضرت عمر کا عمل بھی ہے۔

2308

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2308

Sahih

(۲۳۰۸) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَسِیدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ حَفْصٍ عَنْ سُفْیَانَ عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیِّ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الأَسْوَدِ: أَنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ إِلَی الْمَنْکِبَیْنِ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ: وَکَذَلِکَ کَانَ یَفْعَلُ عَبْدُاللَّہِ بْنُ عُمَرَ وَأَبُوہُرَیْرَۃَ۔[صحیح۔ اخرجہ عبدالرزاق ۲/۷۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٠٨) (ا) ابراہیم نخعی حضرت اسود سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق (رض) اپنے ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھاتے تھے۔ (ب) شیخ فرماتے ہیں : اسی طرح عبداللہ بن عمر (رض) اور سیدنا ابوہریرہ (رض) بھی کیا کرتے تھے۔

2309

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2309

Zaeef

(۲۳۰۹) حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْعَلَوِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ دَلُّوَیْہِ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الأَزْہَرِ حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَۃَ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی تَکُونَا حَذْوَ أُذُنَیْہِ۔ یَزِیدُ بْنُ أَبِی زِیَادٍ غَیْرُ قَوِیٍّ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٣٠٩) حضرت براء بن عازب (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز شروع کرتے تو اپنے ہاتھوں کو کانوں تک اٹھاتے۔